🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. سن عمر ووفاته، وفي سنه اختلاف رضي الله عنه
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی عمر اور وفات، اور آپ کی عمر میں اختلاف
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 65 (کل: 19 مقامات، 13 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 65، 26، 28
صحیح مسلم: 6091، 6092، 6098
سنن ترمذی: 3654
شمائل ترمذی: 381
مسند احمد: 24618
الفتح الربانی: 11067
صحیح ابن حبان: 6389
المستدرک علی الصحیحین: 4640، 4747
الجامع الكامل: 9359، 9360
السنن الكبرى للبيهقي: 12170
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 14392
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4674
المعجم الاوسط: 4083
11 تا 19
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4747
وحدثنا محمد بن أحمد بن بُطّة الأصبهاني، حدثنا الحسن بن الجَهْم، حدثنا الحسين بن الفَرَج، حدثنا محمد بن عمر، حدثني عليُّ بن عمر بن علي بن الحسين بن علي بن أبي طالب، حدثنا عبد الله بن محمد بن عَقِيل، قال: سمعت ابنَ الحَنفيّة في السنة التي مات فيها حين دَخَلَت؛ إحدى وثمانين، قال: هذه لي خمسٌ وستّون، جاوزتُ سِنَّ أَبي، مات أَبي وهو ابن ثلاثٍ وستين. ومات ابن الحنفيّة في تلك السَّنة (1) . قال الحاكم: فأما مدةُ خلافةِ أمير المؤمنين عليٍّ ﵁، فعَلَى ما حَكَم به المصطفى ﷺ:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4696 - فيه الواقدي
عبداللہ بن محمد بن عقیل سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے (محمد) ابن حنفیہ کو اس سال کے شروع میں جس میں ان کا انتقال ہوا (یعنی سن 81 ہجری) یہ فرماتے سنا: ”اس وقت میری عمر پینسٹھ سال ہو چکی ہے، میں اپنے والد کی عمر سے بھی آگے نکل گیا ہوں، کیونکہ میرے والد کا جب انتقال ہوا تو ان کی عمر تریسٹھ سال تھی۔“ اور اسی سال ابن حنفیہ کی وفات ہوئی۔
امام حاکم نے کہا: جہاں تک امیر المؤمنین سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی مدتِ خلافت کا تعلق ہے، تو وہ اسی کے مطابق ہے جس کا فیصلہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 4747]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 4747] [ترقيم الشركة 4721] [ترقيم العلميه 4696]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9359
9359- عن عائشة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم توفي وهو ابن ثلاث وستين سنة. وقال ابن شهاب: أخبرني سعيد بن المسيب بمثل ذلك.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في المغازي (4466) ومسلم في الفضائل (2349: 115) كلاهما من طريق الليث، حدثني عُقيل بن خالد، عن ابن شهاب، عن عروة، عن عائشة، قالت: فذكرته.» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9360
9360- عن أنس قال: قُبِضَ رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو ابن ثلاث وستين سنة، وأبو بكر وهو ابن ثلاث وستين، وعمر هو ابن ثلاث وستين.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الفضائل (2348: 114) عن أبي غسان الرازي محمد بن عمرو، حدثنا حكام بن سلم، حدثنا عثمان بن زائدة، عن الزبير بن عدي، عن أنس بن مالك، قال: فذكره.» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12170
وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ الطَّابَرَانِيُّ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَنْصُورٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا رَوْحٌ، ثنا هِشَامٌ، ثنا عِكْرِمَةُ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ:" بُعِثَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ لِأَرْبَعِينَ سَنَةً، فَمَكَثَ بِمَكَّةَ ثَلَاثَ عَشْرَةَ يُوحَى إِلَيْهِ، ثُمَّ أُمِرَ بِالْهِجْرَةِ فَهَاجَرَ عَشْرَ سِنِينَ، وَمَاتَ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مَطَرِ بْنِ الْفَضْلِ عَنْ رَوْحٍ. وَأَمَّا الزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَقَدِ اخْتَلَفَتِ الرِّوَايَةُ فِي مَبْلَغِ سِنِّهِ يَوْمَ أَسْلَمَ عَنْ عُرْوَةَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چالیس برس کی عمر میں نبوت ملی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں تیرہ برس ٹھہرے۔ آپ پر وحی نازل ہوتی تھی۔ پھر ہجرت کا حکم ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دس سال ہجرت میں گزارے اور فوت ہوئے تو اس وقت تریسٹھ برس عمر تھی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب اللقطة/حدیث: 12170]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14392
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: تَذَاكَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبُو بَكْرٍ مِيلَادَهُمَا عِنْدِي، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَكْبَرَ مِنْ أَبِي بَكْرٍ، فَتُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ، [ وَتُوُفِّيَ أَبُو بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ ] لِسَنَتَيْنِ وَنِصْفٍ الَّتِي عَاشَ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعْنِي أَبَا بَكْرٍ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ أَنَّهُ تُوُفِّيَ، وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ فَقَطْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ میرے سامنے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اپنی پیدائش کا تذکرہ کر رہے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے زیادہ تھی، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا تو اس وقت آپ کی عمر شریف تریسٹھ برس تھی جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تو وہ بھی تریسٹھ سال کے تھے اور وہ یعنی سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اڑھائی برس زندہ رہے تھے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ”صحیح“ میں اس میں سے صرف یہ حصہ مذکور ہے کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا انتقال تریسٹھ سال کی عمر میں ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14392]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (28)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 26
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ -رَضِيَ اللهُ عَنْهَا - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَاتَ عَلَى رَأْسِ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ.
قَالَ ابْنُ شِهَابٍ : وَقَالَتْ عَائِشَةُ : " وَتُوُفِّيَ أَبُو بَكْرٍ عَلَى رَأْسِ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ ".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات تریسٹھ برس کی عمر میں ہوئی۔
ابن شہاب بیان کرتے ہیں: اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ بھی فرمایا: ”اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کی وفات بھی تریسٹھ برس کی عمر میں ہوئی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/العشرة/حدیث: 26]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 57، حدیث 26»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 28
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ -رَضِيَ اللهُ عَنْهَا - قَالَتْ: تَذَاكَرَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبُو بَكْرٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - مِيلَادَهُمَا عِنْدِي، فَكَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَكْبَرَ مِنْ أَبِي بَكْرٍ ، فَتُوُفِّيَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ، وَتُوُفِّيَ أَبُو بَكْرٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ لِسَنَتَيْنِ وَنِصْفٍ الَّتِي عَاشَ بَعْدَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
في طبعة مكتبة ابن تيمية: (علي) وكذا في النسخة الخطية إلا أنه ذكر في الحاشية: (يحيى) وصحح عليها.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ایک بار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر رضی اللہ عنہ نے میرے پاس اپنی پیدائش کا تذکرہ کیا تو معلوم ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابوبکر سے عمر میں بڑے تھے۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات تریسٹھ برس کی عمر میں ہوئی، اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کی وفات بھی تریسٹھ برس کی عمر میں ہوئی، ان ڈھائی برسوں کے بعد جو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد زندہ رہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/العشرة/حدیث: 28]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 58، حدیث 28»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4674
حَدَّثَنَا مُحْرِزُ بْنُ عَوْنٍ، حَدَّثَنَا حَسَّانُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، أَنَّ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخْبَرَتْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قُبِضَ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ. قَالَ: وَأَخْبَرَنِي ابْنُ الْمُسَيِّبِ بِذَلِكَ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات تریسٹھ (63) برس کی عمر میں ہوئی“، نیز امام زہری رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ سعید بن مسیب رحمہ اللہ نے بھی مجھے اس بارے میں اسی کے مثل مطلع کیا ہے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4674]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 7370، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4655»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4083
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: نَا زُنَيْجٌ أَبُو غَسَّانَ قَالَ: نَا الْحَكَمُ بْنُ بَشِيرِ بْنِ سَلْمَانَ قَالَ: نَا عُثْمَانُ بْنُ زَائِدَةَ ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَدِيٍّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قُبِضَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ، وَأَبُو بَكْرٍ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ، وَعُمَرُ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّبَيْرِ إِلَّا عُثْمَانُ بْنُ زَائِدَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: الْحَكَمُ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر تریسٹھ برس تھی، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی تو ان کی عمر تریسٹھ برس تھی اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی تو ان کی عمر بھی تریسٹھ برس تھی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زبیر سے عثمان بن زائدہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس کی روایت میں حکم منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4083]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2348، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6389، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4547، والبزار فى «مسنده» برقم: 6336، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 34591، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1954»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں