🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
630. عمرو بن ميمون الأودي، عن أبي مسعود
عمرو بن میمون اودی کی سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایات
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 14779 (کل: 19 مقامات، 11 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 14779، 10446
صحیح بخاری: 5015
مسند احمد: 11053
صحیح ابن حبان: 2576
المستدرک علی الصحیحین: 6050
الجامع الكامل: 13803، 13807
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11552
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3790
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1018، 1107
المعجم الاوسط: 4783، 5359، 7287، 8480
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5911، 5920، 5921
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14779
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثَنَا مُسَدَّدٌ، ثَنَا أُمَيَّةُ بْنُ خَالِدٍ ، ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَيُغْلَبُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَقْرَأَ كُلَّ لَيْلَةٍ ثُلُثَ الْقُرْآنِ؟ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ أَيُّنَا يُطِيقُ ذَلِكَ؟ قَالَ: قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ.
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم میں سے کسی کے لیے ہر رات قرآن کا تیسرا حصہ پڑھنا مشکل ہے؟“ صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم میں سے اس کی طاقت کس میں ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” ﴿قُلْ هُوَ اللہُ أَحَدٌ﴾ ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14779]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 255، حدیث 707»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5015
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ، وَالضَّحَّاكُ الْمَشْرِقِيُّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَصْحَابِهِ:" أَيَعْجِزُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَقْرَأَ ثُلُثَ الْقُرْآنِ فِي لَيْلَةٍ، فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ، وَقَالُوا: أَيُّنَا يُطِيقُ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ: اللَّهُ الْوَاحِدُ الصَّمَدُ ثُلُثُ الْقُرْآنِ".
ہم سے عمر بن حفص بن غیاث نے بیان کیا، کہا مجھ سے میرے والد نے بیان کیا، کہا ہم سے اعمش نے بیان کیا، کہا ہم سے ابراہیم نخعی اور ضحاک مشرقی نے بیان کیا اور ان سے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ سے فرمایا کہ کیا تم میں سے کسی کے لیے یہ ممکن نہیں کہ قرآن کا ایک تہائی حصہ ایک رات میں پڑھا کرے؟ صحابہ کو یہ عمل بڑا مشکل معلوم ہوا اور انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم میں سے کون اس کی طاقت رکھتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر فرمایا کہ «الواحد الصمد» (یعنی «قل هو الله أحد‏») قرآن مجید کا ایک تہائی حصہ ہے۔ محمد بن یوسف فربری نے بیان کیا کہ میں نے ابوعبداللہ امام بخاری رحمہ اللہ کے کاتب ابو جعفر محمد بن ابی حاتم سے سنا، وہ کہتے تھے کہ امام بخاری رحمہ اللہ نے کہا ابراہیم نخعی کی روایت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے منقطع ہے (ابراہیم نے ابوسعید سے نہیں سنا) لیکن ضحاک مشرقی کی روایت ابوسعید سے متصل ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 5015]
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے ایک اور روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ سے فرمایا: ”کیا تم میں سے کسی کے لیے یہ ممکن نہیں کہ قرآن کا ایک تہائی حصہ ایک رات میں پڑھا کرے؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو یہ عمل بہت مشکل معلوم ہوا۔ انہوں نے عرض کی: ”اللہ کے رسول! ہم میں سے کون اس کی طاقت رکھتا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «اَللّٰهُ الْوَاحِدُ الصَّمَدُ» ( ﴿قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ﴾ [سورة الإخلاص: 1] ) قرآن مجید کا ایک تہائی حصہ ہے۔“ محمد بن یوسف فربری رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ میں نے ابو عبداللہ (امام بخاری رحمہ اللہ) کے کاتب ابو جعفر محمد بن ابی حاتم سے سنا کہ یہ روایت ابراہیم نخعی کے واسطہ سے مرسل ہے لیکن ضحاک مشرقی سے متصل بیان ہوئی ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 5015]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11053
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ: وَسَمِعْتُهُ أَنَا مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنِ الضَّحَّاكِ الْمَشْرِقِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ:" أَيَعْجِزُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَقْرَأَ ثُلُثَ الْقُرْآنِ فِي لَيْلَةٍ؟"، قَالَ: فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَى أَصْحَابِهِ، فَقَالُوا: مَنْ يُطِيقُ ذَلِكَ، قَالَ:" يَقْرَأُ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ فَهِيَ ثُلُثُ الْقُرْآنِ".
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا کیا تم ایک رات میں تہائی قرآن پڑھنے سے عاجز ہو؟ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کو یہ بات بہت مشکل معلوم ہوئی اور وہ کہنے لگے کہ اس کی طاقت کس کے پاس ہوگی؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سورت اخلاص پڑھ لیا کرو کہ وہ ایک تہائی قرآن کے برابر ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11053]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 5015 .
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2576
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُدْرِكٍ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ النَّخَعِيُّ ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ خُثَيْمٍ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " أَيَعْجِزُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَقْرَأَ ثُلُثَ الْقُرْآنِ كُلَّ لَيْلَةٍ؟" قَالُوا: وَمَنْ يُطِيقُ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ" .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کیا تم میں سے کوئی ایک شخص اس بات سے عاجز ہے کہ وہ ہر رات تہائی قرآن کی تلاوت کیا کرے؟“ ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کون ایسا کر سکتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سورہ اخلاص کی تلاوت کرنا (ایک تہائی قرآن پڑھنے کے برابر ہے)۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2576]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2576، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 10441، والبزار فى (مسنده) برقم: 1855، 1866، والطبراني فى(الكبير) برقم: 8669» «رقم طبعة با وزير 2567»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الروض النضير» (1024). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناد صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6050
أخبرنا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أنا أحمد بن إبراهيم بن مِلْحان، حَدَّثَنَا ابن بُكَير، حدثني عبد الله بن لَهِيعة، عن حُيَيّ، عن أبي عبد الرحمن، عن عبد الله بن عمرو: أنَّ أبا أيوب كان في مجلسٍ وهو يقول: ألا يستطيع أحدُكم أن يقرأَ ثُلُثَ القرآن كلَّ ليلة؟ قالوا: ما نستطيع ذلك، قال: فإِنَّ ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ ثلث القرآن، قال: فجاء إليهم النَّبِيُّ ﷺ، فسمع أبا أيوب، فقال رسول الله ﷺ:"صَدَقَ أبو أيوب" (1) .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا ابو ایوب انصاری ایک مجلس میں فرما رہے تھے: ”کیا تم میں سے کوئی اس بات کی طاقت نہیں رکھتا کہ ہر رات تہائی قرآن پڑھے؟“ لوگوں نے عرض کیا: ہم اس کی طاقت نہیں رکھتے، انہوں نے فرمایا: ”بے شک ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ تہائی قرآن کے برابر ہے“، راوی کہتے ہیں کہ اتنے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے اور سیدنا ابو ایوب کی بات سن لی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابو ایوب نے سچ کہا۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6050]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لضعف عبد الله بن لَهِيعة وحيي، وهو ابن عبد الله المعافري. ابن بكير: هو يحيى بن عبد الله بن بكير، وأبو عبد الرحمن: هو عبد الله بن يزيد الحبلي المعافري.» [ترقيم الرساله 6050] [ترقيم الشركة 5992]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف عبد الله بن لَهِيعة وحيي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13803
13803- عن أبي سعيد الخدري قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم لأصحابه: أيعجز أحدكم أن يقرأ ثلث القرآن في ليلة؟ فشق ذلك عليهم، وقالوا: أينا يطيق ذلك يا رسول الله؟ فقال: الله الواحد الصمد ثلث القرآن.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في فضائل القرآن (5015) عن عمر بن حفص، حدثنا أبي، حدثنا الأعمش، حدثنا الضحاك المشرقي، عن أبي سعيد الخدري، فذكره.» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13807
13807- عن عبد الله بن مسعود، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: أيعجز أحدكم أن يقرأ ثلث القرآن كل ليلة؟ قالوا: ومن يطيق ذلك يا رسول الله؟ قال: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه النسائي في الكبرى (10511) والبزار (1866) وابن حبان (2576) كلهم من طريق شعبة، عن علي بن مدرك، حدثنا إبراهيم النخعي، عن الربيع بن خثيم، عن ابن مسعود، فذكره. وإسناده صحيح.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11552
