🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
349. معقل بن سنان الأشجعي
سیدنا معقل بن سنان اشجعی رضی اللہ عنہ
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 17678 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 17678
سنن نسائی: 3356
سنن سعید بن منصور: 2106
صحیح ابن حبان: 4100
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17678
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا أَبُو حُذَيْفَةَ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ ، أُتِيَ فِي رَجُلٍ هَلَكَ وَتَرَكَ امْرَأَتَهُ وَلَمْ يَكُنْ دَخَلَ بِهَا، وَلَمْ يَفْرِضْ لَهَا صَدَاقًا، فَتَرَدَّدُوا إِلَيْهِ فِيهَا شَهْرًا لَا يَقُولُ فِيهَا شَيْئًا، فَقَالَ: أَقُولُ فِيهَا بِرَأْيِي، فَإِنْ يَكُنْ خَطَأً فَمِنْ نَفْسِي، وَإِنْ يَكُنْ صَوَابًا فَمِنَ اللهِ، أَقُولُ: " لَهَا مَهْرُ نِسَائِهَا، وَعَلَيْهَا الْعِدَّةُ، وَلَهَا الْمِيرَاثُ "، فَقَامَ مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ الْأَشْجَعِيُّ ، فَقَالَ: قَضَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَرْوَعَ بِنْتِ وَاشِقٍ مِثْلَ مَا قَضَيْتَ، فَفَرِحَ ابْنُ مَسْعُودٍ .
علقمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس ایک ایسے آدمی کے بارے میں مسئلہ لایا گیا جو فوت ہو گیا تھا اور اپنی بیوی کو چھوڑ گیا تھا، اس نے اس سے دخول نہیں کیا تھا، اور اس کا مہر مقرر نہیں کیا تھا، تو لوگ ایک مہینے تک اس کے بارے میں ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آتے جاتے رہے، وہ کچھ نہیں فرماتے تھے۔ پھر انہوں نے کہا: میں اس میں اپنی رائے سے فیصلہ دیتا ہوں، اگر غلط ہو تو میری طرف سے ہے، اور اگر درست ہو تو اللہ کی طرف سے ہے، میں کہتا ہوں: ”اسے اپنی جیسی عورتوں کا مہر ملے گا، اور اس پر عدت لازم ہے اور اسے وراثت ملے گی۔“ تو معقل بن یسار اشجعی رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بروع بنت واشق کے معاملے میں بالکل ایسا ہی فیصلہ دیا تھا جیسا آپ نے دیا،“ تو ابن مسعود رضی اللہ عنہ خوش ہو گئے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17678]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 232، حدیث 544»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3356
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ زَائِدَةَ بْنِ قُدَامَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، وَالْأَسْوَدِ , قَالَا: أُتِيَ عَبْدُ اللَّهِ فِي رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً وَلَمْ يَفْرِضْ لَهَا، فَتُوُفِّيَ قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: سَلُوا هَلْ تَجِدُونَ فِيهَا أَثَرًا , قَالُوا: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ: مَا نَجِدُ فِيهَا، يَعْنِي أَثَرًا، قَالَ: أَقُولُ بِرَأْيِي , فَإِنْ كَانَ صَوَابًا، فَمِنَ اللَّهِ: لَهَا كَمَهْرِ نِسَائِهَا لَا وَكْسَ وَلَا شَطَطَ وَلَهَا الْمِيرَاثُ وَعَلَيْهَا الْعِدَّةُ، فَقَامَ رَجُلٌ مَنْ أَشْجَعَ، فَقَالَ: فِي مِثْلِ هَذَا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِينَا فِي امْرَأَةٍ يُقَالُ لَهَا بَرْوَعُ بِنْتُ وَاشِقٍ تَزَوَّجَتْ رَجُلًا، فَمَاتَ قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا،" فَقَضَى لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِ صَدَاقِ نِسَائِهَا وَلَهَا الْمِيرَاثُ وَعَلَيْهَا الْعِدَّةُ"، فَرَفَعَ عَبْدُ اللَّهِ يَدَيْهِ، وَكَبَّرَ، قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ: لَا أَعْلَمُ أَحَدًا قَالَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ الْأَسْوَدُ غَيْرَ زَائِدَةَ.
علقمہ اور اسود کہتے ہیں کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے سامنے ایک ایسے شخص کا معاملہ پیش کیا گیا جس نے ایک عورت سے شادی تو کی لیکن اس کا مہر متعین نہ کیا اور اس سے خلوت سے پہلے مر گیا؟ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: لوگوں سے پوچھو کہ کیا تم لوگوں کے سامنے (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں) ایسا کوئی معاملہ پیش آیا ہے؟ لوگوں نے کہا: عبداللہ! ہم کوئی ایسی نظیر نہیں پاتے۔ تو انہوں نے کہا: میں اپنی عقل و رائے سے کہتا ہوں اگر درست ہو تو سمجھو کہ یہ اللہ کی جانب سے ہے۔ اسے مہر مثل دیا جائے گا ۱؎، نہ کم اور نہ زیادہ، اسے میراث میں اس کا حق و حصہ دیا جائے گا اور اسے عدت بھی گزارنی ہو گی۔ (یہ سن کر) اشجع (قبیلے کا) ایک شخص کھڑا ہوا اور اس نے کہا: ہمارے یہاں کی ایک عورت بروع بنت واشق رضی اللہ عنہا کے معاملے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا ہی فیصلہ دیا تھا، اس عورت نے ایک شخص سے نکاح کیا، وہ شخص اس کے پاس (خلوت میں) جانے سے پہلے مر گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے خاندان کی عورتوں کی مہر کے مطابق اس کی مہر کا فیصلہ کیا اور (بتایا کہ) اسے میراث بھی ملے گی اور عدت بھی گزارے گی۔ (یہ سن کر) عبداللہ بن مسعود نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھا دیئے (اور خوش ہو کر اللہ کا شکر ادا کیا کہ ان کا فیصلہ صحیح ہوا) اور اللہ اکبر کہا (یعنی اللہ کی بڑائی بیان کی)۔ ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں کہ اس حدیث میں اسود کا ذکر زائدہ کے سوا کسی نے نہیں کیا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب النكاح/حدیث: 3356]
حضرت علقمہ اور اسود رحمہما اللہ سے منقول ہے کہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے ایک ایسے آدمی کے بارے میں سوال کیا گیا جس نے کسی عورت سے نکاح کیا مگر مہر مقرر نہ کیا، نیز وہ بیوی کے ساتھ صحبت کرنے سے پہلے ہی فوت ہو گیا۔ حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: لوگوں سے پوچھو کیا اس بارے میں کوئی فرمانِ رسول موجود ہے؟ لوگوں نے کہا: اے ابو عبدالرحمن! ہم اس بارے میں کوئی فرمان نہیں پاتے۔ انہوں نے فرمایا: (اب) میں اپنی رائے سے بات کرتا ہوں، اگر میری بات درست ہے تو اللہ کی طرف سے ہو گی، (میری رائے یہ ہے کہ) اس عورت کو اس جیسی دوسری عورتوں کے مطابق مہر ملے گا (یعنی مہر مثل) نہ کم نہ زیادہ، اسے وراثت بھی ملے گی اور اسے عدتِ وفات بھی گزارنی ہو گی۔ اتنے میں اشجع قبیلے کا آدمی کھڑا ہو کر کہنے لگا: ہمارے قبیلے کی ایک عورت بروع بنت واشق رضی اللہ عنہا کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا ہی فیصلہ فرمایا تھا، اس عورت نے ایک آدمی سے نکاح کیا تھا اور وہ اس کے ساتھ صحبت کرنے سے پہلے ہی فوت ہو گیا تھا۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلہ فرمایا کہ: ”عورت کو اس جیسی دوسری عورتوں کے مطابق مہر ملے گا، اسے وراثت بھی ملے گی اور اسے عدت بھی گزارنی ہو گی۔“ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے (بطور تشکر و خوشی) اپنے ہاتھ اٹھائے اور «اللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے“ کہا۔ ابو عبدالرحمن (امام نسائی رحمہ اللہ) بیان کرتے ہیں کہ میں نہیں جانتا کہ زائدہ کے علاوہ کسی اور راوی نے اس حدیث میں اسود کا ذکر کیا ہو۔ [سنن نسائي/كتاب النكاح/حدیث: 3356]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/النکاح 32 (2114، 2115) مختصراً، سنن الترمذی/النکاح 43 (1145)، سنن ابن ماجہ/النکاح 18 (1891)، (تحفة الأشراف: 11461)، مسند احمد (3/480، 4/280، 479)، سنن الدارمی/النکاح 47 (2292)، ویأتی عند المؤلف فیما بعد: 3357-3360 و فی الطلاق57 (برقم3554) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی اس کے کنبے اور قبیلے کی عورتوں کا جو مہر ہوتا ہے اسی اعتبار سے اس کا مہر بھی مقرر کر کے دیا جائے گا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 929 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 2106
نا هُشَيْمٌ , قَالَ: أنا مُغِيرَةُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّهُ أُتِيَ فِي رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً وَلَمْ يَفْرِضْ لَهَا صَدَاقًا، فَمَاتَ قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا، فَأَتَوَا ابْنَ مَسْعُودٍ، فَقَالَ:" الْتَمِسُوا، فَلَعَلَّكُمْ أَنْ تَجِدُوا فِي ذَلِكَ أَثَرًا. فَلَمْ نَجِدْ. فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: أَقُولُ فِيهَا بِرَأْيِي، فَإِنْ كَانَ صَوَابًا فَمِنَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، أَرَى لَهَا صَدَاقَ نِسَائِهَا، وَلا وَكْسَ وَلا شَطَطَ، وَعَلَيْهَا الْعِدَّةُ، وَلَهَا الْمِيرَاثُ. فَقَامَ أَبُو سِنَانٍ الأَشْجَعِيُّ، فَقَالَ: قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي امْرَأَةٍ مِنَّا يُقَالُ لَهَا بَرْوَعُ بِنْتُ وَاشِقٍ بِمِثْلِ مَا قُلْتَ. فَفَرِحَ عَبْدُ اللَّهِ بِمُوَافَقَتِهِ قَضَاءَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس ایک ایسے آدمی کا مسئلہ لایا گیا جس نے کسی عورت سے نکاح کیا اور اس کا مہر مقرر نہیں کیا، پھر اس سے صحبت کرنے سے پہلے فوت ہو گیا۔ لوگ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو انہوں نے فرمایا: ”تلاش کرو، شاید تمہیں اس بارے میں کوئی اثر (حدیث) مل جائے۔“ (راوی کہتے ہیں:) ہمیں نہیں ملا۔ تو سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں اس بارے میں اپنی رائے سے کہتا ہوں، اگر درست ہو تو اللہ عزوجل کی طرف سے ہے۔ میری رائے ہے کہ اسے اس کے خاندان کی عورتوں جیسا مہر ملے گا، نہ کم نہ زیادہ، اور اس پر عدت ہے، اور اسے میراث ملے گی۔“ اس پر ابو سنان اشجعی رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری ایک عورت بروع بنت واشق کے بارے میں ایسا ہی فیصلہ فرمایا تھا جیسا آپ نے کہا ہے۔ تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اپنی بات کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے کے موافق ہونے پر خوش ہو گئے۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب النكاح/حدیث: 2106]
تخریج الحدیث: «مرسل ولکن الحدیث صحیح، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 778، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4098، 4099، 4100، 4101، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 2753، 2754، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3354، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 5489، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2114، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1145، 1145 م، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2292، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1891، 1891 م، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 929، 930، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4180،وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 17393»
قال الدارقطني: أحسنها إسنادا حديث قتادة إلا أنه لم يحفظ اسم الراوي عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (14 / 47)

الحكم على الحديث:
مرسل ولکن الحدیث صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4100
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُصْعَبُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا زَائِدَةُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، وَالأَسْوَدُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ رَجُلا أَتَاهُ، فَسَأَلَهُ عَنْ رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً، فَمَاتَ عَنْهَا، وَلَمْ يَدْخُلْ بِهَا، وَلَمْ يَفْرِضْ لَهَا؟، فَلَمْ يَقُلْ شَيْئًا، وَرَدَّدَهُمْ شَهْرًا، ثُمّ قَالَ: أَقُولُ بِرَأْيِي، فَإِنْ كَانَ صَوَابًا فَمِنَ اللَّهِ، وَإِنْ كَانَ خَطَأً فَمِنْ قِبَلِي، أَرَى لَهَا صَدَاقَ نِسَائِهَا، لا وَكْسَ، وَلا شَطَطَ، وَعَلَيْهَا الْعِدَّةُ، وَلَهَا الْمِيرَاثُ، فَقَامَ فُلانٌ الأَشْجَعِيُّ، وَقَالَ:" قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بِرْوَعَ بِنْتِ وَاشِقٍ بِمِثْلِ ذَلِكَ" ، قَالَ: فَفَرِحَ عَبْدُ اللَّهِ بِذَلِكَ، وَكَبَّرَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ ایک شخص ان کے پاس آیا اور ان سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا جس نے کسی عورت کے ساتھ شادی کی اور پھر اس کا انتقال ہو گیا، اس نے اس عورت کے ساتھ صحبت بھی نہیں کی تھی اور نہ ہی اس کا مہر مقرر کیا تھا، اس پر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اسے کوئی جواب نہیں دیا یہاں تک کہ ایک مہینہ گزر گیا، پھر انہوں نے یہ بات بیان کی: میں اپنی رائے سے یہ بات بیان کرنے لگا ہوں، اگر یہ درست ہوئی تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہو گی اور اگر غلط ہوئی تو میری طرف سے ہو گی؛ اس عورت کے بارے میں میری رائے یہ ہے کہ اسے اس کے جیسی دوسری عورتوں جتنا مہر ملے گا جس میں کوئی کمی بیشی نہیں ہو گی، اس عورت پر عدت گزارنا لازم ہو گا اور اسے وراثت میں سے حصہ ملے گا، تو فلاں اشجعی کھڑے ہوئے اور انہوں نے یہ بات بیان کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بروع بنت واشق رضی اللہ عنہا کے بارے میں اسی کی مانند فیصلہ دیا تھا۔ راوی کہتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ اس بات پر خوش ہوئے اور انہوں نے تکبیر کہی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب النكاح/حدیث: 4100]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 778، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4098، 4099، 4100، 4101، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2753، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2114، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1145، 1145 م، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1891، 1891 م، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 929، 930، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 14520، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4180» «رقم طبعة با وزير 4088»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1841). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں