الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5439. ليس من رجل ادعى لغير أبيه وهو يعلمه إلا كفر ....
جو آدمی جانتے بوجھتے اپنے باپ کے سوا کسی اور ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 5431 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5431
سنن ابن ماجہ: 258
حدیث نمبر: 5431
«ليس من رجل ادعى لغير أبيه وهو يعلمه إلا كفر ومن ادعى ما ليس له فليس منا وليتبوأ مقعده من النار ومن دعا رجلا بالكفر أو قال عدو الله وليس كذلك إلا حار عليه ولا يرمي رجل رجلا بالفسق ولا يرميه بالكفر إلا ارتدت عليه إن لم يكن صاحبه كذلك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو آدمی جانتے بوجھتے اپنے باپ کے سوا کسی اور کی طرف اپنی نسبت کرے تو اس نے کفر کیا، اور جو ایسی چیز کا دعویٰ کرے جو اس کی نہیں تو وہ ہم میں سے نہیں، اسے چاہیے کہ جہنم میں اپنا ٹھکانا بنا لے، اور جو کسی کو کافر کہے یا 'اللہ کا دشمن' کہے حالانکہ وہ ایسا نہیں تو یہ بات خود اسی پر لوٹ آئے گی، اور کوئی آدمی کسی دوسرے پر فسق یا کفر کی تہمت نہ لگائے، ورنہ اگر اس کا ساتھی ایسا نہ ہوا تو یہ تہمت خود اسی پر لوٹ آئے گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5431]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق] عن أبي ذر. مختصر مسلم 50.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 258
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ ، وَأَبُو بَدْرٍ عَبَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْهُنَائِيُّ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ الْهُنَائِيُّ ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ دُرَيْكٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ طَلَبَ الْعِلْمَ لِغَيْرِ اللَّهِ، أَوْ أَرَادَ بِهِ غَيْرَ اللَّهِ، فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے غیر اللہ کے لیے علم طلب کیا، یا اللہ کے علاوہ کی (رضا مندی) چاہی، تو وہ اپنا ٹھکانا جہنم کو بنا لے“۔ [سنن ابن ماجه/(أبواب كتاب السنة)/حدیث: 258]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے غیر اللہ کے لیے علم طلب کیا یا اس سے اللہ کے سوا کسی اور کا ارادہ کیا، اسے چاہیے کہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے۔“ [سنن ابن ماجه/(أبواب كتاب السنة)/حدیث: 258]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/العلم 6 (2655)، (تحفة الأشراف: 6712) (ضعیف)» (خالد بن دریک کا سماع ابن عمر رضی اللہ عنہما سے نہیں ہے، اس لئے یہ روایت انقطاع کی وجہ سے ضعیف ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (2655)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 385
إسناده ضعيف
ترمذي (2655)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 385