الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
78. أبو الطفيل عامر بن واثلة، عن زيد بن أرقم
ابوطفیل عامر بن واثلہ کی سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایات
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 4950 (کل: 47 مقامات، 12 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 33840
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3944
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 241
1 تا 10
حدیث نمبر: 4950
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَيَّانَ الْمَازِنِيُّ ، حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ يَحْيَى ، ثَنَا أَبُو كَثِيرِ بْنُ يَحْيَى ، ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ وَسَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْكَرِيمِ بْنِ سَلِيطٍ الْحَنَفِيُّ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ وَاثِلَةَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: لَمَّا رَجَعَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ حَجَّةِ الْوَدَاعِ وَنَزَلَ غَدِيرَ خُمٍّ أَمَرَ بِدَوْحَاتٍ، فَقُمْتُ، ثُمَّ قَامَ فَقَالَ: كَأَنِّي قَدْ دُعِيتُ فَأَجَبْتُ، إِنِّي تَارِكٌ فِيكُمُ الثَّقَلَيْنِ أَحَدُهُمَا أَكْبَرُ مِنَ الْآخَرِ، كِتَابَ اللهِ وَعِتْرَتِي أَهْلَ بَيْتِي، فَانْظُرُوا كَيْفَ تَخْلُفُونِي فِيهِمَا؟ فَإِنَّهُمَا لَنْ يَتَفَرَّقَا حَتَّى يَرِدَا عَلَيَّ الْحَوْضَ "، ثُمَّ قَالَ: " إِنَّ اللهَ مَوْلَايَ، وَأَنَا وَلِيُّ كُلِّ مُؤْمِنٍ "، ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِ عَلِيٍّ فَقَالَ: " مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَهَذَا مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ "، فَقُلْتُ لِزَيْدٍ : أَنْتَ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَ: " مَا كَانَ فِي الدَّوْحَاتِ أَحَدٌ إِلَّا قَدْ رَآهُ بِعَيْنَيْهِ وَسَمِعَهُ بِأُذُنَيْهِ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حجۃ الوداع سے واپس ہوئے اور غدیر خم کے مقام پر اترے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (درختوں کے نیچے صفائی کا) حکم دیا، میں کھڑا ہوا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”گویا مجھے بلا لیا گیا ہے اور میں نے جواب دے دیا ہے۔ میں تم میں دو بھاری امانتیں چھوڑے جا رہا ہوں، ان میں سے ایک دوسری سے بڑی ہے: اللہ کی کتاب اور میری عترت، یعنی میرے اہل بیت۔ سو دیکھو، تم میرے بعد ان کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہو؟ کیونکہ یہ دونوں کبھی جدا نہیں ہوں گے یہاں تک کہ حوض پر مجھ سے آ ملیں۔“ پھر فرمایا: ”بیشک اللہ میرا مولیٰ ہے اور میں ہر مومن کا ولی ہوں۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا اور فرمایا: ”جس کا میں مولیٰ ہوں، اس کے یہ (علی) مولیٰ ہیں۔ اے اللہ! جو ان سے دوستی رکھے تو اس سے دوستی رکھ، اور جو ان سے دشمنی رکھے تو اس سے دشمنی رکھ۔“ (عمرو بن واثلہ ابوالطفیل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:) میں نے زید سے پوچھا: کیا آپ نے یہ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا؟ تو انہوں نے کہا: درختوں کے نیچے موجود لوگوں میں سے کوئی ایسا نہ تھا جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی آنکھوں سے نہ دیکھا ہو اور اپنے کانوں سے نہ سنا ہو۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4950]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 166، حدیث 4969»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2408، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2357، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 123، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 553، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4603، 4604، 4736، 6329، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8092، 8119، 8410، 8415، 8424، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3788، والدارمي فى «مسنده» برقم: 3359، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2901، 13363، 20394، وأحمد فى «مسنده» برقم: 967، 19572، 19587، 19621، 19633، 19636، 19610، 23613، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 265، والبزار فى «مسنده» برقم: 4298، 4300، 4326، 4324، 4325، 4327، 4334، 4336، 4345، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6943، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 10815، 30701، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1762، 1765، 1938، 3463، 3464، والطبراني فى «الكبير» برقم: 2681، 4971، 4982، 4983، 4980، 4981، 4985، 4986، 4996، 5024، 5025، 5023، 5026، 5027، 5028، 5029، 5040، 5059، 5065، 5066، 5069، 5070، 5092، 5097، 5128، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1966»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2408، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2357، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 123، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 553، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4603، 4604، 4736، 6329، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8092، 8119، 8410، 8415، 8424، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3788، والدارمي فى «مسنده» برقم: 3359، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2901، 13363، 20394، وأحمد فى «مسنده» برقم: 967، 19572، 19587، 19621، 19633، 19636، 19610، 23613، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 265، والبزار فى «مسنده» برقم: 4298، 4300، 4326، 4324، 4325، 4327، 4334، 4336، 4345، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6943، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 10815، 30701، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1762، 1765، 1938، 3463، 3464، والطبراني فى «الكبير» برقم: 2681، 4971، 4982، 4983، 4980، 4981، 4985، 4986، 4996، 5024، 5025، 5023، 5026، 5027، 5028، 5029، 5040، 5059، 5065، 5066، 5069، 5070، 5092، 5097، 5128، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1966»
