🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
100. أبو عبد الله الشيباني، عن زيد بن أرقم
ابوعبداللہ شیبانی کی سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایات
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 5046 (کل: 36 مقامات، 12 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 5046، 3501، 4038، 12599
معجم صغیر للطبرانی : 844
مسند احمد: 961، 964، 1311، 18479
مصنف ابن ابی شیبہ: 34262، 34263، 34290
الفتح الربانی: 12306، 12307
المستدرک علی الصحیحین: 4651
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10978، 14614، 14615، 14617، 14618، 14633
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3931، 3944
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 567، 6423
المعجم الاوسط: 1111، 2254، 6232
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6684، 6688، 6691، 7905
فضائل صحابہ: 991، 1016، 1042، 1206
21 تا 30
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12599
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَابِقٍ ، ثَنَا أَبُو مَالِكٍ الْجَنْبِيُّ ، عَنْ جُوَيْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاكِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا عَقَدَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللِّوَاءَ لِعَلِيٍّ يَوْمَ خَيْبَرَ دَعَا لَهُ هُنَيْهَةً، فَقَالَ: اللَّهُمَّ أَعِنْهُ، وَأَعِزَّ بِهِ، وَارْحَمْهُ وَارْحَمْ بِهِ، وَانْصُرْهُ وَانْصُرْ بِهِ. اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے دن سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے لیے جھنڈا باندھا تو کچھ دیر ان کے لیے دعا کی اور فرمایا: ”اے اللہ! اس کی مدد فرما اور اس کے ذریعے (دین کو) عزت دے، اس پر رحم فرما اور اس کے ذریعے رحم فرما، اس کی مدد فرما اور اس کے ذریعے مدد فرما۔ اے اللہ! جو اس سے دوستی رکھے تو اس سے دوستی رکھ، اور جو اس سے دشمنی رکھے تو اس سے دشمنی رکھ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12599]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 122، حدیث 12653»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3931
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ يَزِيدَ الْأَوْدِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: دَخَلَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ الْمَسْجِدَ، فَاجْتَمَعَ إِلَيْهِ النَّاسُ، فَقَامَ إِلَيْهِ شَابٌّ، فَقَالَ: أَنْشُدُكَ بِاللهِ، أَسَمِعْتَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ؟ I " قَالَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: اللَّهُمَّ نَعَمْ.

وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ بِهَذَا.
وَقَالَ الْبَزَّارُ : حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ شُبْرُمَةَ الْبَاهِلِيُّ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الصُّوفِيُّ ، ثَنَا رَجُلٌ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ أَبِي الْأَسْوَدِ ، عَنْ دَاوُدَ ، وَإِدْرِيسَ ، عَنْ أَبِيهِمَا ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ بِهِ.

وَقَالَ: وَوَجَدْتُ فِي كِتَابِي عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مِسْكِينٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يُوسُفَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ إِدْرِيسَ الْأَوْدِيِّ بِهِ.
یزید الاودی سے روایت ہے کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ مسجد میں تشریف لائے تو لوگ ان کے گرد جمع ہو گئے، اسی دوران ایک نوجوان ان کی طرف کھڑا ہوا اور عرض گزار ہوا: ”میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں کہ کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: ”جس کا میں مولیٰ (مددگار و دوست) ہوں، علی بھی اس کے مولیٰ ہیں، اے اللہ! «اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ» ”اے اللہ! تو اس سے محبت و دوستی رکھ جو ان سے محبت و دوستی رکھے اور اس سے عداوت و دشمنی رکھ جو ان سے عداوت و دشمنی رکھے۔“؟“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے جواباً فرمایا: ”اے اللہ! ہاں (میں نے یہ سنا ہے)۔“
امام ابویعلیٰ نے کہا کہ ہمیں ابوبکر نے اسی سند کے ساتھ یہ حدیث بیان کی۔
امام بزار نے کہا کہ ہمیں علی بن شبرمہ باہلی نے، انہیں احمد بن یحییٰ صوفی نے، انہیں ایک شخص نے، اس نے منصور بن ابی الاسود سے، انہوں نے داؤد اور ادریس سے، ان دونوں نے اپنے والد سے اور انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہی روایت بیان کی ہے۔
اور انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنی بیاض (کتاب) میں محمد بن مسکین، انہوں نے عبداللہ بن یوسف، انہوں نے عکرمہ بن ابراہیم اور انہوں نے ادریس الاودی کے واسطے سے بھی یہی حدیث مرقوم پائی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب المناقب/حدیث: 3931]
تخریج الحدیث: «0»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3944
وَقَالَ إِسْحَاقُ : أَخْبَرَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ الْمَدَائِنِيُّ ، ثَنَا نُعَيْمُ بْنُ حَكِيمٍ ، ثَنَا أَبُو مَرْيَمَ وَبَعْضُ جُلَسَائِهِ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَ بِيَدِهِ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ قَالَ: فَزَادَ النَّاسُ بَعْدُ: I " اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ I ".
(167) وَحَدِيثُ أُمِّ سَلَمَةَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهَا - تَقَدَّمَ فِي الطَّهَارَةِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غدیرِ خم کے مقام پر ان کا ہاتھ تھاما اور ارشاد فرمایا: «اللَّهُمَّ مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ» ”اے اللہ! جس کا میں مولیٰ (محبوب و سرپرست) ہوں، علی بھی اس کا مولیٰ ہے۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ بعد ازاں لوگوں نے ان کلمات کا اضافہ کر دیا: «اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ» ”اے اللہ! تو اسے اپنا دوست رکھ جو اسے دوست رکھے، اور اسے اپنا دشمن جان جو اسے دشمن جانے۔“
اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی حدیث کتاب الطہارت میں پہلے گزر چکی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب المناقب/حدیث: 3944]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 3713، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18793، وأخرجه مسند البزار برقم: 492، 632، 786، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3049، 5059، 5066، 5068، 5070، 5071، 5092، 5096، 5097، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1987، 2130، 2131، 2275، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14610، 14635، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6684/1»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 567
حَدَّثَنَا الْقَوَارِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ أَرْقَمَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، قَالَ: شَهِدْتُ عَلِيًّا فِي الرَّحَبَةِ يُنَاشِدُ النَّاسَ: أَنْشُدُ اللهَ مَنْ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي يَوْمِ غَدِيرِ خُمٍّ: مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، لَمَّا قَامَ فَشَهِدَ، قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ : فَقَامَ اثْنَا عَشَرَ بَدْرِيًّا، كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى أَحَدِهِمْ عَلَيْهِ سَرَاوِيلُ، فَقَالُوا: نَشْهَدُ أَنَّا سَمِعْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ: أَلَسْتُ أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ، وَأَزْوَاجِي أُمَّهَاتُهُمْ؟ قُلْنَا: بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: فَمَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ.
عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے مقامِ رحبہ میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ لوگوں کو قسم دے کر پوچھ رہے تھے: ”میں اللہ کے نام پر اس شخص سے گواہی کا مطالبہ کرتا ہوں جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو غدیرِ خم کے دن یہ فرماتے ہوئے سنا ہو: «مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ» ”جس کا میں مولیٰ ہوں، علی اس کا مولیٰ ہے“ کہ وہ کھڑا ہو کر اس کی گواہی دے۔“ عبدالرحمن رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اس پر بارہ بدری صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کھڑے ہوئے، گویا میں ان میں سے ایک کی طرف دیکھ رہا ہوں جس نے پاجامہ پہنا ہوا تھا، ان سب نے گواہی دی کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو غدیرِ خم کے دن یہ فرماتے ہوئے سنا تھا: ﴿أَلَسْتُ أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ وَأَزْوَاجِي أُمَّهَاتُهُمْ﴾ ”کیا میں مومنوں کی جانوں پر ان سے زیادہ حق نہیں رکھتا اور میری بیویاں ان کی مائیں نہیں ہیں؟“ ہم نے عرض کی: ”کیوں نہیں اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پس جس کا میں مولیٰ ہوں، علی اس کا مولیٰ ہے، «اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ» ”اے اللہ! تو اس سے محبت و دوستی رکھ جو اس سے محبت و دوستی رکھے اور اس سے عداوت و دشمنی رکھ جو اس سے عداوت و دشمنی رکھے۔““ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه/حدیث: 567]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: المرفوع منه فقط»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 964، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14614، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8734، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6684/2، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 562»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6423
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا شَرِيكُ ، عَنْ أَبِي يَزِيدَ الْأَوْدِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: دَخَلَ أَبُو هُرَيْرَةَ الْمَسْجِدَ، فَاجْتَمَعَ إِلَيْهِ النَّاسُ، فَقَامَ إِلَيْهِ شَابٌّ، فَقَالَ: أَنْشُدُكَ بِاللهِ، أَسَمِعْتَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ؟ قَالَ: فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ.
ابو یزید اودی کے والد سے روایت ہے کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ مسجد میں داخل ہوئے تو لوگ ان کے پاس جمع ہو گئے، تب ایک نوجوان ان کی طرف کھڑا ہوا اور عرض گزار ہوا: میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں، کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ”جس کا میں مولیٰ ہوں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ اس کے مولیٰ ہیں، «اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ» ”اے اللہ! تو اس سے دوستی رکھ جو ان سے دوستی رکھے اور اس سے دشمنی رکھ جو ان سے دشمنی رکھے“؟“ تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ”جس کا میں مولیٰ ہوں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ اس کے مولیٰ ہیں، «اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ» ”اے اللہ! تو اس سے دوستی رکھ جو ان سے دوستی رکھے اور اس سے دشمنی رکھ جو ان سے دشمنی رکھے“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6423]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح المرفوع منه»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1115، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14616، 14617، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6691، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6392»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1111
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا أَبُو جَعْفَرٍ قَالَ: نَا عِكْرِمَةُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْأَزْدِيُّ قَالَ: حَدَّثَنِي إِدْرِيسُ بْنُ يَزِيدَ الْأَوْدِيُّ عَنْ أَبِيهِ . عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَقُولُ: مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِدْرِيسَ إِلَّا عِكْرِمَةُ ، تَفَرَّدَ بِهِ: النُّفَيْلِيُّ I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: «مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ» ”جس کا میں مولا ہوں، علی (بھی) اس کے مولا ہیں؛ اے اللہ! تو اس سے محبت رکھ جو اس سے محبت رکھے، اور اس سے دشمنی رکھ جو اس سے دشمنی رکھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ادریس رحمہ اللہ سے صرف عکرمہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور اس کی روایت کرنے میں نفیلی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1111]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6423، والبزار فى «مسنده» برقم: 9659، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3931 / 4، 3931 / 1، 3931 / 3، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32755»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2254
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ كَيْسَانَ الثَّقَفِيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ ، قَالَ: نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ قَالَ: نَا مِسْعَرُ بْنُ كِدَامٍ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ ، عَنْ عَمِيرَةَ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: شَهِدْتُ عَلِيًّا عَلَى الْمِنْبَرِ نَاشَدَ أَصْحَابَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ يَقُولُ مَا قَالَ فَيَشْهَدُ؟ فَقَامَ اثْنَا عَشَرَ رَجُلًا، مِنْهُمْ: أَبُو سَعِيدٍ ، وَأَبُو هُرَيْرَةَ ، وَأَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، فَشَهِدُوا أَنَّهُمْ سَمِعُوا رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَقُولُ: مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ. لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مِسْعَرٍ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو I ".
عمیرہ بن سعد رحمہ اللہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر تھا جبکہ وہ منبر پر تھے، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو اللہ کا واسطہ دے کر کہا: ’جس نے غدیر خم کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے وہ بات سنی ہو جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی تھی، وہ کھڑا ہو کر گواہی دے۔‘ تو بارہ آدمی کھڑے ہوئے، جن میں سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ، سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بھی تھے، انہوں نے گواہی دی کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جس کا میں مولیٰ (دوست و مددگار) ہوں، علی بھی اس کے مولیٰ ہیں۔ اے اللہ! جو علی سے دوستی رکھے تو اس سے دوستی رکھ، اور جو علی سے دشمنی رکھے تو اس سے دشمنی رکھ۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مسعر سے صرف اسماعیل بن عمرو نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2254]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: في إسناده لين «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 108» »
«قال الدارقطني: اختلف في اسم عمير والصواب عميرة بن سعد «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 4، ص 92» »
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6931، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 458، 464، 481، 479، 480، 553، 654، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8416، 8417، 8418، 8419، 8424، 8429، 8430، 8489، وأحمد فى «مسنده» برقم: 651، 681، 965، 966، 976، 979، 1327، 19610، 23577، 23613، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 567، والبزار فى «مسنده» برقم: 492، 632، 786، 4299، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3944، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32754، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1761، 1762، والطبراني فى «الكبير» برقم: 4053، 4985، 4996، 5058، والطبراني فى «الصغير» برقم: 175، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1966، 2110، 2109، 6882»

الحكم على الحديث:
في إسناده لين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6232
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ، قَالَ: نَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْعُمَرِيُّ، قَالَ: نَا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ، زَيْدِ بْنِ الْحَسَنِ ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: سَمِعْتُ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ ، يَقُولُ: وَقَفَ عَلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ سَائِلٌ، وَهُوَ رَاكِعٌ فِي تَطَوُّعٍ، فَنَزَعَ خَاتَمَهُ، فَأَعْطَاهُ السَّائِلَ، فَأَتَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَعْلَمَهُ ذَلِكَ، فَنَزَلَتْ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذِهِ الْآيَةُ: إِنَّمَا وَلِيُّكُمُ اللهُ وَرَسُولُهُ وَالَّذِينَ آمَنُوا الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلاةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَهُمْ رَاكِعُونَ فَقَرَأَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ: مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ.
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ I ".
سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما، سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے پاس ایک سائل آ کر کھڑا ہوا جبکہ وہ نفل نماز کے رکوع میں تھے، انہوں نے اپنی انگوٹھی اتاری اور سائل کو دے دی۔ پھر وہ سائل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس واقعے کی اطلاع دی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ آیت نازل ہوئی: ﴿إِنَّمَا وَلِيُّكُمُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ وَالَّذِينَ آمَنُوا الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَهُمْ رَاكِعُونَ﴾ ”تمہارا دوست تو صرف اللہ، اس کا رسول اور وہ ایمان والے ہیں جو نماز قائم کرتے ہیں اور زکاۃ دیتے ہیں اور وہ رکوع کرنے والے ہیں۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی تلاوت فرمائی اور پھر ارشاد فرمایا: «مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ» ”جس کا میں مولا ہوں، علی اس کا مولا ہے؛ اے اللہ! جو اس سے محبت رکھے تو بھی اس سے محبت رکھ، اور جو اس سے عداوت رکھے تو بھی اس سے عداوت رکھ۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، جس کی روایت میں خالد بن یزید منفرد ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6232]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6684
وَعَنْهُ: "أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَ بِيَدِهِ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ فَقَالَ: اللَّهُمَّ مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ. قَالَ: فَزَادَ النَّاسُ بَعْدُ: اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ".
رَوَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ.
وَأَبُو يَعْلَى وَلَفْظُهُ: عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى قَالَ: "شَهِدْتُ عَلِيًّا فِي الرَّحْبَةِ يُنَاشِدُ النَّاسَ: أَنْشُدُ اللَّهَ مَنْ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي يَوْمِ غَدِيرِ خُمٍّ: مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ؛ لَمَا قَامَ (يَشْهَدُ) . قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: فَقَامَ اثْنَا عَشَرَ بَدْرِيًّا كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى أَحَدِهِمْ عَلَيْهِ سَرَاوِيلُ فَقَالُوا: نَشْهَدُ أَنَّا سَمِعْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ: أَلَسْتُ أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ وَأَزْوَاجِي أُمَّهَاتُهُمْ؟ قُلْنَا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: فَمَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ".
وَالْبَزَّارُ فَذَكَرَهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: "فَقَامَ ثَلَاثَةَ عَشَرَ رَجُلًا..." الْحَدِيثَ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غدیرِ خم کے دن آپ کا ہاتھ تھاما اور فرمایا: ”جس کا میں مولا ہوں، علی اس کا مولا ہے“، راوی بیان کرتے ہیں کہ اس کے بعد لوگوں نے ان الفاظ کا اضافہ کر دیا: «اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ» ”اے اللہ! تو اس سے محبت رکھ جو اس (علی) سے محبت رکھے اور اس سے عداوت رکھ جو اس سے عداوت رکھے“، اسے اسحاق بن راہویہ، عبداللہ بن احمد بن حنبل اور ابن حبان نے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے۔ ابو یعلیٰ کی روایت کے الفاظ یہ ہیں کہ عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے مقامِ رحبہ میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ آپ لوگوں کو قسم دے کر فرما رہے تھے: ”میں اللہ کا واسطہ دے کر اس شخص سے پوچھتا ہوں جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو غدیرِ خم کے دن یہ فرماتے ہوئے سنا ہو: 'جس کا میں مولا ہوں، علی اس کا مولا ہے'، تو وہ کھڑا ہو کر گواہی دے“۔ عبدالرحمن کہتے ہیں کہ (یہ سن کر) بارہ بدری صحابہ رضی اللہ عنہم کھڑے ہوئے، میں گویا ان میں سے ایک کو دیکھ رہا ہوں جس نے پاجامہ (شلوار) پہنا ہوا تھا، ان سب نے عرض کیا: ہم گواہی دیتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو غدیرِ خم کے دن یہ فرماتے ہوئے سنا تھا: ”کیا میں مومنوں کے لیے ان کی اپنی جانوں سے زیادہ مقدم نہیں ہوں اور کیا میری بیویاں ان کی مائیں نہیں ہیں؟“ (جیسا کہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿النَّبِيُّ أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنفُسِهِمْ ۖ وَأَزْوَاجُهُ أُمَّهَاتُهُمْ﴾) ہم نے عرض کیا: کیوں نہیں اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پس جس کا میں مولا ہوں، علی (بھی) اس کا مولا ہے، اے اللہ! تو اسے دوست رکھ جو اسے دوست رکھے اور اس سے دشمنی رکھ جو اس سے دشمنی رکھے“۔ امام بزار نے بھی اس روایت کو ذکر کیا ہے تاہم ان کی روایت میں بارہ کے بجائے ”تیرہ اشخاص“ کے کھڑے ہونے کا ذکر موجود ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المناقب/حدیث: 6684]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 3713، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18793، 964، وأخرجه مسند البزار برقم: 492، 632، 786، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3049، 5059، 5066، 5068، 5070، 5071، 5092، 5096، 5097، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1987، 2130، 2131، 2275، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14610، 14635، 14614، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8734»

الحكم على الحديث:
أخرجه ابن حبان في صحيحه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6688
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَنَزَلْنَا بِغَدِيرِ خُمٍّ. قَالَ: فَنُودِيَ فِينَا: الصَّلَاةُ جَامِعَةٌ. قَالَ: وَكُسِحَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَحْتَ شَجَرَةٍ فَصَلَّى الظُّهْرَ فَأَخَذَ بِيَدِ عَلِيٍّ فَقَالَ: أَلَسْتُمْ تَعْلَمُونَ أَنِّي أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ؟ قَالُوا: بَلَى. قَالَ: أَلَسْتُمْ تَعْلَمُونَ أَنِّي أَوْلَى بِكُلِّ مُؤْمِنٍ مِنْ نَفْسِهِ؟ قَالُوا: بَلَى. قَالَ: فَأَخَذَ بِيَدِ عَلِيٍّ فَقَالَ: اللَّهُمَّ مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ. قَالَ: فَلَقِيتُ عُمَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فَقَالَ: هَنِيئًا لَكَ يَا ابْنَ أَبِي طَالِبٍ أَصْبَحْتَ وَأَمْسَيْتَ مَوْلَى كُلِّ مُؤْمِنٍ وَمُؤْمِنَةٍ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو يَعْلَى بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ مَدَارُهُ إِمَّا عَلَى أَبِي هَارُونَ الْعَبْدِيِّ، أَوْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالْحَاكِمُ مِنْ حَدِيثِ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے، ہم نے غدیرِ خم کے مقام پر پڑاؤ کیا تو ہمارے درمیان یہ اعلان کیا گیا کہ ’نماز تیار ہے‘، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایک درخت کے نیچے جگہ صاف کی گئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی نماز ادا فرمائی اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ تھام کر فرمایا: ”کیا تم نہیں جانتے کہ میں مؤمنوں کی جانوں سے بھی زیادہ ان پر حق رکھتا ہوں؟“ انہوں نے عرض کیا: کیوں نہیں (ضرور جانتے ہیں)؛ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر دریافت فرمایا: ”کیا تم نہیں جانتے کہ میں ہر مؤمن کی جان سے بھی زیادہ اس کا حقدار ہوں؟“ انہوں نے عرض کیا: کیوں نہیں؛ راوی کہتے ہیں: پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا اور یہ دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ» ”اے اللہ! جس کا میں مولیٰ ہوں، علی بھی اس کا مولیٰ ہے، اے اللہ! جو اسے دوست رکھے تو بھی اسے دوست رکھ اور جو اس سے دشمنی رکھے تو بھی اس سے دشمنی رکھ۔“ راوی کہتے ہیں کہ اس کے بعد میری ملاقات سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو انہوں نے (سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے) فرمایا: اے ابن ابی طالب! آپ کو مبارک ہو، آپ ہر مؤمن مرد اور ہر مؤمنہ عورت کے مولیٰ بن گئے ہیں۔“ اسے امام ابوبکر بن ابی شیبہ اور امام ابو یعلی نے ایک ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس کا مدار یا تو ابو ہارون عبدی پر ہے یا علی بن زید بن جدعان پر، جبکہ اسے امام بزار اور امام حاکم نے سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کی حدیث سے بھی روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المناقب/حدیث: 6688]
تخریج الحدیث: «رواه أبو بكر بن أبي شيبة وأبو يعلى بسند ضعيف مداره إما على أبي هارون العبدي، أو علي بن زيد بن جدعان»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 116، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18011، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1014، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3930»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں