الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
219. شرحبيل بن السمط الكندي، عن سلمان رضي الله عنه
شرحبیل بن سمط کندی کی سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے روایات
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 6155 (کل: 7 مقامات، 5 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 6155
الفتح الربانی: 4803
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9494
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3480
حدیث نمبر: 6155
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ ، ثَنَا أَبُو أُمَيَّةَ عَمْرُو بْنُ هِشَامٍ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَابِتِ بْنِ ثَوْبَانَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ ، عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ السِّمْطِ ، عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: خَرَجْتُ أَبْتَغِي الدِّينَ فَوَافَقْتُ فِي الرُّهْبَانِ بَقَايَا أَهْلِ الْكِتَابِ، قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: يَعْرِفُونَهُ كَمَا يَعْرِفُونَ أَبْنَاءَهُمْ، وَكَانُوا يَقُولُونَ: هَذَا زَمَانُ نَبِيٍّ قَدْ أَظَلَّ يَخْرُجُ مِنْ أَرْضِ الْعَرَبِ لَهُ عَلَامَاتٌ، مِنْ ذَلِكَ شَامَةٌ مُدَوَّرَةٌ بَيْنَ كَتِفَيْهِ خَاتَمُ النُّبُوَّةِ، فَلَحِقْتُ بِأَرْضِ الْعَرَبِ، وَخَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرَأَيْتُ مَا قَالُوا كُلَّهُ، وَرَأَيْتُ الْخَاتَمَ، فَشَهِدَتُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: رِبَاطُ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ أَفْضَلُ مِنْ صِيَامِ شَهْرٍ وَقِيَامِهِ، قَائِمٌ لَا يَفْتُرُ، وَصَائِمٌ لَا يُفْطِرُ، وَإِنْ مَاتَ مُرَابِطًا جَرَى عَلَيْهِ كَصَالِحِ عَمَلِهِ حَتَّى يُبْعَثَ، وَوُقِيَ عَذَابَ الْقَبْرِ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں دین کی تلاش میں نکلا تو راہبوں میں اہلِ کتاب کے باقی ماندہ لوگوں سے ملا، اللہ عزوجل نے فرمایا ہے: {وہ اسے ایسے پہچانتے ہیں جیسے اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں} [البقرة: 146] ، وہ کہا کرتے تھے: یہ ایک نبی کا زمانہ ہے جو قریب آ چکا ہے، وہ عرب کی سرزمین سے ظاہر ہوگا، اس کی کچھ نشانیاں ہیں، ان میں سے ایک اس کے دونوں کندھوں کے درمیان گول تل ہے جو مہرِ نبوت ہے۔ چنانچہ میں عرب کی سرزمین میں جا پہنچا، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہو چکے تھے، تو میں نے وہ سب کچھ دیکھا جو انہوں نے بتایا تھا، اور میں نے مہرِ نبوت بھی دیکھ لی، تو میں نے گواہی دی کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”ایک دن اور ایک رات کا پہرہ دینا ایک مہینے کے روزے اور قیام سے افضل ہے، (گویا وہ) ایسا قیام کرنے والا ہے جو سستی نہ کرے اور ایسا روزہ دار ہے جو افطار نہ کرے، اور اگر وہ پہرہ دیتے ہوئے فوت ہو جائے تو اس کے نیک عمل جیسا اجر اسے دوبارہ اٹھائے جانے تک ملتا رہتا ہے، اور وہ عذابِ قبر سے محفوظ رکھا جاتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6155]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 267، حدیث 6180»
حدیث نمبر: 6653
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَسَنٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" رِبَاطُ يَوْمٍ خَيْرٌ مِنْ صِيَامِ شَهْرٍ وَقِيَامِهِ".
سیدنا ابن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک دن کی پہرہ داری ایک مہینے کے صیام و قیام سے بہتر ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6653]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف، ابن لهيعة سييء الحفظ
حدیث نمبر: 7050
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي الْعَبَّاسِ ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ سَعِيدٍ التُّجِيبِيُّ ، سَمِعْتُ أَبَا قَبِيلٍ الْمِصْرِيَّ يَقُولُ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ مَاتَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ أَوْ لَيْلَةَ الْجُمُعَةِ وُقِيَ فِتْنَةَ الْقَبْرِ".
سیدنا ابن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو مسلمان جمعہ کے دن یا جمعہ کی رات میں فوت ہو جائے اللہ اسے قبر کی آزمائش سے بچا لیتا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7050]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف وهو مكرر 6646.
حدیث نمبر: 17435
حَدَّثَنَا حَسَنٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنَا مِشْرَحُ بْنُ هَاعَانَ ، أَنَّهُ قَالَ: سَمِعْتُ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَنْ مَاتَ مُرَابِطًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، أُجْرِيَ عَلَيْهِ أَجْرُهُ" .
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص اللہ کے راستہ میں اسلامی سرحدوں کی حفاطت کرتے ہوئے فوت ہوجائے، اس کے نامہ اعمال میں مسلسل ثواب لکھا جاتا رہے گا۔ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 17435]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا الحديث قد رواه عن ابن لهيعة عبدالله المقرئ وقتيبه وروايتهما عنه صالحة
حدیث نمبر: 4803
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ رِبَاطُ يَوْمٍ خَيْرٌ مِنْ صِيَامِ شَهْرٍ وَقِيَامِهِ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایک دن کے لیے پہرہ دینا ایک ماہ کے روزوں اور قیام سے بہتر ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الجهاد/حدیث: 4803]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 6653 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 6653»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
حدیث نمبر: 9494
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" رِبَاطُ يَوْمٍ خَيْرٌ مِنْ صِيَامِ شَهْرٍ وَقِيَامِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ایک دن کی پہریداری ایک مہینے کے نفلی روزوں اور نوافل سے بہتر ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9494]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9494]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6653)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6615»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 3480
«رباط يوم خير من صيام شهر وقيامه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ایک دن کی سرحدی پہرہ داری ایک ماہ کے روزوں اور اس کے قیام سے بہتر ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الراء/حدیث: 3480]
”ایک دن کی سرحدی پہرہ داری ایک ماہ کے روزوں اور اس کے قیام سے بہتر ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الراء/حدیث: 3480]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم] عن ابن عمرو. الصحيحة 1866: حم – سلمان. أبو حزم الحنبلي – أنس.»
قال الشيخ الألباني: صحيح