حدیث نمبر: 865
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُصْعَبٍ الأَشْنَانِيُّ الْكُوفِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ الأَسَدِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَسْعُودِيُّ ، عَنْ كَثِيرٍ النَّوَّاءِ ، عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"إِنِّي تَارِكٌ فِيكُمُ الثَّقَلَيْنِ أَحَدُهُمَا أَكْبَرُ مِنَ الآخَرِ: كِتَابُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ حَبْلٌ مَمْدُودٌ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الأَرْضِ، وَعِتْرَتِي أَهْلُ بَيْتِي، وَإِنَّهُمَا لَنْ يَفْتَرِقَا حَتَّى يَرِدَا عَلَى الْحَوْضِ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ كَثِيرٍ النَّوَّاءِ، إِلا الْمَسْعُودِيُّ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تم میں دو چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں، ایک دوسری سے بڑی ہے، ایک اللہ عز و جل کی کتاب ہے وہ آسمان سے زمین تک اللہ کی لمبی رسی ہے، اور دوسری میری عترت یعنی میرے اہل بیت، یہ دونوں کبھی جدا نہیں ہوں گے یہاں تک کہ حوض کے پاس آ کر مجھ سے ملاقات کریں گے۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب المناقب/حدیث: 865]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 3788، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11273، والطبراني فى «الكبير» برقم: 2678، 2679، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3439، 3542، والطبراني فى «الصغير» برقم: 363، 376، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 30704
قال شعيب الارناؤط: حدیث صحیح مع شواھدہ
[وله شواهد من حديث جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري، فأما حديث جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري، أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1218،وأبو داود فى «سننه» برقم: 1905، 1907، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3786، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3074، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1457»
قال شعيب الارناؤط: حدیث صحیح مع شواھدہ
[وله شواهد من حديث جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري، فأما حديث جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري، أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1218،وأبو داود فى «سننه» برقم: 1905، 1907، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3786، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3074، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1457»
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
حدیث نمبر: 867
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ الطَّيِّبِ الصَّنْعَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ صُبَيْحٍ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ أَرْقَمَ ، عَنْ هَارُونَ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:"إِنِّي تَارِكٌ فِيكُمُ الثَّقَلَيْنِ مَا إِنْ تَمَسَّكْتُمْ بِهِ لَنْ تَضِلُّوا كِتَابَ اللَّهِ وَعِتْرَتِي، وَإِنَّهُمَا لَنْ يَفْتَرِقَا حَتَّى يَرِدَا عَلَى الْحَوْضِ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ هَارُونَ بْنِ سَعْدٍ، إِلا يُونُسُ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تم میں دو چیزیں چھوڑ چلا ہوں، اگر تم نے انہیں مضبوط پکڑے رکھا تو گمراہ نہیں ہو گے۔ ایک اللہ کی کتاب اور دوسرا میرا کنبہ، اور یہ کبھی بھی حوض پر وارد ہونے تک جدا نہیں ہوں گے۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب المناقب/حدیث: 867]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 3788، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11273، والطبراني فى «الكبير» برقم: 2678، 2679، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3439، 3542، والطبراني فى «الصغير» برقم: 363، 376، وله شواهد من حديث جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري فأما حديث جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1218، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1905، 1907، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3786، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3074، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1457»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 950
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حَكِيمٍ الْأَوْدِيُّ ، أَنْبَأَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ وَهْبٍ ، وَعَنْ زَيْدِ بْنِ يُثَيْعٍ ، قَالَا: نَشَدَ عَلِيٌّ النَّاسَ فِي الرَّحَبَةِ: مَنْ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ إِلَّا قَامَ، قَالَ: فَقَامَ مِنْ قِبَلِ سَعِيدٍ سِتَّةٌ، وَمِنْ قِبَلِ زَيْدٍ سِتَّةٌ، فَشَهِدُوا أَنَّهُمْ سَمِعُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لِعَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ:" أَلَيْسَ اللَّهُ أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ؟"، قَالُوا: بَلَى، قَالَ:" اللَّهُمَّ مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ".
سعید بن وہب اور زید بن یثیع کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے صحن کوفہ میں لوگوں کو قسم دے کر فرمایا کہ جس شخص نے غدیر خم کے موقع پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا میرے حوالے سے کوئی ارشاد سنا ہو تو وہ کھڑا ہو جائے، اس پر سعید کی رائے کے مطابق بھی چھ آدمی کھڑے ہو گئے اور زید کی رائے کے مطابق بھی چھ آدمی کھڑے ہو گئے، اور ان سب نے اس بات کی گواہی دی کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو غدیر خم کے موقع پر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے متعلق یہ فرماتے ہوئے سنا تھا کہ ”کیا اللہ کو مومنین پر کوئی حق نہیں ہے؟“ سب نے عرض کیا: کیوں نہیں! فرمایا: ”اے اللہ! جس کا میں مولیٰ ہوں، علی بھی اس کے مولیٰ ہیں، اے اللہ! جو علی سے دوستی کرے تو اس سے دوستی فرما، اور جو اس سے دشمنی کرے تو اس سے دشمنی فرما۔“ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 950]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، شريك قد توبع
حدیث نمبر: 1311
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ، حَدَّثَنِي حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ ، حَدَّثَنَا شَبَابَةُ ، حَدَّثَنِي نُعَيْمُ بْنُ حَكِيمٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو مَرْيَمَ ، وَرَجُلٌ مِنْ جُلَسَاءِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ عَلِيٍّ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ:" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ"، قَالَ: فَزَادَ النَّاسُ بَعْدُ:" وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے غدیر خم کے موقع پر یہ فرمایا تھا کہ ”جس کا میں مولیٰ ہوں علی بھی اس کے مولیٰ ہیں۔“ بعد میں لوگوں نے اس پر یہ اضافہ کر لیا کہ اے اللہ! جس کا یہ دوست ہو تو اس کا دوست بن جا، اور جس کا یہ دشمن ہو تو اس کا دشمن بن جا۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 1311]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف نعيم بن حكيم ولجهالة أبى مريم
حدیث نمبر: 11104
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْرَائِيلَ يَعْنِي إِسْمَاعِيلَ بْنَ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُلَائِيَّ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنِّي تَارِكٌ فِيكُمْ الثَّقَلَيْنِ، أَحَدُهُمَا أَكْبَرُ مِنَ الْآخَرِ، كِتَابُ اللَّهِ حَبْلٌ مَمْدُودٌ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ، وَعِتْرَتِي أَهْلُ بَيْتِي، وَإِنَّهُمَا لَنْ يَفْتَرِقَا حَتَّى يَرِدَا عَلَيَّ الْحَوْضَ".
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں تم میں دو اہم چیزیں چھوڑ کر جارہا ہوں جن میں سے ایک دوسرے سے بڑی ہے، ایک تو کتاب اللہ ہے جو آسمان سے زمین کی طرف لٹکی ہوئی ایک رسی ہے اور دوسرے میرے اہل بیت ہیں، یہ دونوں چیزیں ایک دوسرے سے جدا نہ ہوں گی، یہاں تک کہ میرے پاس حوض کوثر پر آپہنچیں گی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11104]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح بشواهده، دون قوله: فإنهما لن يفترقا حتى يردا على الحوض ، وهذا إسناد ضعيف لضعف عطية العوفي .
حدیث نمبر: 11131
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ طَلْحَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنِّي أُوشِكُ أَنْ أُدْعَى فَأُجِيبَ، وَإِنِّي تَارِكٌ فِيكُمْ الثَّقَلَيْنِ كِتَابَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَعِتْرَتِي كِتَابُ اللَّهِ حَبْلٌ مَمْدُودٌ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ، وَعِتْرَتِي أَهْلُ بَيْتِي، وَإِنَّ اللَّطِيفَ الْخَبِيرَ أَخْبَرَنِي أَنَّهُمَا لَنْ يَفْتَرِقَا حَتَّى يَرِدَا عَلَيَّ الْحَوْضَ، فَانْظُرُونِي بِمَ تَخْلُفُونِي فِيهِمَا".
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عنقریب میرا بلاوا آجائے گا اور میں اس پر لبیک کہوں گا، میں تم میں دو اہم چیزیں چھوڑ کر جارہا ہوں جن میں سے ایک دوسرے سے بڑی ہے ایک تو کتاب اللہ ہے جو آسمان سے زمین کی طرف لٹکی ہوئی ایک رسی ہے اور دوسرے میرے اہل بیت ہیں، یہ دونوں چیزیں ایک دوسرے سے جدا نہ ہونگی، یہاں تک کہ میرے پاس حوض کوثر پر آپہنچیں گی، اب تم دیکھ لو کہ ان دونوں میں میری نیابت کس طرح کرتے ہو؟ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11131]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح بشواهده دون قوله: وإن اللطيف الخبير أخبرني . . . . وهذا إسناد ضعيف لضعف عطية العوفي
حدیث نمبر: 11211
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ يَعْنِي ابْنَ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنِّي قَدْ تَرَكْتُ فِيكُمْ الثَّقَلَيْنِ، أَحَدُهُمَا أَكْبَرُ مِنَ الْآخَرِ، كِتَابُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ حَبْلٌ مَمْدُودٌ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ، وَعِتْرَتِي أَهْلُ بَيْتِي، أَلَا إِنَّهُمَا لَنْ يَفْتَرِقَا حَتَّى يَرِدَا عَلَيَّ الْحَوْضَ".
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں تم میں دو اہم چیزیں چھوڑ کر جارہا ہوں جن میں سے ایک دوسری سے بڑی ہے، ایک تو کتاب اللہ ہے جو آسمان سے زمین کی طرف لٹکی ہوئی ایک رسی ہے اور دوسرے میرے اہل بیت ہیں، یہ دونوں چیزیں ایک دوسرے سے جدا نہ ہوں گی، یہاں تک کہ میرے پاس حوض کوثر پر آپہنچیں گی [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11211]
الحكم على الحديث:
صحيح بشواهده دون قوله : ألا إنهما لن يفترقا حتى يردا على الحوض ، وهذا إسناد ضعيف لضعف عطية العوفي
حدیث نمبر: 11561
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ , عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنِّي قَدْ تَرَكْتُ فِيكُمْ مَا إِنْ أَخَذْتُمْ بِهِ، لَنْ تَضِلُّوا بَعْدِي، الثَّقَلَيْنِ، وَأَحَدُهُمَا أَكْبَرُ مِنَ الْآخَرِ، كِتَابُ اللَّهِ حَبْلٌ مَمْدُودٌ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ، وَعِتْرَتِي أَهْلُ بَيْتِي، أَلَا وَإِنَّهُمَا لَنْ يَفْتَرِقَا حَتَّى يَرِدَا عَلَيَّ الْحَوْضَ".
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں تم میں دو اہم چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں کہ اگر تم انہیں تھامے رکھو گے تو میرے بعد ہرگز گمراہ نہ ہوگے، ان میں سے ایک دوسرے سے بڑی ہے، ایک تو کتاب اللہ ہے جو آسمان سے زمین کی طرف لٹکی ہوئی ایک رسی ہے اور دوسرے میرا اہل بیت ہیں، یہ دونوں چیزیں ایک دوسرے سے جدا نہ ہوں گی، یہاں تک کہ میرے پاس حوض کوثر پر آپہنچیں گی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11561]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، دون قوله: وإنهما لن يفترقا حتى يردا على الحوض ، وهذا إسناد ضعيف لضعف عطية العوفي
حدیث نمبر: 21578
حَدَّثَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنِ الرُّكَيْنِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنِّي تَارِكٌ فِيكُمْ خَلِيفَتَيْنِ كِتَابُ اللَّهِ، حَبْلٌ مَمْدُودٌ مَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ أَوْ مَا بَيْنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ، وَعِتْرَتِي أَهْلُ بَيْتِي، وَإِنَّهُمَا لَنْ يَتَفَرَّقَا حَتَّى يَرِدَا عَلَيَّ الْحَوْضَ" .
حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میں تم میں اپنے دو نائب چھوڑ کر جارہا ہوں، ایک تو کتاب اللہ ہے جو کہ آسمان و زمین کے درمیان لٹکی ہوئی رسی ہے اور دوسری چیز میرے اہل بیت ہیں اور یہ دونوں چیزیں کبھی جدا نہیں ہونگی یہاں تک کہ میرے پاس حوض کوثر پر آپہنچیں۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21578]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح بشواهده دون وقوله: و إنهما لن يتفرقا حتى يردا على الحوض، وهذا إسناد ضعيف لسوء حفظ شريك