الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4267. في ثلاثين من البقر تبيع أو تبيعة وفي أربعين من ....
تیس گائے میں ایک سال کا بچھڑا یا بچھڑی زکوٰۃ ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 4260 (کل: 10 مقامات، 8 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4260
سنن نسائی: 2454
سنن ابن ماجہ: 1803
مسند احمد: 22013
سنن دارقطنی: 1937
الجامع الكامل: 3957
المعجم الکبیر للطبرانی: 17399
حدیث نمبر: 4260
«في ثلاثين من البقر تبيع أو تبيعة وفي أربعين من البقر مسنة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تیس گائے میں ایک سال کا بچھڑا یا بچھڑی زکوٰۃ ہے، اور چالیس گائے میں دو سال کی گائے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الفاء./حدیث: 4260]
”تیس گائے میں ایک سال کا بچھڑا یا بچھڑی زکوٰۃ ہے، اور چالیس گائے میں دو سال کی گائے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الفاء./حدیث: 4260]
تخریج الحدیث: «(حسن) [ت هـ] عن ابن مسعود. الإرواء 795: ابن الجارود، هق.»
قال الشيخ الألباني: حسن
حدیث نمبر: 2454
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَرْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ مُعَاذٍ، قَالَ: لَمَّا بَعَثَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ،" أَمَرَهُ أَنْ يَأْخُذَ مِنْ كُلِّ ثَلَاثِينَ مِنَ الْبَقَرِ تَبِيعًا أَوْ تَبِيعَةً، وَمِنْ كُلِّ أَرْبَعِينَ مُسِنَّةً، َمِنْ كُلِّ حَالِمٍ دِينَارًا أَوْ عِدْلَهُ مَعَافِرَ".
معاذ بن جبل رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یمن بھیجا تو انہیں حکم دیا کہ ہر تیس گائے بیل میں ایک سال کا بچھوا یا بچھیا لیں، اور ہر چالیس گائے میں دو سال کی بچھیا۔ اور ہر بالغ سے (جزیہ میں) ایک دینار یا ایک دینار کی قیمت کی یمنی چادر۔ [سنن نسائي/كتاب الزكاة/حدیث: 2454]
حضرت معاذ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں (مجھے) یمن کی طرف بھیجا تو حکم دیا کہ ”ہر تیس گایوں میں سے ایک سالہ بچھڑا یا بچھڑی اور ہر چالیس گایوں میں سے ایک دو سالہ (دو دانتا) وصول کروں اور ہر (غیر مسلم) بالغ سے ایک دینار یا اس کے برابر معافری کپڑا (بطور جزیہ) وصول کروں۔“ [سنن نسائي/كتاب الزكاة/حدیث: 2454]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 2452 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف، ابو داود (1578) ترمذي (623) ابن ماجه (1803) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 340
حدیث نمبر: 1803
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عِيسَى الرَّمْلِيُّ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، قَالَ:" بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ، وَأَمَرَنِي أَنْ آخُذَ مِنَ الْبَقَرِ مِنْ كُلِّ أَرْبَعِينَ مُسِنَّةً، وَمِنْ كُلِّ ثَلَاثِينَ تَبِيعًا، أَوْ تَبِيعَةً".
معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یمن بھیجا، اور حکم دیا کہ ہر چالیس گائے میں ایک «مسنة» لوں، اور ۳۰ تیس گائے میں ایک «تبیع» یا «تبیعہ» لوں ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزكاة/حدیث: 1803]
حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یمن بھیجا اور مجھے حکم دیا کہ میں گایوں میں ہر چالیس میں سے ایک دو دانت والی (گائے یا بیل) اور ہر تیس میں سے ایک سال کا ایک بچھڑا یا بچھڑی وصول کروں۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الزكاة/حدیث: 1803]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الزکاة 4 (1577)، سنن الترمذی/الزکاة5 (623)، سنن النسائی/الزکاة 8 (2452)، (تحفة الأشراف: 11363)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الزکاة 12 (24)، مسند احمد (5/230، 233، 247)، سنن الدارمی/الزکاة 5 (1663) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: «مسنة» ایسی گائے جو دو سال پورے کر کے تیسرے میں داخل ہو گئی ہو۔ اور اس کے سامنے والے دانت گر کر دوبارہ نکل آئے ہوں۔
۲؎: «تبیع» گائے کا وہ بچھڑا جو ایک سال پورا کرکے دوسرے میں داخل ہو گیا ہو۔
۳؎: «تبیعہ» گائے کی وہ بچھڑی جو ایک سال پورے کر کے دوسرے میں داخل ہو گئی ہو۔
۲؎: «تبیع» گائے کا وہ بچھڑا جو ایک سال پورا کرکے دوسرے میں داخل ہو گیا ہو۔
۳؎: «تبیعہ» گائے کی وہ بچھڑی جو ایک سال پورے کر کے دوسرے میں داخل ہو گئی ہو۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
سنن أبي داود (1578) ترمذي (623) نسائي (2452)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 444
إسناده ضعيف
سنن أبي داود (1578) ترمذي (623) نسائي (2452)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 444
حدیث نمبر: 22013
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ , أَخبرنَا سُفْيَانُ , عَنِ الْأَعْمَشِ , عَنْ أَبِي وَائِلٍ , عَنْ مَسْرُوقٍ , عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ , قَالَ: بَعَثَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ " فَأَمَرَهُ أَنْ يَأْخُذَ مِنْ كُلِّ ثَلَاثِينَ مِنَ الْبَقَرِ تَبِيعًا أَوْ تَبِيعَةً , وَمِنْ كُلِّ أَرْبَعِينَ مُسِنَّةً , وَمِنْ كُلِّ حَالِمٍ دِينَارًا أَوْ عِدْلَهُ مَعَافِرَ" .
حضرت معاذ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب انہیں یمن بھیجا تو انہیں حکم دیا کہ ہر تیس گائے میں زکوٰۃ کے طور پر ایک سالہ گائے لینا اور ہر چالیس پر دو سالہ ایک گائے لینا اور ہر بالغ ایک دینار یا اس کے برابر یمنی کپڑا جس کا نام " معافر " ہے وصول کرنا۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22013]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم العلمیہ : 1914 ترقیم الرسالہ : -- 1937
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، ثنا أَبُو مُوسَى ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةُ ، ثنا الأَعْمَشُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ مُعَاذٍ ، قَالَ:" لَمَّا بَعَثَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ أَمَرَهُ أَنْ يَأْخُذَ مِنْ كُلِّ ثَلاثِينَ مِنَ الْبَقَرِ تَبِيعًا أَوْ تَبِيعَةً، وَمِنْ أَرْبَعِينَ مُسِنَّةً، وَمِنْ كُلِّ حَالِمٍ دِينَارًا أَوْ عِدْلَهُ مَعَافِرَ" .
سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یمن بھیجا، تو انہیں یہ ہدایت کی کہ وہ ہر تیس گائے میں سے ایک تبیع یا ایک تبیعہ اور ہر چالیس گائے میں سے ایک مسنہ وصول کریں اور ہر بالغ شخص سے ایک دینار یا اس کے برابر ’معافر‘ وصول کریں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 1937]
ترقیم العلمیہ: 1914
تخریج الحدیث: «إسناده مرسل ولکن عند الشواھد الحدیث صحیح، وأخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 891، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2268،وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4886، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1453، 1462، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2449، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1576، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 623، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1663،وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1803، 1818، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1928، 1915، 1904، 1935، 1936، 1937،وأبو داود فى "المراسيل"، 107، 108»
«قال الدارقطني:: والمحفوظ عن أبي وائل عن مسروق عن معاذ وعن إبراهيم مرسلا، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (6 / 66)»
«قال الدارقطني:: والمحفوظ عن أبي وائل عن مسروق عن معاذ وعن إبراهيم مرسلا، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (6 / 66)»
الحكم على الحديث:
إسناده مرسل ولکن عند الشواھد الحدیث صحیح
حدیث نمبر: 3957
3957. عن معاذ بن جبل، قال: بعثني رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى اليمن، وأمرني أن آخذ من البقر من كلّ أربعين مسنّة، ومن كلّ ثلاثين تبيعاً أو تبيعة.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أبو داود (1576)، والترمذي (623)، والنسائي (2455)، وابن ماجه (1803) كلّهم من طرق عن الأعمش، عن شقيق، عن مسروق، عن معاذ بن جبل، فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 7289
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ، ثنا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ: سَأَلْتُ نَافِعًا عَنِ الْبَقَرِ فَقَالَ: بَلَغَنِي عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّهُ قَالَ:" فِي كُلِّ ثَلَاثِينَ تَبِيعٌ أَوْ تَبِيعَةٌ وَفِي كُلِّ أَرْبَعِينَ بَقَرَةً بَقَرَةٌ".
عبید اللہ بن عمر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے نافع سے گائے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: مجھے معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے یہ بات پہنچی ہے کہ انہوں نے فرمایا: ہر تیس گایوں میں ایک بچھڑا یا بچھیا ہے اور ہر چالیس گائے میں ایک گائے ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7289]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 7294
وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ قَتَادَةَ قَالَ أنبأ أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدَةَ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْعَبْدِيُّ الْبُوشَنْجِيُّ حَدَّثَنِي النُّفَيْلِيُّ أَبُو جَعْفَرٍ، ثنا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، ثنا أَبُو إِسْحَاقَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ، وَعَنِ الْحَارِثِ ⦗١٦٧⦘ الْأَعْوَرِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ زُهَيْرٌ أَحْسِبُهُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ:" هَاتُوا رُبْعَ الْعُشْرِ". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ قَالَ فِيهِ: وَفِي الْبَقَرِ فِي كُلِّ ثَلَاثِينَ تَبِيعٌ وَفِي الْأَرْبَعِينَ مُسِنَّةٌ وَلَيْسَ عَلَى الْعَوَامِلِ شَيْءٌ.
