الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3227. خرج رجل ممن كان قبلكم في حلة له يختال فيها ....
تم سے پہلے لوگوں میں سے ایک آدمی اپنے نفیس ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 3222 (کل: 22 مقامات، 13 کتب)
سنن دارمی: 451
الفتح الربانی: 9728
صحیح ابن حبان: 5684
الجامع الكامل: 15384
المعجم الکبیر للطبرانی: 6354
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2210
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4302
فضائل صحابہ: 92
1 تا 10
حدیث نمبر: 3222
«خرج رجل ممن كان قبلكم في حلة له يختال فيها فأمر الله الأرض فأخذته فهو يتجلجل فيها إلى يوم القيامة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تم سے پہلے لوگوں میں سے ایک آدمی اپنے نفیس جوڑے میں اکڑ کر چل رہا تھا، تو اللہ نے زمین کو حکم دیا اور اس نے اسے پکڑ لیا، وہ قیامت تک اسی میں دھنستا چلا جائے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الخاء./حدیث: 3222]
”تم سے پہلے لوگوں میں سے ایک آدمی اپنے نفیس جوڑے میں اکڑ کر چل رہا تھا، تو اللہ نے زمین کو حکم دیا اور اس نے اسے پکڑ لیا، وہ قیامت تک اسی میں دھنستا چلا جائے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الخاء./حدیث: 3222]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ت] عن ابن عمرو. حم 2/222. ق - أبي هريرة1. خ – ابن عمر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 694
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا شُعْبَةُ، نا مُحَمَّدٌ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بَيْنَمَا رَجُلٌ يَمْشِي فِي حُلَّةٍ مُرَجِّلَ جُمَّتِهِ يُعْجِبُهُ نَفْسُهُ، إِذْ خُسِفَتْ بِهِ الْأَرْضُ فَهُوَ يَتَجَلْجَلُ فِيهَا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(بنی اسرائیل میں) ایک آدمی جوڑا پہن کر زلفوں میں کنگھی کیے ہوئے اتراتا ہوا چل رہا تھا کہ اسے زمین میں دھنسا دیا گیا، پس وہ قیامت کے دن تک اس میں دھنستا جائے گا۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب اللباس و الزينة/حدیث: 694]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب اللباس، باب من جرثوبه من الخيلاء، رقم: 5789 . مسلم، كتاب اللباس، باب تحريم التبختر فى المثي الخ، رقم: 2088 . مسند احمد: 267/2 . سنن دارمي، رقم: 437 . طبراني اوسط، رقم: 7720 .»
حدیث نمبر: 697
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا عَوْفٌ، عَنْ خِلَاسٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (بَيْنَمَا شَابٌّ مِمَّنْ كَانَ قَبْلَكُمْ يَمْشِي فِي حُلَّةٍ مُخْتَالَا فَخُورًا ابْتَلَعَتْهُ الْأَرْضُ فَهُوَ يَتَجَلْجَلُ فِيهَا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ أَنْ تَقُومَ السَّاعَةُ) ) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم سے پہلے لوگوں (بنی اسرائیل) میں سے ایک نوجوان جوڑا پہنے ہوئے کبر و غرور میں اتراتا ہوا چل رہا تھا تو زمین نے اسے نگل لیا، پس وہ قیام قیامت تک اس میں دھنستا چلا جائے گا۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب اللباس و الزينة/حدیث: 697]
تخریج الحدیث: «انظر ما قبله: 79»
حدیث نمبر: 451
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي ابْنُ عَجْلَانَ، عَنْ الْعَجْلَانِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "بَيْنَمَا رَجُلٌ يَتَبَخْتَرُ فِي بُرْدَيْنِ، خَسَفَ اللَّهُ بِهِ الْأَرْضَ، فَهُوَ يَتَجَلْجَلُ فِيهَا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ"، فَقَالَ لَهُ فَتًى قَدْ سَمَّاهُ وَهُوَ فِي حُلَّةٍ لَهُ: يَا أَبَا هُرَيْرَةَ، أَهَكَذَا كَانَ يَمْشِي ذَلِكَ الْفَتَى الَّذِي خُسِفَ بِهِ؟ ثُمَّ ضَرَبَ بِيَدِهِ، فَعَثَرَ عَثْرَةً كَادَ يَتَكَسَّرُ مِنْهَا، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ لِلْمَنْخَرَيْنِ وَلِلْفَمِ: إِنَّا كَفَيْنَاكَ الْمُسْتَهْزِئِينَ سورة الحجر آية 95.