الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
71. أبو أمامة بن سهل بن حنيف، عن معاوية رضي الله عنه
ابوامامہ بن سہل بن حنیف کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 16772 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 16772
مصنف ابن ابی شیبہ: 40220
الفتح الربانی: 9761
حدیث نمبر: 16772
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ مُسَاوِرٍ الْجَوْهَرِيُّ ، ثَنَا عَفَّانُ (ح) .
وَحَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ النَّشِيطِيُّ - قَالَا: ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ قَالَ: دَخَلْتُ مَعَ مُعَاوِيَةَ عَلَى عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، فَقَالَتْ: يَا مُعَاوِيَةُ، قَتَلْتَ حُجْرًا وَأَصْحَابَهُ، وَفَعَلْتَ الَّذِي فَعَلْتَ، أَمَا خَشِيتَ أَنْ أُخَبِّئَ لَكَ رَجُلًا فَيَقْتُلَكَ بِمُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ؟ قَالَ: لَا، إِنِّي فِي بَيْتِ أَمْنٍ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: الْإِيمَانُ قَيْدُ الْفَتْكِ، لَا يَفْتِكُ مُؤْمِنٌ، يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ كَيْفَ أَنَا فِي حَاجَاتِكِ وَرُسُلِكِ وَأَمْرِكِ؟ قَالَتْ: صَالِحٌ، قَالَ: فَدَعِينِي وَحُجْرًا حَتَّى نَلْتَقِيَ عِنْدَ اللهِ.
وَحَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ النَّشِيطِيُّ - قَالَا: ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ قَالَ: دَخَلْتُ مَعَ مُعَاوِيَةَ عَلَى عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، فَقَالَتْ: يَا مُعَاوِيَةُ، قَتَلْتَ حُجْرًا وَأَصْحَابَهُ، وَفَعَلْتَ الَّذِي فَعَلْتَ، أَمَا خَشِيتَ أَنْ أُخَبِّئَ لَكَ رَجُلًا فَيَقْتُلَكَ بِمُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ؟ قَالَ: لَا، إِنِّي فِي بَيْتِ أَمْنٍ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: الْإِيمَانُ قَيْدُ الْفَتْكِ، لَا يَفْتِكُ مُؤْمِنٌ، يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ كَيْفَ أَنَا فِي حَاجَاتِكِ وَرُسُلِكِ وَأَمْرِكِ؟ قَالَتْ: صَالِحٌ، قَالَ: فَدَعِينِي وَحُجْرًا حَتَّى نَلْتَقِيَ عِنْدَ اللهِ.
سعید بن مسیب رحمہ اللہ مروان بن حکم سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا، تو انہوں نے کہا: اے معاویہ! تم نے حجر اور ان کے ساتھیوں کو قتل کیا، اور تم نے وہ کچھ کیا جو کیا، کیا تمہیں یہ خوف نہ ہوا کہ میں تمہارے لیے کسی آدمی کو چھپا کر بھیج دوں جو محمد بن ابی بکر کے بدلے تمہیں قتل کر دے؟ انہوں نے کہا: نہیں، کیونکہ میں ایک محفوظ گھر میں ہوں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: ”ایمان نے دھوکے سے قتل کرنے کو باندھ دیا ہے، کوئی مومن دھوکے سے قتل نہیں کرتا۔“ اے ام المومنین! میں آپ کی ضروریات، آپ کے قاصدوں اور آپ کے معاملے میں کیسا ہوں؟ انہوں نے کہا: اچھے ہو۔ انہوں نے کہا: تو مجھے اور حجر کو چھوڑ دیں یہاں تک کہ ہم اللہ کے حضور ملیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16772]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 319، حدیث 723»
حدیث نمبر: 1426
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا مُبَارَكٌ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ , فَقَالَ: أَلَا أَقْتُلُ لَكَ عَلِيًّا؟ قَالَ: لَا، وَكَيْفَ تَقْتُلُهُ وَمَعَهُ الْجُنُودُ؟ قَالَ: أَلْحَقُ بِهِ فَأَفْتِكُ بِهِ , قَالَ: لَا، إِنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ" إِنَّ الْإِيمَانَ قَيْدُ الْفَتْكِ، لَا يَفْتِكُ مُؤْمِنٌ".
حسن بصری رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں آیا اور کہنے لگا کہ کیا میں علی کا کام تمام نہ کر دوں؟ فرمایا: ہرگز نہیں! اور ویسے بھی ان کے ساتھ اتنا بڑا لشکر ہے کہ تم انہیں قتل کر ہی نہیں سکتے؟ اس نے کہا کہ میں ان کے ساتھ جا ملوں گا اور اچانک (دھوکے سے) انہیں قتل کر دوں گا، انہوں نے فرمایا کہ یہ بھی نہیں ہو سکتا کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ایمان نے دھوکے سے قتل کرنے کے پاؤں میں بیڑی ڈال دی ہے، اس لئے کوئی مومن دھوکے سے قتل نہیں کرتا۔“ [مسند احمد/مسند باقي العشرة المبشرين بالجنة/حدیث: 1426]
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1433
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِلزُّبَيْرِ : أَلَا أَقْتُلُ لَكَ عَلِيًّا؟ قَالَ: كَيْفَ تَقْتُلُهُ؟ قَالَ: أَفْتِكُ بِهِ , قَالَ: لَا , قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْإِيمَانُ قَيْدُ الْفَتْكِ، لَا يَفْتِكُ مُؤْمِنٌ".
حسن بصری رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں آیا اور کہنے لگا کہ کیا میں علی کا کام تمام نہ کردوں؟ فرمایا: تم انہیں کس طرح قتل کر سکتے ہو؟ اس نے کہا کہ میں اچانک (دھوکے سے) ان پر حملہ کر کے قتل کر دوں گا، انہوں نے فرمایا کہ یہ بھی نہیں ہو سکتا، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ایمان نے دھوکے سے قتل کرنے کے پاؤں میں بیڑی ڈال دی ہے، اس لئے کوئی مومن دھوکے سے قتل نہیں کرتا۔“ [مسند احمد/مسند باقي العشرة المبشرين بالجنة/حدیث: 1433]
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم عوامۃ: 38591 ترقیم الشثری: -- 40220
حدثنا ابو اسامة ، عن عوف ، عن الحسن قال: جاء رجل إلى الزبير ايام الجمل، فقال: اقتل لك عليا؟ قال: وكيف؟ قال: آتيه فاخبره اني معه ثم افتك به، فقال الزبير : لا، سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: الإيمان قيد الفتك، لا يفتك مؤمن.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، جـ]: (نفتك).
(٢) منقطع؛ الحسن لم يسمع من بدري مشافهة، أخرجه أحمد (١٤٢٦)، وعبد الرزاق (٩٦٧٦)، والبغوي في الجعديات (٣١٨٤)، وابن عساكر ١٨/ ٤٠٦، وابن أبي عمر في الإيمان (٨١)، وسيأتي ١٥/ ٢٧٩.
حسن بصری سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ جنگ جمل کے دنوں میں ایک آدمی حضرت زبیر کے پاس آیا اور کہنے لگا کیا میں آپ کے لیے علی رضی اللہ عنہ کو قتل کردوں انہوں نے کہا کیسے اس نے کہا میں اس کے پاس جاؤں گا اور اسے بتلاؤں گا کہ میں اس کے ساتھ ہوں پھر دھوکے سے موقع پا کر قتل کردوں گا حضرت زبیر نے فرمایا نہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ ایمان دھوکے سے قتل کرنے کو روکتا ہے مومن کسی کو دھوکے سے قتل نہیں کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40220]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: يرويه أيوب السختياني ويونس بن عبيد ويزيد بن إبراهيم التستري والسري بن يحيى ومبارك بن فضالة وغيرهم عن الحسن عن الزبير وحدث به أبو يعلى الأيلي محمد بن زهير عن نصر بن علي عن عبد الأعلى عن يونس عن أشعث بن ثرملة عن الزبير بن العوام ولا يصح . قال سعد الشثري: منقطع؛ الحسن لم يسمع من بدري مشافهة .»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 1443، 1444، 1450، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9677، 9676، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 40616، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6143، ترقيم محمد عوامة: 38591»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 1443، 1444، 1450، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9677، 9676، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 40616، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6143، ترقيم محمد عوامة: 38591»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 9761
عَنِ الْحَسَنِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقَالَ أَقْتُلُ لَكَ عَلِيًّا قَالَ وَكَيْفَ تَقْتُلُهُ وَمَعَهُ الْجُنُودُ قَالَ أَلْحَقُ بِهِ فَأَفْتِكُ بِهِ قَالَ لَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الْإِيمَانَ قَيْدُ الْفَتْكِ لَا يَفْتِكُ مُؤْمِنٌ
۔ حسن سے مروی ہے کہ ایک آدمی سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور اس نے کہا: کیا میں تیرے لیے علی (رضی اللہ عنہ) کو قتل کر دوں؟ انھوں نے کہا: تو اس کو کیسے قتل کرے گا، جبکہ اس کے ساتھ تو لشکر ہیں؟ اس نے کہا: میں بظاہر اس کے ساتھ مل جاؤں گا اور پھر اس کو غافل پا کر قتل کر دوں گا، انھوں نے کہا: نہیں، ایسے نہیں کرنا، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایمان امان دینے کے بعد قتل کرنے سے روکتا ہے، مؤمن امان دینے کے بعد قتل نہیں کرتا۔ [الفتح الربانی/القسم الخامس: مسائل الترهيب من الكبائر وسائر المعاصي/حدیث: 9761]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه ابن ابي شيبة: 15/ 123، وعبد الرزاق: 9676، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1426 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1426»
الحكم على الحديث:
صحيح