زہیر فرماتے ہیں: میرا خیال ہے کہ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس چوتھائی عشر لاؤ“، پھر لمبی حدیث بیان کی، اس میں فرمایا کہ ”تیس گائے میں ایک بچھڑا اور چالیس گائے میں ایک مسنہ ہے اور کام کرنے والے جانوروں پر کوئی زکاۃ نہیں“۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7294]
تخریج الحدیث: «حسن لغيرهٖ۔ مضيٰ تخريجه»
الحكم على الحديث:
حسن لغيرهٖ
حدیث نمبر: 18671
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَنْبَأَ أَبُو عَلِيٍّ الْحَافِظُ إِمْلَاءً، أنبأ حَامِدُ بْنُ شُعَيْبٍ، ثنا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ، ثنا أَبُو شَيْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَتَبَ إِلَى مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ" مَنْ أَسْلَمَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ فَلَهُ مَا لِلْمُسْلِمِينَ وَعَلَيْهِ مَا عَلَيْهِمْ، وَمَنْ أَقَامَ عَلَى يَهُودِيَّةٍ أَوْ نَصْرَانِيَّةٍ فَعَلَى كُلِّ حَالِمٍ دِينَارٌ أَوْ عِدْلُهُ مِنَ الْمَعَافِرِ، ذَكَرًا أَوْ أُنْثَى، حُرًّا أَوْ مَمْلُوكًا، وَفِي كُلِّ ثَلَاثِينَ مِنَ الْبَقَرِ تَبِيعٌ أَوْ تَبِيعَةٌ، وَفِي كُلِّ أَرْبَعِينَ بَقَرَةٌ مُسِنَّةٌ، وَفِي كُلِّ أَرْبَعِينَ مِنَ الْإِبِلِ ابْنَةُ لَبُونٍ، وَفِيمَا سَقَتِ السَّمَاءُ أَوْ سُقِيَ فَيْحًا الْعُشْرُ، وَفِيمَا سُقِيَ بِالْغَرْبِ نِصْفُ الْعُشْرِ". هَذَا لَا يَثْبُتُ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کی طرف خط تحریر کیا کہ ”جس نے اسلام قبول کر لیا تو اس کے وہی حقوق ہیں جو مسلمانوں کے ہیں اور اس پر وہی ذمہ داری عائد ہو گی جو دوسرے مسلمانوں پر ہے، اور جو یہودی یا عیسائی ہو ان کے بالغ پر ایک دینار یا اس کے برابر معافری کپڑا ہے، مذکر ہو یا مؤنث، آزاد ہو یا غلام، اور ہر تیس گائے میں ایک «تَبِیعَة» (نر یا مادہ) اور ہر چالیس گائے پر ایک «مُسِنَّة» اور ہر چالیس اونٹوں پر ایک «بِنْتَ لَبُونٍ» (دو سال مکمل والی، تیسرے سال میں داخل ہو) ہے، اور وہ کھیتی جو بارش سے سیراب ہو اس میں دسواں حصہ ہے اور جس کھیتی کو ٹیوب ویل کے ذریعے سیراب کیا جائے اس کا بیسواں حصہ ہے“۔
یہ روایت اس سند کے علاوہ کسی اور سند سے ثابت نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجزية/حدیث: 18671]
یہ روایت اس سند کے علاوہ کسی اور سند سے ثابت نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجزية/حدیث: 18671]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 17399
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَهُ حِينَ بَعَثَهُ إِلَى الْيَمَنِ أَنْ يَأْخُذَ مِنْ كُلِّ ثَلَاثِينَ مِنَ الْبَقَرِ تَبِيعًا أَوْ تَبِيعَةً، وَمِنْ كُلِّ أَرْبَعِينَ مُسِنَّةً، وَمِنْ كُلِّ حَالِمٍ دِينَارًا أَوْ عِدْلَهُ مَعَافِرَ ".
مسروق رحمہ اللہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، ”کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یمن کی طرف بھیجتے وقت حکم دیا کہ وہ ہر تیس گایوں میں سے ایک بچھڑا یا بچھیا، اور ہر چالیس میں ایک مسنہ، اور ہر بالغ شخص سے ایک دینار یا اس کے برابر معافری کپڑا لیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17399]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 129، حدیث 263»