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک شخص اپنی دو چادروں میں اترا رہا تھا تو الله تعالیٰ نے اسے زمین میں دھنسا دیا، لہٰذا وہ قیامت تک دھنستا رہے گا۔“ ایک نوجوان نے کہا: جس کا نام انہوں نے بتایا جو اپنے لباس (حلۃ) میں تھا، اے ابوہریرہ! کیا وہ جوان جو چلتے ہوئے دھنسا دیا گیا اس طرح چلتا تھا؟ پھر اس نے (اسی طرح اترا کر چلتے ہوئے) اپنا ہاتھ مارا تو وہ لڑکھڑا کر گرا، قریب تھا کہ چور چور ہو جائے، پھر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ اسے اس کے چہرے کے بل گرائے اور پڑھا: « ﴿إِنَّا كَفَيْنَاكَ الْمُسْتَهْزِئِينَ﴾ » [الحجر: 95/15] یعنی آپ سے جو لوگ استہزاء کرتے ہیں ان کی سزا کے لئے ہم کافی ہیں۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 451]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف غير أن الحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 451] »
اس روایت کی سند ضعیف ہے، لیکن زمین میں دھنسائے جانے کا واقعہ صحیح ہے، اور متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 3485] ، [مسلم 2088] نیز اس روایت کے شواہد بھی ہیں۔ دیکھئے: [مسند أبى يعلی 4302] و [فتح الباري 261/10]
اس روایت کی سند ضعیف ہے، لیکن زمین میں دھنسائے جانے کا واقعہ صحیح ہے، اور متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 3485] ، [مسلم 2088] نیز اس روایت کے شواہد بھی ہیں۔ دیکھئے: [مسند أبى يعلی 4302] و [فتح الباري 261/10]
وضاحت: (تشریح حدیث 450)
حدیث پاک کے ساتھ ہنسی مذاق پر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے اس شخص کو سخت سرزنش کی اور یہ پیغام دیا کہ حدیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی توقیر و عظمت نہ کرنے والے کے ساتھ ایسا ہی سلوک کیا جائے۔
حدیث پاک کے ساتھ ہنسی مذاق پر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے اس شخص کو سخت سرزنش کی اور یہ پیغام دیا کہ حدیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی توقیر و عظمت نہ کرنے والے کے ساتھ ایسا ہی سلوک کیا جائے۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف غير أن الحديث متفق عليه
حدیث نمبر: 7630
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ مَوْلَى بَنِي جُمَحَ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بَيْنَا رَجُلٌ يَتَبَخْتَرُ فِي حُلَّةٍ، مُعْجَبٌ بِجُمَّتِهِ، قَدْ أَسْبَلَ إِزَارَهُ، إِذْ خَسَفَ اللَّهُ بِهِ، فَهُوَ يَتَجَلْجَلُ أَوْ قَالَ: يَهْوِي فِيهَا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک آدمی بہترین لباس زیب تن کر کے ناز وتکبر کی چال چلتا ہوا جا رہا تھا اسے اپنے بالوں پر بڑا عجب محسوس ہورہا تھا اور اس نے اپنی شلوار ٹخنوں سے نیچے لٹکا رکھی تھی کہ اچانک اللہ نے اسے زمین میں دھنسا دیا اب وہ قیامت تک زمین میں دھنستا ہی رہے گا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7630]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 5789، م: 2088.
حدیث نمبر: 9065
حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِم ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ زَيْدٍ عَمِّي، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا مَعَ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَلَى بَابِ الْمَدِينَةِ فَمَرَّ شَابٌّ مِنْ قُرَيْشٍ كَأَنَّهُ مُسْتَرْخِي الْإِزَارِ، قَالَ: ارْفَعْ إِزَارَكَ، فَجَعَلَ يَعْتَذِرُ، فَقَالَ: إِنَّهُ اسْتَرْخَى، وَإِنَّهُ مِنْ كَتَّانٍ، فَلَمَّا مَضَى، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " بَيْنَمَا رَجُلٌ يَمْشِي فِي حُلَّةٍ لَهُ مُعْجَبٌ بِنَفْسِهِ، إِذْ خَسَفَ اللَّهُ بِهِ الْأَرْضَ، فَهُوَ يَتَجَلْجَلُ فِيهَا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ" .
جریر بن زید کہتے ہیں کہ ایک دن میں حضرت سالم بن عبداللہ رحمہ اللہ کے پاس باب مدینہ کے قریب بیٹھا ہوا تھا وہاں سے ایک قریشی نوجوان گذرا اس نے اپنی شلوار ٹخنوں سے نیچے لٹکا رکھی تھی حضرت سالم رحمہ اللہ نے اس سے فرمایا کہ اپنی شلوار اونچی کرو اس نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ چونکہ کتان کی ہے اس لئے خود ہی نیچے ہوجاتی ہے جب وہ چلا گیا تو حضرت سالم رحمہ اللہ نے فرمایا کہ میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان سنا ہے کہ ایک آدمی اپنے قیمتی حلے میں ملبوس اپنے او پر فخر کرتے ہوئے تکبر سے چلا جا رہا تھا کہ اسی اثناء میں اللہ نے اسے زمین میں دھنسا دیا اب وہ قیامت تک زمین میں دھنستا ہی رہے گا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9065]
الحكم على الحديث:
هذا إسناد حسن، خ: 5790، م: 2088
حدیث نمبر: 9886
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، وَحَجَّاجٌ , قَالَا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ حَجَّاجٌ فِي حَدِيثِهِ: قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم: أَوْ قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ , أَنَّهُ قَالَ: " بَيْنَمَا رَجُلٌ يَمْشِي وَعَلَيْهِ حُلَّةٌ مُرَجِّلًا جُمَّتَهُ تُعْجِبُهُ نَفْسُهُ، إِذْ خُسِفَ بِهِ فَهُوَ يَتَجَلْجَلُ فِي الْأَرْضِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ" . وَقَالَ حَجَّاجٌ:" إِذْ خَسَفَ اللَّهُ بِهِ".
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک آدمی بہترین لباس زیب تن کرکے نازوتکبر کی چال چلتا ہوا جا رہا تھا اسے اپنے بالوں پر بڑا عجب محسوس ہورہا تھا اور اس نے اپنی شلوار ٹخنوں سے نیچے لٹکا رکھی تھی کہ اچانک اللہ نے اسے زمین میں دھنسا دیا اب وہ قیامت تک زمین میں دھنستا ہی رہے گا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9886]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 5789، م: 2088
حدیث نمبر: 10383
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قََالَ: حَدَّثَنَا عَوْفٌ ، عَنْ خِلَاسٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قََالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بَيْنَمَا رَجُلٌ شَابٌّ يَمْشِي فِي حُلَّةٍ، يَتَبَخْتَرُ فِيهَا، مُسْبِلًا إِزَارَهُ، إِذْ بَلَعَتْهُ الْأَرْضُ، فَهُوَ يَتَجَلْجَلُ فِيهَا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان منقول ہے کہ ایک آدمی اپنے قیمتی حلے میں ملبوس اپنے او پر فخر کرتے ہوئے تکبر سے چلا جارہا تھا کہ اسی اثناء میں اللہ نے اسے زمین میں دھنسا دیا اب وہ قیامت تک زمین میں دھنستا ہی رہے گا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10383]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، خ: 5789، م: 2088، وهذا إسناد منقطع، خلاس لم يسمع من أبي هريرة
حدیث نمبر: 11353
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، عَنْ فِرَاسٍ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" بَيْنَا رَجُلٌ يَمْشِي بَيْنَ بُرْدَيْنِ مُخْتَالًا، خَسَفَ اللَّهُ بِهِ الْأَرْضَ، فَهُوَ يَتَجَلْجَلُ فِيهَا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک آدمی دو نفیس چادروں میں تکبر کی چال چلتا ہوا جارہا تھا کہ اچانک اللہ نے اسے زمین میں دھنسایا دیا۔ اب وہ قیامت تک اس میں دھنستا ہی رہے گا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11353]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف عطية العوفي
حدیث نمبر: 11356
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ أَبُو الْمُغِيرَةِ الْقَاصُّ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بَيْنَا رَجُلٌ فِيمَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ خَرَجَ فِي بُرْدَيْنِ أَخْضَرَيْنِ، يَخْتَالُ فِيهِمَا، أَمَرَ اللَّهُ الْأَرْضَ فَأَخَذَتْهُ، وَإِنَّهُ لَيَتَجَلْجَلُ فِيهَا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم سے پہلے لوگوں میں ایک آدمی دو سبز نفیس چادروں میں تکبر کی چال چلتا ہوا جارہا تھا کہ اچانک اللہ نے اسے زمین میں دھنسایا دیا۔ اب وہ قیامت تک اس میں دھنستا ہی رہے گا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11356]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف النضر بن إسماعيل، وعطية ابن سعد العوفي الكوفي