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَمَا يَسْتَطِيعُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَقْرَأَ ثُلُثَ الْقُرْآنِ فِي لَيْلَةٍ؟". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَنْ يُطِيقُ هَذَا؟ قَالَ:" أَمَا يَسْتَطِيعُ [ أَنْ يَقْرَأَ ] قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ فَإِنَّهَا تَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ فِيهِمَا بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحَدِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ وَهُوَ ثِقَةٌ إِمَامٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی ایک شخص یہ استطاعت نہیں رکھتا کہ وہ ایک رات میں ایک تہائی قرآن پڑھ لیا کرے؟ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کون اس کی طاقت رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا وہ یہ استطاعت نہیں رکھتا کہ وہ سورت اخلاص پڑھ لیا کرے، کیونکہ یہ ایک تہائی قرآن کے برابر ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے، امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں کی مختلف اسانید ہیں، جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عبداللہ بن أحمد کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ اور امام ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11552]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2298 و 2297) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10245)، أخرجه مسند البزار برقم: 1856»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10446
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُدْرِكٍ ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَيَعْجِزُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَقْرَأَ ثُلُثَ الْقُرْآنِ فِي لَيْلَةٍ؟ " قَالُوا: وَمَنْ يُطِيقُ ذَلِكَ؟ قَالَ: " بَلَى، قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی ایک رات میں قرآن کا تیسرا حصہ پڑھنے سے عاجز ہے؟“ صحابہ نے عرض کیا: اس کی طاقت کسے ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیوں نہیں، سورۃ قل ھو اللہ احد (پڑھ لیا کرو، یہ تیسرے حصے کے برابر ہے)۔“
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قل ھو اللہ احد قرآن کے تیسرے حصے کے برابر ہے۔“
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین آدمیوں سے اللہ محبت کرتا ہے: ایک وہ شخص جو رات کو اٹھ کر اللہ کی کتاب کی تلاوت کرے، دوسرا وہ شخص جو صدقہ دے اور اسے اپنے بائیں (ہاتھ) سے بھی چھپائے، اور تیسرا وہ شخص جو کسی لشکر میں ہو، شکست کھا جائے، پھر دوبارہ دشمن کا سامنا کرے۔“
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمام مکھیاں جہنم میں ہوں گی سوائے شہد کی مکھی کے۔“
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”سنت پر میانہ روی، بدعت میں کی جانے والی محنت سے بہتر ہے۔“
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ سہو کے بعد اپنے دائیں اور بائیں طرف سلام پھیرا۔
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! میری امت کے لیے اس کی صبح سویرے (کے اوقات) میں برکت عطا فرما۔“
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مچھلی کو پانی میں (خریدنے کے لیے) نہ خریدو، کیونکہ اس میں دھوکہ ہے۔“ (راوی، عبداللہ بن احمد بن حنبل، اپنے والد امام احمد سے نقل کرتے ہیں:) ہمیں یہ روایت ہشیم نے بھی سنائی، مگر انہوں نے اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوعاً بیان نہیں کیا۔
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو سانپ کو قتل کرے اسے سات نیکیاں ملتی ہیں، اور جو چھپکلی کو قتل کرے اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور جو سانپ کو اس کے انتقام کے ڈر سے چھوڑ دے وہ ہم میں سے نہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10446]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 207، حدیث 10484»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3790
قَالَ الطَّيَالِسِيُّ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ ابْنُ أَبِي حُمَيْدٍ ، عَنْ عُمَيْرٍ، مَوْلَى بَنِي عَدِيٍّ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ -، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيَعْجِزُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَقْرَأَ ثُلُثَ الْقُرْآنِ قَبْلَ أَنْ يَنَامَ؟ قِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ، وَمَنْ يُطِيقُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ قَبْلَ أَنْ يَنَامَ؟ قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَقْرَأُ: قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ وَ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ وَ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ فَكَأَنَّمَا قَرَأَ ثُلُثَ الْقُرْآنِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی اس بات سے عاجز ہے کہ وہ سونے سے پہلے ایک تہائی قرآن پڑھ لیا کرے؟“ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! بھلا سونے سے قبل ایک تہائی قرآن کی تلاوت کرنے کی طاقت کون رکھتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ [سورة الإخلاص: 1] ، ﴿قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ﴾ [سورة الفلق: 1] اور ﴿قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ﴾ [سورة الناس: 1] کی تلاوت کرے، تو گویا اس نے ایک تہائی قرآن پڑھ لیا۔“
امام طیالسی نے اسے اپنی مسند میں روایت کیا ہے، اس کی سند میں موجود راوی محمد بن ابی حمید ضعیف ہے، تاہم سورہ اخلاص کی فضیلت اور اس کا ایک تہائی قرآن کے برابر ہونا دیگر مستند اور صحیح احادیث سے ثابت ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب التفسير/حدیث: 3790]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 26949، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 3431، وأخرجه فتح الباري برقم: 4727، 6267، وأخرجه مسند البزار برقم: 1856، 1866، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1210، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5921/3»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں