الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
63. مكحول الشامي، عن أبي أمامة
مکحول شامی کی ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 7549 (کل: 18 مقامات، 14 کتب)
سنن ابوداود: 3535
سنن ترمذی: 1264
بلوغ المرام: 752
سنن دارمی: 2633
معجم صغیر للطبرانی : 691
مسند الشهاب: 742
الجامع الكامل: 5689
السنن الكبرى للبيهقي: 21303
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6703
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 240
المعجم الاوسط: 3595
1 تا 10
حدیث نمبر: 7549
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ طَارِقٍ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ أَسِيدٍ ، عَنْ أَبِي حَفْصٍ الدِّمَشْقِيِّ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: أَدِّ الْأَمَانَةَ إِلَى مَنِ ائْتَمَنَكَ، وَلَا تَخُنْ مَنْ خَانَكَ.
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جو تجھ پر بھروسہ کرے اس کی امانت ادا کر، اور جو تیرے ساتھ خیانت کرے تُو اس کے ساتھ خیانت نہ کر۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7549]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 127، حدیث 7580»
حدیث نمبر: 3535
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، وَأَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَا: حَدَّثَنَا طَلْقُ بْنُ غَنَّامٍ، عَنْ شَرِيكٍ، قَالَ ابْنُ الْعَلَاءِ، وَقَيْسٌ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَدِّ الْأَمَانَةَ إِلَى مَنِ ائْتَمَنَكَ، وَلَا تَخُنْ مَنْ خَانَكَ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے تمہارے پاس امانت رکھی اسے امانت (جب وہ مانگے) لوٹا دو اور جس نے تمہارے ساتھ خیانت (دھوکے بازی) کی ہو تو تم اس کے ساتھ خیانت نہ کرو ۱؎“۔ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3535]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو تجھے امین بنائے، تو اس کی امانت اسے ادا کر دے اور جو تیری خیانت کرے، تو اس کی خیانت نہ کر۔“ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3535]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/البیوع 38 (1264)، (تحفة الأشراف: 12836، 18623)، وقد أخرجہ: سنن الدارمی/البیوع 57 (2639) (حسن صحیح)»
وضاحت: ۱؎: بظاہر اس حدیث اور ہند رضی اللہ عنہا کی حدیث کے مابین اختلاف ہے، لیکن درحقیقت ان دونوں کے مابین کوئی اختلاف نہیں ہے کیونکہ خائن وہ ہے جو ناحق کسی دوسرے کا مال ظلم و زیادتی کے ساتھ لے، رہا وہ شخص جسے اپنا حق لینے کی شرعاً اجازت ہو وہ خائن نہیں ہے، جیسا کہ ہند رضی اللہ عنہا کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے شوہر ابوسفیان رضی اللہ عنہ کے مال سے عام دستور کے مطابق لینے کی اجازت دی۔
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (1264)
شريك القاضي عنعن وقيس بن الربيع ضعيف وقال العراقي: ضعفه الجمھور (تخريج الإحياء 81/4) وقال المناوي: ضعفه الجمھور(فيض القدير119/3ح2835)
وللحديث شواھد كثيرة كلھا ضعيفة
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 125
إسناده ضعيف
ترمذي (1264)
شريك القاضي عنعن وقيس بن الربيع ضعيف وقال العراقي: ضعفه الجمھور (تخريج الإحياء 81/4) وقال المناوي: ضعفه الجمھور(فيض القدير119/3ح2835)
وللحديث شواھد كثيرة كلھا ضعيفة
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 125
حدیث نمبر: 1264
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا طَلْقُ بْنُ غَنَّامٍ، عَنْ شَرِيكٍ، وَقَيْسٌ، عَنْ أَبِي حَصِينٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَدِّ الْأَمَانَةَ إِلَى مَنِ ائْتَمَنَكَ وَلَا تَخُنْ مَنْ خَانَكَ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ، وَقَدْ ذَهَبَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ إِلَى هَذَا الْحَدِيثِ، وَقَالُوا: إِذَا كَانَ لِلرَّجُلِ عَلَى آخَرَ شَيْءٌ فَذَهَبَ بِهِ، فَوَقَعَ لَهُ عِنْدَهُ شَيْءٌ، فَلَيْسَ لَهُ أَنْ يَحْبِسَ عَنْهُ بِقَدْرِ مَا ذَهَبَ لَهُ عَلَيْهِ، وَرَخَّصَ فِيهِ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنَ التَّابِعِينَ، وَهُوَ قَوْلُ: الثَّوْرِيِّ، وَقَالَ: إِنْ كَانَ لَهُ عَلَيْهِ دَرَاهِمُ، فَوَقَعَ لَهُ عِنْدَهُ دَنَانِيرُ فَلَيْسَ لَهُ، أَنْ يَحْبِسَ بِمَكَانِ دَرَاهِمِهِ إِلَّا أَنْ يَقَعَ عِنْدَهُ لَهُ دَرَاهِمُ فَلَهُ حِينَئِذٍ، أَنْ يَحْبِسَ مِنْ دَرَاهِمِهِ بِقَدْرِ مَا لَهُ عَلَيْهِ.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو تمہارے پاس امانت رکھے اسے امانت لوٹاؤ ۱؎ اور جو تمہارے ساتھ خیانت کرے اس کے ساتھ (بھی) خیانت نہ کرو“ ۲؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن غریب ہے،
