الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
283. ما روى أبو وائل شقيق بن سلمة، عن معاذ بن جبل
ابووائل شقیق بن سلمہ نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے جو روایت کی
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 17402 (کل: 13 مقامات، 8 کتب)
صحیح بخاری: 5983
الادب المفرد: 49
صحیح الادب المفرد: 35
صحیح ابن حبان: 3245
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2776
1 تا 10
حدیث نمبر: 17402
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَأَصْبَحْتُ قَرِيبًا مِنْهُ وَنَحْنُ نَسِيرُ فَقُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللهِ، أَلَا تُخْبِرُنِي بِعَمَلٍ يُدْخِلُنِي الْجَنَّةَ، وَيُبَاعِدُنِي مِنَ النَّارِ؟ قَالَ: لَقَدْ سَأَلْتَ عَنْ عَظِيمٍ، وَإِنَّهُ لَيَسِيرٌ عَلَى مَنْ يَسَّرَهُ اللهُ عَلَيْهِ، تَعْبُدُ اللهَ لَا تُشْرِكُ بِاللهِ شَيْئًا، وَتُقِيمُ الصَّلَاةَ، وَتُؤْتِي الزَّكَاةَ، وَتَصُومُ شَهْرَ رَمَضَانَ، وَتَحُجُّ الْبَيْتَ " ثُمَّ قَالَ: " أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى أَبْوَابِ الْخَيْرِ؟ الصَّوْمُ جُنَّةٌ، وَالصَّدَقَةُ تُطْفِئُ الْخَطِيئَةَ، وَصَلَاةُ الرَّجُلِ مِنْ جَوْفِ اللَّيْلِ ". ثُمَّ قَرَأَ: تَتَجَافَى جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ حَتَّى قَرَأَ: جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ، ثُمَّ قَالَ: " أَلَا أُخْبِرُكَ بِرَأْسِ أَمْرِ الْإِسْلَامِ، وَعَمُودِهِ، وَذُرْوَةِ سَنَامِهِ؟ الْجِهَادُ ". ثُمَّ قَالَ: " أَلَا أُخْبِرُكَ بِمِلَاكِ ذَلِكَ؟ " قُلْتُ: بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: فَأَخَذَ بِلِسَانِهِ فَقَالَ: " اكْفُفْ عَلَيْكَ هَذَا "، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، وَإِنَّا لَمُؤَاخَذُونَ بِمَا نَتَكَلَّمُ بِهِ؟ قَالَ: " ثَكِلَتْكَ أُمُّكَ يَا مُعَاذُ ، وَهَلْ يَكُبُّ النَّاسَ عَلَى وُجُوهِهِمْ - أَوْ قَالَ: مَنَاخِرِهِمْ - فِي النَّارِ إِلَّا حَصَائِدُ أَلْسِنَتِهِمْ؟ ".
ابووائل رحمہ اللہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھا، پھر میں صبح کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہو گیا جبکہ ہم سفر کر رہے تھے، تو میں نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی! کیا آپ مجھے ایسا عمل نہیں بتائیں گے جو مجھے جنت میں داخل کرے اور آگ سے دور رکھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے بہت بڑی چیز کے بارے میں پوچھا ہے، اور یہ اس کے لیے آسان ہے جس کے لیے اللہ اسے آسان کر دے: تم اللہ کی عبادت کرو، اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہراؤ، نماز قائم کرو، زکوٰۃ ادا کرو، رمضان کے روزے رکھو، اور بیت اللہ کا حج کرو“، پھر فرمایا: ”کیا میں تمہیں خیر کے دروازے نہ بتاؤں؟ روزہ ڈھال ہے، صدقہ گناہ کو بجھا دیتا ہے، اور رات کے پچھلے پہر میں آدمی کی نماز“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ تلاوت فرمائی: ﴿ان کے پہلو بستروں سے الگ رہتے ہیں﴾ [السجدہ: 16] یہاں تک کہ ﴿ان کے اعمال کے بدلے میں﴾ [السجدہ: 17] تک پڑھا، پھر فرمایا: ”کیا میں تمہیں اسلام کے معاملے کا سر، اس کا ستون، اور اس کی چوٹی نہ بتاؤں؟ جہاد“، پھر فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس کا سب سے زیادہ کنٹرول کرنے والا عنصر نہ بتاؤں؟“ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں، یا رسول اللہ! راوی کہتے ہیں: تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زبان پکڑ کر فرمایا: ”اسے اپنے قابو میں رکھو“، تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا ہم سے ہر اس بات پر مؤاخذہ ہوگا جو ہم بولتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیری ماں تجھے روئے، اے معاذ! کیا لوگوں کو ان کے چہروں کے بل - یا فرمایا: ان کے نتھنوں کے بل - آگ میں کوئی چیز گراتی ہے سوائے ان کی زبانوں کی کھیتیوں کے؟“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17402]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 130، حدیث 266»
حدیث نمبر: 5983
وحَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ، حَدَّثَنَا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ، وَأَبُوهُ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّهُمَا سَمِعَا مُوسَى بْنَ طَلْحَةَ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَخْبِرْنِي بِعَمَلٍ يُدْخِلُنِي الْجَنَّةَ، فَقَالَ الْقَوْمُ: مَا لَهُ مَا لَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَرَبٌ مَا لَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَعْبُدُ اللَّهَ لَا تُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا، وَتُقِيمُ الصَّلَاةَ، وَتُؤْتِي الزَّكَاةَ، وَتَصِلُ الرَّحِمَ" ذَرْهَا قَالَ: كَأَنَّهُ كَانَ عَلَى رَاحِلَتِهِ.
(دوسری سند) امام بخاری رحمہ اللہ نے کہا کہ مجھ سے عبدالرحمٰن بن بشر نے بیان کیا، ان سے بہز بن اسد بصریٰ نے بیان کیا، ان سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے ابن عثمان بن عبداللہ بن موہب اور ان کے والد عثمان بن عبداللہ نے بیان کیا کہ انہوں نے موسیٰ بن طلحہ سے سنا اور انہوں نے ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے کہ ایک صاحب نے کہا: یا رسول اللہ! کوئی ایسا عمل بتائیں جو مجھے جنت میں لے جائے۔ اس پر لوگوں نے کہا کہ اسے کیا ہو گیا ہے، اسے کیا ہو گیا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیوں ہو کیا گیا ہے؟ اجی اس کو ضرورت ہے بیچارہ اس لیے پوچھتا ہے۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ اللہ کی عبادت کر اور اس کے ساتھ کسی اور کو شریک نہ کر، نماز قائم کر، زکوٰۃ دیتے رہو اور صلہ رحمی کرتے رہو۔ (بس یہ اعمال تجھ کو جنت میں لے جائیں گے) چل اب نکیل چھوڑ دے۔ راوی نے کہا شاید اس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اونٹنی پر سوار تھے۔ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: 5983]
حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عرض کی: ”اللہ کے رسول! کوئی ایسا عمل بتائیں جو مجھے جنت میں داخل کر دے؟“ لوگوں نے کہا: ”اسے کیا ہو گیا ہے، اسے کیا ہو گیا ہے؟“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ ضرورت مند ہے اور اسے کیا ہوا ہے۔“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے (اسے) فرمایا: ”اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو، نماز قائم کرو، زکوٰۃ دو اور صلہ رحمی کرتے رہو، اب اسے (میری اونٹنی) کو چھوڑ دو۔“ گویا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت اپنی سواری پر تھے۔ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: 5983]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 49
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَوْهَبٍ قَالَ: سَمِعْتُ مُوسَى بْنَ طَلْحَةَ يَذْكُرُ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الأَنْصَارِيِّ، أَنَّ أَعْرَابِيًّا عَرَضَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَسِيرِهِ، فَقَالَ: أَخْبِرْنِي مَا يُقَرِّبُنِي مِنَ الْجَنَّةِ، وَيُبَاعِدُنِي مِنَ النَّارِ؟ قَالَ: ”تَعْبُدُ اللَّهَ وَلاَ تُشْرِكْ بِهِ شَيْئًا، وَتُقِيمُ الصَّلاَةَ، وَتُؤْتِي الزَّكَاةَ، وَتَصِلُ الرَّحِمَ.“
سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک سفر میں ایک اعرابی (دیہاتی) سامنے آیا اور عرض کی: آپ مجھے ایسا عمل بتایئے جو جنت کے قریب کر دے اور جہنم سے دور کر دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو، نماز قائم کرو، زکاۃ ادا کرو، اور (رشتہ داروں کے ساتھ) صلہ رحمی کرو۔“ [الادب المفرد/كتاب صلة الرحم/حدیث: 49]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1396، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 13، وأخرجه سنن النسائي برقم: 468» صحيح الترغيب والترهيب: 747، 2523
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1396، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 13، وأخرجه سنن النسائي برقم: 468» صحيح الترغيب والترهيب: 747، 2523
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 35
35/49 (صحيح) عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ، أَنَّ أعرابيا عرض لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَسِيرِهِ، فَقَالَ: أَخْبِرْنِي مَا يُقَرِّبُنِي مِنَ الْجَنَّةِ، وَيُبَاعِدُنِي مِنَ النَّارِ؟ قَالَ:"تَعْبُدُ اللَّهَ وَلَا تُشْرِكْ بِهِ شَيْئًا، وَتُقِيمُ الصَّلَاةَ، وتؤتي الزكاة، وتصل الرحم".
سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اﷲ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سفر میں ایک اعرابی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آ گیا اور اس نے عرض کیا، آپ مجھے ایسا عمل بتائیے جو مجھے جنت سے قریب اور جہنم سے دور کر دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اﷲ کی عبادت کرو، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناؤ، نماز قائم کرو، زکوٰۃ ادا کرو اور رشتہ داری کو ملاؤ۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 35]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1396، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 13، وأخرجه سنن النسائي برقم: 468» صحيح الترغيب والترهيب: 747، 2523
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1396، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 13، وأخرجه سنن النسائي برقم: 468» صحيح الترغيب والترهيب: 747، 2523
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 22276
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ , حَدَّثَنَا شُعْبَةُ , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ , سَمِعَ أَبَا نَصْرٍ , عَنْ أَبِي أُمَامَةَ , قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , أَخْبِرْنِي بِعَمَلٍ يُدْخِلُنِي الْجَنَّةَ , قَالَ: " عَلَيْكَ بِالصَّوْمِ , فَإِنَّهُ لَا عِدْلَ لَهُ" , أَوْ قَالَ:" لَا مِثْلَ لَهُ" .
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ مجھے کسی ایسے عمل کا حکم دیجئے جو مجھے جنت میں داخل کرا دے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اپنے اوپر روزے کو لازم کرلو کیونکہ روزے جیسا کوئی عمل نہیں ہے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22276]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، رجاله ثقات غير أن بين أبى نصر وبين أبى أمامة رجاء بن حيوة الكندي
حدیث نمبر: 23550
حَدَّثَنَا بهْزٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبةُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بنُ عُثْمَانَ بنِ عَبدِ اللَّهِ بنِ مَوْهَب ، وَأَبوهُ عُثْمَانُ بنُ عَبدِ اللَّهِ ، أَنَّهُمَا سَمِعَا مُوسَى بنَ طَلْحَةَ، عَنْ أَبي أَيُّوب الْأَنْصَارِيِّ ، أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخْبرْنِي بعَمَلٍ يُدْخِلُنِي الْجَنَّةَ، فَقَالَ الْقَوْمُ: مَا لَهُ مَا لَهُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَرَب مَا لَهُ؟" قَالَ: " تَعْبدُ اللَّهَ لَا تُشْرِكُ بهِ شَيْئًا، وَتُقِيمُ الصَّلَاةَ، وَتُؤْتِي الزَّكَاةَ، وَتَصِلُ الرَّحِمَ، ذَرْهَا" ، قَالَ: كَأَنَّهُ كَانَ عَلَى رَاحِلَتِهِ.
حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کسی سفر میں تھے ایک دیہاتی سامنے آیا اور اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کی لگام پکڑ کر عرض کیا یا رسول اللہ! مجھے کوئی ایسا عمل بتا دیجئے جو مجھے جنت کے قریب کر دے اور جہنم سے دور کر دے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کی عبادت کرو، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ، نماز قائم کرو، زکوٰۃ ادا کرو اور صلہ رحمی کرو۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23550]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 5983، م: 13، وقد وقع وهم فى إسناده فى محمد بن عثمان بن عبدالله، والمحفوظ: عمرو بن عثمان
حدیث نمبر: 3245
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْعَبْدِيُّ ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الأَنْصَارِيِّ ، أَنَّ رَجُلا أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: حَدِّثْنِي بِعَمَلٍ يُدْخِلُنِي الْجَنَّةَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اعْبُدِ اللَّهَ لا تُشْرِكْ بِهِ شَيْئًا، وَتُقِيمُ الصَّلاةَ، وَتُؤْتِي الزَّكَاةَ، وَتَصِلُ الرَّحِمَ ذَرْهَا" ، يَعْنِي النَّاقَةَ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: مجھے کسی ایسے عمل کے بارے میں بتائیے جو مجھے جنت میں داخل کر دے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اللہ کی عبادت کرو، تم کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہراؤ، تم نماز قائم کرو، زکوٰۃ ادا کرو، صلہ رحمی کرو اور اب اسے چھوڑ دو۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ تھی کہ اونٹنی کو چھوڑ دو۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الزكاة/حدیث: 3245]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1396، 5982، 5983، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 13، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 437، 3245، 3246، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 467، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 325، 5849، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24021» «رقم طبعة با وزير 3234»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الترغيب» (3/ 224): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
حدیث نمبر: 4040
4040. عن جابر بن عبد الله أن النبي صلى الله عليه وسلم قال لكعب بن عجرة: يا كعب بن عجرة، الصوم جُنّةٌ، والصدقة تطفئ الخطيئة، والصلاة قربان أو قال: برهان
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أحمد (14441)، وصحّحه ابن حبان (4514)، والحاكم (4/422) كلهم من طريق ابن خُثيم، عن عبد الرحمن بن سابط، عن جابر بن عبد الله قال: فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 4408
4408. عن جابر، أنّ النبيَّ صلى الله عليه وسلم قال لكعب بن عُجرة: يا كعب بن عجرة: الصوم جنّة، والصدقة تطفئُ الخطيئة، والصّلاة قربان ـ أو قال: برهان.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه الإمام أحمد (14441)، وأبو يعلى (1999)، والبزار ـ كشف الأستار (1609) ـ، وصحّحه ابن حبان (4514)، والحاكم (3/479 ـ 480) كلّهم من حديث ابن خُثيم، عن عبدالرحمن بن سابط، عن جابر، فذكره في حديث طويل.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 14051
14051- عن أبي أيوب الأنصاري أن رجلا قال: يا رسول الله، أخبرني بعمل يدخلني الجنة، فقال القوم: ما لَه ما لَه؟ فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: أرَبٌ ما لَه فقال النبي صلى الله عليه وسلم: تعبد الله لا تشرك به شيئا، وتقيم الصلاة، وتؤتي الزكاة، وتصل الرحم، ذرها قال: كأنه كان على راحلته.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الأدب (5983)، ومسلم في الإيمان (13: 13) كلاهما من حديث بهز، حدثنا شعبة، حدثنا محمد بن عثمان بن عبد الله بن موهب وأبوه أنهما سمعا موسى بن طلحة، يحدث عن أبي أيوب فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه