الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
68. زائدة بن قدامة، عن سماك
زائدہ بن قدامہ کی سماک سے روایات
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 1917 (کل: 15 مقامات، 12 کتب)
صحیح بخاری: 920
صحیح مسلم: 1994
سنن نسائی: 1417
سنن دارمی: 1597
مسند احمد: 2322
صحیح ابن خزیمہ: 1446
المنتقى ابن الجارود: 295
مصنف ابن ابی شیبہ: 5296
الفتح الربانی: 2788
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2490
1 تا 10
حدیث نمبر: 1917
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، ثَنَا زَائِدَةُ ، ثَنَا سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ: مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ قَطُّ فِي الْجُمُعَةِ إِلَّا قَائِمًا، فَمَنْ حَدَّثَكَ أَنَّهُ جَلَسَ فَكَذِّبْهُ فَإِنَّهُ لَمْ يَفْعَلْ، قَالَ جَابِرٌ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَخْطُبُ ثُمَّ يَقْعُدُ ثُمَّ يَقُومُ فَيَخْطُبُ، وَكَانَ يَخْطُبُ خُطْبَتَيْنِ يَقْعُدُ بَيْنَهُمَا.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جمعہ کے دن کبھی بیٹھ کر خطبہ دیتے نہیں دیکھا، بلکہ ہمیشہ کھڑے ہو کر خطبہ دیتے تھے۔ جو کوئی تمہیں بتائے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ کر خطبہ دیتے تھے تو اسے جھٹلا دینا، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا نہیں کیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دیتے، پھر بیٹھ جاتے، پھر کھڑے ہو کر (دوبارہ) خطبہ دیتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو خطبے دیتے تھے، جن کے درمیان بیٹھتے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1917]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 225، حدیث 1930»
حدیث نمبر: 920
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ قَائِمًا، ثُمَّ يَقْعُدُ، ثُمَّ يَقُومُ كَمَا تَفْعَلُونَ الْآنَ".
ہم سے عبیداللہ بن عمر قواریری نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے خالد بن حارث نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے عبیداللہ بن عمر نے نافع سے بیان کیا، ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر خطبہ دیتے تھے۔ پھر بیٹھ جاتے اور پھر کھڑے ہوتے جیسے تم لوگ بھی آج کل کرتے ہو۔ [صحيح البخاري/كتاب الجمعة/حدیث: 920]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر خطبہ دیا کرتے تھے، درمیان میں کچھ دیر بیٹھ جاتے، پھر کھڑے ہو جاتے تھے جیسا کہ تم اب کرتے ہو۔ [صحيح البخاري/كتاب الجمعة/حدیث: 920]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 861 ترقیم شاملہ: -- 1994
وحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ ، وَأَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ ، جميعا عَنْ خَالِدٍ ، قَالَ أَبُو كَامِلٍ: حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ قَائِمًا، ثُمَّ يَجْلِسُ، ثُمَّ يَقُومُ، قَالَ: كَمَا يَفْعَلُونَ الْيَوْمَ ".
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعے کے دن کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرماتے، پھر (تھوڑی دیر) بیٹھ جاتے، پھر کھڑے ہو جاتے۔ کہا: جس طرح آج کل (خطبہ دینے والے) کرتے ہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب الجمعة/حدیث: 1994]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ”جمعہ کے دن کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرماتے، پھر بیٹھ جاتے، پھر کھڑے ہو جاتے، جیسا کہ تم آج کل کرتے ہو۔“ [صحيح مسلم/كتاب الجمعة/حدیث: 1994]
ترقیم فوادعبدالباقی: 861
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 1417
أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ، قال: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، قال: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ،" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَخْطُبُ الْخُطْبَتَيْنِ وَهُوَ قَائِمٌ وَكَانَ يَفْصِلُ بَيْنَهُمَا بِجُلُوسٍ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر دو خطبے دیتے تھے، ان دونوں کے بیچ میں بیٹھ کر فصل کرتے تھے۔ [سنن نسائي/كتاب الجمعة/حدیث: 1417]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوکر دو خطبے ارشاد فرماتے تھے اور درمیان میں بیٹھتے تھے۔ [سنن نسائي/كتاب الجمعة/حدیث: 1417]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الجمعة 30 (928)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الجمعة 10 (861)، سنن الترمذی/الصلاة 246 (506)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 85 (1103)، (تحفة الأشراف: 7812)، مسند احمد 2/98 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه
حدیث نمبر: 1597
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"كَانَ يَخْطُبُ خُطْبَتَيْنِ وَهُوَ قَائِمٌ، وَكَانَ يَفْصِلُ بَيْنَهُمَا بِجُلُوسٍ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر دو خطبے دیتے تھے اور دونوں خطبوں کے درمیان بیٹھتے تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1597]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1599] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 920، 928] ، [مسلم 861] ، [ابوداؤد 1092] ، [ترمذي 506] ، [نسائي 1415] ، [ابن ماجه 1103] ، [أحمد 98/2] ، [ابن حبان 2802]
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 920، 928] ، [مسلم 861] ، [ابوداؤد 1092] ، [ترمذي 506] ، [نسائي 1415] ، [ابن ماجه 1103] ، [أحمد 98/2] ، [ابن حبان 2802]
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 2322
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ عَبْد اللَّهِ بْن أَحْمَد: وَسَمِعْتُهُ أَنَا مِنْهُ، قَالَ: ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِيُّ ، عَنِ الْحَجَّاجِ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَّهُ كَانَ" يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ قَائِمًا، ثُمَّ يَقْعُدُ، ثُمَّ يَقُومُ فَيَخْطُبُ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرماتے تھے، پھر تھوڑی دیر کے لئے بیٹھ جاتے اور دوبارہ کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرماتے۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2322]
الحكم على الحديث:
حسن، عبدالرحمن المحاربي والحجاج مدلسان وقد عنعنا، إلا أنهما قد توبعا
حدیث نمبر: 1446
نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الصَّنْعَانِيُّ ، نَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ " يَخْطُبُ الْخُطْبَتَيْنِ وَهُوَ قَائِمٌ، وَكَانَ يَفْصِلُ بَيْنَهُمَا بِجُلُوسٍ"
سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر دو خطبے ارشاد فرماتے تھے اور ان دونوں کے درمیان بیٹھ کر فاصلہ اور جدائی کرتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة العيدين، الفطر والأضحى، وما يحتاج فيهما من السنن/حدیث: 1446]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 920، 928، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 861، وابن الجارود فى "المنتقى"، 324، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1446، 1781، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1415، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1092، والترمذي فى (جامعه) برقم: 506، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1103، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5783، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1630، وأحمد فى (مسنده) برقم: 5014»
حدیث نمبر: 295
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ خُطْبَتَيْنِ بَيْنَهُمَا جَلْسَةٌ" .
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن دو خطبے دیا کرتے تھے، جن کے درمیان (تھوڑی دیر کے لیے) بیٹھتے تھے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الصلاة/حدیث: 295]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح البخاري: 920، صحيح مسلم: 861»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح
ترقیم عوامۃ: 5232 ترقیم الشثری: -- 5296
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرمایا کرتے تھے، پھر (دونوں خطبوں کے درمیان) کچھ دیر کے لیے تشریف فرما ہوتے، پھر دوبارہ قیام فرماتے اور (دوسرا) خطبہ ارشاد فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5296]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس .»
«أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6298، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2359، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2490، 2620، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 703 / 2، 703 / 1، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11517، 11518، 11579، 12091، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6740، ترقيم محمد عوامة: 5232»
«أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6298، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2359، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2490، 2620، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 703 / 2، 703 / 1، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11517، 11518، 11579، 12091، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6740، ترقيم محمد عوامة: 5232»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 2788
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ قَائِمًا ثُمَّ يَقْعُدُ ثُمَّ يَقُومُ فَيَخْطُبُ
سیّدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کے روز کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرماتے، پھر بیٹھ جاتے اور پھر کھڑے ہو کر (دوسرا) خطبہ دیتے۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجمعة وفضل يومها وكل ما يتعلق بها/حدیث: 2788]
تخریج الحدیث: «حسن، ومدلسا ھذا السند توبعا أخرجه ابن ابي شيبة: 2/ 113، وأبويعلي: 2490، والطبراني: 12091، والبزار: 640، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2322 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2322»
الحكم على الحديث:
حسن