الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7800. لا يموت لإحداكن ثلاثة من الولد فتحتسبهم إلا دخلت الجنة ....
تم میں سے کسی عورت کے تین بچے فوت ہو ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 7790 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7790
المعجم الکبیر للطبرانی: 10376
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5085
حدیث نمبر: 7790
«لا يموت لإحداكن ثلاثة من الولد فتحتسبهم إلا دخلت الجنة واثنان»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تم میں سے کسی عورت کے تین بچے فوت ہو جائیں اور وہ صبر کر کے ثواب کی نیت رکھے تو وہ جنت میں داخل ہو گی، اور دو بچوں کی صورت میں بھی (یہی حکم ہے)۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7790]
”تم میں سے کسی عورت کے تین بچے فوت ہو جائیں اور وہ صبر کر کے ثواب کی نیت رکھے تو وہ جنت میں داخل ہو گی، اور دو بچوں کی صورت میں بھی (یہی حکم ہے)۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7790]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 460، ك 3/345.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 10376
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ صَالِحٍ الشِّيرَازِيُّ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ الْهَيْثَمِ الْمُؤَذِّنُ ، ثَنَا أَبِي الْهَيْثَمُ بْنُ الْجَهْمِ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَسْجِدَ وَفِيهِ نِسْوَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَوَعَظَهُنَّ وَذَكَّرَهُنَّ وَقَالَ: مَا مِنْكُنَّ امْرَأَةٌ يَمُوتُ لَهَا ثَلَاثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ إِلَّا دَخَلَتِ الْجَنَّةَ، فَقَالَتِ امْرَأَةٌ مِنْهُنَّ لَيْسَ مِنْ أَجَلِّهِنَّ: يَا رَسُولَ اللهِ، وَذَوَاتُ الِاثْنَيْنِ؟ قَالَ: " وَذَوَاتُ الِاثْنَيْنِ.
هكذا بطبعة مكتبة ابن تيمية
هكذا بطبعة مكتبة ابن تيمية
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف لائے، وہاں انصار کی کچھ عورتیں موجود تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نصیحت کی اور یاد دہانی کرائی اور فرمایا: ”تم میں سے جس عورت کے تین بچے فوت ہو جائیں وہ جنت میں داخل ہوگی۔“ ان میں سے ایک ایسی عورت نے، جو باقیوں کی نسبت کم درجے کی تھی، عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اور جن کے دو بچے فوت ہوئے ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو والیاں بھی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10376]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 188، حدیث 10414»
حدیث نمبر: 5085
حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ عُقْبَةَ الشَّيْبَانِيُّ ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْمَسْجِدِ، فَإِذَا فِيهِ نِسْوَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَأَتَاهُنَّ، فَوَعَظَهُنَّ، وَذَكَّرَهُنَّ، وَقَالَ: مَا مِنْكُنَّ امْرَأَةٌ يَمُوتُ لَهَا ثَلَاثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ إِلَّا دَخَلَتِ الْجَنَّةَ، فَقَالَتِ امْرَأَةٌ مِنْ أَجَلِّهِنَّ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَرَأَيْتَ ذَاتَ الِاثْنَيْنِ؟ فَقَالَ: مَا مِنْكُنَّ امْرَأَةٌ يَمُوتُ لَهَا اثْنَانِ إِلَّا دَخَلَتِ الْجَنَّةَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد کی جانب تشریف لے گئے تو وہاں انصار کی کچھ خواتین موجود تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے، انہیں وعظ و نصیحت فرمائی اور (آخرت کی) یاد دہانی کرائی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے جس عورت کے بھی تین بچے فوت ہو جائیں گے وہ یقیناً جنت میں داخل ہوگی“، ان میں سے ایک نہایت معزز خاتون نے دریافت کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! بھلا اس عورت کے بارے میں کیا ارشاد ہے جس کے دو بچے فوت ہوئے ہوں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے جس عورت کے دو بچے بھی فوت ہو جائیں وہ بھی جنت میں داخل ہو جائے گی“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5085]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10414، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5063»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10414، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5063»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن