الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
216. ما أسند حسان بن ثابت رضي الله عنه
سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کی مرویات
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 3574 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
بلوغ المرام: 198
مشکوۃ المصابیح: 4789
حدیث نمبر: 3574
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حُمَيْدٍ الطَّوِيلُ ، ثَنَا صَالِحُ بْنُ أَبِي الْأَخْضَرِ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: أَتَى عُمَرُ عَلَى حَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا وَهُوَ يُنْشِدُ فِي الْمَسْجِدِ فَقَالَ: هَاهُنَا؟ فَقَالَ: قَدْ كُنْتُ أُنْشِدُ فِيهِ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْكَ، فَوَلَّى عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ خَشْيَةَ أَنْ يَقُولَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ أَقْبَلَ حَسَّانُ عَلَى أَبِي هُرَيْرَةَ فَقَالَ: أَنْشُدُكَ اللهَ أَتَعْلَمُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: يَا حَسَّانُ أَجِبْ عَنْ رَسُولِ اللهِ، اللَّهُمَّ أَيِّدْهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ؟ قَالَ: نَعَمْ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہما کے پاس آئے، وہ مسجد میں اشعار سنا رہے تھے، تو انہوں نے کہا: یہاں؟ حسان نے کہا: میں یہاں ایسے شخص کے سامنے اشعار سنایا کرتا تھا جو تم سے بہتر تھے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو خدشہ ہوا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حوالہ نہ دے دیں، تو وہ پلٹ گئے، پھر حسان ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہوئے اور کہا: میں تمہیں اللہ کی قسم دیتا ہوں، کیا تمہیں معلوم ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”اے حسان! رسول اللہ کی طرف سے جواب دو، اے اللہ! اسے روح القدس کے ذریعے تقویت دے“؟ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3574]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 41، حدیث 3587»
حدیث نمبر: 198
وعنه أن عمر رضي الله عنه مر بحسان ينشد في المسجد، فلحظ إليه، فقال: قد كنت أنشد فيه، وفيه من هو خير منك. متفق عليه.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہی یہ حدیث بھی مروی ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا گزر سیدنا حسان رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا، وہ مسجد میں اشعار پڑھ رہے تھے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان کی طرف گھور کر دیکھا (اس پر) سیدنا حسان رضی اللہ عنہ نے کہا (گھورتے کیوں ہیں؟) میں تو اس وقت مسجد میں شعر پڑھا کرتا تھا جب مسجد میں وہ ذات گرامی موجود ہوتی تھی جو آپ سے افضل تھی (یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم )۔ (بخاری ومسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 198]
«وَعَنْهُ» اور انہی سے – «أَنَّ عُمَرَ» کہ عمر – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «مَرَّ» گزرے – «بِحَسَّانَ» حسان کے پاس سے – «يُنْشِدُ» (جبکہ وہ) شعر پڑھ رہے تھے – «فِي الْمَسْجِدِ» مسجد میں – «فَلَحَظَ إِلَيْهِ» تو (عمر نے) ان کی طرف (ناگواری سے) دیکھا – «فَقَالَ» تو (حسان نے) کہا: – «قَدْ كُنْتُ» یقیناً میں – «أُنْشِدُ فِيهِ» اس میں شعر پڑھا کرتا تھا – «وَفِيهِ» درحالیکہ اس میں – «مَنْ هُوَ» وہ ہستی ہوتی تھی جو – «خَيْرٌ مِنْكَ» تم سے بہتر ہے۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔
اور انہی (سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سیدنا حسان (بن ثابت) رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے جبکہ وہ مسجد میں شعر پڑھ رہے تھے، تو سیدنا عمر نے ان کی طرف (ناگواری سے) دیکھا، اس پر انہوں نے کہا: میں اس (مسجد) میں اس وقت بھی شعر پڑھا کرتا تھا جب اس میں وہ ہستی (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) موجود ہوتی تھی جو آپ سے بہتر ہے۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ [بلوغ المرام/حدیث: 198]
اور انہی (سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سیدنا حسان (بن ثابت) رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے جبکہ وہ مسجد میں شعر پڑھ رہے تھے، تو سیدنا عمر نے ان کی طرف (ناگواری سے) دیکھا، اس پر انہوں نے کہا: میں اس (مسجد) میں اس وقت بھی شعر پڑھا کرتا تھا جب اس میں وہ ہستی (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) موجود ہوتی تھی جو آپ سے بہتر ہے۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ [بلوغ المرام/حدیث: 198]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، بدء الخلق، باب ذكر الملائكة صلوات الله عليهم، حديث:3212، ومسلم، فضائل الصحابة، باب فضائل حسان بن ثابت، حديث:2485.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4789
4789 - وَعَنِ الْبَرَاءِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ قُرَيْظَةَ لِحَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ:"اهْجُ الْمُشْرِكِينَ، فَإِنَّ جِبْرِيلَ مَعَكَ"وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ لِحَسَّانَ:"أَجِبْ عَنِّي، اللَّهُمَّ أَيِّدْهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بنو قریظہ (کے محاصرے) کے دن حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”مشرکوں کی ہجو بیان کرو، جبریل علیہ السلام تمہارے ساتھ ہیں۔“ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حسان رضی اللہ عنہ سے فرما رہے تھے: ”میری طرف سے جواب دو، «اللَّهُمَّ أَيِّدْهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ» ”اے اللہ! جبریل علیہ السلام کے ذریعے اس کی مدد فرما۔““ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4789]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (3212) و مسلم (2485/51)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 3567
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَاقِدٍ الْبَغْدَادِيُّ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْهَرَوِيُّ ، ثَنَا ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَضَعُ لِحَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ مِنْبَرًا فِي الْمَسْجِدِ يُنْشِدُ عَلَيْهِ الْأَشْعَارَ، قَالَتْ: وَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اللَّهُمَّ أَيِّدْهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ مَا نَافَحَ عَنْ نَبِيِّكَ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کے لیے مسجد میں ایک منبر رکھوایا کرتے تھے جس پر وہ اشعار پڑھتے تھے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! اسے روح القدس کے ذریعے تقویت دے جب تک وہ تیرے نبی کی طرف سے دفاع کرتا رہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3567]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 37، حدیث 3580»