الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. أم حميدة بنت عبد الله بن كعب بن مالك، عن كعب
ام حمیدہ بنت عبداللہ بن کعب بن مالک کی سیدنا کعب رضی اللہ عنہ سے روایت
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 16256 (کل: 13 مقامات، 11 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 16256
صحیح مسلم: 2767
سنن ترمذی: 792
مسند الحمیدی: 647
اللؤلؤ والمرجان: 726
المنتقى ابن الجارود: 405
مصنف ابن ابی شیبہ: 8898
الفتح الربانی: 3995
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 316
11 تا 13
ترقیم عوامۃ: 8751 ترقیم الشثری: -- 8898
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا وكيع ، عن هشام بن عروة ، عن ابيه ، عن عائشة ، قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: " تحروا ليلة القدر في العشر الاواخر من شهر رمضان"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز، ك]: (قال).
(٢) سقط من: [ز، ك].
(٣) صحيح، أخرجه البخاري (٢٠٢٠)، ومسلم (١١٦٩).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ شبِ قدر کو رمضان کی آخری دس راتوں میں تلاش کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8898]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2017، 2019، 2020، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1169، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1140 / 330، والترمذي فى «جامعه» برقم: 792، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8619، 8623، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24870، 24930، 25083، 26329، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 9781، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4638، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5479، ترقيم محمد عوامة: 8751»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3995
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَعْتَكِفُ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ وَيَقُولُ: ( (الْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ) ) يَعْنِي لَيْلَةَ الْقَدْرِ
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آخری عشرہ میں اعتکاف کیا کرتے تھے، نیز آپ فرمایا کرتے تھے کہ تم شب ِ قدر کو آخری دس راتوں میں تلاش کیا کرو۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3995]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري: 2019، ومسلم: 1172، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24233 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24737»
وضاحت: فوائد: … اس باب سے معلوم ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان المبارک کے آخری عشرے کا اعتکاف کیا کرتے تھے، مزید احکام کا بیان اگلے باب میں آ رہا ہے۔ اہل اسلام کا اس بات پر اتفاق ہے کہ اعتکاف واجب نہیں ہے اور رمضان کے آخری عشرے میں مؤکد مستحبّ ہے۔ لیکن نذر کا اعتکاف فرض ہو جائے گا اور عدم ادائیگی کی صورت میں قسم والاکفارہ ادا کرنا پڑے گا۔
کون سی مسجد میں اعتکاف کیا جائے؟
سیدناحذیفہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((لَااِعْتِکَافَ إِلاَّ فِی الْمَسَاجِدِ الثَّلَاثَۃِ۔)) ”اعتکاف نہیں ہے، مگر تین مساجد میں۔“ (سنن بیہقی: ۴/ ۳۱۶، صحیحہ:۲۷۸۶) تین مساجد سے مراد مسجد حرام، مسجد نبوی اور مسجد اقصی ہیں۔
بلاشبہ اعتکاف کے لیے صرف مسجد کا ہی انتخاب کیا جائے گا، نہ کہ گھر کا۔ جمہور کا مؤقف یہ ہے کہ ہر مسجد میں اعتکاف جائز ہے، کیونکہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {وَلَا تُبَاشِرُوْھُنَّ وَاَنْتُمْ عَاکِفُوْنَ فِی الْمَسَاجِدِ} (سورۂ بقرہ: ۱۸۷)
”عورتوںسے اس وقت مباشرت نہ کرو جب تم مسجدوں میں اعتکاف کی حالت میں ہو۔“چونکہ یہاں اللہ تعالیٰ نے مساجد کا عام ذکر کیا ہے، لہٰذا ہر مسجد میں اعتکاف جائز ہو گا۔
جبکہ امام البانی وغیرہ کا خیال ہے کہ مذکورہ بالا حدیث کی روشنی میں اعتکاف صرف تین مساجد(مسجد حرام، مسجد نبوی، مسجد اقصی) میں جائز ہے، اس حدیث نے آیت کے عموم کو خاص کر دیا ہے۔ جمہور نے اس حدیث کا یہ جواب دیا ہے کہ اس سے مراد افضل اور اکمل اعتکاف ہے جو ان تین مساجد میں کیا جا سکتا ہے، جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((لَا اِیْمَانَ لِمَنْ لَّا اَمَانَۃَ لَہٗ۔)) ”جسآدمی میں امانت نہ ہو، اس کا تو کوئی ایمان نہیں ہوتا۔ یعنی اس کا ایمان افضل اور اکمل نہیں ہوتا۔“(دیکھئے: صحیحہ: ۲۷۸۶) (واللہ اعلم بالصواب) اعتکاف کا اہتمام صرف مسجد میں کیا جائے، عورتوں کے لیے گھروں میں اعتکاف کی کوئی رخصت نہیں ہے، امہات المؤمنین بھی مسجد میں ہی اعتکاف کرتی تھیں، اگر کسی علاقے میں کسی فتنے کا ڈر ہو تو خواتین کو اعتکاف نہیں کرنا چاہیے۔ اعتکاف کی کوئی خاص مقدار یا خاص وقت نہیں ہے، یعنی سال کے کسی بھی مہینے میں اعتکاف کیا جا سکتا ہے، اور معتکف اپنی مرضی کے مطابق کم یا زیادہ دنوں کا تعین کر سکتا ہے، جیساکہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مسجد حرام میں ایک رات کا اعتکاف کرنے کی نذر مانی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو یہ نذر پوری کرنے کا حکم دیا تھا۔ اعتکاف کے ساتھ روزہ رکھنے کی شرط لگانا درست نہیں ہے اور نہ روزہ اعتکاف کی نیت میں داخل ہے، اس ضمن میں ذکر کی جائے والی حدیث ِ عائشہ رضی اللہ عنہا مرفوعا ضعیف ہے۔

اخرجه البخاري: 2019
حدیث نمبر: 316
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَجُلا رَأَى لَيْلَةَ الْقَدْرِ، فَقَالَ: رَأَيْتُ أَنَّهَا لَيْلَةُ كَذَا وَكَذَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَرَى رُؤْيَاكُمْ قَدْ تَوَاطَأَتْ فَالْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الأَوَاخِرِ فِي الْوِتْرِ مِنْهَا"، أَوْ" فِي السَّبْعِ الْبَوَاقِي". شَكَّ سُفْيَانُ: قَالَ:" فِي الْوِتْرِ"، أَوْ" فِي السَّبْعِ الْبَوَاقِي".
سالم رحمہ اللہ اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے خواب میں لیلتہ القدر دیکھی اس نے کہا کہ ”میں نے ایسے ایسے دیکھا ہے“، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں دیکھتا ہوں کہ تمہارے خواب موافقت کر رہے ہیں تو لیلۃ القدر کو آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو یا جو سات باقی راتیں رہ گئی ہیں ان میں تلاش کرو۔“ سفیان رحمہ اللہ (راوی) نے شک کیا کہ طاق میں تلاش کرنے کا کہا یا باقی سات میں تلاش کرنے کا کہا۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب صيام من أصبح جنباً/حدیث: 316]
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم، الصيام، باب فضل ليلة القدر والحث على طلبها رقم: 1165»