۲- بعض اہل علم اسی حدیث کی طرف گئے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ جب آدمی کا کسی دوسرے کے ذمہ کوئی چیز ہو اور وہ اسے لے کر چلا جائے پھر اس جانے والے کی کوئی چیز اس کے ہاتھ میں آئے تو اس کے لیے جائز نہیں ہے کہ اس میں سے اتنا روک لے جتنا وہ اس کالے کر گیا ہے،
۳- تابعین میں سے بعض اہل علم نے اس کی اجازت دی ہے، اور یہی ثوری کا بھی قول ہے، وہ کہتے ہیں: اگر اس کے ذمہ درہم ہو اور (بطور امانت) اس کے پاس اس کے دینار آ گئے تو اس کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے دراہم کے بدلے اسے روک لے، البتہ اس کے پاس اس کے دراہم آ جائیں تو اس وقت اس کے لیے درست ہو گا کہ اس کے دراہم میں سے اتنا روک لے جتنا اس کے ذمہ اس کا ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب البيوع عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1264]
۱- یہ حدیث حسن غریب ہے،
۲- بعض اہل علم اسی حدیث کی طرف گئے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ جب آدمی کا کسی دوسرے کے ذمہ کوئی چیز ہو اور وہ اسے لے کر چلا جائے پھر اس جانے والے کی کوئی چیز اس کے ہاتھ میں آئے تو اس کے لیے جائز نہیں ہے کہ اس میں سے اتنا روک لے جتنا وہ اس کالے کر گیا ہے،
۳- تابعین میں سے بعض اہل علم نے اس کی اجازت دی ہے، اور یہی ثوری کا بھی قول ہے، وہ کہتے ہیں: اگر اس کے ذمہ درہم ہو اور (بطور امانت) اس کے پاس اس کے دینار آ گئے تو اس کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے دراہم کے بدلے اسے روک لے، البتہ اس کے پاس اس کے دراہم آ جائیں تو اس وقت اس کے لیے درست ہو گا کہ اس کے دراہم میں سے اتنا روک لے جتنا اس کے ذمہ اس کا ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب البيوع عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1264]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/ البیوع 81 (3535)، (تحفة الأشراف: 12836)، وسنن الدارمی/البیوع 57 (2639) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یہ حکم واجب ہے اس لیے کہ ارشاد باری ہے: «إن الله يأمركم أن تؤدوا الأمانات إلى أهلها» (النساء: ۵۸)۔ ۲؎: یہ حکم استحبابی ہے اس لیے کہ ارشاد باری ہے: «وجزاء سيئة سيئة مثلها» (الشورى: ۴۰) ”برائی کی جزاء اسی کے مثل برائی ہے“ نیز ارشاد ہے: «وإن عاقبتم فعاقبوا بمثل ما عوقبتم به» (النحل: ۱۲۶) یہ دونوں آیتیں اس بات پر دلالت کر رہی ہیں کہ اپنا حق وصول کر لینا چاہیئے، ابن حزم کا قول ہے کہ جس نے خیانت کی ہے اس کے مال پر قابو پانے کی صورت میں اپنا حق وصول لینا واجب ہے، اور یہ خیانت میں شمار نہیں ہو گی بلکہ خیانت اس صورت میں ہو گی جب وہ اپنے حق سے زیادہ وصول کرے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، المشكاة (2934) ، الصحيحة (4230) ، الروض النضير (16)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
سنن أبي داود (3535)
انوار الصحيفة ص 222
سنن أبي داود (3535)
انوار الصحيفة ص 222
حدیث نمبر: 752
وعن أبي هريرة رضي الله تعالى عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «أد الأمانة إلى من ائتمنك ولا تخن من خانك» . رواه أبو داود والترمذي وحسنه وصححه الحاكم واستنكره أبو حاتم الرازي.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جس کسی نے تمہارے پاس امانت رکھی ہو تو اسے امانت واپس کر دو اور جس نے تیرے ساتھ خیانت کی تو اس کے ساتھ خیانت نہ کر۔“ اسے ابوداؤد اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے حسن قرار دیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے اور ابوحاتم رازی نے اسے منکر سمجھا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 752]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ – «رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ» اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «أَدِّ» ادا کرو – «الْأَمَانَةَ» امانت – «إِلَى مَنِ» اس کی طرف جس نے – «ائْتَمَنَكَ» تمہیں امین بنایا – «وَلَا تَخُنْ» اور خیانت نہ کرو – «مَنْ خَانَكَ» اس سے جس نے تم سے خیانت کی۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «أَبُو دَاوُدَ» ابو داود – «وَالتِّرْمِذِيُّ» اور ترمذی نے – «وَحَسَّنَهُ» اور (ترمذی نے) اسے حسن کہا – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح کہا – «الْحَاكِمُ» حاکم نے – «وَاسْتَنْكَرَهُ» اور اسے منکر قرار دیا – «أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ» ابو حاتم رازی نے۔
اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے تمہیں امین بنایا اس کی امانت ادا کرو اور جس نے تم سے خیانت کی اس سے خیانت نہ کرو۔“ اسے ابو داود اور ترمذی نے روایت کیا ہے، ترمذی نے اسے حسن کہا، حاکم نے صحیح کہا اور ابو حاتم رازی نے اسے منکر قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 752]
اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے تمہیں امین بنایا اس کی امانت ادا کرو اور جس نے تم سے خیانت کی اس سے خیانت نہ کرو۔“ اسے ابو داود اور ترمذی نے روایت کیا ہے، ترمذی نے اسے حسن کہا، حاکم نے صحیح کہا اور ابو حاتم رازی نے اسے منکر قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 752]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبواداود، البيوع، باب في الرجل يأخذ حقه من تحت يده، حديث:3535، الترمذي، البيوع، حديث:1264، والحاكم:2 /46 وصححه علي شرط مسلم، ووافقه الذهبي.* حميد الطويل عنعن، وانظر علل الحديث لابن أبي حاتم:1 /375، وللحديث شواهد.»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 2633
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، حَدَّثَنَا طَلْقُ بْنُ غَنَّامٍ، عَنْ شَرِيكٍ , وَقَيْسٍ , عَنْ أَبِي حَصِينٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "أَدِّ إِلَى مَنِ ائْتَمَنَكَ، وَلَا تَخُنْ مَنْ خَانَكَ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو تمہارے پاس امانت رکھے اس کی امانت ادا کر دو اور جو تمہارے ساتھ خیانت کرے اس سے تم خیانت نہ کرو۔“ [سنن دارمي/من كتاب البيوع/حدیث: 2633]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 2639] »
اس حدیث کی سندحسن ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 3535] ، [ترمذي 1264] ، [دارقطني 35/3] ، [مشكل الآثار للطحاوي 338/2، وغيرهم]
اس حدیث کی سندحسن ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 3535] ، [ترمذي 1264] ، [دارقطني 35/3] ، [مشكل الآثار للطحاوي 338/2، وغيرهم]
وضاحت: (تشریح حدیث 2632)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جس کی امانت ہے اسے واپس کرنا واجب ہے، چاہے اس کا مالک تمہارے ساتھ خیانت ہی کیوں نہ کرے، یہ حسن اخلاق اور اعلیٰ کردار کی مثالی تعلیم اور ترغیب ہے، جو عامل اپنے کفیل یا مالک کی دکان میں کام کرتا ہے اس کو کبھی خیانت نہیں کرنی چاہیے۔
بعض علماء نے کہا ہے: اگر معاہدے کے مطابق مالک پوری تنخواہ نہ دے تو وہ دوکان سے صرف اپنے حق کا پیسہ لے سکتا ہے، اس سے زیادہ نہیں، جیسا کہ سیدہ اُم معاویہ رضی اللہ عنہا کی حدیث میں ہے کہ انہوں نے جب کہا کہ سیدنا ابوسفیان رضی اللہ عنہ بخیل ہیں اتنا خرچ نہیں دیتے کہ بچوں کے لئے کافی ہو، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جتنا خرچ کافی ہو تم اپنے شوہر کے مال سے لے سکتی ہو۔
والله اعلم۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جس کی امانت ہے اسے واپس کرنا واجب ہے، چاہے اس کا مالک تمہارے ساتھ خیانت ہی کیوں نہ کرے، یہ حسن اخلاق اور اعلیٰ کردار کی مثالی تعلیم اور ترغیب ہے، جو عامل اپنے کفیل یا مالک کی دکان میں کام کرتا ہے اس کو کبھی خیانت نہیں کرنی چاہیے۔
بعض علماء نے کہا ہے: اگر معاہدے کے مطابق مالک پوری تنخواہ نہ دے تو وہ دوکان سے صرف اپنے حق کا پیسہ لے سکتا ہے، اس سے زیادہ نہیں، جیسا کہ سیدہ اُم معاویہ رضی اللہ عنہا کی حدیث میں ہے کہ انہوں نے جب کہا کہ سیدنا ابوسفیان رضی اللہ عنہ بخیل ہیں اتنا خرچ نہیں دیتے کہ بچوں کے لئے کافی ہو، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جتنا خرچ کافی ہو تم اپنے شوہر کے مال سے لے سکتی ہو۔
والله اعلم۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن
حدیث نمبر: 691
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَجَاءٍ الصَّفَّارُ الأَنْبَارِيُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْحَذَّاءُ الرَّمْلِيُّ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ ، عَنِ ابْنِ شَوْذَبٍ ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"أَدِّ الأَمَانَةَ إِلَى مَنِ ائْتَمَنَكَ، وَلا تَخُنْ مَنْ خَانَكَ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ يَزِيدُ بْنُ حُمَيْدٍ، إِلا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَوْذَبٍ، تَفَرَّدَ بِهِ أَيُّوبُ، وَلا يُرْوَى عَنْ أَنَسٍ، إِلا بِهَذَا الإِسْنَادِ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”امانت اس شخص کو ادا کرو جو تمہیں امانت دار سمجھے اور جو شخص تم سے خیانت کرے تم اس سے خیانت نہ کرو۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب الادب/حدیث: 691]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 2310، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 21360، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2937، والطبراني فى «الكبير» برقم: 760، والطبراني فى «الصغير» برقم: 475
قال الهيثمي: رجال الكبير ثقات، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (4 / 144)»
قال الهيثمي: رجال الكبير ثقات، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (4 / 144)»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 742
742 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، ثنا ابْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ الرَّبِيعِ النَّهْدِيُّ، ثنا طَلْقُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا قَيْسٌ وَشَرِيكٌ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَدِّ الْأَمَانَةَ إِلَى مَنِ ائْتَمَنَكَ، وَلَا تَخُنْ مَنْ خَانَكَ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے تیرے پاس امانت رکھی ہو اس کی امانت ادا کر اور جس نے تجھ سے خیانت کی ہو تو اس سے خیانت نہ کر۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 742]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 2309، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3535، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1264، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2639، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 21359، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2936» شریک مدلس کا عنعنہ اور قیس ضعیف ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 2899 ترقیم الرسالہ : -- 2935
ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعُمَرِيُّ ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَيْمُونٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، نَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ يَعْقُوبَ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ قُرَيْشٍ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" أَدِّ الأَمَانَةَ إِلَى مَنِ ائْتَمَنَكَ، وَلا تَخُنْ مَنْ خَانَكَ" .
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس شخص نے تمہارے پاس امانت رکھوائی ہو، اسے امانت واپس کر دو اور جس شخص نے تمہارے ساتھ خیانت کی ہو، تم اس کے ساتھ خیانت نہ کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 2935]
ترقیم العلمیہ: 2899
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2935 انفرد به المصنف من هذا الطريق»
ترقیم العلمیہ : 2900 ترقیم الرسالہ : -- 2936
ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا أَبُو كُرَيْبٍ ، نَا طَلْقُ بْنُ غَنَّامٍ ، عَنْ شَرِيكٍ ، وَقَيْسٍ ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَدِّ الأَمَانَةَ إِلَى مَنِ ائْتَمَنَكَ، وَلا تَخُنْ مَنْ خَانَكَ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جس شخص نے تمہارے پاس امانت رکھوائی ہو، اسے وہ امانت ادا کر دو، جس شخص نے تمہارے ساتھ خیانت کی ہو، تم اس کے ساتھ خیانت نہ کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 2936]
ترقیم العلمیہ: 2900
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2309، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3535، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1264، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2639، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 21359، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2936، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 9002، والطحاوي فى ((شرح مشكل الآثار)) برقم: 1831، 1832، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 3595»
ترقیم العلمیہ : 2901 ترقیم الرسالہ : -- 2937
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ سَالِمٍ ، ثنا أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ ، نَا ابْنُ شَوْذَبٍ ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَدِّ الأَمَانَةَ إِلَى مَنِ ائْتَمَنَكَ، وَلا تَخُنْ مَنْ خَانَكَ" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جس شخص نے تمہارے پاس امانت رکھوائی ہو، اسے امانت ادا کرو اور جس شخص نے تمہارے ساتھ خیانت کی ہو، تم اس کے ساتھ خیانت نہ کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 2937]
ترقیم العلمیہ: 2901
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 2737، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2310، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 21360، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2937، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 760، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 475»
«قال ابن حجر: أيوب بن سويد مختلف فيه، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (3 / 209)»
«قال ابن حجر: أيوب بن سويد مختلف فيه، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (3 / 209)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف