🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
219. جابر بن عبد الله الأنصاري، عن معاذ بن جبل
سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ کی سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایات
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 17196 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 17196
مسند احمد: 22060
الفتح الربانی: 32
صحیح ابن حبان: 200
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17196
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، ثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَمْرٍو الضَّبِّيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ الطَّائِفِيُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ يَقُولُ: إِنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ قَالَ وَهُوَ مَرِيضٌ: اكْشِفُوا عَنِّي سِجْنَ الْقُبَّةِ أُحَدِّثْكُمْ حَدِيثًا - لَوْلَا حَالِي الَّتِي أَنَا عَلَيْهَا لَمْ أُحَدِّثْكُمْ - سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ مَاتَ يَقُولُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ يَقِينًا مِنْ نَفْسِهِ دَخَلَ الْجَنَّةَ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے بیماری کی حالت میں فرمایا: میرے اوپر سے خیمے کا پردہ ہٹاؤ، میں تمہیں ایک حدیث سناتا ہوں - اگر میری یہ حالت نہ ہوتی تو میں تمہیں نہ سناتا - میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جو شخص یہ کہتے ہوئے مرا کہ ”لا الہ الا اللہ“ اپنے دل کے یقین سے، وہ جنت میں داخل ہو گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17196]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 40، حدیث 60»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 22060
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ , عَنْ عَمْرٍو يَعْنِي ابْنَ دِينَارٍ , قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ , يَقُولُ: أَنَا مَنْ شَهِدَ مُعَاذًا حِينَ حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ , يَقُولُ: اكْشِفُوا عَنِّي سَجْفَ الْقُبَّةِ أُحَدِّثُكُمْ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , وَقَالَ مَرَّةً: أُخْبِرُكُمْ بِشَيْءٍ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , لَمْ يَمْنَعْنِي أَنْ أُحَدِّثَكُمُوهُ إِلَّا أَنْ تَتَّكِلُوا , سَمِعْتُهُ يَقُولُ: " مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُخْلِصًا مِنْ قَلْبِهِ , أَوْ يَقِينًا مِنْ قَلْبِهِ , لَمْ يَدْخُلْ النَّارَ أَوْ دَخَلَ الْجَنَّةَ" , وَقَالَ مَرَّةً:" دَخَلَ الْجَنَّةَ وَلَمْ تَمَسَّهُ النَّارُ" .
حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اپنے مرض الوفات میں حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے حاضرین سے فرمایا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث سن رکھی ہے جو میں اب تک تم سے چھپاتا رہا ہوں (اب بیان کر رہا ہوں) لہٰذاخیمے کے پردے ہٹا دو اور اب تک میں نے یہ حدیث صرف اس لئے نہیں بیان کی تھی کہ تم اس پر بھروسہ کر کے نہ بیٹھ جاؤ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص اخلاص یا یقین قلب کے ساتھ " لا الہ الا اللہ " کی گواہی دے وہ جہنم میں داخل نہیں ہوگا یا جنت میں داخل ہوگا اور اسے آگ نہیں چھوئے گی۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22060]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، رجاله ثقات غير الواسطة المبهمة التى روى عنها جابر ابن عبدالله الصحابي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 32
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: أَنَا مِمَّنْ شَهِدَ مُعَاذًا حِينَ حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ يَقُولُ: اكْشِفُوا عَنِّي سَجْفَ الْقُبَّةِ، أُحَدِّثُكُمْ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، لَمْ يَمْنَعْنِي أَنْ أُحَدِّثَكُمُوهُ إِلَّا أَنْ تَتَّكِلُوا، سَمِعْتُهُ يَقُولُ: ( (مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُخْلِصًا مِنْ قَلْبِهِ أَوْ يَقِينًا مِنْ قَلْبِهِ لَمْ يَدْخُلِ النَّارَ، وَقَالَ مَرَّةً: دَخَلَ الْجَنَّةَ وَلَمْ تَمَسَّهُ النَّارُ) )
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں بھی لوگوں کے ساتھ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کی وفات کے وقت ان کے پاس حاضر تھا، انہوں نے کہا: قبے کا پردہ اٹھا دو، میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہوئی ایک حدیث بیان کرتا ہوں، اس سے پہلے یہ حدیث بیان کرنے سے یہ مانع تھا کہ تم توکل کر لو گے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جو آدمی دل کے اخلاص یا (راوی نے کہا) یقین سے یہ شہادت دیتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے، تو وہ آگ میں داخل نہیں ہو گا،“ اور ایک دفعہ کہا: ”تو وہ جنت میں داخل ہو گا اور آگ اس کو نہیں چھو سکے گی۔“ [الفتح الربانی/كتاب التوحيد/حدیث: 32]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه الحميدي: 369، وابن حبان: 200، والطبراني في الكبير: 20/63، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22410»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح۔ أخرجه الحميدي: 369
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 200
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ الْعَسْكَرِيُّ بِالرَّقَّةِ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ مُعَاذًا لَمَّا حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ، قَالَ: اكْشِفُوا عَنِّي سِجْفَ الْقُبَّةِ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَنْ شَهِدَ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ مُخْلِصًا مِنْ قَلْبِهِ دَخَلَ الْجَنَّةَ" قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ الِلَّهِ عَنْهُ: قَوْلُهُ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" دَخَلَ الْجَنَّةَ" يُرِيدُ بِهِ جَنَّةً دُونَ جَنَّةٍ لأَنَّهَا جِنَانٌ كَثِيرَةٌ، فَمَنْ أَتَى بِالإِقْرَارِ الَّذِي هُوَ أَعْلَى شُعَبِ الإِيمَانِ، وَلَمْ يُدْرِكِ الْعَمَلَ ثُمَّ مَاتَ، أُدْخِلَ الْجَنَّةَ، وَمَنْ أَتَى بَعْدَ الإِقْرَارِ مِنَ الأَعْمَالِ قَلَّ أَوْ كَثُرَ، أُدْخِلَ الْجَنَّةَ، جَنَّةً فَوْقَ تِلْكَ الْجَنَّةِ، لأَنَّ مَنْ كَثُرَ عَمَلُهُ عَلَتْ دَرَجَاتُهُ، وَارْتَفَعَتْ جَنَّتُهُ، لا أَنَّ الْكُلَّ مِنَ الْمُسْلِمِينَ يَدْخُلُونَ جَنَّةً وَاحِدَةً، وَإِنْ تَفَاوَتَتْ أَعْمَالُهُمْ وَتَبَايَنَتْ، لأَنَّهَا جِنَانٌ كَثِيرَةٌ لا جَنَّةٌ وَاحِدَةٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کا آخری وقت قریب آیا، تو انہوں نے فرمایا: خیمے کا پردہ ہٹا دو، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص خلوصِ دل کے ساتھ اس بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، وہ شخص جنت میں داخل ہو گا۔“ امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان: ”وہ جنت میں داخل ہو گا۔“ اس سے مراد یہ ہے: ایک جنت دوسرے سے مختلف ہوتی ہے، کیونکہ جنت کی مختلف قسمیں ہیں، تو جو شخص وہ اقرار کرتا ہے، ایمان کا سب سے بلند تر شعبہ ہے، اور وہ عمل تک نہیں پہنچا اور پھر انتقال کر جاتا ہے، تو وہ جنت میں داخل ہو گا۔ جو شخص اقرار کے بعد اعمال بھی بجا لاتا ہے خواہ وہ کم ہوں، یا زیادہ ہوں، وہ بھی جنت میں جائے گا۔ لیکن یہ وہ پہلے والی جنت سے اوپر ہو گی؛ کیونکہ اس کے عمل زیادہ ہیں، تو اس کے درجات بلند ہوں گے اور اس کی جنت بلند ہو گی، ایسا نہیں ہے کہ تمام مسلمان ایک ہی جنت میں داخل ہوں گے، اگرچہ ان کے اعمال کے درمیان تفاوت اور تباین پایا جاتا ہو، کیونکہ جنت کی مختلف قسمیں ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ ایک ہی جنت ہو۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الإيمان/حدیث: 200]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2856، 5967، 6267، 6267 م، 6500، 7373، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 30، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 200، 210، 362، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2559، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2643، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4296، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 19864، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22413، والحميدي فى (مسنده) برقم: 373»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (2355). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں