الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
164. عطاء بن أبي رباح، عن زيد بن خالد الجهني
عطاء بن ابی رباح کی سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایات
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 5252 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 5252
الفتح الربانی: 4855
حدیث نمبر: 5252
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ ، ثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ ، ثَنَا أَبُو شِهَابٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ جَهَّزَ غَازِيًا أَوْ حَاجًّا أَوْ خَلَفَهُ فِي أَهْلِهِ أَوْ فَطَّرَ صَائِمًا كَانَ لَهُ مِثْلُ أَجْرِهِ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَنْقُصَهُ ذَلِكَ ".
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی غازی کو سامانِ جنگ فراہم کیا، یا کسی حاجی کو سامان فراہم کیا، یا اس کے پیچھے اس کے اہل و عیال کی نگہداشت کی، یا کسی روزہ دار کو افطار کرایا، اسے اس کے برابر اجر ملے گا، بغیر اس کے کہ اس کے اجر میں کوئی کمی ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 5252]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 256، حدیث 5271»
حدیث نمبر: 4855
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَنْ جَهَّزَ غَازِيًا أَوْ خَلَفَهُ فِي أَهْلِهِ بِخَيْرٍ فَإِنَّهُ مَعَنَا
۔ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے مجاہد کو تیار کیا، یا اس کے اہل کا خیر و بھلائی کے ساتھ جانشیں بنا، پس بیشک وہ ہمارے ساتھ ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الجهاد/حدیث: 4855]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، أخرجه الطبراني في الكبير: 20/ 357، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22038 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22388»
وضاحت: فوائد: … معلوم ہوا کہ مجاہدین کے اہل و عیال کے حقوق اور ضروریات پوری کرنا بڑے اجر و ثواب کا باعث ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره