الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
339. مسلم بن صفوان، عن صفية
مسلم بن صفوان کی سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا سے روایات
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 20569 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
سنن نسائی: 2882
مسند احمد: 26702
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 8114
حدیث نمبر: 20569
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، ثَنَا صَفْوَانُ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْمُرْهِبِيِّ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ صَفْوَانَ ، عَنْ صَفِيَّةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يَنْتَهِي النَّاسُ مِنْ غَزْوِ هَذَا الْبَيْتِ حَتَّى يَغْزُوَ جَيْشٌ حَتَّى إِذَا كَانُوا بِبَيْدَاءَ مِنَ الْأَرْضِ خُسِفَ بِأَوَّلِهِمْ وَآخِرِهِمْ، وَلَمْ يَنْجُ أَوْسَطُهُمْ " قِيلَ: فَإِنْ كَانَ فِيهِمْ مَنْ يَكْرَهُهُ؟ قَالَ: " يَبْعَثُهُمُ اللهُ عَلَى مَا فِي أَنْفُسِهِمْ ".
سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگ اس گھر پر چڑھائی کرنے سے باز نہیں آئیں گے یہاں تک کہ ایک لشکر اس پر چڑھائی کرے گا، حتیٰ کہ جب وہ میدانِ بیداء میں پہنچیں گے تو ان کے پہلے اور آخری حصے کو زمین میں دھنسا دیا جائے گا، اور ان کا درمیانی حصہ بھی نہیں بچے گا۔“ عرض کیا گیا: اگر ان میں کوئی ایسا شخص بھی ہو جو اس کام کو ناپسند کرتا ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ انہیں ان کی نیتوں کے مطابق اٹھائے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20569]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 76، حدیث 198»
حدیث نمبر: 2882
أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ الْمِصِّيصِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَابِقٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ، عَنْ الدَّالَانِيِّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ أَخِيهِ، قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي رَبِيعَةَ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ عُمَرَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يُبْعَثُ جُنْدٌ إِلَى هَذَا الْحَرَمِ، فَإِذَا كَانُوا بِبَيْدَاءَ مِنَ الْأَرْضِ خُسِفَ بِأَوَّلِهِمْ وَآخِرِهِمْ، وَلَمْ يَنْجُ أَوْسَطُهُمْ"، قُلْتُ: أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ فِيهِمْ مُؤْمِنُونَ؟ قَالَ:" تَكُونُ لَهُمْ قُبُورًا".
ام المؤمنین حفصہ بنت عمر رضی الله عنہما کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس حرم کی طرف ایک لشکر بھیجا جائے گا تو جب وہ سر زمین بیداء میں ہو گا تو ان کے شروع سے لے کر آخر تک سبھی لوگ دھنسا دئیے جائیں گے، درمیان کا بھی کوئی نہ بچے گا“، میں نے کہا: بتائیے اگر ان میں مسلمان بھی ہوں تو بھی؟ آپ نے فرمایا: ”ان کے لیے قبریں ہوں گی“ (اور اعمال صالحہ کی بنا پر اہل ایمان کو ان قبروں میں عذاب نہیں ہو گا)۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2882]
حضرت حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک لشکر حرم بیت اللہ کی طرف بھیجا جائے گا۔ جب وہ مقام «الْبَيْدَاءُ» ”بیداء“ (ایک چٹیل اور بنجر میدان) میں پہنچیں گے تو ان کے اول و آخر کو دھنسا دیا جائے گا اور ان کے درمیان والے بھی نہیں بچ سکیں گے۔“ میں نے عرض کیا: اگر ان میں کوئی مومن بھی ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ علاقہ ان کے لیے بھی (قیامت تک کے لیے) قبرستان بن جائے گا (اور کافروں کے لیے عذاب)۔“ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2882]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الفتن 2 (2883)، (تحفة الأشراف: 15793) (منکر)»
قال الشيخ الألباني: منكر
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف، أبو خالد الدالاني: مدلس وعنعن (الفتح المبين: 114/ 3 ص 133) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 343
حدیث نمبر: 26702
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ أَبِي يُونُسَ الْبَاهِلِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ مُهَاجِرًا الْمَكِّيَّ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَغْزُو جَيْشٌ البَيْتَ حَتَّى إِذَا كَانُوا بِبَيْدَاءَ مِنَ الْأَرْضِ، خُسِفَ بِهِمْ" , قَالَتْ: قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ الْمُكْرَهَ مِنْهُمْ؟ قَالَ:" يُبْعَثُ عَلَى نِيَّتِهِ" .
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لشکر کا تذکرہ کیا جسے زمین میں دھنسا دیا جائے گا تو حضرت ام سلمہ نے عرض کیا کہ ہوسکتا ہے اس لشکر میں ایسے لوگ بھی ہوں جنہیں زبردستی اس میں شامل کرلیا گیا ہو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا انہیں ان کی نیتوں پر اٹھایا جائے گا۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26702]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 8114
«يغزوجيش الكعبة فإذا كانوا ببيداء من الأرض خسف بأولهم وآخرهم ثم يبعثون على نياتهم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کعبہ پر ایک لشکر چڑھائی کرے گا، پس جب وہ زمین کے ایک میدان میں پہنچیں گے تو ان کے اگلوں اور پچھلوں سب کو دھنسا دیا جائے گا، پھر انہیں ان کی نیتوں کے مطابق اٹھایا جائے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8114]
”کعبہ پر ایک لشکر چڑھائی کرے گا، پس جب وہ زمین کے ایک میدان میں پہنچیں گے تو ان کے اگلوں اور پچھلوں سب کو دھنسا دیا جائے گا، پھر انہیں ان کی نیتوں کے مطابق اٹھایا جائے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8114]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [خ] عن عائشة. الصحيحة 1622: حل.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 20287
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ أَبِي يُونُسَ الْبَاهِلِيِّ ، عَنِ الْمُهَاجِرِ الْمَكِّيِّ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يَغْزُو جَيْشٌ هَذَا الْبَيْتَ حَتَّى إِذَا كَانُوا بِبَيْدَاءَ مِنَ الْأَرْضِ خُسِفَ بِهِمْ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ أَرَأَيْتَ الْمُكْرَهَ، فَقَالَ: " يُبْعَثُ عَلَى نِيَّتِهِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک لشکر اس گھر پر چڑھائی کرے گا، یہاں تک کہ جب وہ بیداء پر پہنچیں گے تو انہیں زمین میں دھنسا دیا جائے گا۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! جو مجبور ہو اس کا کیا حکم ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اس کی نیت کے مطابق اٹھایا جائے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20287]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 409، حدیث 985»