الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. باب: ومن غرائب مسند أبي ذر رحمه الله
ابوذر رضی اللہ عنہ کی مسند کی نادر روایات
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 1633 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 1633
مسند احمد: 11361
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17499
حدیث نمبر: 1633
حَدَّثَنَا طَاهِرُ بْنُ عِيسَى بْنِ قِيرَسٍ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ زِيَادِ بْنِ نُعَيْمٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ الْغِفَارِيَّ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ تَقَرَّبَ إِلَى اللهِ شِبْرًا تَقَرَّبَ إِلَيْهِ ذِرَاعًا، وَمَنْ تَقَرَّبَ إِلَيْهِ ذِرَاعًا تَقَرَّبَ اللهُ إِلَيْهِ بَاعًا، وَمَنْ أَقْبَلَ إِلَى اللهِ عَزَّ وَجَلَّ مَاشِيًا أَقْبَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ إِلَيْهِ مُهَرْوِلًا، وَاللهُ أَعْلَى وَأَجَلُّ، وَاللهُ أَعْلَى وَأَجَلُّ، وَاللهُ أَعْلَى وَأَجَلُّ ".
زیاد بن نعیم بیان کرتے ہیں: میں نے ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو منبر پر یہ کہتے سنا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جو شخص اللہ کی طرف ایک بالشت قریب ہوتا ہے، اللہ اس کی طرف ایک ہاتھ قریب ہوتا ہے، اور جو اس کی طرف ایک ہاتھ قریب ہوتا ہے، اللہ اس کی طرف ایک باع قریب ہوتا ہے، اور جو چل کر اللہ عزوجل کی طرف آتا ہے، اللہ عزوجل دوڑ کر اس کی طرف آتا ہے، اور اللہ سب سے بلند و بالا ہے، اللہ سب سے بلند و بالا ہے، اللہ سب سے بلند و بالا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1633]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 155، حدیث 1646»
حدیث نمبر: 11361
(حديث قدسي) حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، عَنْ فِرَاسٍ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ تَقَرَّبَ إِلَى اللَّهِ شِبْرًا تَقَرَّبَ اللَّهُ إِلَيْهِ ذِرَاعًا، وَمَنْ تَقَرَّبَ إِلَيْهِ ذِرَاعًا تَقَرَّبَ إِلَيْهِ بَاعًا، وَمَنْ أَتَاهُ يَمْشِي أَتَاهُ اللَّهُ هَرْوَلَةً".
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص ایک بالشت کے برابر اللہ کے قریب ہوتا ہے اللہ ایک ہاتھ کے برابر اس کے قریب ہوجاتا ہے اور جو ایک ہاتھ کے برابر اللہ کے قریب ہوتا ہے اللہ ایک گز کے برابر اس کے قریب ہوجاتا ہے اور جو اللہ کے پاس چل کر آتا ہے، اللہ اس کے پاس دوڑ کر آتا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11361]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف عطية العوفي
حدیث نمبر: 17499
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ تَقَرَّبَ إِلَى اللَّهِ شِبْرًا تَقَرَّبَ إِلَيْهِ ذِرَاعًا، وَمَنْ تَقَرَّبَ إِلَيْهِ ذِرَاعًا تَقَرَّبَ إِلَيْهِ بَاعًا، وَمَنْ أَتَاهُ يَمْشِي أَتَاهُ يُهَرْوِلُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ایک بالشت اللہ تعالیٰ کے قریب ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے ایک ”ذراع“ قریب ہوتا ہے، اور جو شخص ایک ”ذراع“ اللہ تعالیٰ کے قریب ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے ایک ”باع“ قریب ہوتا ہے، جو شخص چل کر اللہ تعالیٰ کی طرف جاتا ہے، اللہ تعالیٰ دوڑ کر اُس کی طرف جاتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطیہ عوفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17499]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطیہ عوفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17499]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3646) اخرجه احمد فى المسند (40/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10968»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف