🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
511. زياد بن علاقة , عن المغيرة
زیاد بن علاقہ کی سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 18134 (کل: 42 مقامات، 22 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 18134، 18572
صحیح بخاری: 4712، 4837
صحیح مسلم: 480، 7126
سنن ترمذی: 2434
سنن ابن ماجہ: 1419، 1420
شمائل ترمذی: 261، 262
معجم صغیر للطبرانی : 110، 201
مسند احمد: 24844
صحیح ابن خزیمہ: 1184
اللؤلؤ والمرجان: 120
مصنف ابن ابی شیبہ: 33835
الفتح الربانی: 2121
صحیح ابن حبان: 620
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 84M
الجامع الكامل: 878، 2662، 2663، 12114، 13312، 16180
السنن الكبرى للبيهقي: 4623، 7989، 13274
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3632، 3633، 3634، 3635، 3636
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1466
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 593
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2900
المعجم الاوسط: 3374، 3810، 5737، 7199
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1709
31 تا 40
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3634
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي حَتَّى تَرِمَ قَدَمَاهُ فَقِيلَ لَهُ: أَيْ رَسُولَ اللَّهِ تَفْعَلُ هَذَا وَقَدْ جَاءَكَ مِنَ اللَّهِ أَنْ قَدْ غَفَرَ لَكَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ؟ قَالَ:" أَفَلَا أَكُونُ عَبْدًا شَكُورًا؟".
قُلْتُ: رَوَى النَّسَائِيُّ بَعْضَهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (رات کے وقت نوافل ادا کرتے ہوئے اتنی طویل) نماز ادا کرتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں ورم آلود ہو جاتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی گئی: یا رسول اللہ! آپ ایسا کرتے ہیں؟ جب کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کے پاس یہ بات آ چکی ہے کہ اُس نے آپ کے گزشتہ اور آئندہ ذنب کی مغفرت کر دی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں پروردگار کا شکر گزار بندہ نہ بنوں؟ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام نسائی رحمہ اللہ نے اس کا کچھ حصہ روایت کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3634]
تخریج الحدیث: «صحيح ابن خزيمة جماع أبواب ذكر الوتر وما فيه من السنن جماع أبواب صلاة التطوع بالليل باب استحباب الصلاة وكثرتها وطول القيام فيها يشكر الله لما يولى 1115 معجم ابن الأعرابي، 131 شعب الإيمان للبيهقي، فصل فى براءة نبينا صلى الله عليه وسلم فى النبوة 1466 الشمائل المحمدية للترمذى باب ما جاء فى عبادة رسول الله صلى الله عليه وسلم 254 سنن ابن ماجه كتاب إقامة الصلاة، باب ما جاء فى طول القيام فى الصلوات 1416 السنن الصغرى، كتاب قيام الليل وتطوع النهار الاختلاف على عائشة فى إحياء الليل 1634 السنن الكبرى للنسائى كتاب قيام الليل وتطوع النهار ذكر صلاة رسول الله صلى الله عليه وسلم بالليل واختلاف ألفاظ حديث 1302»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3635
وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُومُ اللَّيْلَ حَتَّى تَتَفَطَّرَ قَدَمَاهُ، فَقِيلَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَوَلَيِسَ قَدْ غَفَرَ اللَّهُ لَكَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ؟ قَالَ:" أَفَلَا أَكُونُ عَبْدًا شَكُورًا؟".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ الْحَكَمِ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَقَالَ: رُبَّمَا أَخْطَأَ وَرَوَى عَنْهُ الْعُقَيْلِيُّ وَكَانَ يَزْعُمُ أَنَّهُ ثِقَةٌ.
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت نوافل ادا کرتے رہتے تھے، یہاں تک کہ آپ کے پاؤں پھول جاتے تھے، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! کیا اللہ تعالیٰ نے آپ کے گزشتہ اور آئندہ ذنب کی مغفرت نہیں کر دی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں شکر گزار بندہ نہ بنوں؟
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن حکم ہے، اور وہ ضعیف ہے، ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اور یہ بات بیان کی ہے: یہ بعض اوقات غلطی کرتا ہے، عقیلی نے اس سے روایات نقل کی ہیں ان کا یہ کہنا ہے: یہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3635]
تخریج الحدیث: «المعجم الأوسط للطبراني، باب العين باب الميم من اسمه محمد 7331، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7195، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 301»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3636
وَعَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي حَتَّى تَرِمَ قَدَمَاهُ، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ غَفَرَ اللَّهُ لَكَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ؟ قَالَ:" أَفَلَا أَكُونُ عَبْدًا شَكُورًا!".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو قَتَادَةَ الْحَرَّانِيُّ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (رات کے وقت طویل نفل) نماز ادا کرتے تھے، یہاں تک کہ آپ کے پاؤں ورم آلود ہو جاتے تھے، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! کیا اللہ تعالیٰ نے آپ کے گزشتہ اور آئندہ ذنب کی مغفرت نہیں کر دی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں شکر گزار بندہ نہ بنوں؟
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوقتادہ حرانی ہے، جسے امام أحمد، یحیی بن معین نے ایک روایت کے مطابق ”ثقہ“ قرار دیا ہے، جبکہ ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3636]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبرانى بقية الميم باب الواؤ على بن الأقمر، 18210، معجم ابن الأعرابي باب الدال 1606»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1466
"أنا سيد الناس يوم القيامة وهل تدرون مم ذلك؟ يجمع الله الأولين والآخرين في صعيد واحد يسمعهم الداعي وينفذهم البصر وتدنوالشمس منهم فيبلغ الناس من الغم والكرب ما لا يطيقون ولا يحتملون فيقول بعض الناس لبعض: ألا ترون ما قد بلغكم؟ ألا تنظرون من يشفع لكم إلى ربكم؟ فيقول بعض الناس لبعض: ائتوا آدم فيأتون آدم فيقولون: يا آدم أنت أبونا أنت أبوالبشر خلقك الله بيده ونفخ فيك من روحه وأمر الملائكة فسجدوا لك اشفع لنا إلى ربك ألا ترى ما نحن فيه؟ ألا ترى ما قد بلغنا؟ فيقول لهم آدم: إن ربي قد غضب اليوم غضبا لم يغضب قبله مثله ولن يغضب بعده مثله وإنه نهاني عن الشجرة فعصيته نفسي نفسي نفسي اذهبوا إلى غيري اذهبوا إلى نوح; فيأتون نوحا فيقولون: أنت أول الرسل إلى أهل الأرض وسماك الله {عَبْداً شَكُوراً} اشفع لنا إلى ربك ألا ترى ما نحن فيه؟ ألا ترى ما قد بلغنا؟ فيقول لهم نوح: إن ربي قد غضب اليوم غضبا لم يغضب قبله مثله ولن يغضب بعده مثله وإنه قد كانت لي دعوة دعوت بها على قومي نفسي نفسي نفسي اذهبوا إلى غيري اذهبوا إلى إبراهيم; فيأتون إبراهيم فيقولون: يا إبراهيم؟ أنت نبي الله وخليله من أهل الأرض اشفع لنا إلى ربك ألا ترى ما
نحن فيه؟ ألا ترى ما قد بلغنا؟ فيقول لهم إبراهيم: إن ربي قد غضب اليوم غضبا لم يغضب قبله مثله ولن يغضب بعده مثله وإني قد كنت كذبت ثلاث كذبات نفسي نفسي نفسي اذهبوا إلى غيري اذهبوا إلى موسى; فيأتون موسى فيقولون: يا موسى! أنت رسول الله فضلك الله برسالاته وبكلامه على الناس اشفع لنا إلى ربك ألا ترى ما نحن فيه؟ ألا ترى ما قد بلغنا؟ فيقول: إن ربي قد غضب اليوم غضبا لم يغضب قبله مثله ولن يغضب بعده مثله وإني قتلت نفسا لم أومر بقتلها نفسي نفسي نفسي اذهبوا إلى غيري اذهبوا إلى عيسى; فيأتون عيسى! فيقولون: يا عيسى أنت رسول الله وكلمته ألقاها إلى مريم وروح منه وكلمت الناس في المهد اشفع لنا إلى ربك ألا ترى ما نحن فيه؟ ألا ترى ما قد بلغنا؟ فيقول لهم عيسى: إن ربي قد غضب اليوم غضبا لم يغضب قبله مثله ولن يغضب بعده مثله نفسي نفسي نفسي اذهبوا إلى غيري اذهبوا إلى محمد; فيأتوني فيقولون: يا محمد! أنت رسول الله وخاتم الأنبياء وغفر الله لك ما تقدم من ذنبك وما تأخر اشفع لنا إلى ربك ألا ترى ما نحن فيه؟ ألا ترى ما قد بلغنا؟ فأنطلق فآتي تحت العرش فأقع ساجدا لربي ثم يفتح الله علي ويلهمني من محامده وحسن الثناء عليه شيئا لم يفتحه لأحد قبلي ثم يقال: يا محمد! ارفع رأسك سل تعط واشفع تشفع فأرفع رأسي فأقول: يا رب! أمتي أمتي فيقال: يا محمد أدخل الجنة من أمتك من لا حساب عليه من الباب الأيمن من أبواب الجنة وهم شركاء الناس فيما سوى ذلك من الأبواب والذي نفسي بيده إن ما بين مصراعين من مصاريع الجنة لكما بين مكة وهجر أوكما بين مكة وبصرى"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میں قیامت کے دن تمام لوگوں کا سردار ہوں گا، اور کیا تم جانتے ہو کہ یہ کس وجہ سے ہوگا؟ اللہ تعالیٰ اگلوں اور پچھلوں کو ایک ہی میدان میں جمع فرمائے گا، پکارنے والے کی آواز سب تک پہنچے گی اور نگاہ سب کو دیکھ سکے گی، اور سورج ان کے بالکل قریب آ جائے گا۔ لوگوں کو اس قدر غم اور تکلیف پہنچے گی جسے برداشت کرنے کی ان میں طاقت نہیں ہوگی۔ پس لوگ ایک دوسرے سے کہیں گے: کیا تم نہیں دیکھتے کہ تم کس حال کو پہنچ گئے ہو؟ کیا تم کسی ایسے شخص کو تلاش نہیں کرتے جو تمہارے رب کے حضور تمہاری سفارش کرے؟ پھر کچھ لوگ دوسروں سے کہیں گے: آدم (علیہ السلام) کے پاس چلو۔ وہ آدم (علیہ السلام) کے پاس آئیں گے اور کہیں گے: اے آدم! آپ ہمارے باپ ہیں، آپ ابوالبشر ہیں، اللہ نے آپ کو اپنے ہاتھ سے پیدا فرمایا، آپ میں اپنی طرف سے روح پھونکی اور فرشتوں کو حکم دیا تو انہوں نے آپ کو سجدہ کیا۔ آپ اپنے رب کے حضور ہماری سفارش کیجیے، کیا آپ نہیں دیکھتے کہ ہم کس حال میں ہیں؟ کیا آپ نہیں دیکھتے کہ ہم کس مصیبت کو پہنچ چکے ہیں؟ آدم (علیہ السلام) ان سے کہیں گے: بے شک میرا رب آج اس قدر غضب ناک ہے کہ نہ اس سے پہلے کبھی ایسا غضب ناک ہوا اور نہ اس کے بعد کبھی ایسا غضب ناک ہوگا۔ اور اس نے مجھے اس درخت (کے پھل کھانے) سے منع فرمایا تھا مگر میں نے نافرمانی کی۔ آج مجھے خود اپنی جان کی فکر ہے، میری جان، میری جان، میری جان۔ تم میرے علاوہ کسی اور کے پاس جاؤ، تم نوح (علیہ السلام) کے پاس جاؤ۔ پس وہ نوح (علیہ السلام) کے پاس آئیں گے اور کہیں گے: (اے نوح!) آپ زمین والوں کی طرف بھیجے گئے سب سے پہلے رسول ہیں اور اللہ نے آپ کو ﴿عَبْدًا شَكُورًا﴾ ”نہایت شکر گزار بندہ“ [سورة الإسراء: 3] کا نام دیا ہے۔ آپ اپنے رب کے حضور ہماری سفارش کیجیے، کیا آپ نہیں دیکھتے کہ ہم کس حال میں ہیں؟ کیا آپ نہیں دیکھتے کہ ہم کس مصیبت کو پہنچ چکے ہیں؟ نوح (علیہ السلام) ان سے کہیں گے: بے شک میرا رب آج اس قدر غضب ناک ہے کہ نہ اس سے پہلے کبھی ایسا غضب ناک ہوا اور نہ اس کے بعد کبھی ایسا غضب ناک ہوگا۔ مجھے ایک دعا کا حق ملا تھا جو میں نے اپنی قوم کے خلاف کر لی تھی۔ مجھے اپنی جان کی فکر ہے، میری جان، میری جان، میری جان۔ تم میرے علاوہ کسی اور کے پاس جاؤ، تم ابراہیم (علیہ السلام) کے پاس جاؤ۔ پس وہ ابراہیم (علیہ السلام) کے پاس آئیں گے اور کہیں گے: اے ابراہیم! آپ اللہ کے نبی اور اہل زمین میں سے اس کے خلیل ہیں۔ آپ اپنے رب کے حضور ہماری سفارش کیجیے، کیا آپ نہیں دیکھتے کہ ہم کس حال میں ہیں؟ کیا آپ نہیں دیکھتے کہ ہم کس مصیبت کو پہنچ چکے ہیں؟ ابراہیم (علیہ السلام) ان سے کہیں گے: بے شک میرا رب آج اس قدر غضب ناک ہے کہ نہ اس سے پہلے کبھی ایسا غضب ناک ہوا اور نہ اس کے بعد کبھی ایسا غضب ناک ہوگا۔ میں نے (اپنی زندگی میں) تین مرتبہ جھوٹ بولا تھا۔ مجھے اپنی جان کی فکر ہے، میری جان، میری جان، میری جان۔ تم میرے علاوہ کسی اور کے پاس جاؤ، تم موسیٰ (علیہ السلام) کے پاس جاؤ۔ پس وہ موسیٰ (علیہ السلام) کے پاس آئیں گے اور کہیں گے: اے موسیٰ! آپ اللہ کے رسول ہیں، اللہ نے آپ کو اپنے پیغامات اور اپنے کلام کے ذریعے لوگوں پر فضیلت دی ہے۔ آپ اپنے رب کے حضور ہماری سفارش کیجیے، کیا آپ نہیں دیکھتے کہ ہم کس حال میں ہیں؟ کیا آپ نہیں دیکھتے کہ ہم کس مصیبت کو پہنچ چکے ہیں؟ وہ کہیں گے: بے شک میرا رب آج اس قدر غضب ناک ہے کہ نہ اس سے پہلے کبھی ایسا غضب ناک ہوا اور نہ اس کے بعد کبھی ایسا غضب ناک ہوگا۔ میں نے ایک شخص کو قتل کیا تھا حالانکہ مجھے اس کے قتل کا حکم نہیں دیا گیا تھا۔ مجھے اپنی جان کی فکر ہے، میری جان، میری جان، میری جان۔ تم میرے علاوہ کسی اور کے پاس جاؤ، تم عیسیٰ (علیہ السلام) کے پاس جاؤ۔ پس وہ عیسیٰ (علیہ السلام) کے پاس آئیں گے اور کہیں گے: اے عیسیٰ! آپ اللہ کے رسول ہیں، اور اس کا کلمہ ہیں جسے اس نے مریم (علیہا السلام) کی طرف القا کیا اور اس کی طرف سے ایک روح ہیں، اور آپ نے پنگھوڑے میں لوگوں سے کلام کیا تھا۔ آپ اپنے رب کے حضور ہماری سفارش کیجیے، کیا آپ نہیں دیکھتے کہ ہم کس حال میں ہیں؟ کیا آپ نہیں دیکھتے کہ ہم کس مصیبت کو پہنچ چکے ہیں؟ عیسیٰ (علیہ السلام) ان سے کہیں گے: بے شک میرا رب آج اس قدر غضب ناک ہے کہ نہ اس سے پہلے کبھی ایسا غضب ناک ہوا اور نہ اس کے بعد کبھی ایسا غضب ناک ہوگا۔ مجھے اپنی جان کی فکر ہے، میری جان، میری جان، میری جان۔ تم میرے علاوہ کسی اور کے پاس جاؤ، تم محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے پاس جاؤ۔ پس وہ میرے پاس آئیں گے اور کہیں گے: اے محمد! آپ اللہ کے رسول اور خاتم الانبیاء ہیں، اور اللہ نے آپ کے اگلے پچھلے تمام گناہ معاف فرما دیے ہیں۔ آپ اپنے رب کے حضور ہماری سفارش کیجیے، کیا آپ نہیں دیکھتے کہ ہم کس حال میں ہیں؟ کیا آپ نہیں دیکھتے کہ ہم کس مصیبت کو پہنچ چکے ہیں؟ پھر میں چلوں گا اور عرش کے نیچے آ کر اپنے رب کے حضور سجدے میں گر پڑوں گا، پھر اللہ تعالیٰ مجھ پر اپنی حمد اور بہترین ثناء کے ایسے کلمات کھولے گا جو مجھ سے پہلے کسی پر نہیں کھولے تھے۔ پھر کہا جائے گا: اے محمد! اپنا سر اٹھائیے، مانگیے آپ کو دیا جائے گا، اور سفارش کیجیے آپ کی سفارش قبول کی جائے گی۔ تو میں اپنا سر اٹھاؤں گا اور عرض کروں گا: اے میرے رب! میری امت، میری امت۔ تو کہا جائے گا: اے محمد! اپنی امت کے ان لوگوں کو جن پر کوئی حساب نہیں ہے، جنت کے دروازوں میں سے دائیں دروازے سے داخل کر دیجیے، اور اس کے علاوہ باقی دروازوں میں بھی وہ عام لوگوں کے ساتھ شریک ہیں۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! جنت کے دروازوں کے دو کواڑوں کے درمیان اتنا فاصلہ ہے جتنا مکہ اور ہجر کے درمیان، یا جتنا مکہ اور بصریٰ کے درمیان ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1466]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق ت] عن أبي هريرة. شرح الطحاوية 124، 198.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18572
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ قَالَ: ثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ الْمُخَرِّمِيُّ ، ثَنَا أَبُو قَتَادَةَ الْحَرَّانِيُّ ، ثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْأَقْمَرِ ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي حَتَّى تَرِمَ قَدَمَاهُ فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ، قَدْ غَفَرَ اللهُ لَكَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ، وَمَا تَأَخَّرَ قَالَ: أَفَلَا أَكُونُ عَبْدًا شَكُورًا.
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اتنی نماز پڑھتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم مبارک سوج جاتے، تو عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! اللہ نے تو آپ کے اگلے پچھلے سب گناہ معاف فرما دیے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں شکر گزار بندہ نہ بنوں؟“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18572]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 132، حدیث 352»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1130، 4836، 6471، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2819، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1183، 1182، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 311، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 2514، 2516، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1643 / 6، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1327، 11437، 11755، والترمذي فى «جامعه» برقم: 412، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1419، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4807، 13398، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18485، 18527، 18532، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 728، والحميدي فى «مسنده» برقم: 777، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2900، والبزار فى «مسنده» برقم: 7290، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 593 / 1، 593 / 2، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4746، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8434، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 261، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1011، 1010، 1009، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2154، 5737»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 593
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَوْنٍ الْخَرَّازُ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، عَنْ مِسْعَرِ بْنِ كِدَامٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى تَوَرَّمَتْ قَدَمَاهُ أَوْ سَاقُهُ، فَقِيلَ لَهُ: أَلَيْسَ قَدْ غَفَرَ اللهُ لَكَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ، وَمَا تَأَخَّرَ؟، فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَفَلَا أَكُونُ عَبْدًا شَكُورًا.

وَقَالَ الْبَزَّارُ : حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأُمَوِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، نَا مِسْعَرٌ بِهِ.
قُلْتُ: هُوَ مَعْلُولٌ، وَالْمَشْهُورُ عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (نمازِ تہجد میں) اتنی طویل دیر تک قیام فرماتے رہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں قدم مبارک یا پنڈلیاں ورم آلود ہو گئیں، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا کہ کیا اللہ تعالیٰ نے آپ کی خاطر آپ کے اگلے اور پچھلے تمام گناہ ﴿مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ﴾ [سورة الفتح: 2] معاف نہیں فرما دیے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں (اپنے رب کا) نہایت شکر گزار بندہ نہ بنوں؟“۔
اور امام بزار رحمہ اللہ نے کہا کہ ہمیں حسن بن محمد اموی نے محمد بن بشر کے واسطے سے مسعر کے اسی طریق سے روایت بیان کی ہے۔ میں (مؤلف) کہتا ہوں: یہ روایت (اس سند کے ساتھ) معلول یعنی فنی اعتبار سے علت والی ہے، اور اس باب میں معروف و مشہور روایت زیاد بن علاقہ کے واسطے سے سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب النوافل/حدیث: 593]
تخریج الحدیث: «قال يحيى بن معين: الحديث لا أصل له (علل الحديث، ج 2، ص 512)»
«قال الدارقطني: الصحيح حديث مسعر ومن تابعه عن زياد عن المغيرة (العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 7، ص 126)»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5733، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 6789، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 5428، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1709/4»

الحكم على الحديث:
لا أصل له
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2900
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَوْنٍ الْخَرَّازُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، عَنْ مِسْعَرِ بْنِ كِدَامٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَامَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى تَوَرَّمَتْ قَدَمَاهُ أَوْ سَاقَاهُ، فَقِيلَ لَهُ: أَلَيْسَ قَدْ غَفَرَ اللهُ لَكَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ؟ قَالَ: أَفَلَا أَكُونُ عَبْدًا شَكُورًا؟.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (نماز میں) اس قدر طویل قیام فرماتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدمِ مبارک یا پنڈلیاں متورم ہو جاتیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا: ”کیا اللہ تعالیٰ نے آپ کے لیے ﴿مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ﴾ یعنی آپ کی تمام اگلی اور پچھلی خطائیں معاف نہیں فرما دیں؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «أَفَلَا أَكُونُ عَبْدًا شَكُورًا» ”تو کیا میں ایک شکر گزار بندہ نہ بنوں؟“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 2900]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: رجاله رجال الصحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5733، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 6789، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 5428، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1709/4، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2893»

الحكم على الحديث:
رجاله رجال الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3374
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ بُجَيْرٍ الْعَطَّارُ الْبَغْدَادِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَفَّانَ أَبُو بَكْرٍ قَالَ: نَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَعْوَرُ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ حَتَّى وَرِمَ قَدَمَاهُ، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَلَيْسَ قَدْ غَفَرَ اللهُ لَكَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ؟ قَالَ: أَفَلَا أَكُونُ عَبْدًا شَكُورًا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا حَجَّاجٌ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو (اتنی دیر) نماز پڑھتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم مبارک سوج جاتے، چنانچہ عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا اللہ تعالیٰ نے آپ کے اگلے اور پچھلے سب گناہ معاف نہیں فرما دیے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو کیا میں شکر گزار بندہ نہ بنوں؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شعبہ سے حجاج کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور حجاج سے روایت کرنے میں عبدالرحمن منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الجيم/حدیث: 3374]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 327»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3810
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ: نَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سُوَيْدٍ النَّخَعِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى انْتَفَخَتْ قَدَمَاهُ، فَقِيلَ لَهُ: أَتَفْعَلُ هَذَا وَقَدْ غُفِرَ لَكَ؟ قَالَ: أَفَلَا أَكُونُ عَبْدًا شَكُورًا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، إِلَّا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا النَّخَعِيُّ، تَفَرَّدَ بِهِ: عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (نماز میں) اتنی دیر کھڑے رہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم مبارک سوج گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا: ”کیا آپ ایسا کرتے ہیں حالانکہ آپ کی (اگلی پچھلی) لغزشیں معاف کر دی گئی ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو کیا میں شکر گزار بندہ نہ بنوں؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدالملک بن ابی سلیمان رحمہ اللہ سے یحییٰ بن زکریا نخعی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان سے روایت کرنے میں عثمان بن ابی شیبہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3810]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4837، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2820، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4697، 13399، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25484، والطبراني فى «الصغير» برقم: 190، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 295»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5737
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَوْنٍ الْخَرَّازُ، قَالَ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، قَالَ: ثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى تَوَرَّمَتْ قَدَمَاهُ، فَقِيلَ لَهُ: أَلَيْسَ قَدْ غَفَرَ اللهُ لَكَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ؟ قَالَ: أَفَلَا أَكُونُ عَبْدًا شَكُورًا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ، وَرَوَاهُ غَيْرُهُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، وَرَوَاهُ أَبُو قَتَادَةَ الْحَرَّانِيُّ : عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْأَقْمَرِ ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ ، وَرَوَاهُ سَيْفُ بْنُ مُحَمَّدٍ ابْنُ أُخْتِ سُفْيَانَ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (نماز میں) اتنی دیر کھڑے رہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم مبارک سوج گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا: ”کیا اللہ نے آپ کے اگلے اور پچھلے سب گناہ معاف نہیں فرما دیے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو کیا میں شکر گزار بندہ نہ بنوں؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مسعر سے، انہوں نے قتادہ سے، انہوں نے انس رضی اللہ عنہ سے، عبداللہ بن عون کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، جو محمد بن بشر سے روایت کرتے ہیں۔ ان کے علاوہ دوسرے راویوں نے اسے محمد بن بشر سے، انہوں نے مسعر سے، انہوں نے زیاد بن علاقہ سے، انہوں نے سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔ اور ابو قتادہ حرانی نے اسے مسعر سے، انہوں نے علی بن اقمر سے، انہوں نے سیدنا ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔ اور سیف بن محمد، جو سفیان کے بھانجے ہیں، انہوں نے اسے زیاد بن علاقہ سے، انہوں نے سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5737]
تخریج الحدیث: «قال يحيى بن معين: الحديث لا أصل له «علل الحديث، ج 2، ص 512» »
«قال الدارقطني: الصحيح حديث مسعر ومن تابعه عن زياد عن المغيرة «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 7، ص 126» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1130، 4836، 6471، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2819، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1183، 1182، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 311، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 2514، 2516، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1643 / 6، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1327، 11437، 11755، والترمذي فى «جامعه» برقم: 412، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1419، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4807، 13398، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18485، 18527، 18532، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 728، والحميدي فى «مسنده» برقم: 777، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2900، والبزار فى «مسنده» برقم: 7290، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 593 / 1، 593 / 2، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4746، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8434، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 261، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1011، 1010، 1009، 352، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2154»

الحكم على الحديث:
لا أصل له
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں