🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
304. مجاهد، عن ابن عمر
مجاہد کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 13450 (کل: 14 مقامات، 13 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 13450
سنن ترمذی: 2254
سنن ابن ماجہ: 4016
مشکوۃ المصابیح: 2503
مسند احمد: 23444
مسند الشهاب: 867
الفتح الربانی: 6480
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12167، 12170
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7797
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 4479
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1411
المعجم الاوسط: 7898
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7545
11 تا 14
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4479
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا قَطَنُ بْنُ نُسَيْرٍ ، ثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ثَنَا الْمُعَلَّى بْنُ زِيَادٍ ، قَالَ لَمَّا هَزَمَ يَزِيدُ بْنُ الْمُهَلَّبِ أَهْلَ الْبَصْرَةِ، خَشِيتُ أَنْ أَجْلِسَ فِي حَلْقَةِ الْحَسَنِ ، فَأُوجَدَ فِيهَا فَأُعْرَفَ، فَأَتَيْتُ الْحَسَنَ فِي مَنْزِلِهِ، فَدَخَلْتُ عَلَيْهِ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا سَعِيدٍ ، كَيْفَ بِهَذِهِ الْآيَةِ؟ قَالَ: أَيَّةُ آيَةٍ؟ قَالَ: قُلْتُ: قَوْلُهُ عَزَّ وَجَلَّ: كَانُوا لا يَتَنَاهَوْنَ عَنْ مُنْكَرٍ فَعَلُوهُ، الْآيَةَ، قَالَ: يَا عَبْدَ اللهِ، إِنَّ الْقَوْمَ عَرَضُوا السَّيْفَ فَحَالَ السَّيْفُ دُونَ الْكَلَامِ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا سَعِيدٍ ، فَهَلْ تَعْرِفُ لِمُتَكَلِّمٍ فَضْلًا؟ قَالَ: لَا، قَالَ الْمُعَلَّى: ثُمَّ حَدَّثَ بِحَدِيثَيْنِ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لَا يَمْنَعَنَّ أَحَدَكُمْ رَهْبَةُ النَّاسِ أَنْ يَقُولَ بِالْحَقِّ إِذَا رَآهُ، فَإِنَّهُ لَا يُقَرِّبُ مِنْ أَجَلٍ، وَلَا يُبْعِدُ مِنْ رِزْقٍ.
قَالَ: ثُمَّ حَدَّثَ الْحَسَنُ بِحَدِيثٍ آخَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَيْسَ لِلْمُؤْمِنِ أَنْ يُذِلَّ نَفْسَهُ، قِيلَ: وَمَا إِذْلَالُهُ نَفْسَهُ؟ قَالَ: يَتَعَرَّضُ مِنَ الْبَلَاءِ لِمَا لَا يُطِيقُ، قِيلَ: يَا أَبَا سَعِيدٍ فَيَزِيدُ الضَّبِّيُّ فِي كَلَامِهِ فِي الصَّلَاةِ؟ قَالَ: أَمَا إِنَّهُ لَمْ يَخْرُجْ مِنَ السِّجْنِ حَتَّى نَدِمَ، قَالَ الْمُعَلَّى: فَأَقُومُ مِنْ مَجْلِسِ الْحَسَنِ ، فَأَتَيْتُ يَزِيدَ الضَّبِّيَّ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا مَوْدُودٍ ، بَيْنَمَا أَنَا وَالْحَسَنُ نَتَذَاكَرُ إِذَا نَصَبْتَ أَمْرَكَ نَصْبًا، فَقَالَ: مَهْ يَا أَبَا الْحَسَنِ قُلْتُ: قَدْ فَعَلْتُ، قَالَ: فَمَا قَالَ؟ قَالَ: أَمَا إِنَّهُ لَمْ يَخْرُجْ مِنَ السِّجْنِ حَتَّى نَدِمَ عَلَى مَقَالَتِهِ، قَالَ يَزِيدُ: مَا نَدِمْتُ عَلَى مَقَالَتِي، وَايْمُ اللهِ لَقَدْ قُمْتُ مَقَامًا أُخْطِرُ فِيهِ بِنَفْسِي، قَالَ يَزِيدُ: أَتَيْتُ الْحَسَنَ ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا سَعِيدٍ ، عَلَى كُلِّ شَيْءٍ نُغْلَبُ، فَنُغْلَبُ عَلَى صَلَاتِنَا؟ فَقَالَ: يَا عَبْدَ اللهِ، إِنَّكَ تُعَرِّضُ بِنَفْسِكَ لَهُمْ، ثُمَّ إِنَّكَ لَا تَصْنَعُ شَيْئًا، قَالَ: ثُمَّ أَتَيْتُهُ فَقَالَ لِي مِثْلَ مَقَالَتِهِ، فَقُمْتُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فِي الْمَسْجِدِ وَالْحَكَمُ بْنُ أَيُّوبَ يَخْطُبُ، فَقُلْتُ: الصَّلَاةَ رَحِمَكَ اللهُ، فَلَمَّا قُلْتُ ذَلِكَ احْتَوَشَنِي الرِّجَالُ، فَأَخَذُوا بِلِحْيَتِي، وَرَأْسِي، وَتَلْبِيَتِي، وَجَعَلُوا يَجِئُونَ بَطْنِي بِنِعَالِ سُيُوفِهِمْ، وَمَضَوْا بِي إِلَى نَحْوِ الْمَقْصُورَةِ، فَدَخَلْتُ، فَقُمْتُ بَيْنَ الْحَكَمِ وَهُوَ سَاكِتٌ، فَقَالَ: أَمَجْنُونٌ أَنْتَ؟ أَوَمَا كُنَّا فِي صَلَاةٍ؟ فَقُلْتُ: أَصْلَحَ اللهُ الْأَمِيرَ هَلْ مِنْ كَلَامٍ أَفْضَلَ مِنْ كِتَابِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ؟ قَالَ: لَا، قُلْتُ: أَرَأَيْتَ لَوْ أَنَّ رَجُلًا نَشَرَ مُصْحَفًا يَقْرَؤُهُ غُدْوَةً إِلَى اللَّيْلِ، أَكَانَ ذَلِكَ قَاضِيًا عَنْهُ صَلَاتَهُ؟ قَالَ: وَاللهِ إِنِّي لَأَحْسَبُكَ مَجْنُونًا، قَالَ: وَأَنَسُ بْنُ مَالِكٍ جَالِسٌ تَحْتَ مِنْبَرِهِ سَاكِتٌ، فَقُلْتُ: يَا أَنَسُ !، يَا أَبَا حَمْزَةَ ، أَنْشُدُكَ اللهَ تَعَالَى فَقَدْ خَدَمْتَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصَحِبْتَهُ، أَبِمَعْرُوفٍ قُلْتُ أَمْ بِمُنْكَرٍ؟ أَبِحَقٍّ قُلْتُ أَمْ بِبَاطِلٍ؟ قَالَ: فَلَا وَاللهِ مَا أَجَابَنِي بِكَلِمَةٍ، فَقَالَ لَهُ الْحَكَمُ بْنُ أَيُّوبَ : يَا أَنَسُ ، قَالَ: لَبَّيْكَ، أَصْلَحَكَ اللهُ، قَالَ: أَكَانَ وَقْتُ الصَّلَاةِ قَدْ ذَهَبَ؟ قَالَ: بَلْ بَقِيَ بَقِيَّةٌ، فَقَالَ الْحَكَمُ : احْبِسُوهُ.
قَالَ يَزِيدُ: فَأُقْسِمُ لَكَ يَا أَبَا الْحَسَنِ ، لَمَا لَقِيتُ مِنْ أَصْحَابِي كَانَ أَشَدَّ عَلَيَّ مِمَّا لَقِيتُ مِنَ الْحَكَمِ ، قَالَ بَعْضُهُمْ: مُرَائِي، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: مَجْنُونٌ، قَالَ: وَكَتَبَ الْحَكَمُ إِلَى الْحَجَّاجِ أَنَّ رَجُلًا مِنْ بَنِي ضَبَّةَ قَامَ إِلَيَّ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَأَنَا أَخْطُبُ، فَقَالَ: الصَّلَاةَ، وَقَدْ شَهِدَ عِنْدِي الْعُدُولُ أَنَّهُ مَجْنُونٌ، فَكَتَبَ إِلَيْهِ الْحَجَّاجُ ، إِنْ شَهِدَ الشُّهُودُ الْعُدُولُ أَنَّهُ مَجْنُونٌ فَخَلِّ سَبِيلَهُ، وَإِلَّا فَاقْطَعْ يَدَيْهِ وَرِجْلَيْهِ، وَسَمِّرْ عَيْنَيْهِ، وَاصْلُبْهُ، قَالَ: فَشَهِدُوا عِنْدَ الْحَكَمِ أَنِّي مَجْنُونٌ، فَخَلَّى عَنِّي.
قَالَ الْمُعَلَّى: عَنْ يَزِيدَ الضَّبِّيِّ، ثُمَّ مَاتَ أَخٌ لَنَا فَتَبِعْنَا جِنَازَتَهُ، فَصَلَّيْنَا عَلَيْهِ، فَلَمَّا دُفِنَ تَنَحَّيْتُ فِي عِصَابَةٍ، فَذَكَرْنَا اللهَ تَعَالَى عَزَّ وَجَلَّ، وَذَكَرْنَا مَعَادَنَا، فَإِنَّا لَكَذَلِكَ إِذْ رَأَيْنَا نَوَاصِيَ الْخَيْلِ وَالْحِرَابَ، فَلَمَّا رَآهُ أَصْحَابِي تَفَرَّقُوا وَتَرَكُونِي وَحْدِي، فَجَاءَ الْحَكَمُ حَتَّى وَقَفَ عَلَيَّ، فَقَالَ: مَا كُنْتُمْ تَصْنَعُونَ؟ قُلْتُ: أَصْلَحَ اللهُ الْأَمِيرَ، مَاتَ صَاحِبٌ لَنَا، فَصَلَّيْنَا عَلَيْهِ وَدَفَنَّاهُ وَقَعَدْنَا نَذْكُرُ رَبَّنَا، وَنَذْكُرُ مَعَادَنَا، وَنَذْكُرُ مَا صَارَ إِلَيْهِ، قَالَ: مَا مَنَعَكَ أَنْ تَفِرَّ كَمَا فَرُّوا؟ قُلْتُ: أَصْلَحَكَ اللهُ، أَنَا أَبْرَأُ سَاحَةً مِنْ ذَلِكَ، أَوَمِنَ الْأَمِيرِ أَفِرُّ؟ فَسَكَتَ الْحَكَمُ ، فَقَالَ لَهُ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الْمُهَلَّبِ - كَانَ عَلَى شُرْطَتِهِ -: أَتَدْرِي مَنْ هَذَا؟ قَالَ: لَا، قَالَ: هَذَا الْمُتَكَلِّمُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، قَالَ: فَغَضِبَ الْحَكَمُ ، وَقَالَ: أَمَا إِنَّكَ لَجَرِيءٌ، خُذْهُ، فَأُخِذْتُ، فَضَرَبَنِي أَرْبَعَمِائَةِ سَوْطٍ، فَمَا دَرَيْتُ مَتَى تَرَكَنِي مِنْ شِدَّةِ مَا ضَرَبَنِي، قَالَ: وَبَعَثَ بِي إِلَى وَاسِطَ، فَكُنْتُ فِي دِيمَاسِ الْحَجَّاجِ حَتَّى مَاتَ الْحَجَّاجُ .
وَقَدْ أَخْرَجَ التِّرْمِذِيُّ ، وَغَيْرُهُ مِنْ طَرِيقِ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ الْبَصْرِيِّ ، عَنْ جُنْدُبِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْبَجَلِيِّ ، عَنْ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، نَحْوَ حَدِيثِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، وَهُوَ أَشْبَهُ بِالصَّوَابِ، وَعَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ أَصْلَحُ حَالًا مِنَ الْخَلِيلِ بْنِ زَكَرِيَّا ، وَاللهُ أَعْلَمُ.
معلی بن زیاد بیان کرتے ہیں کہ جب یزید بن مہلب نے اہل بصرہ کو شکست دی، تو مجھے اندیشہ ہوا کہ میں امام حسن بصری رحمہ اللہ کے حلقہ درس میں بیٹھوں اور وہاں پائے جانے کی وجہ سے (حکمرانوں کی نظر میں) پہچان لیا جاؤں، چنانچہ میں حسن بصری رحمہ اللہ کے گھر ان کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”اے ابو سعید! اس آیت کے بارے میں آپ کا کیا ارشاد ہے؟“ انہوں نے پوچھا: ”کون سی آیت؟“ میں نے عرض کی: اللہ عزوجل کا یہ فرمان ﴿كَانُوا لَا يَتَنَاهَوْنَ عَنْ مُنْكَرٍ فَعَلُوهُ لَبِئْسَ مَا كَانُوا يَفْعَلُونَ﴾ [سورة المائدة: 79] ۔ انہوں نے فرمایا: ”اے اللہ کے بندے! ان لوگوں نے (حکمرانوں نے) تلواریں سونت لی ہیں اور اب تلوار کلام کے آڑے آ گئی ہے (یعنی اب زبان سے روکنا جان لیوا ہے)“۔ میں نے پوچھا: ”اے ابو سعید! کیا آپ حق بات کہنے والے کے لیے کوئی فضیلت جانتے ہیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”نہیں (اس پرفتن دور میں)“۔ معلی کہتے ہیں کہ پھر انہوں نے دو حدیثیں بیان کیں، امام حسن بصری رحمہ اللہ نے (سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ کے واسطے سے) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کسی شخص کو لوگوں کی ہیبت حق بات کہنے سے نہ روکے جب وہ اسے (ہوتے ہوئے) دیکھ لے، کیونکہ حق گوئی نہ تو موت کو قریب لاتی ہے اور نہ ہی رزق کو دور کرتی ہے“۔
پھر حسن بصری رحمہ اللہ نے دوسری حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن کے لیے یہ روا نہیں کہ وہ اپنے آپ کو ذلیل کرے“۔ عرض کیا گیا: اس کا خود کو ذلیل کرنا کیا ہے؟ فرمایا: ”وہ ایسی آزمائش و بلا میں خود کو ڈالے جسے برداشت کرنے کی وہ سکت نہ رکھتا ہو“۔ عرض کیا گیا: ”اے ابو سعید! یزید ضبی کا نماز کے دوران (حکمران کو ٹوکنے والا) کلام کیسا تھا؟“ فرمایا: ”آگاہ رہو! وہ قید خانے سے اس وقت تک نہ نکلا جب تک وہ (اپنے اس فعل پر) نادم نہ ہوا“۔ معلی کہتے ہیں کہ میں حسن بصری رحمہ اللہ کی مجلس سے اٹھا اور یزید ضبی کے پاس آ کر کہا: ”اے ابو مودود! میں اور حسن بصری آپ کے تذکرے میں تھے جب آپ نے اپنا معاملہ پوری قوت سے اٹھایا تھا (یعنی سرِ عام حکمران کو ٹوکا تھا)“۔ انہوں نے کہا: ”اے ابو الحسن! ٹھہریے (بتائیے) کیا ہوا؟“ میں نے کہا: ”میں نے (ان سے آپ کا تذکرہ) کر دیا ہے“۔ پوچھا: ”انہوں نے کیا کہا؟“ میں نے بتایا: ”انہوں نے کہا کہ وہ قید خانے سے نادم ہو کر ہی نکلے تھے“۔ یزید نے کہا: ”میں نے اپنے کہے پر کوئی ندامت محسوس نہیں کی، اور اللہ کی قسم! میں نے ایک ایسا مقام اختیار کیا تھا جس میں میں نے اپنی جان کی بازی لگا دی تھی“۔ یزید نے بتایا کہ (پہلے) میں حسن بصری رحمہ اللہ کے پاس گیا اور عرض کی: ”اے ابو سعید! کیا ہم ہر چیز میں مغلوب ہو جائیں گے یہاں تک کہ اپنی نمازوں میں بھی مغلوب رہیں؟ (یعنی جب حکمران نماز میں تاخیر کریں تو بھی خاموش رہیں؟)“۔ انہوں نے فرمایا: ”اے اللہ کے بندے! تم خود کو ان کے سامنے (ہلاکت کے لیے) پیش کر رہے ہو، حالانکہ تم (اکیلے) کچھ بدل نہیں سکتے“۔ یزید کہتے ہیں کہ میں پھر ان کے پاس گیا تو انہوں نے وہی بات دہرائی، پھر میں جمعہ کے دن مسجد میں کھڑا ہوا جبکہ حکم بن ایوب خطبہ دے رہا تھا، میں نے پکارا: «الصَّلَاةَ رَحِمَكَ اللهُ» ”نماز! اللہ تم پر رحم کرے“۔ جب میں نے یہ کہا تو لوگ مجھ پر ٹوٹ پڑے، میری داڑھی اور سر کے بال پکڑ لیے، میرا گریبان مروڑا اور اپنی تلواروں کے میانوں کے نچلے حصوں سے میرے پیٹ میں کچوکے لگانے لگے اور مجھے شاہی مقصورہ کی طرف لے گئے۔ میں حکم کے سامنے کھڑا ہوا جبکہ وہ خاموش تھا، اس نے پوچھا: ”کیا تو پاگل ہے؟ کیا ہم نماز ہی میں نہیں تھے (یعنی خطبہ نماز کا حصہ نہیں)؟“ میں نے کہا: ”اللہ امیر کی اصلاح فرمائے، کیا اللہ کی کتاب سے بڑھ کر بھی کوئی کلام فضیلت والا ہے؟“ اس نے کہا: ”نہیں“۔ میں نے کہا: ”بھلا یہ تو بتائیں کہ اگر کوئی شخص قرآن کھول کر صبح سے شام تک تلاوت کرتا رہے، تو کیا یہ تلاوت اس کی نماز کی فرضیت کو اس سے ساقط کر دے گی؟“ اس نے کہا: ”اللہ کی قسم! میں تمہیں پاگل ہی سمجھتا ہوں“۔ یزید کہتے ہیں کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ اس کے منبر کے نیچے خاموش بیٹھے تھے، میں نے پکارا: ”اے انس! اے ابو حمزہ! میں آپ کو اللہ تعالیٰ کا واسطہ دیتا ہوں، آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اور صحبت کی ہے، (بتائیے) کیا میں نے نیکی کی بات کہی ہے یا برائی کی؟ حق کہا ہے یا باطل؟“ اللہ کی قسم! انہوں نے مجھے ایک لفظ سے بھی جواب نہ دیا۔ پھر حکم بن ایوب نے ان سے پوچھا: ”اے انس!“ انہوں نے جواب دیا: «لَبَّيْكَ، أَصْلَحَكَ اللهُ» ”میں حاضر ہوں، اللہ آپ کی اصلاح فرمائے“۔ اس نے پوچھا: ”کیا نماز کا وقت نکل گیا تھا؟“ انہوں نے کہا: ”بلکہ کچھ وقت باقی تھا“۔ حکم نے حکم دیا: ”اسے قید کر دو“۔
یزید کہتے ہیں: اے ابو الحسن! میں اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ جتنا دکھ مجھے اپنے ساتھیوں کی باتوں سے پہنچا اتنا حکم (کے ظلم) سے بھی نہ پہنچا، ان میں سے کوئی کہتا ”یہ ریاکار ہے“ اور کوئی کہتا ”یہ پاگل ہے“۔ پھر حکم نے حجاج بن یوسف کو لکھا کہ بنو ضبہ کا ایک شخص جمعہ کے دن جب میں خطبہ دے رہا تھا کھڑا ہوا اور ”نماز“ کا شور مچایا، جبکہ معتبر گواہوں نے میرے پاس گواہی دی ہے کہ وہ پاگل ہے۔ حجاج نے جواب میں لکھا: ”اگر معتبر گواہ اس کے پاگل ہونے کی گواہی دیں تو اسے رہا کر دو، ورنہ اس کے ہاتھ پاؤں کاٹ دو، اس کی آنکھوں میں تپتی سلائیاں پھیر دو اور اسے سولی پر لٹکا دو“۔ یزید کہتے ہیں کہ پھر گواہوں نے حکم کے پاس میرے پاگل ہونے کی گواہی دی تو اس نے مجھے چھوڑ دیا۔
معلی یزید ضبی سے روایت کرتے ہیں کہ پھر ہمارے ایک بھائی کا انتقال ہو گیا تو ہم ان کے جنازے کے پیچھے گئے اور ان کی نمازِ جنازہ پڑھی، جب انہیں دفن کر دیا گیا تو میں ایک گروہ کے ساتھ ایک طرف ہو گیا، ہم اللہ عزوجل کا ذکر کرنے لگے اور اپنی آخرت کو یاد کرنے لگے، ہم اسی حال میں تھے کہ اچانک گھوڑوں کی پیشانیاں اور نیزے نظر آئے۔ جب میرے ساتھیوں نے یہ دیکھا تو وہ تتر بتر ہو گئے اور مجھے اکیلا چھوڑ دیا، یہاں تک کہ حکم بن ایوب آ کر میرے پاس کھڑا ہو گیا اور پوچھا: ”تم لوگ کیا کر رہے تھے؟“ میں نے کہا: ”اللہ امیر کی اصلاح فرمائے، ہمارے ایک ساتھی فوت ہو گئے تھے، ہم نے ان کا جنازہ پڑھا، انہیں دفن کیا اور اب بیٹھ کر اپنے رب کا ذکر اور اپنی آخرت کی فکر کر رہے تھے اور یہ سوچ رہے تھے کہ وہ کس حال کو پہنچا“۔ اس نے پوچھا: ”تجھے بھاگنے سے کس چیز نے روکا جیسے تیرے ساتھی بھاگ گئے؟“ میں نے کہا: ”اللہ آپ کی اصلاح فرمائے، میرا دامن اس سے پاک ہے، کیا میں امیر سے بھاگوں؟“ حکم خاموش ہو گیا، تو عبدالملک بن مہلب نے—جو اس کے پولیس چیف تھے—اس سے کہا: ”کیا آپ جانتے ہیں یہ کون ہے؟“ اس نے کہا: ”نہیں“۔ عبدالملک نے کہا: ”یہ وہی ہے جس نے جمعہ کے دن کلام کیا تھا“۔ یزید کہتے ہیں کہ یہ سن کر حکم غصے میں آ گیا اور کہنے لگا: ”اچھا، تو تو بہت جرات مند ہے! اسے پکڑ لو“۔ مجھے پکڑ لیا گیا اور اس نے مجھے چار سو کوڑے مارے، شدتِ ضرب سے مجھے پتہ ہی نہ چلا کہ اس نے مجھے کب چھوڑا، پھر اس نے مجھے واسطہ بھیج دیا اور میں حجاج کے زیرِ زمین تاریک قید خانے (دیماس) میں رہا یہاں تک کہ حجاج مر گیا۔
امام ترمذی اور دیگر محدثین نے اس روایت کو علی بن زید کے واسطے سے حسن بصری، انہوں نے جندب بن عبداللہ بجلی، اور انہوں نے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے جو کہ حسن بصری کی حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ والی روایت کے مشابہ ہے اور یہی درست معلوم ہوتی ہے، اور علی بن زید کی حالت خلیل بن زکریا سے بہتر ہے۔ واللہ اعلم۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الفتوح/حدیث: 4479]
تخریج الحدیث: «0»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1411
حَدَّثَنَا قَطَنُ بْنُ نَسِيرٍ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنَا الْمُعَلَّى بْنُ زِيَادٍ قَالَ: لَمَّا هَزَمَ يَزِيدُ بْنُ الْمُهَلَّبِ أَهْلَ الْبَصْرَةِ قَالَ الْمُعَلَّى: فَخَشِيتُ أَنْ أَجْلِسَ فِي حَلْقَةِ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ فَأُوجَدَ فِيهَا فَأُعْرَفَ، فَأَتَيْتُ الْحَسَنَ فِي مَنْزِلِهِ، فَدَخَلْتُ عَلَيْهِ فَقُلْتُ: يَا أَبَا سَعِيدٍ، كَيْفَ بِهَذِهِ الْآيَةِ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ؟ قَالَ: «أَيَّةُ آيَةٍ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ؟» ، قُلْتُ: قَوْلُ اللَّهِ فِي هَذِهِ الْآيَةِ: {وَتَرَى كَثِيرًا مِنْهُمْ يُسَارِعُونَ فِي الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَأَكْلِهِمُ السُّحْتَ لَبِئْسَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ} [المائدة: 62] ، قَالَ: «يَا عَبْدَ اللَّهِ، إِنَّ الْقَوْمَ عَرَضُوا السَّيْفَ فَحَالَ السَّيْفُ دُونَ الْكَلَامِ» ، قُلْتُ: يَا أَبَا سَعِيدٍ، فَهَلْ تَعْرِفُ لِمُتَكَلِّمٍ فَضْلًا؟ قَالَ: «لَا» ، قَالَ الْمُعَلَّى: ثُمَّ حَدَّثَ بِحَدِيثَيْنِ: حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِحَدِيثٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «أَلَا لَا يَمْنَعَنَّ أَحَدَكُمْ رَهْبَةُ النَّاسِ أَنْ يَقُولَ الْحَقَّ إِذَا رَآهُ، أَنْ يَذْكُرَ تَعْظِيمَ اللَّهِ فَإِنَّهُ لَا يُقَرِّبُ مِنْ أَجَلٍ، وَلَا يُبْعِدُ مِنْ رِزْقٍ» قَالَ: ثُمَّ حَدَّثَ الْحَسَنُ بِحَدِيثٍ آخَرَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «لَيْسَ لِلْمُؤْمِنِ أَنْ يَذِلَّ نَفْسَهُ» قِيلَ: وَمَا إِذْلَالُهُ نَفْسَهَ؟ قَالَ: «يَتَعَرَّضُ مِنَ الْبَلَاءِ لِمَا لَا يُطِيقُ» قِيلَ: يَا أَبَا سَعِيدٍ فَيَزِيدُ الضَّبِّيُّ وَكَلَامُهُ فِي الصَّلَاةِ؟ قَالَ: «أَمَا إِنَّهُ لَمْ يَخْرُجْ مِنَ السِّجْنِ حَتَّى نَدِمَ» ، قَالَ الْمُعَلَّى: فَقُمْتُ مِنْ مَجْلِسِ الْحَسَنِ فَأَتَيْتُ يَزِيدَ فَقُلْتُ: يَا أَبَا مَوْدُودٍ، بَيْنَمَا أَنَا وَالْحَسَنُ نَتَذَاكَرُ إِذْ نَصَبْتُ أَمْرَكَ نَصْبًا، فَقَالَ: مَهْ يَا أَبَا الْحَسَنِ، قَالَ: قُلْتُ: قَدْ فَعَلْتَ؟ قَالَ: فَمَا قَالَ الْحَسَنُ؟ قُلْتُ قَالَ: «أَمَا إِنَّهُ لَمْ يَخْرُجْ مِنَ السِّجْنِ حَتَّى نَدِمَ عَلَى مَقَالَتِهِ» ، قَالَ يَزِيدُ: مَا نَدِمْتُ عَلَى مَقَالَتِي، وَايْمُ اللَّهِ لَقَدْ قُمْتُ مَقَامًا أُخْطِرُ فِيهِ بِنَفْسِي، قَالَ يَزِيدُ: فَأَتَيْتُ الْحَسَنَ فَقُلْتُ: يَا أَبَا سَعِيدٍ، غُلِبْنَا عَلَى كُلِّ شَيْءٍ، نُغْلَبُ عَلَى صَلَاتِنَا؟ فَقَالَ: «يَا عَبْدَ اللَّهِ، إِنَّكَ لَمْ تَصْنَعْ شَيْئًا، إِنَّكَ تَعْرِضُ نَفْسَكَ لَهُمْ» ، ثُمَّ أَتَيْتُهُ فَقَالَ لِي مِثْلَ مَقَالَتِهِ، قَالَ: فَقُمْتُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فِي الْمَسْجِدِ وَالْحَكَمُ بْنُ أَيُّوبَ يَخْطُبُ، فَقُلْتُ: رَحِمَكَ اللَّهُ، الصَّلَاةَ، قَالَ: فَلَمَّا قُلْتُ ذَلِكَ احْتَوَشَتْنِيَ الرِّجَالُ يَتَعَاوَرُونِي، فَأَخَذُوا بِلِحْيَتِي وَتَلْبِيبَتِي، وَجَعَلُوا يَجِئُونَ بَطْنِي بِنِعَالِ سُيُوفِهِمْ، قَالَ: وَمَضَوْا بِي نَحْوَ الْمَقْصُورَةِ، فَمَا وَصَلْتُ إِلَيْهِ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّهُمْ سَيَقْتُلُونِي دُونَهُ، قَالَ: فَفُتِحَ لِي بَابُ الْمَقْصُورَةِ، قَالَ: فَدَخَلْتُ فَقُمْتُ بَيْنَ يَدَيِ الْحَكَمِ وَهُوَ سَاكِتٌ، فَقَالَ: أَمَجْنُونٌ أَنْتَ؟ قَالَ: وَمَا كُنَّا فِي صَلَاةٍ، فَقُلْتُ: أَصْلَحَ اللَّهُ الْأَمِيرَ، هَلْ مِنْ كَلَامٍ أَفْضَلَ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ؟ قَالَ: لَا، قُلْتُ: أَصْلَحَ اللَّهُ الْأَمِيرَ، أَرَأَيْتَ لَوْ أَنَّ رَجُلًا نَشَرَ مُصْحَفًا يَقْرَؤُهُ غُدْوَةً إِلَى اللَّيْلِ أَكَانَ ذَلِكَ قَاضِيًا عَنْهُ صَلَاتَهُ؟ قَالَ: وَاللَّهِ إِنِّي لَأَحْسِبُكَ مَجْنُونًا، قَالَ: وَأَنَسُ بْنُ مَالِكٍ جَالِسٌ تَحْتَ مِنْبَرِهِ سَاكِتٌ، فَقُلْتُ: يَا أَنَسُ، يَا أَبَا حَمْزَةَ، أَنْشُدُكَ اللَّهَ فَقَدْ خَدَمْتَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَصَحِبْتَهُ، أَبِمَعْرُوفٍ قُلْتُ أَمْ بِمُنْكَرٍ، أَبِحَقٍ قُلْتُ أَمْ بِبَاطِلٍ؟ قَالَ: فَلَا وَاللَّهِ، مَا أَجَابَنِي بِكَلِمَةٍ، قَالَ لَهُ الْحَكَمُ بْنُ أَيُّوبَ: يَا أَنَسُ، قَالَ: يَقُولُ: لَبَّيْكَ، أَصْلَحَكَ اللَّهُ، قَالَ: وَكَانَ وَقْتُ الصَّلَاةِ قَدْ ذَهَبَ، قَالَ: كَانَ بَقِيَ مِنَ الشَّمْسِ بَقِيَّةٌ، فَقَالَ: احْبِسُوهُ، قَالَ يَزِيدُ: فَأُقْسِمُ لَكَ يَا أَبَا الْحَسَنِ - يَعْنِي لِلْمُعَلَّى - لَمَا لَقِيتُ مِنْ أَصْحَابِي كَانَ أَشَدَّ عَلَيَّ مِنْ مَقَامِي، قَالَ بَعْضُهُمْ: مُرَاءٍ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: مَجْنُونٌ، قَالَ: وَكَتَبَ الْحَكَمُ إِلَى الْحَجَّاجِ: أَنَّ رَجُلًا مِنْ بَنِي ضَبَّةَ قَامَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ قَالَ: الصَّلَاةَ، وَأَنَا أَخْطُبُ، وَقَدْ شَهِدَ الشُّهُودُ الْعُدُولُ عِنْدِي أَنَّهُ مَجْنُونٌ، فَكَتَبَ إِلَيْهِ الْحَجَّاجُ: إِنْ كَانَتْ قَامَتِ الشُّهُودُ الْعُدُولُ أَنَّهُ مَجْنُونٌ فَخَلِّ سَبِيلَهُ، وَإِلَّا فَاقْطَعْ يَدَيْهِ وَرِجْلَيْهِ، وَاسْمُرْ عَيْنَيْهِ، وَاصْلُبْهُ، قَالَ: فَشَهِدُوا عِنْدَ الْحَكَمِ أَنِّي مَجْنُونٌ فَخَلَّى عَنِّي. قَالَ الْمُعَلَّى، عَنْ يَزِيدَ الضَّبِّيِّ: «مَاتَ أَخٌ لَنَا فَتَبِعْنَا جَنَازَتَهُ فَصَلَّيْنَا عَلَيْهِ، فَلَمَّا دُفِنَ تَنَحَّيْتُ فِي عِصَابَةٍ، فَذَكَرْنَا اللَّهَ وَذَكَرْنَا مَعَادَنَا، فَإِنَّا كَذَلِكَ إِذْ رَأَيْنَا نَوَاصِيَ الْخَيْلِ وَالْحِرَابِ، فَلَمَّا رَآهُ أَصْحَابِي قَامُوا وَتَرَكُونِي وَحْدِي، فَجَاءَ الْحَكَمُ حَتَّى وَقَفَ عَلَيَّ» فَقَالَ: مَا كُنْتُمْ تَصْنَعُونَ؟ قُلْتُ: «أَصْلَحَ اللَّهُ الْأَمِيرَ، مَاتَ صَاحِبٌ لَنَا فَصَلَّيْنَا عَلَيْهِ وَدُفِنَ، فَقَعَدْنَا نَذْكُرُ رَبَّنَا، وَنَذْكُرُ مَعَادَنَا، وَنَذْكُرُ مَا صَارَ إِلَيْهِ» ، قَالَ: مَا مَنَعَكَ أَنْ تَفِرَّ كَمَا فَرُّوا؟ قُلْتُ: «أَصْلَحَ اللَّهُ الْأَمِيرَ، أَنَا أَبْرَأُ مِنْ ذَلِكَ سَاحَةً وَآمَنُ لِلْأَمِيرِ مِنْ أَنْ أَفِرَّ» ، قَالَ: فَسَكَتَ الْحَكَمُ، فَقَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الْمُهَلَّبِ - وَكَانَ عَلَى شُرْطَتِهِ - تَدْرِي مَنْ هَذَا؟ قَالَ: مَنْ هَذَا؟ قَالَ: هَذَا الْمُتَكَلِّمُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، قَالَ: فَغَضِبَ الْحَكَمُ وَقَالَ: أَمَا إِنَّكَ لَجَرِيءٌ، خُذَاهُ، قَالَ:" فَأُخِذْتُ فَضَرَبَنِي أَرْبَعَمِائَةِ سَوْطٍ، فَمَا دَرَيْتُ حِينَ تَرَكَنِي مِنْ شِدَّةِ مَا ضَرَبَنِي، قَالَ: وَبَعَثَنِي إِلَى وَاسِطٍ، فَكُنْتُ فِي دِيمَاسِ الْحَجَّاجِ حَتَّى مَاتَ الْحَجَّاجُ"
معلیٰ بن زیاد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ جب یزید بن مہلب نے اہلِ بصرہ کو شکست دی تو مجھے اندیشہ ہوا کہ اگر میں حسن بن ابی الحسن بصری رحمہ اللہ کے حلقے میں بیٹھا تو وہاں پکڑا اور پہچان لیا جاؤں گا، اس لیے میں ان کے گھر گیا اور عرض کیا: ”اے ابو سعید! کتاب اللہ کی اس آیت کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟“ انہوں نے پوچھا: ”کون سی آیت؟“ میں نے عرض کیا: اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿وَتَرَى كَثِيرًا مِنْهُمْ يُسَارِعُونَ فِي الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَأَكْلِهِمُ السُّحْتَ لَبِئْسَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ﴾ ”اور آپ ان میں سے بہت سوں کو گناہ، زیادتی اور حرام خوری میں دوڑتے دیکھیں گے؛ وہ جو کچھ کرتے ہیں بہت برا ہے۔“ انہوں نے فرمایا: ”اے اللہ کے بندے! ان لوگوں نے تلوار سامنے کر دی ہے اور تلوار حق بات کہنے میں حائل ہو گئی ہے۔“ میں نے پوچھا: ”اے ابو سعید! کیا آپ حق بات کہنے والے کے لیے کوئی فضیلت جانتے ہیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”نہیں۔“ پھر انہوں نے دو حدیثیں بیان کیں۔ پہلی حدیث سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ روایت تھی: ”خبردار! لوگوں کا خوف تم میں سے کسی کو حق بات کہنے سے نہ روکے جب وہ اسے دیکھے، اور اللہ کی عظمت بیان کرنے سے نہ روکے؛ کیونکہ حق کہنا نہ موت کو قریب کرتا ہے اور نہ رزق کو دور کرتا ہے۔“ پھر حسن بصری رحمہ اللہ نے دوسری حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے آپ کو ذلیل کرے۔“ پوچھا گیا: ”وہ اپنے آپ کو کیسے ذلیل کرتا ہے؟“ فرمایا: ”وہ ایسی آزمائش کا سامنا کرے جس کی طاقت نہ رکھتا ہو۔“ ان سے پوچھا گیا: ”اے ابو سعید! یزید ضبی اور نماز کے بارے میں ان کے کلام کا کیا معاملہ ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”وہ جیل سے نکلنے سے پہلے اپنی بات پر نادم ہو گئے تھے۔“ معلیٰ کہتے ہیں کہ میں حسن بصری رحمہ اللہ کی مجلس سے اٹھ کر یزید ضبی کے پاس گیا اور کہا: ”اے ابو مودود! میں اور حسن بصری گفتگو کر رہے تھے تو میں نے آپ کا معاملہ چھیڑ دیا۔“ انہوں نے کہا: ”بس کیجیے، اے ابو الحسن!“ میں نے کہا: ”میں ایسا کر چکا ہوں۔“ انہوں نے پوچھا: ”حسن نے کیا کہا؟“ میں نے بتایا: ”انہوں نے کہا کہ یزید جیل سے نکلنے سے پہلے اپنی بات پر نادم ہو گیا تھا۔“ یزید نے کہا: ”میں اپنی بات پر نادم نہیں ہوا۔ اللہ کی قسم! میں ایسے مقام پر کھڑا ہوا تھا جہاں میں نے اپنی جان خطرے میں ڈالی تھی۔“ یزید نے بتایا: ”میں حسن بصری کے پاس گیا اور عرض کیا: اے ابو سعید! ہم ہر چیز میں مغلوب ہو گئے، کیا اپنی نماز کے معاملے میں بھی مغلوب رہیں؟ انہوں نے فرمایا: اے اللہ کے بندے! تم نے کچھ نہیں کیا، تم صرف اپنے آپ کو ان کے سامنے پیش کر رہے ہو۔ میں دوبارہ ان کے پاس گیا تو انہوں نے پھر یہی بات کہی۔ پھر جمعہ کے دن میں مسجد میں کھڑا ہوا جبکہ حکم بن ایوب خطبہ دے رہا تھا، اور میں نے کہا: اللہ تم پر رحم کرے، نماز کا وقت ہو گیا ہے۔ جب میں نے یہ کہا تو لوگ چاروں طرف سے مجھ پر ٹوٹ پڑے اور باری باری مجھے مارنے لگے۔ انہوں نے میری داڑھی اور گریبان پکڑ لیا اور تلواروں کے دستوں سے میرے پیٹ پر ضربیں لگاتے ہوئے مجھے مقصورہ کی طرف لے گئے۔ وہاں پہنچنے سے پہلے مجھے گمان ہوا کہ وہ مجھے راستے ہی میں قتل کر دیں گے۔ مقصورہ کا دروازہ کھولا گیا اور مجھے حکم بن ایوب کے سامنے کھڑا کر دیا گیا۔ کچھ دیر خاموش رہ کر اس نے پوچھا: کیا تم پاگل ہو؟ اس وقت ہم نماز میں نہیں تھے۔ میں نے کہا: اللہ امیر کی اصلاح فرمائے! کیا کتاب اللہ سے بہتر بھی کوئی کلام ہے؟ اس نے کہا: نہیں۔ میں نے کہا: اگر کوئی شخص صبح سے شام تک مصحف کھول کر پڑھتا رہے تو کیا یہ اسے نماز سے کفایت کرے گا؟ اس نے کہا: اللہ کی قسم! میرا خیال ہے کہ تم پاگل ہو۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ اس کے منبر کے نیچے خاموش بیٹھے تھے۔ میں نے کہا: اے انس! اے ابو حمزہ! میں آپ کو اللہ کا واسطہ دیتا ہوں، آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اور صحبت پائی ہے؛ بتائیے، میں نے نیکی کی بات کہی یا برائی کی؟ حق کہا یا باطل؟ اللہ کی قسم! انہوں نے مجھے ایک لفظ بھی جواب نہ دیا۔ حکم بن ایوب نے انہیں پکارا: اے انس! انہوں نے کہا: حاضر ہوں، اللہ آپ کی اصلاح فرمائے۔ نماز کا وقت گزر چکا تھا، البتہ سورج کا کچھ حصہ باقی تھا۔ حکم نے کہا: اسے قید کر دو۔ یزید نے معلیٰ سے کہا: اے ابو الحسن! میں تمہارے لیے قسم کھاتا ہوں کہ اپنے ساتھیوں کی باتوں سے مجھے جو تکلیف پہنچی وہ میرے اس مقام سے بھی زیادہ سخت تھی؛ بعض نے مجھے ریاکار کہا اور بعض نے پاگل۔ حکم نے حجاج کو لکھا کہ بنو ضبہ کے ایک شخص نے جمعہ کے دن میرے خطبے کے دوران کھڑے ہو کر ”نماز“ کہا، اور میرے پاس معتبر گواہوں نے گواہی دی ہے کہ وہ پاگل ہے۔ حجاج نے جواب لکھا: اگر معتبر گواہ اس کے پاگل ہونے کی گواہی دیتے ہیں تو اسے چھوڑ دو، ورنہ اس کے ہاتھ اور پاؤں کاٹ دو، اس کی آنکھوں میں کیلیں ٹھونک دو اور اسے سولی دے دو۔ لوگوں نے حکم کے سامنے میرے پاگل ہونے کی گواہی دی، چنانچہ اس نے مجھے چھوڑ دیا۔ معلیٰ، یزید ضبی سے یہ واقعہ بھی نقل کرتے ہیں کہ ہمارا ایک بھائی فوت ہو گیا۔ ہم اس کے جنازے کے ساتھ گئے، اس کی نمازِ جنازہ پڑھی اور دفن کے بعد چند لوگوں کے ساتھ ایک طرف بیٹھ گئے۔ ہم اللہ کو اور اپنی آخرت کو یاد کر رہے تھے کہ اچانک گھوڑوں کی پیشانیاں اور نیزے دکھائی دیے۔ میرے ساتھی انہیں دیکھ کر اٹھے اور مجھے اکیلا چھوڑ گئے۔ حکم میرے پاس آ کر کھڑا ہوا اور پوچھا: تم کیا کر رہے تھے؟ میں نے کہا: اللہ امیر کی اصلاح فرمائے! ہمارا ایک ساتھی فوت ہوا، ہم نے اس کی نماز پڑھی اور اسے دفن کیا، پھر بیٹھ کر اپنے رب، اپنی آخرت اور اس انجام کو یاد کرنے لگے جس کی طرف وہ پہنچا ہے۔ اس نے پوچھا: تم اپنے ساتھیوں کی طرح بھاگے کیوں نہیں؟ میں نے کہا: اللہ امیر کی اصلاح فرمائے! میرا دامن اس الزام سے پاک ہے اور امیر مجھ سے اس بات میں زیادہ محفوظ ہے کہ میں بھاگوں۔ حکم خاموش ہو گیا۔ اس کے پولیس افسر عبدالملک بن مہلب نے کہا: آپ جانتے ہیں یہ کون ہے؟ حکم نے پوچھا: کون؟ اس نے کہا: یہی وہ شخص ہے جس نے جمعہ کے دن کلام کیا تھا۔ حکم غضب ناک ہوا اور بولا: تم بڑے جری ہو! اسے پکڑ لو۔ چنانچہ مجھے پکڑ کر چار سو کوڑے مارے گئے۔ مار کی شدت سے جب انہوں نے مجھے چھوڑا تو مجھے ہوش نہ تھا۔ پھر اس نے مجھے واسط بھیج دیا، جہاں میں حجاج کے قید خانے میں اس کی موت تک قید رہا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1411]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: رجاله رجال الصحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن عساكر في "تاريخه" (15/ 5، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1407»

الحكم على الحديث:
رجاله رجال الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7898
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ ، ثَنَا الْخَضِرُ ، ثَنَا الْجَارُودُ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَيْسَ لِلْمُسْلِمِ أَنْ يُذِلَّ نَفْسَهُ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، وَكَيْفَ يُذِلُّ نَفْسَهُ؟ قَالَ: I " يَعْرِضُ مِنَ الْبَلَاءِ لِمَا لَا يُطِيقُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ إِلَّا إِسْرَائِيلُ ، تَفَرَّدَ بِهِ: الْجَارُودُ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ عَلِيٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان کے لیے روا نہیں کہ وہ اپنے آپ کو ذلیل کرے۔“ صحابہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! وہ اپنے آپ کو کیسے ذلیل کرتا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اپنے آپ کو ایسی آزمائش کے سامنے پیش کر دیتا ہے جس کی وہ طاقت نہیں رکھتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو اسحاق سے اسرائیل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں جارود منفرد ہیں، اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث اسی سند کے سوا مروی نہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7898]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: الخضر عن الجارود لم ينسبا ولم أعرفهما وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 275» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لجهالة الخضر والجارود
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7545
عَنِ الْمُعَلَّى بْنِ زِيَادٍ قَالَ: "لَمَّا هَزَمَ يَزِيدُ بْنُ الْمُهَلَّبِ أَهْلَ الْبَصْرَةِ قَالَ الْمُعَلَّى: خَشِيتُ أَنْ أَجْلِسَ فِي حَلْقَةِ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ، فَأُوجَدَ فِيهَا فَأُعْرَفَ، فَأَتَيْتُ الْحَسَنَ فِي مَنْزِلِهِ، فَدَخَلْتُ عَلَيْهِ، فَقُلْتُ لَهُ: يَا أَبَا سَعِيدٍ، كَيْفَ بِهَذِهِ الْآيَةِ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -؟ قَالَ: أَيَّةُ آيَةٍ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ؟ قُلْتُ: قَوْلُ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -: (كَانُوا لَا يَتَنَاهَوْنَ عَنْ مُنْكَرٍ فَعَلُوهُ لَبِئْسَ مَا كَانُوا يَفْعَلُونَ) قَالَ: يَا عَبْدَ اللَّهِ، إِنَّ الْقَوْمَ عَرَضُوا السَّيْفَ، فَحَالَ السَّيْفُ دُونَ الْكَلَامِ. قُلْتُ: يَا أَبَا سَعِيدٍ، فَهَلْ تَعْرِفُ لِمُتَكَلِّمٍ فَضْلًا؟ قَالَ: لَا. قَالَ الْمُعَلَّى: ثُمَّ حَدَّثَ بِحَدِيثَيْنِ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يَمْنَعَنَّ أَحَدَكُمْ رَهْبَةُ النَّاسِ أَنْ يَقُولَ بِالْحَقِّ إِذَا رَآهُ أَنْ يَذْكُرَ تَعْظِيمَ اللَّهِ، فَإِنَّهُ لَا يُقَرِّبُ مِنْ أَجَلٍ، وَلَا يُبْعِدُ مِنْ رِزْقٍ. ثُمَّ قَالَ: حَدَّثَ الْحَسَنُ بِحَدِيثٍ آخَرَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَيْسَ لِمُؤْمِنٍ أَنْ يُذِلَّ نَفْسَهُ. قِيلَ: وَمَا إِذْلَالُهُ نَفْسَهُ؟ قَالَ: يَتَعَرَّضُ مِنَ الْبَلَاءِ لِمَا لَا يُطِيقُ. قِيلَ: يَا أَبَا سَعِيدٍ، فَيَزِيدُ الضَّبِّيُّ فِي كَلَامِهِ فِي الصَّلَاةِ؟ فَقَالَ: أَمَا إِنَّهُ لَمْ يَخْرُجْ مِنَ السِّجْنِ حَتَّى نَدِمَ. قَالَ الْمُعَلَّى: فَقُمْتُ مِنْ مَجْلِسِ الْحَسَنِ فَأَتَيْتَ يَزِيدَ الضَّبِّيَّ فَقُلْتُ: يَا أَبَا مَوْدُودٍ، بَيْنَمَا أَنَا وَالْحَسَنُ نَتَذَاكَرُ إِذْ نَصَبْتُ أَمْرَكَ نَصْبًا، فَقَالَ: مَهْ يَا أَبَا الْحَسَنِ. قَالَ: قُلْتُ: قَدْ فَعَلْتُ. قَالَ: فَمَا قَالَ؟ قَالَ: أَمَا إِنَّهُ لَمْ يَخْرُجْ مِنَ السِّجْنِ حَتَّى نَدِمَ عَلَى مَقَالَتِهِ. قَالَ يَزِيدُ: مَا نَدِمْتُ عَلَى مَقَالَتِي، وَايْمُ اللَّهِ لَقَدْ قُمْتُ مَقَامًا أَخْطِرُ فِيهِ بِنَفْسِي. قَالَ يَزِيدُ: فَأَتَيْتُ الْحَسَنَ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا سَعِيدٍ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ نُغْلَبُ فَنُغْلَبُ عَلَى صَلَاتِنَا؟ فَقَالَ: يَا عَبْدَ اللَّهِ، إِنَّكَ لَمْ تَصْنَعْ شَيْئًا، إِنَّكَ تُعَرِّضُ بِنَفْسِكَ لَهُمْ. ثُمَّ أَتَيْتُهُ فَقَالَ لِيَ مِثْلَ مَقَالَتِهِ، قَالَ: فَقُمْتُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فِي الْمَسْجِدِ وَالْحَكَمُ بْنُ أَيُّوبَ يَخْطُبُ فَقُلْتُ: رَحِمَكَ اللَّهُ، الصَّلَاةَ. قَالَ: فَلَمَّا قُلْتُ ذَلِكَ احْتَوَشَتْنِي الرِّجَالُ يَتَعَاوَرُونِي، فَأَخَذُوا بِلِحْيَتِي وَرَأْسِي وَتَلْبِيبَتِي وَجَعَلُوا يَجِئُّونَ بَطْنِي بِنِعَالِ سُيُوفِهِمْ وَمَضَوْا بِي نَحْوَ الْمَقْصُورَةِ، قَالَ: فَدَخَلْتُ فَقُمْتُ بَيْنَ يَدَيِ الْحَكَمِ وَهُوَ سَاكِتٌ، فَقَالَ: أَمَجْنُونٌ أَنْتَ؟ أَوَ مَا كُنَّا فِي صَلَاةٍ؟ فَقُلْتُ: أَصْلَحَ اللَّهُ الْأَمِيرَ، هَلْ مِنْ كَلَامٍ أَفْضَلَ مِنْ كَلَامِ اللَّهِ؟ قَالَ: لَا. قُلْتُ: أَصْلَحَ اللَّهُ الْأَمِيرَ، أَرَأَيْتَ لَوْ أَنَّ رَجُلًا نَشَرَ مُصْحَفًا يَقْرَؤُهُ غُدْوَةً إِلَى اللَّيْلِ أَكَانَ ذَلِكَ قَاضِيًا عَنْهُ صَلَاتَهُ؟ قَالَ: وَاللَّهِ إِنِّي لَأَحْسِبُكَ مَجْنُونًا. قَالَ: وَأَنَسُ بْنُ مَالِكٍ جَالِسٌ تَحْتَ مِنْبَرِهِ سَاكِتٌ، فَقُلْتُ: يَا أَنَسُ، يَا أَبَا حَمْزَةَ، أَنْشُدُكَ اللَّهَ لَقَدْ خَدَمْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصَحِبْتَهُ، أَبِمَعْرُوفٍ قُلْتُ أَمْ بِمُنْكَرٍ؟ أَبِحَقٍّ قُلْتُ أَمْ بِبَاطِلٍ؟ قَالَ: فَلَا وَاللَّهِ مَا أَجَابَنِي بِكَلِمَةٍ، قَالَ لَهُ الْحَكَمُ بْنُ أَيُّوبَ: يَا أَنَسُ. قَالَ: لَبَّيْكَ أَصْلَحَكَ اللَّهُ. قَالَ: أَكَانَ وَقْتُ الصَّلَاةِ قَدْ ذَهَبَ؟ - وَكَانَ مِنَ الشَّمْسِ بَقِيَّةٌ - قَالَ: بَلْ بَقِيَ بَقِيَّةٌ. فَقَالَ الْحَكَمُ: احْبِسُوهُ. قَالَ يَزِيدُ: فَأُقْسِمُ لَكَ يَا أَبَا الْحَسَنِ - يَعْنِي لِلْمُعَلَّى - لَمَا لَقِيتُ مِنْ أَصْحَابِي كَانَ أَشَدَّ عَلَيَّ مِمَّا لَقِيتُ مِنَ الْحَكَمِ. قَالَ بَعْضُهُمْ: مُرَائِي. وَقَالَ بَعْضُهُمْ: مَجْنُونٌ. قَالَ: وَكَتَبَ الْحَكَمُ إِلَى الْحَجَّاجِ أَنَّ رَجُلًا مِنْ بَنِي ضَبَّةَ قَامَ إِلَيَّ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَأَنَا أَخْطُبُ فَقَالَ: الصَّلَاةَ. وَقَدْ شَهِدَ الشُّهُودُ الْعُدُولُ عِنْدِي أَنَّهُ مَجْنُونٌ. فَكَتَبَ إِلَيْهِ الْحَجَّاجُ: إِنْ كَانَ شَهِدَ الشُّهُودُ الْعُدُولُ أَنَّهُ مَجْنُونٌ فَخَلِّ سَبِيلَهُ، وَإِلَّا فَاقْطَعْ يَدَيْهِ وَرِجْلَيْهِ وَاسْمُرْ عَيْنَيْهِ وَاصْلُبْهُ. قَالَ: فَشَهِدُوا عِنْدَ الْحَكَمِ أَنِّي مَجْنُونٌ فَخَلَّى عَنِّي.
قَالَ الْمُعَلَّى، عَنْ يَزِيدَ الضَّبِّيِّ: مَاتَ أَخٌ لَنَا فَتَبِعْنَا جَنَازَتَهُ فَصَلَّيْنَا عَلَيْهِ، فَلَمَّا دُفِنَ تَنَحَّيْتُ فِي عِصَابَةٍ فَذَكَرْنَا اللَّهَ وَذَكَرْنَا مَعَادَنَا، فَإِنَّا كَذَلِكَ إِذْ رَأَيْنَا نَوَاصِيَ الْخَيْلِ وَالْحِرَابَ، فَلَمَّا رَآهُ أَصْحَابِي تَفَرَّقُوا وَتَرَكُونِي وَحْدِي، فَجَاءَ الْحَكَمُ حَتَّى وَقَفَ عَلَيَّ فَقَالَ: مَا كُنْتُمْ تَصْنَعُونَ؟ قُلْتُ: أَصْلَحَ اللَّهُ الْأَمِيرَ، مَاتَ صَاحِبٌ لَنَا فَصَلَّيْنَا عَلَيْهِ وَدَفَنَّاهُ، وَقَعَدْنَا نَذْكُرُ رَبَّنَا وَنَذَكُرُ مَعَادَنَا وَنَذْكُرُ مَا صَارَ إِلَيْهِ. قَالَ: مَا مَنَعَكَ أَنْ تَفِرَّ كَمَا فَرُّوا؟ قُلْتُ: أَصْلَحَ اللَّهُ الْأَمِيرَ، أَنَا أَبْرَأُ سَاحَةً مِنْ ذَلِكَ (أَوَ مِنَ الْأَمِيرِ أَفِرُّ) قَالَ: فَسَكَتَ الْحَكَمُ، فَقَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الْمُهَلَّبِ - وَكَانَ عَلَى شُرْطَتِهِ - أَتَدْرِي مَنْ هَذَا؟ قَالَ: مَنْ هَذَا؟ قَالَ: هَذَا الْمُتَكَلِّمُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ. قَالَ: فَغَضِبَ الْحَكَمُ، وَقَالَ: أَمَا إِنَّكَ لَجَرِيءٌ خُذَاهُ. قَالَ: فَأُخِذْتُ فَضَرَبَنِي أَرْبَعَمِائَةِ سَوْطٍ، فَمَا دَرَيْتُ حِينَ تَرَكَنِي مِنْ شِدَّةِ مَا ضَرَبَنِي، قَالَ: وَبَعَثَنِي إِلَى وَاسِطَ فَكُنْتُ فِي دِيمَاسِ الْحَجَّاجِ حَتَّى مَاتَ الْحَجَّاجُ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ بِسَنَدٍ صَحِيحٍ، وَالْحَارِثُ مُخْتَصَرًا بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ، وَتَقَدَّمَ لَفْظُهُ فِي الْمَوَاعِظِ فِي بَابِ مَنْ يَعْمَلُ الْحَسَنَاتِ.
معلی بن زیاد سے روایت ہے کہ جب یزید بن مہلب نے اہل بصرہ کو شکست دی تو معلی نے کہا: مجھے امام حسن بصری کے حلقہ درس میں بیٹھنے سے خوف محسوس ہوا کہ کہیں میں وہاں پایا جاؤں اور پہچان لیا جاؤں، چنانچہ میں امام حسن بصری کے گھر حاضر ہوا اور ان کی خدمت میں عرض کی: اے ابو سعید! اللہ عزوجل کی کتاب کی اس آیت کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟ انہوں نے پوچھا: کتاب اللہ کی کون سی آیت؟ میں نے عرض کی: اللہ عزوجل کا یہ فرمان کہ ﴿كَانُوا لَا يَتَنَاهَوْنَ عَنْ مُنْكَرٍ فَعَلُوهُ لَبِئْسَ مَا كَانُوا يَفْعَلُونَ﴾ ”وہ ایک دوسرے کو اس برائی سے نہیں روکتے تھے جو وہ کرتے تھے، یقیناً وہ بہت برا فعل کرتے تھے“، امام حسن بصری نے فرمایا: اے اللہ کے بندے! ان لوگوں نے تلواریں سونت لی ہیں اور تلوار کلام کے آڑے آچکی ہے۔ میں نے عرض کی: اے ابو سعید! کیا (ایسے پرفتن حالات میں) حق گوئی کرنے والے کے لیے کوئی فضیلت ہے؟ انہوں نے فرمایا: نہیں۔ معلی کہتے ہیں کہ پھر امام حسن بصری نے دو احادیث بیان کیں، انہوں نے کہا کہ ہم سے سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کسی کو لوگوں کا رعب و دبدبہ حق بات کہنے سے نہ روکے جب وہ اسے دیکھ لے، کہ وہ اللہ کی عظمت کا ذکر کرے، کیونکہ حق گوئی نہ تو موت کو قریب کرتی ہے اور نہ ہی رزق کو دور کرتی ہے“۔ پھر امام حسن نے دوسری حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ خود کو ذلیل کرے“، عرض کیا گیا: اس کا خود کو ذلیل کرنا کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ خود کو ایسی آزمائش میں ڈالے جس کی وہ طاقت نہ رکھتا ہو“۔ عرض کیا گیا: اے ابو سعید! یزید ضبی کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے جو نماز کے دوران (حکمران پر اعتراض کرتے ہوئے) کلام کرتا ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: آگاہ رہو کہ وہ قید خانے سے نہیں نکلا تھا یہاں تک کہ وہ (اپنے اس فعل پر) نادم ہوا۔ معلی کہتے ہیں کہ میں امام حسن کی مجلس سے اٹھ کر یزید ضبی کے پاس آیا اور کہا: اے ابو مودود! جب میں اور امام حسن تذکرہ کر رہے تھے تو میں نے تمہارا معاملہ ان کے سامنے رکھا، انہوں نے پوچھا: پھر انہوں نے کیا کہا؟ میں نے بتایا کہ انہوں نے کہا کہ وہ قید سے رہا نہیں ہوا تھا یہاں تک کہ اپنی بات پر نادم ہو گیا۔ یزید ضبی نے کہا: میں اپنے کہے پر نادم نہیں ہوا، اور اللہ کی قسم! میں نے ایسا مقام اختیار کیا جس میں میں نے اپنی جان خطرے میں ڈالی۔ یزید ضبی کہتے ہیں کہ پھر میں امام حسن کے پاس گیا اور کہا: اے ابو سعید! کیا ہر چیز میں ہم مغلوب ہوں گے یہاں تک کہ اپنی نماز کے معاملے میں بھی مغلوب رہیں گے؟ انہوں نے فرمایا: اے اللہ کے بندے! تم نے کچھ حاصل نہیں کیا بلکہ تم نے خود کو ان کے سامنے آزمائش میں ڈال دیا ہے۔ یزید ضبی کہتے ہیں کہ پھر میں جمعہ کے دن مسجد میں کھڑا ہوا جبکہ حکم بن ایوب خطبہ دے رہا تھا، میں نے کہا: «رَحِمَكَ اللَّهُ» ”اللہ تم پر رحم کرے“، نماز (کا وقت ہو گیا ہے)۔ یزید کہتے ہیں کہ جب میں نے یہ کہا تو لوگ مجھ پر ٹوٹ پڑے، انہوں نے میری داڑھی، سر کے بال اور گریبان پکڑ لیا اور اپنی تلواروں کے میانوں سے میرے پیٹ پر مارنے لگے اور مجھے مقصورہ (گورنر کے حصے) کی طرف لے گئے۔ میں حکم بن ایوب کے سامنے کھڑا ہوا جبکہ وہ خاموش تھا، پھر اس نے کہا: کیا تم مجنون ہو؟ کیا ہم نماز ہی میں نہیں تھے؟ میں نے کہا: اللہ امیر کی اصلاح فرمائے، کیا اللہ کے کلام سے بھی بہتر کوئی کلام ہے؟ اس نے کہا: نہیں۔ میں نے کہا: اللہ امیر کی اصلاح فرمائے، آپ کا کیا خیال ہے کہ اگر کوئی شخص قرآن کھول کر صبح سے شام تک پڑھتا رہے تو کیا یہ عمل اس کی نماز کی طرف سے کفایت کر جائے گا؟ اس نے کہا: اللہ کی قسم! میں تمہیں مجنون ہی سمجھتا ہوں۔ یزید کہتے ہیں کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ اس کے منبر کے نیچے خاموش بیٹھے تھے، میں نے پکارا: اے سیدنا انس! اے ابو حمزہ! میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں، آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کی ہے اور آپ ان کے صحابی ہیں، کیا میں نے بھلی بات کہی ہے یا بری؟ کیا میں نے حق کہا ہے یا باطل؟ یزید کہتے ہیں: اللہ کی قسم! انہوں نے مجھے ایک لفظ کا جواب بھی نہ دیا۔ حکم بن ایوب نے ان سے کہا: اے انس! انہوں نے جواب دیا: «لَبَّيْكَ أَصْلَحَكَ اللَّهُ» ”میں حاضر ہوں، اللہ آپ کی اصلاح فرمائے“۔ اس نے پوچھا: کیا نماز کا وقت جا چکا تھا؟ جبکہ ابھی سورج باقی تھا، سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: بلکہ ابھی کچھ وقت باقی تھا۔ حکم نے کہا: اسے قید کر دو۔ یزید کہتے ہیں: اے ابو الحسن (معلی)! اللہ کی قسم! جتنا مجھے اپنے ساتھیوں کی باتوں سے دکھ پہنچا اتنا حکم سے نہیں پہنچا، ان میں سے کوئی کہتا تھا کہ یہ ریاکار ہے اور کوئی کہتا تھا کہ یہ پاگل ہے۔ حکم نے حجاج بن یوسف کو لکھا کہ بنو ضبہ کا ایک شخص جمعہ کے دن میرے سامنے کھڑا ہوا جبکہ میں خطبہ دے رہا تھا اور اس نے نماز کا مطالبہ کیا، اور میرے پاس عادل گواہوں نے گواہی دی ہے کہ وہ مجنون ہے، تو حجاج نے جواب میں لکھا: اگر عادل گواہوں نے گواہی دی ہے کہ وہ مجنون ہے تو اسے چھوڑ دو، ورنہ اس کے ہاتھ پاؤں کاٹ دو، اس کی آنکھیں پھوڑ دو اور اسے سولی پر چڑھا دو۔ یزید کہتے ہیں کہ پھر لوگوں نے حکم کے پاس گواہی دی کہ میں مجنون ہوں تو اس نے مجھے چھوڑ دیا۔ معلی، یزید ضبی سے روایت کرتے ہیں کہ ہمارا ایک بھائی فوت ہو گیا تو ہم اس کے جنازے کے پیچھے چلے اور اس پر نماز پڑھی، جب اسے دفن کر دیا گیا تو میں ایک گروہ کے ساتھ ایک طرف ہو گیا جہاں ہم اللہ کا ذکر اور اپنی آخرت کو یاد کرنے لگے، ہم اسی حال میں تھے کہ ہمیں گھوڑوں کی پیشانیاں اور نیزے نظر آئے، جب میرے ساتھیوں نے یہ دیکھا تو وہ منتشر ہو گئے اور مجھے اکیلا چھوڑ دیا، حکم بن ایوب میرے پاس آ کر رکا اور پوچھا: تم لوگ کیا کر رہے تھے؟ میں نے کہا: اللہ امیر کی اصلاح فرمائے، ہمارا ایک ساتھی فوت ہوا تھا، ہم نے اس کا جنازہ پڑھا، اسے دفن کیا اور اب بیٹھ کر اپنے رب کا ذکر اور اپنی آخرت کو یاد کر رہے ہیں اور اس انجام کو یاد کر رہے ہیں جس کی طرف وہ (میت) جا چکا ہے۔ اس نے پوچھا: تمہیں بھاگنے سے کس چیز نے روکا جیسے تمہارے ساتھی بھاگ گئے؟ میں نے کہا: اللہ امیر کی اصلاح فرمائے، میں اس سے بری ہوں (کہ میں امیر سے بھاگوں)۔ یزید کہتے ہیں کہ حکم خاموش ہو گیا، تو عبدالملک بن مہلب نے—جو پولیس کا سربراہ تھا—کہا: کیا آپ جانتے ہیں یہ کون ہے؟ اس نے پوچھا: یہ کون ہے؟ اس نے کہا: یہ وہی ہے جس نے جمعہ کے دن کلام کیا تھا۔ یزید کہتے ہیں کہ اس پر حکم غصے میں آ گیا اور کہنے لگا: تم تو بہت نڈر ہو، اسے پکڑ لو۔ چنانچہ مجھے پکڑ لیا گیا اور اس نے مجھے چار سو کوڑے مارے، اس کی شدید مار کی وجہ سے مجھے ہوش نہ رہا کہ اس نے مجھے کب چھوڑا، پھر اس نے مجھے واسط کی طرف بھیج دیا اور میں حجاج کے زیرِ زمین قید خانے میں رہا یہاں تک کہ حجاج کا انتقال ہو گیا۔
اسے امام ابو یعلیٰ موصلی نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے، اور حارث نے اسے مختصراً ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الفتن/حدیث: 7545]
تخریج الحدیث: «رواه أبو يعلى الموصلي بسند صحيح، والحارث مختصرا بسند ضعيف، وتقدم لفظه في المواعظ في باب من يعمل الحسنات»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2191، 2254، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4008، 4017، 4016، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11082، 22934، وأخرجه فتح الباري برقم: 878، 880، 3020، 6063، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20720، 20721، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8590، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2825، 3340، 3829، 5195، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12128، وأخرجه مسند البزار برقم: 2790»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں