🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4578. كلكم يدخل الجنة إلا من شرد على الله شراد البعير ....
تم سب جنت میں داخل ہو گے سوائے اس کے ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 4570 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4570
صحیح ابن حبان: 17
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 16727، 18683
المعجم الاوسط: 808
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4570
«كلكم يدخل الجنة إلا من شرد على الله شراد البعير على أهله»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تم سب جنت میں داخل ہو گے سوائے اس کے جو اللہ سے یوں بھاگے جیسے اونٹ اپنے مالکوں سے بھاگ جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الكاف/حدیث: 4570]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [طس ك] عن أبي أمامة. الصحيحة 2043: حم - أبي أمامة، حب، طس - أبي سعيد. ك - أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17
أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيَمَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ بِبُسْتَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيَمَ ، مَوْلَى ثَقِيفٍ بِنِيسَابُورَ، قَالا: حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ ، عَنِ الْعَلاءِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَتَدْخُلُنَّ الْجَنَّةَ كُلُّكُمْ إِلا مَنْ أَبَى وَشَرَدَ عَلَى اللَّهِ كَشِرَادِ الْبَعِيرِ"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَنْ يَأْبَى أَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ؟ قَالَ:" مَنْ أَطَاعَنِي دَخَلَ الْجَنَّةَ، وَمَنْ عَصَانِي فَقَدْ أَبَى" قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: طَاعَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هِيَ الانْقِيَادُ لِسُنَّتِهِ بِتَرْكِ الْكَيْفِيَّةِ وَالْكَمِّيَّةِ فِيهَا، مَعَ رَفْضِ قَوْلِ كُلِّ مَنْ قَالَ شَيْئًا فِي دِينِ اللَّهِ جَلَّ وَعَلا بِخِلافِ، سُنَّتِهِ دُونَ الاحْتِيَالِ فِي دَفْعِ السُّنَنِ بِالتَّأْوِيلاتِ الْمُضْمَحِلَّةِ، وَالْمُخْتَرَعَاتِ الدَّاحِضَةِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے! تم سب لوگ ضرور جنت میں داخل ہو گے، سوائے اس شخص کے جو انکار کرے اور اللہ تعالیٰ کے سامنے یوں سرکشی کرے جس طرح اونٹ سرکشی کرتا ہے۔“ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کون شخص جنت میں داخل ہونے سے انکار کرے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص میری اطاعت کرے گا وہ جنت میں داخل ہو گا اور جو میری نافرمانی کرے گا اس نے انکار کیا۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اللہ تعالیٰ کے رسول کی فرمانبرداری یہ ہے کہ آپ کی سنت کی، اس کی کیفیت اور کمیت (کے بارے میں سوال) کو ترک کرتے ہوئے پیروی کی جائے اور ہر اس شخص کے قول کو مسترد کرتے ہوئے جس نے اللہ تعالیٰ کے دین کے بارے میں اپنی کوئی رائے پیش کی ہو جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے برخلاف ہو، اور آدمی اس سنت کو ترک کرنے کے لیے کمزور تاویلات اور فضول اختراعی باتوں کا حیلہ پیش کرنے کی کوشش نہ کرے۔ [صحیح ابن حبان/المقدمة/حدیث: 17]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 17، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 808»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (2044). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط رجاله ثقات، رجال مسلم إلا خلف بن خليفة - وهو ابن صاعد الأشجعي مولاهم أبو أحمد التابعي - تغير قبل موته واختلط، ونسبه الهيثمي في "مجمع الزوائد" 10/ 70، إلى الطبراني في "الأوسط"، وقال: ورجاله رجال الصحيح.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16727
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَتَدْخُلُنَّ الْجَنَّةَ كُلُّكُمْ إِلَّا مَنْ أَبَى، أَوْ شَرَدَ عَلَى اللَّهِ شِرَادَ الْبَعِيرِ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَنْ أَبَى أَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ؟! فَقَالَ:" مَنْ أَطَاعَنِي دَخَلَ الْجَنَّةَ، وَمَنْ عَصَانِي دَخَلَ النَّارَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، تم سب لوگ ضرور جنت میں داخل ہو گے، البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے جو انکار کر دے، یا اللہ تعالیٰ کے مقابلے میں ایسی سرکشی کا اظہار کرے، جس طرح اونٹ سرکشی کرتا ہے، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! کون جنت میں داخل ہونے سے انکار کرے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص میری اطاعت کرے گا، وہ جنت میں داخل ہو گا اور جو میری نافرمانی کرے گا وہ جہنم میں داخل ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16727]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (812)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 812، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 17»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18683
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَتَدْخُلُنَّ الْجَنَّةَ كُلُّكُمْ أَجْمَعُونَ أَكْتَعُونَ، إِلَّا مَنْ شَرَدَ عَلَى اللَّهِ شِرَادَ الْبَعِيرِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ عَلَى ضَعْفٍ يَسِيرٍ فِي بَعْضِهِمْ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْمَنَاقِبِ فِي فَضْلِ الْأُمَّةِ أَحَادِيثُ نَحْوُ هَذَا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم سب کے سب جنت میں داخل ہو جاؤ گے، البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے، جو اللہ تعالیٰ کے سامنے یوں سرکشی کرے، جیسے اونٹ سرکشی کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اگرچہ ان میں سے کچھ میں، معمولی سا ضعف پایا جاتا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے اس نوعیت کی کچھ احادیث کتاب المناقب میں، اس امت کی فضیلت سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18683]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5478»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 808
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ: نَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِيهِ .
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَيَدْخُلَنَّ الْجَنَّةَ كُلُّكُمْ، إِلَّا مَنْ أَبَى وَشَرَدَ عَلَى اللهِ شِرَادَ الْبَعِيرِ I "، قِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ، وَمَنْ أَبَى أَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ؟ فَقَالَ: I " مَنْ أَطَاعَنِي دَخَلَ الْجَنَّةَ، وَمَنْ عَصَانِي دَخَلَ النَّارَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيِّبِ إِلَّا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم سب کے سب ضرور جنت میں داخل ہو گے، سوائے اس کے جس نے (جنت میں جانے سے) انکار کیا اور اللہ کے حضور سے اس طرح بدک کر بھاگا جیسے اونٹ بدک کر بھاگتا ہے۔“
عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول! وہ کون ہے جس نے جنت میں داخل ہونے سے انکار کیا؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے میری اطاعت کی وہ جنت میں داخل ہوگا اور جس نے میری نافرمانی کی وہ آگ میں جائے گا۔“
اس حدیث کو علاء بن مسیب رحمہ اللہ سے صرف خلف بن خلیفہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 808]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: ورجاله رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 70» »
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 17»

الحكم على الحديث:
رجاله رجال الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں