الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
102. طاوس، عن ابن عباس
طاؤس کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 10868 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 10868
مصنف ابن ابی شیبہ: 13714
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5535
المعجم الاوسط: 7060
حدیث نمبر: 10868
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ ، ثَنَا سَوَّارُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ قُرَيْشٍ الْعَنْبَرِيُّ الْبَصْرِيُّ ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، ثَنَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فِي قَوْلِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ: فَلا رَفَثَ وَلا فُسُوقَ وَلا جِدَالَ فِي الْحَجِّ قَالَ: الرَّفَثُ: الْإِعْرَابَةُ وَالتَّعَرُّضُ لِلنِّسَاءِ بِالْجِمَاعِ، وَالْفُسُوقُ: الْمَعَاصِي كُلُّهَا، وَالْجِدَالُ: جِدَالُ الرَّجُلِ صَاحِبَهُ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ عزوجل کے فرمان: ”تو حج میں نہ شہوانی باتیں ہوں، نہ نافرمانی اور نہ جھگڑا“ [سورۃ البقرہ: 197] کے بارے میں فرمایا: ”رفث سے مراد بیہودہ گفتگو اور عورتوں سے جماع کے بارے میں چھیڑ چھاڑ کرنا ہے، فسوق سے مراد تمام گناہ ہیں، اور جدال سے مراد آدمی کا اپنے ساتھی سے جھگڑنا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10868]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 22، حدیث 10914»
ترقیم عوامۃ: 13404 ترقیم الشثری: -- 13714
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ الرفث سے مراد جماع کرنا، والفسوق سے مراد گالی دینا اور والجدال سے مراد بحث و مباحثہ ہے کہ تو اپنے ساتھی سے اتنا بحث و مباحثہ کرے کہ اس کو غصہ آجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13714]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 3110، 3112، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 329، 331، 344، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8802، 9261، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2455، 2456، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 14146، 14147، 14156، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7060، ترقيم محمد عوامة: 13404»
ترقیم دار السلفیہ: 340 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 340
نا نا هُشَيْمٌ ، قَالَ: نا عَبْدُ الْمَلِكِ ، عَنْ عَطَاءٍ , قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ: " الرَّفَثُ: الْجِمَاعُ، وَالْفُسُوقُ: الْمَعَاصِي، وَالْجِدَالُ: الْمِرَاءُ فِي الْحَجِّ حَتَّى يَغْضَبُوا" ،
عطاء رحمہ اللہ نے فرمایا: ”رفث“ سے مراد جماع ہے، ”فسوق“ سے مراد گناہ ہیں، اور ”جدال“ سے مراد حج میں ایسا جھگڑا ہے جو غصے تک پہنچا دے۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 340]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 340، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 13400»
الحكم على الحديث:
سنده صحيح، وعبد الملك هو ابن أبي سليمان، وعطاء هو ابن أبي رباح.
ترقیم دار السلفیہ: 344 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 344
نا نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " الرَّفَثُ: الْجِمَاعُ، وَالْفُسُوقُ: مَعَاصِي اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَالْجِدَالُ: الْخُصُومَةُ وَالْمِرَاءُ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: الرفث (رفث) سے مراد جماع ہے، الفسوق (فسوق) سے مراد اللہ عزوجل کی نافرمانیاں (معاصی) ہیں، اور الجدال (جدال) سے مراد جھگڑا اور بحث و تکرار (خصومت و مراء) ہے۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 344]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى (مستدركه) برقم: 3110، 3112، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 329، 331، 344، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8802، 9261، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2455، 2456، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 13404، 13804، 13805، 13815، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 7060»
الحكم على الحديث:
سنده ضعيف لضعف رواية إسماعيل بن عياش عن غير أهل بلده الشام
حدیث نمبر: 5535
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الثَّقَفِيِّ قَالَ: شَهِدْتُ خُطْبَةَ ابْنِ الزُّبَيْرِ بِالْمَوْسِمِ قَالَ: مَا شَعَرْنَا حَتَّى خَرَجَ - عَلَيْنَا قَبْلَ يَوْمِ التَّرْوِيَةِ بِيَوْمٍ، وَهُوَ مُحْرِمٌ - رَجُلٌ كَهَيْئَةِ كَهْلٍ جَمِيلٍ، فَأَقْبَلَ فَقَالُوا: هَذَا - يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ - فَرَقِيَ الْمِنْبَرَ وَعَلَيْهِ ثَوْبَانِ أَبْيَضَانِ، ثُمَّ سَلَّمَ عَلَيْهِمْ فَرَدُّوا عَلَيْهِ السَّلَامَ ثُمَّ لَبَّى بِأَحْسَنِ تَلْبِيَةٍ سَمِعْتُهَا قَطُّ، ثُمَّ حَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ: أَمَّا بَعْدُ، فَإِنَّكُمْ جِئْتُمْ مِنْ آفَاقٍ شَتَّى وُفُودًا عَلَى اللَّهِ تَعَالَى فَحَقٌّ عَلَى اللَّهِ أَنْ يُكْرِمَ وَفْدَهُ، فَمَنْ جَاءَ يَطْلُبُ مَا عِنْدَ اللَّهِ فَإِنَّ طَالِبَ اللَّهِ لَا يَخِيبُ، فَصَدِّقُوا قَوْلَكُمْ بِفِعْلٍ، فَإِنَّ مِلَاكَ الْقَوْلِ الْفِعْلُ وَالنِّيَّةَ النِّيَّةَ الْقُلُوبَ، اللَّهَ اللَّهَ فِي أَيَّامِكُمْ هَذِهِ فَإِنَّهَا أَيَّامٌ يُغْفَرُ فِيهَا الذُّنُوبُ، جِئْتُمْ مِنْ آفَاقٍ شَتَّى فِي غَيْرِ تِجَارَةٍ وَلَا طَلَبِ مَالٍ وَلَا دُنْيَا تَرْجُونَ هَاهُنَا. ثُمَّ لَبَّى وَلَبَّى النَّاسُ وَتَكَلَّمَ بِكَلَامٍ كَثِيرٍ. ثُمَّ قَالَ: أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَالَ فِي كِتَابِهِ: الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَعْلُومَاتٌ قَالَ: وَهِيَ ثَلَاثَةُ أَشْهُرٍ: شَوَّالٌ وَذُو الْقَعْدَةِ وَعَشْرٌ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ (فَمَنْ فَرَضَ فِيهِنَّ الْحَجَّ فَلَا رَفَثَ) لَا جِمَاعَ (وَلَا فُسُوقَ) لَا سِبَابَ (وَلَا جِدَالَ) لَا مِرَاءَ (وَمَا تَفْعَلُوا مِنْ خَيْرٍ يَعْلَمْهُ اللَّهُ وَتَزَوَّدُوا فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوَى) . وَقَالَ عَزَّ وَجَلَّ: لَا جُنَاحٌ عَلَيْكُمْ (أَنْ تَبْتَغُوا فَضْلًا مِنْ رَبِّكُمْ) فَأَحَلَّ لَهُمُ التِّجَارَةَ. ثُمَّ قَالَ: فَإِذَا أَفَضْتُمْ مِنْ عَرَفَاتٍ، وَهُوَ الْمَوْقِفُ الَّذِي يَقِفُونَ عِنْدَهُ حَتَّى تَغِيبَ الشَّمْسُ، ثُمَّ يُفِيضُونَ مِنْهُ: فَاذْكُرُوا اللَّهَ عِنْدَ الْمَشْعَرِ الْحَرَامِ قَالَ: وَهِيَ الْجِبَالُ الَّتِي يَقِفُونَ عِنْدَ الْمُزْدَلِفَةَ فَاذْكُرُوهُ كَمَا هَدَاكُمْ قَالَ: لَيْسَ هَذَا يَوْمُ، هَذَا لِأَهْلِ الْبَلَدِ كَانُوا يُفِيضُونَ مِنْ جَمْعٍ، وَيُفِيضُ النَّاسُ مِنْ عَرَفَاتٍ، فَأَبَى اللَّهُ لَهُمْ ذَلِكَ فَأَنْزَلَ: ثُمَّ أَفِيضُوا مِنْ حَيْثُ أَفَاضَ النَّاسُ إِلَى (مَنَاسِكِكُمْ) . قَالُوا: وَكَانُوا إِذَا فَرَغُوا مِنْ حَجَّتِهِمْ تَفَاخَرُوا بِالْآبَاءِ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ بِعَامٍّ: فَاذْكُرُوا اللَّهَ كَذِكْرِكُمْ آبَاءَكُمْ أَوْ أَشَدَّ ذِكْرًا فَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا وَمَا لَهُ فِي الْآخِرَةِ مِنْ خَلَاقٍ وَمِنْهُمْ مَنْ يَقُولُ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ قَالَ: يَعْمَلُونَ فِي دُنْيَاهُمْ لِآخِرَتِهِمْ زِمَّتَهُمْ وَدُنْيَاهُمْ. قَالَ: ثُمَّ قَرَأَ حَتَّى بَلَغَ وَاذْكُرُوا اللَّهَ فِي أَيَّامٍ مَعْدُودَاتٍ، قَالَ: وَهِيَ أَيَّامُ التَّشْرِيقِ فَذِكْرُ اللَّهِ فِيهِنَّ بِتَسْبِيحٍ وَتَحْمِيدٍ وَتَهْلِيلٍ وَتَكْبِيرٍ وَتَمْجِيدٍ. قَالَ: ثُمَّ ذَكَرَ مَهَلَّ النَّاسِ. قَالَ: مَهَلُّ أَهْلِ الْمَدِينَةِ مِنْ ذِي الْحُلَيْفَةِ، وَمَهَلُّ أَهْلِ الْعِرَاقِ مِنَ الْعَقِيقِ، وَمَهَلُّ أَهْلِ نَجْدٍ وَأَهْلِ الطَّائِفِ مِنْ قَرْنٍ، وَأَهْلِ الْيَمَنِ مَنْ يَلَمْلَمَ. قَالَ: ثُمَّ دَعَا عَلَى كَفَرَةِ أَهْلِ الْكِتَابِ فَقَالَ: اللَّهُمَّ عَذِّبْ كَفَرَةَ أَهْلِ الْكِتَابِ الَّذِينَ يَجْحَدُونَ بِآيَاتِكَ وَيُكَذِّبُونَ رُسُلَكَ وَيَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِكَ اللَّهُمَّ عَذِّبْهُمْ، وَاجْعَلْ قُلُوبَهُمْ قُلُوبَ نِسَاءٍ فَوَاجِرَ - فِي دُعَاءٍ كَثِيرٍ - ثُمَّ قَالَ: إِنَّ هَاهُنَا رِجَالًا قَدْ أَعْمَى اللَّهُ قُلُوبَهُمْ كَمَا أَعْمَى أَبْصَارَهُمْ يُفْتُونَ بِالْمُتْعَةِ بِأَنْ يَقْدِمَ الرَّجُلُ مِنْ خُرَاسَانَ مُهِلًّا بِالْحَجِّ حَتَّى إِذَا قَدِمَ قَالُوا: أَحِلَّ مِنْ حَجِّكَ بِعُمْرَةٍ ثُمَّ أَهِلَّ بِحَجٍّ مِنْ هَاهُنَا وَاللَّهِ مَا كَانَتِ الْمُتْعَةُ إِلَّا لِمُحْصَرٍ، ثُمَّ لَبَّى وَلَبَّى النَّاسُ، فَمَا رَأَيْتُ يَوْمًا قَطُّ كَانَ أَكْثَرَ بَاكِيًا مِنْ يَوْمِئِذٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ الْمَرْزُبَانِ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَفِيهِ غَيْرُهُ مِمَّنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ الْمَرْزُبَانِ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَفِيهِ غَيْرُهُ مِمَّنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
محمد بن عبداللہ ثقفی بیان کرتے ہیں: حج کے موقع پر میں سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کے خطبہ میں موجود تھا راوی بیان کرتے ہیں: ہمیں پتہ نہیں چلا وہ ترویہ کے دن سے ایک دن پہلے ہمارے پاس تشریف لائے۔ انہوں نے احرام باندھا ہوا تھا اور وہ خوبصورت ادھیڑ عمر شخص تھے وہ تشریف لائے تو لوگوں نے کہا: اے امیر المؤمنین! وہ منبر پر چڑھے۔ انہوں نے دو سفید کپڑے پہنے ہوئے تھے۔ انہوں نے لوگوں کو سلام کیا لوگوں نے انہیں سلام کا جواب دیا پھر انہوں نے تلبیہ پڑھا تو میں نے وہ سب سے زیادہ خوبصورت تلبیہ سنا تھا پھر اس کے بعد انہوں نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی پھر یہ ارشاد فرمایا: اما بعد: تم لوگ دور دراز کے علاقوں سے وفد کی شکل میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہوئے ہو، تو یہ بات اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہے کہ وہ اپنے مہمانوں کی عزت افزائی کرے جو شخص اس چیز کو حاصل کرنے کے لئے آیا ہے، جو اللہ تعالیٰ کے پاس موجود ہے، تو اللہ تعالی سے کوئی چیز مانگنے والا رسوائی کا شکار نہیں ہوتا تم فعل کے ذریعے اپنے قول کی تصدیق کرو کیونکہ قول کی اصل فعل ہے اور نیت کا دھیان رکھو اور نیت کا دھیان رکھو دل کا دھیان رکھو اپنے ان دنوں کے بارے میں اللہ سے ڈرتے رہو اللہ سے ڈرتے رہو کیونکہ یہ ایسے دن ہیں جن میں گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے تم مختلف علاقوں سے آئے ہو اور کسی تجارت کے سلسلے میں یا مال حاصل کرنے کے لئے یا دنیا کے حصول کے لئے یہاں نہیں آئے ہو پھر انہوں نے تلبیہ پڑھا اور لوگوں نے بھی تلبیہ پڑھا پھر انہوں نے بہت سا کلام کیا پھر انہوں نے یہ بات ارشاد فرمائی: اما بعد! بے شک اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں یہ ارشاد فرمایا ہے: ”حج کے متعین مہینے ہیں“۔ تو یہ تین مہینے ہیں شوال، ذوالقعدہ اور ذوالج کے دس دن جو شخص ان میں حج کو فرض قرار دیدے اور رفث نہ کرے (یعنی صحبت نہ کرے) اور فسوق نہ کرے یعنی گالی گلوچ نہ کرے اور جدال نہ کرے یعنی جھگڑا نہ کرے اور تم جو بھی بھلائی کرو گے اللہ تعالیٰ اسے جانتا ہے اور تم زاد سفر اختیار کرو بے شک سب سے بہتر زاد سفر تقویٰ ہے اللہ تعالیٰ نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے تم پر کوئی گناہ نہیں ہو گا اگر تم اللہ تعالیٰ کا فضل تلاش کرتے ہو، تو اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے لئے تجارت کو حلال قرار دیا ہے پھر انہوں نے یہ آیت پڑھی: ”جب تم عمرفات سے واپس جاؤ“۔ یہ وقوف کی جگہ ہے، جس کے پاس لوگ اس وقت تک ٹھہرے رہیں گے جب تک سورج غروب نہیں ہو جاتا پھر وہ وہاں سے روانہ ہو جائیں گے تو تم لوگ مشعر حرام کے نزدیک اللہ تعالیٰ کا ذکر کرو سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے فرمایا اس سے مراد وہ پہاڑ ہیں کہ مزدلفہ کے پاس جس کے پاس لوگ وقوف کرتے ہیں تو تم اس کا اس طرح ذکر کرو جس طرح اس نے تمہیں ہدایت کی ہے۔ انہوں نے فرمایا: یہ دن وہ نہیں ہے یہ شہر والوں کے لئے جو مزدلفہ سے واپس آ جاتے تھے اور باقی لوگ عرفات سے واپس آیا کرتے تھے تو اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے ہے اس چیز کو باقی نہیں رکھا اور یہ آیت نازل کی: ”پھر تم وہاں سے واپس آؤ جہاں سے لوگ واپس آتے ہیں“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”تمہارے مناسک“۔ لوگ جب حج سے فارغ ہوتے تھے تو اپنے آباء اجداد پر فخر کا اظہار کرتے تھے تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی تم اللہ تعالیٰ کا یوں ذکر کرو جس طرح تم اپنے باپ دادا کا ذکر کرتے ہو یا اس سے بھی زیادہ اس کا ذکر کرو لوگوں میں سے کچھ لوگ وہ ہیں جو یہ کہتے ہیں: اے ہمارے پروردگار تو ہمیں دنیا عطا کر دے تو ایسے شخص کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہو گا اور ان میں سے کوئی یہ کہتا ہے: اے ہمارے پروردگار تو ہمیں دنیا میں بھی بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی بھلائی عطا فرما اور تو ہمیں آخرت کے عذاب سے بچا لے“۔ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے فرمایا وہ لوگ دنیا میں اپنی آخرت کے لئے عمل کرتے ہیں، راوی بیان کرتے ہیں: پھر انہوں نے آیت تلاوت کی یہاں تک کہ یہ آیت تلاوت کی: ”متعین دنوں میں، اللہ تعالیٰ کا ذکر کرو“۔ انہوں نے فرمایا: اس سے مراد ایام تشریق ہیں اور ان دنوں میں اللہ تعالیٰ کا ذکر تسبیح کی شکل میں ہو گا الحمدللہ پڑھنے کی شکل میں لا الہ الا اللہ پڑھنے کی شکل میں اللہ اکبر پڑھنے کی شکل میں اور تمجید پڑھنے کی شکل میں ہو گا راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد انہوں نے لوگوں کے مواقیت کا ذکر کیا اور فرمایا: اہل مدینہ کے لئے میقات ذوالحلیفہ ہے اہل عراق کے لئے میقات، عقیق ہے۔ اہل نجد اور اہل طائف کے لئے میقات قرن، اہل یمن کے لئے یلملم ہے راوی بیان کرتے ہیں: پھر انہوں نے اہل کتاب سے تعلق رکھنے والے کافروں کے خلاف دعا کی اور یہ کہا: اے اللہ! اہل کتاب سے تعلق رکھنے والے کافروں پر عذاب نازل فرما جنہوں نے تیری آیات کا انکار کیا تیرے رسولوں کی تکذیب کی اور وہ تیرے راستے سے روکتے ہیں اے اللہ! تو انہیں عذاب دے اور ان لوگوں کو فاجر عورتوں کے دلوں جیسا کر دے۔ انہوں نے اس بارے میں بہت دعا کی پھر یہ کہا: یہاں کچھ لوگ ہیں جن کے دلوں کو اللہ تعالیٰ نے نابینا کر دیا ہے، جس طرح ان کی بینائی کو ختم کیا ہے وہ حج تمتع کے بارے میں فتوی دیتے ہیں کہ کوئی شخص خراسان سے حج کا احرام باندھ کر آئے یہاں تک کہ جب وہ مکہ آ جائے تو یہ لوگ کہتے ہیں: تم اپنے حج کو عمرہ بنا کر احرام کھول دو اور پھر یہاں سے حج کا احرام باندھ لینا اللہ کی قسم حج تمتع کا حکم اس شخص کے لئے ہے، جسے محصور کر دیا گیا ہو پھر انہوں نے تلبیہ پڑھا اور لوگوں نے بھی تلبیہ پڑھا راوی کہتے ہیں: میں نے اس دن سے زیادہ رونے والے افراد کبھی نہیں دیکھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سعید بن مرزبان ہے، جس کی توثیق کی گئی ہے اس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے اس روایت کی سند میں اس کے علاوہ اور ایسے راوی بھی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5535]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سعید بن مرزبان ہے، جس کی توثیق کی گئی ہے اس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے اس روایت کی سند میں اس کے علاوہ اور ایسے راوی بھی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5535]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7060
وَبِهِ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ السَّكَنِ ، ثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، فِي قَوْلِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ: الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَعْلُومَاتٌ. قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " ذُو الْقَعْدَةِ، وَذُو الْحِجَّةِ I ".
فَمَنْ فَرَضَ فِيهِنَّ الْحَجَّ. قَالَ ابْنُ عُمَرَ : I " التَّلْبِيَةُ وَالْإِحْرَامُ. فَلا رَفَثَ غِشْيَانُ النِّسَاءِ وَلا فُسُوقَ السِّبَابُ وَلا جِدَالَ الْمِرَاءُ
I " لَمْ يَرْفَعْ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ إِلَّا شَرِيكٌ I ".
فَمَنْ فَرَضَ فِيهِنَّ الْحَجَّ. قَالَ ابْنُ عُمَرَ : I " التَّلْبِيَةُ وَالْإِحْرَامُ. فَلا رَفَثَ غِشْيَانُ النِّسَاءِ وَلا فُسُوقَ السِّبَابُ وَلا جِدَالَ الْمِرَاءُ
I " لَمْ يَرْفَعْ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ إِلَّا شَرِيكٌ I ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما اللہ عزوجل کے ارشاد: ﴿الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَعْلُومَاتٌ﴾ ”حج کے مہینے معلوم ہیں“ کے متعلق روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ «ذُو الْقَعْدَةِ، وَذُو الْحِجَّةِ» (ذی القعدہ اور ذی الحجہ) ہیں۔“
اور ﴿فَمَنْ فَرَضَ فِيهِنَّ الْحَجَّ﴾ ”پس جو شخص ان مہینوں میں (اپنے اوپر) حج لازم کر لے“ کے متعلق سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اس سے مراد «التَّلْبِيَةُ وَالْإِحْرَامُ» (تلبیہ پکارنا اور احرام باندھنا) ہے۔ پس «فَلا رَفَثَ» سے مراد عورتوں سے ہم بستری کرنا، «وَلا فُسُوقَ» سے گالی گلوچ اور «وَلا جِدَالَ» سے مراد بحث و تکرار اور جھگڑا کرنا ہے۔“
ابراہیم بن مہاجر سے اس حدیث کو سوائے شریک (رحمہ اللہ) کے کسی نے مرفوعاً بیان نہیں کیا۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7060]
اور ﴿فَمَنْ فَرَضَ فِيهِنَّ الْحَجَّ﴾ ”پس جو شخص ان مہینوں میں (اپنے اوپر) حج لازم کر لے“ کے متعلق سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اس سے مراد «التَّلْبِيَةُ وَالْإِحْرَامُ» (تلبیہ پکارنا اور احرام باندھنا) ہے۔ پس «فَلا رَفَثَ» سے مراد عورتوں سے ہم بستری کرنا، «وَلا فُسُوقَ» سے گالی گلوچ اور «وَلا جِدَالَ» سے مراد بحث و تکرار اور جھگڑا کرنا ہے۔“
ابراہیم بن مہاجر سے اس حدیث کو سوائے شریک (رحمہ اللہ) کے کسی نے مرفوعاً بیان نہیں کیا۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7060]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 3110، 3112، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 329، 331، 344، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8802، 9261، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2455، 2456، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 13404، 13804، 13805، 13815»