الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
37. باب (أحاديث 8381–8485)
باب (احادیث 8381 تا 8485)
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 8392 (کل: 20 مقامات، 12 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 1156
مصنف ابن ابی شیبہ: 32137
المستدرک علی الصحیحین: 2929
الجامع الكامل: 10264
السنن الكبرى للبيهقي: 2129
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 15551
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5961
1 تا 10
حدیث نمبر: 8392
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ بُكَيْرٍ الطَّيَالِسِيُّ ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَائِشَةَ ، ثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَزِيدَ النَّخَعِيُّ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ قَيْسٍ ، عَنِ الْقَرْثَعِ ، عَنْ قَيْسٍ، أَوِ ابْنِ قَيْسٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا مَعَهُ وَأَبُو بَكْرٍ عَلَى ابْنِ مَسْعُودٍ وَهُوَ يَقْرَأُ، فَقَامَ يَسْتَمِعُ قِرَاءَتَهُ، ثُمَّ رَكَعَ عَبْدُ اللهِ وَسَجَدَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَقْرَأَ الْقُرْآنَ كَمَا أُنْزِلَ فَلْيَقْرَأْ مِنِ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ ، قَالَ: " فَأَدْلَجْتُ إِلَى ابْنِ مَسْعُودٍ لِأُبَشِّرَهُ بِمَا قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا ضَرَبْتُ الْبَابَ سَمِعَ صَوْتِي، فَقَالَ: مَا جَاءَ بِكَ؟ فَقُلْتُ: جِئْتُ أُبَشِّرُكَ بِمَا قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: سَبَقَكَ أَبُو بَكْرٍ ، قُلْتُ: إِنْ يَفْعَلْ فَإِنَّهُ سَابِقٌ بِالْخَيْرَاتِ، مَا اسْتَبَقْنَا إِلَى خَيْرٍ قَطُّ إِلَّا سَبَقَنِي إِلَيْهِ أَبُو بَكْرٍ ".
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ہوا، میں اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا جبکہ وہ قراءت کر رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر ان کی قراءت سننے لگے، پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے رکوع اور سجدہ کیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے یہ پسند ہو کہ وہ قرآن کو ویسے ہی پڑھے جیسا وہ نازل ہوا تھا، تو وہ ابن ام عبد سے (سیکھ کر) پڑھے۔“ (سیدنا عمر نے) کہا: چنانچہ میں رات ہی کو سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس گیا تاکہ انہیں وہ بات بتاؤں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی تھی، جب میں نے دروازہ کھٹکھٹایا تو انہوں نے میری آواز سن لی اور پوچھا: تمہیں کیا لایا؟ میں نے کہا: میں آپ کو وہ خوشخبری دینے آیا ہوں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی۔ انہوں نے کہا: تم سے پہلے ابوبکر آ چکے ہیں۔ میں نے کہا: اگر انہوں نے ایسا کیا ہے تو وہ نیکیوں میں سبقت لے جانے والے ہی ہیں، ہم نے کبھی کسی نیکی میں سبقت کی کوشش نہیں کی مگر ابوبکر ہمیشہ مجھ سے پہلے وہاں پہنچے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8392]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 71، حدیث 8424»
حدیث نمبر: 35
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ يَعْنِي ابْنَ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ : أَنَّ أَبَا بَكْرٍ ، وَعُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا بَشَّرَاهُ: أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَقْرَأَ الْقُرْآنَ غَضًّا كَمَا أُنْزِلَ، فَلْيَقْرَأْهُ عَلَى قِرَاءَةِ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرات شیخین عنہما نے انہیں یہ خوشخبری دی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ چاہتا ہے کہ قرآن کریم جس طرح نازل ہوا ہے، اسی طرح تر و تازہ اس کی تلاوت کرے، اسے چاہیے کہ قرآن کریم کی تلاوت ابن ام عبد یعنی حضرت عبداللہ بن مسعود کی قرأت پر کرے۔“ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 35]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 175
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَة ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عُمَرَ وَهُوَ بِعَرَفَةَ، قَالَ أَبُو مُعَاوِيَة : وَحَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ خَيْثَمَةَ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ مَرْوَانَ : أَنَّهُ أَتَى عُمَرَ ، فَقَالَ: جِئْتُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ مِنَ الْكُوفَةِ، وَتَرَكْتُ بِهَا رَجُلًا يُمْلِي الْمَصَاحِفَ عَنْ ظَهْرِ قَلْبِهِ، فَغَضِبَ وَانْتَفَخَ حَتَّى كَادَ يَمْلَأُ مَا بَيْنَ شُعْبَتَيْ الرَّجلِ، فَقَالَ: وَمَنْ هُوَ وَيْحَكَ؟ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ: فَمَا زَالَ يُطْفَأُ وَيُسَرَّى عَنْهُ الْغَضَبُ، حَتَّى عَادَ إِلَى حَالِهِ الَّتِي كَانَ عَلَيْهَا، ثُمَّ قَالَ: وَيْحَكَ، وَاللَّهِ مَا أَعْلَمُهُ بَقِيَ مِنَ النَّاسِ أَحَدٌ هُوَ أَحَقُّ بِذَلِكَ مِنْهُ، وَسَأُحَدِّثُكَ عَنْ ذَلِكَ، كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَزَالُ يَسْمُرُ عِنْدَ أَبِي بَكْرٍ اللَّيْلَةَ كَذَلكَ فِي الْأَمْرِ مِنْ أَمْرِ الْمُسْلِمِينَ، وَإِنَّهُ سَمَرَ عِنْدَهُ ذَاتَ لَيْلَةٍ، وَأَنَا مَعَهُ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَخَرَجْنَا مَعَهُ، فَإِذَا رَجُلٌ قَائِمٌ يُصَلِّي فِي الْمَسْجِدِ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَمِعُ قِرَاءَتَهُ، فَلَمَّا كِدْنَا أَنْ نَعْرِفَهُ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَقْرَأَ الْقُرْآنَ رَطْبًا كَمَا أُنْزِلَ، فَلْيَقْرَأْهُ عَلَى قِرَاءَةِ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ"، قَالَ: ثُمَّ جَلَسَ الرَّجُلُ يَدْعُو، فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ لَهُ:" سَلْ تُعْطَهْ، سَلْ تُعْطَهْ"، قَالَ عُمَرُ: قُلْتُ: وَاللَّهِ لَأَغْدُوَنَّ إِلَيْهِ فَلَأُبَشِّرَنَّهُ، قَالَ: فَغَدَوْتُ إِلَيْهِ لِأُبَشِّرَهُ، فَوَجَدْتُ أَبَا بَكْرٍ قَدْ سَبَقَنِي إِلَيْهِ فَبَشَّرَهُ، وَلَا وَاللَّهِ مَا سَبَقْتُهُ إِلَى خَيْرٍ قَطُّ، إِلَّا وَسَبَقَنِي إِلَيْهِ.
قیس بن مروان کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ امیر المؤمنین! میں کوفہ سے آپ کے پاس آ رہا ہوں، وہاں میں ایک ایسے آدمی کو چھوڑ کر آیا ہوں جو اپنی یاد سے قرآن کریم املاء کروا رہا ہے، یہ سن کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ غضب ناک ہو گئے اور ان کی رگیں اس طرح پھول گئیں کہ کجاوے کے دونوں کنارے ان سے بھر گئے اور مجھ سے پوچھا: افسوس! وہ کون ہے؟ میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا نام لیا۔ میں نے دیکھا کہ ان کا نام سنتے ہی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا غصہ ٹھنڈا ہونے لگا اور ان کی وہ کیفیت ختم ہونا شروع ہو گئی، یہاں تک کہ وہ نارمل ہو گئے اور مجھ سے فرمایا: کمبخت! میں اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میرے علم کے مطابق لوگوں میں ان سے زیادہ اس کا کوئی حق دار نہیں ہے اور میں تمہیں اس کے متعلق ایک حدیث سناتا ہوں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ معمول مبارک تھا کہ رات کے وقت سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ مسلمانوں کے معاملات میں مشورہ کرنے کے لئے تشریف لے جاتے تھے، ایک مرتبہ اسی طرح رات کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ساتھ گفتگو میں مصروف تھے، میں بھی وہاں موجود تھا، فراغت کے بعد جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے نکلے تو ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکل آئے، دیکھا کہ ایک آدمی مسجد میں کھڑا نماز پڑھ رہا ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس کی قرأت سننے کے لئے کھڑے ہو گئے۔ ابھی ہم اس آدمی کی آواز پہچاننے کی کوشش کر ہی رہے تھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص قرآن کریم کو اسی طرح تروتازہ پڑھنا چاہے جیسے وہ نازل ہوا ہے، تو اسے چاہیے کہ وہ ابن ام عبد کی قرأت پر اسے پڑھے، پھر وہ آدمی بیٹھ کر دعا کرنے لگا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس سے فرمانے لگے: ”مانگو، تمہیں عطاء کیا جائے گا۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے دل میں سوچا کہ صبح ہوتے ہی میں انہیں یہ خوشخبری ضرور سناؤں گا، چنانچہ جب میں صبح انہیں یہ خوشخبری سنانے کے لئے پہنچا تو وہاں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو بھی پایا، وہ مجھ پر اس معاملے میں بھی سبقت لے گئے۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 175]
الحكم على الحديث:
إسناداه صحيحان
حدیث نمبر: 9754
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَة ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم: " مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَقْرَأَ الْقُرْآنَ غَرِيضًا كَذَا قَالَ كَمَا أُنْزِلَ، فَلْيَقْرَأْهُ عَلَى قِرَاءَةِ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص قرآن کو مضبوطی کے ساتھ اسی طرح پڑھنا چاہتا ہے جیسے وہ نازل ہوا ہے تو اسے چاہئے کہ اس کی تلاوت ابن ام عبد (حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے طرز پر کیا کرے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9754]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف جرير
حدیث نمبر: 1156
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، وَحَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عُمَرَ ، وَهُوَ بِعَرَفَةَ، فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ! جِئْتُ مِنَ الْكُوفَةِ، وَتَرَكْتُ بِهَا رَجُلا يُمْلِي الْمَصَاحِفَ عَنْ ظَهَرِ قَلْبِهِ، قَالَ: فَغَضِبَ عُمَرُ، وَانْتَفَخَ حَتَّى كَادَ يَمْلأُ مَا بَيْنَ شُعْبَتَيِ الرَّحْلِ، فَقَالَ: مَنْ هُوَ وَيْحَكَ؟ قَالَ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ، قَالَ: فَمَا زَالَ يُسَرَّى عَنْهُ الْغَضَبُ وَيُطْفَأُ حَتَّى عَادَ إِلَى حَالِهِ الَّتِي كَانَ عَلَيْهَا، ثُمَّ قَالَ: وَيْحَكَ، مَا أَعْلَمُ بَقِيَ أَحَدٌ أَحَقُّ بِذَلِكَ مِنْهُ، وَسَأُحَدِّثُكَ عَنْ ذَلِكَ، كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لا يَزَالُ يَسْمُرُ عِنْدَ أَبِي بَكْرٍ اللَّيْلَةَ كَذَلِكَ فِي الأَمْرِ مِنْ أَمْرِ الْمُسْلِمِينَ، وَإِنَّهُ سَمَرَ عِنْدَهُ ذَاتَ لَيْلَةٍ، وَأَنَا مَعَهُ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْشِي، وَخَرَجْنَا مَعَهُ فَإِذَا رَجُلٌ قَائِمٌ يُصَلِّي فِي الْمَسْجِدِ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْمَعُ قِرَاءَتَهُ، فَلَمَّا كِدْنَا أَنْ نَعْرِفَ الرَّجُلَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَقْرَأَ الْقُرْآنَ رَطْبًا كَمَا أُنْزِلَ فَلْيَقْرَأْهُ عَلَى قِرَاءَةِ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ" قَالَ: ثُمَّ جَلَسَ الرَّجُلُ يَدْعُو فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" سَلْ تُعْطَهْ" مَرَّتَيْنِ، قَالَ: فَقَالَ عُمَرُ: فَقُلْتُ: وَاللَّهِ لأَغْدُوَنَّ إِلَيْهِ فَلأُبَشِّرَنَّهُ، قَالَ: فَغَدَوْتُ إِلَيْهِ لأُبَشِّرَهُ، فَوَجَدْتُ أَبَا بَكْرٍ قَدْ سَبَقَنِي إِلَيْهِ، فَبَشَّرَهُ، وَلا وَاللَّهِ مَا سَابَقْتُهُ إِلَى خَيْرٍ قَطُّ إِلا سَبَقَنِي . هَذَا حَدِيثُ أَبِي مُوسَى، غَيْرَ أَنَّهُ لَمْ يَقُلْ وَانْتَفَخَ، وَقَالَ سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ: فَمَا زَالَ يَسْرِي عَنْهُ، وَقَالَ: وَاقِفٌ بِعَرَفَةَ، وَلَمْ يَقُلْ: لا يَزَالُ، وَقَالَ: يَسْتَمِعُ قِرَاءَتَهُ، وَقَالَ: فَقَالَ عُمَرُ: وَاللَّهِ لأَغْدُوَنَّ إِلَيْهِ
حضرت علقمہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا جبکہ آپ عرفہ میں تھے تو اُس نے عرض کی کہ اے امیر المؤمنین، میں کوفہ سے آیا ہوں اور کوفہ میں ایک ایسے شخص کو چھوڑ کر آیا ہوں جو قرآن مجید زبانی لکھواتا ہے۔ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سخت غصّے میں آ گئے اور شدید غضبناک ہوئے حتیٰ کہ قریب تھا کہ کجاوے کے دونوں پہلو غصّے سے لبریز ہو جاتے (سخت غضبناک ہوئے) آپ نے فرمایا کہ تیری بربادی ہو، وہ کون ہے؟ اُس نے جواب دیا کہ وہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہیں۔ تو آپ کا غصّہ آہستہ آہستہ دور ہونا شروع ہو گیا اور آپ کا غضب ٹھنڈا ہوگیا حتیٰ کہ آپ پہلے کی طرح پر سکون ہو گئے پھر فرمایا کہ تیرا بھلا ہو، مجھے نہیں معلوم کہ ان کے علاوہ کوئی شخص موجود ہو جو اس کام کا ان سے زیادہ حق رکھتا ہو - اور میں تمہیں اس بارے میں بتاتا ہوں ـ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے گھر مسلمانوں کے معاملات میں ہر رات مشورہ کیا کرتے تھے۔ ایک رات آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے گھر بات چیت کے لئے مو جود تھے اور میں بھی ان کے ساتھ تھا پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے، (پھر جب) واپس جانے کے لئے چلے تو ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ باہر آگئے۔ اچانک ہم نے دیکھا کہ ایک شخص مسجد میں کھڑا نماز پڑھ رہا ہے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوکر اس کی قراءت سننے لگے، ہم اس شخص کو پہچاننے ہی والے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کو یہ خوشی ہو کہ وہ قرآن مجید کو اسی طرح تازہ پڑھے جیسے وہ نازل ہوا تھا تو اسے ابن ام عبد کی قراءت کے مطابق پڑھنا چاہئے۔“ پھر اُس شخص نے بیٹھ کر دعا مانگنی شروع کر دی، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہنے لگے: ”مانگو، تمہیں وہ عطا کیا جائے گا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مرتبہ یہ بات فرمائی۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے (دل میں) کہا کہ اللہ کی قسم، میں صبح ضرور ان کے پاس جاکر انہیں خوش خبری دوں گا۔ چنانچہ میں صبح کے وقت اُن کی طرف گیا تا کہ اُنہیں خوشخبری دوں تو میں نے دیکھا کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ مجھ سے پہلے ہی ان کے پاس پہنچ کر انہیں خوشخبری دے چکے تھے۔ اللہ کی قسم، میں نے جس نیک کام میں بھی سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا مقابلہ کیا تو وہ مجھ سے سبقت لے گئے۔ یہ جناب ابوموسیٰ کی حدیث ہے مگر اُنہوں نے یہ الفاظ بیان نہیں کیے کہ اور آپ کی رگیں پھول گئیں۔ جناب سلم بن جنادہ کے الفاظ یہ ہیں کہ تو آہستہ آہستہ ان کا غصّہ اُترنا شروع ہو گیا۔ اور کہا کہ آپ عرفات کے میدان میں کھڑے تھے۔ اور یہ لفظ بیان نہیں کیے۔ مسلسل (نبی علیہ السلام رات کے وقت مشورہ کرتے تھے) اور ”يَسْمَعُ قِرَاءَتَهُ“ کی بجائے ”يَسْتَمِعُ قِرَاءَتَهُ“ آپ غور سے اُن کی قرأت سننے لگے، اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ”وَاللهِ لَأَغْدُوْنَّ إِلَيْهِ“ اللہ کی قسم، میں ضرور ان کے پاس جاؤں گا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة التطوع بالليل/حدیث: 1156]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1156، 1341، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2034، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2911، والترمذي فى (جامعه) برقم: 169، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2163، وأحمد فى (مسنده) برقم: 37، 177»
ترقیم عوامۃ: 30762 ترقیم الشثری: -- 32137
حدثنا معاوية بن عمرو ، عن زائدة ، عن عاصم ، عن زر ، عن عبد الله عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: من احب ان يقرا القرآن غضا كما انزل، فليقراه على قراءة ابن ام عبد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في: [ك].
(٢) في [أ، ح، ط، هـ]: (عمر).
(٣) في [ك]: (معبد).
(٤) ضعيف؛ رواية عاصم عن زر ضعيفة، أخرجه أحمد (٤٢٥٥)، وابن ماجه (١٣٨)، وابن حبان (٧٠٦٧)، وأبو يعلى (٥٠٥٨)، والبزار (٢٦٨١)، والطيالسي (٣٣٤)، والطبراني (٨٤١٧).
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا؛ جو شخص پسند کرتا ہے کہ قرآن کو ویسے ہی تروتازہ پڑھے جیسے وہ اترا تھا۔ پس اس کو چاہیے کہ وہ ابن ام عبد کی قراءت کے مطابق پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32137]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: رواه حماد بن سلمة عن عاصم عن زر مرسلا ورواه أبو بكر بن عياش وزائدة بن قدامة عن عاصم عن زر عن عبد الله وهو صحيح عن عبد الله . قال سعد الشثري: ضعيف؛ رواية عاصم عن زر ضعيفة .»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1970، 7066، 7067، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 13، 231، 232، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1927، 1934، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 10639، والترمذي فى «جامعه» برقم: 593، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 138، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2924، وأحمد فى «مسنده» برقم: 36، 3736، 3873، 4250، 4341، 4426، 4427، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 332، 338، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 16، 17، 5059، 5058، والبزار فى «مسنده» برقم: 12، 13، 12 (م)، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4063، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 31508، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8413، 8414، 8417، 8415، 8416، 8423، ترقيم محمد عوامة: 30762»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1970، 7066، 7067، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 13، 231، 232، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1927، 1934، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 10639، والترمذي فى «جامعه» برقم: 593، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 138، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2924، وأحمد فى «مسنده» برقم: 36، 3736، 3873، 4250، 4341، 4426، 4427، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 332، 338، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 16، 17، 5059، 5058، والبزار فى «مسنده» برقم: 12، 13، 12 (م)، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4063، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 31508، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8413، 8414، 8417، 8415، 8416، 8423، ترقيم محمد عوامة: 30762»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 8378
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا بَشَّرَاهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَقْرَأَ الْقُرْآنَ غَضًّا كَمَا أُنْزِلَ فَلْيَقْرَأْ عَلَى قِرَاءَةِ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ
۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا ابو بکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما نے انہیں یہ خوشخبری سنائی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو چاہتا ہے کہ قرآن مجید کو اس طرح ترو تازہ پڑھے، جس طرح وہ نازل ہوا ہے تو وہ ام عبد کے بیٹے (عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) کی قراء ت کے مطابق پڑھے۔ [الفتح الربانی/أبواب كيفية نزول القرآن/حدیث: 8378]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن۔ أخرجه ابن ماجه: 138، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 35 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 35»
الحكم على الحديث:
اسناده حسن ۔ أخرجه ابن ماجه: 138
حدیث نمبر: 8380
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَقْرَأَ الْقُرْآنَ غَرِيضًا كَذَا قَالَ كَمَا أُنْزِلَ فَلْيَقْرَأْهُ عَلَى قِرَاءَةِ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو قرآن مجید کو اس طرح ترو تازہ پڑھنا چاہتا ہے جس طرح کہ وہ نازل ہوا تو اسے چاہیے کہ وہ ابن ام عبد یعنی عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی قراء ت کے مطابق پڑھے۔ [الفتح الربانی/أبواب كيفية نزول القرآن/حدیث: 8380]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه ابويعلي: 6106، والبزار: 2682، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة:)9754 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9753»
وضاحت: فوائد: … سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی قراء ت کو تروتازہ قرار دینے کی وجہ حدیث نمبر (۸۴۴۹)میں بیان کی گئی ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره ۔ أخرجه ابويعلي: 6106
حدیث نمبر: 2929
حدثنا أبو العبَّاس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عبد الجبار، حدثنا أبو معاوية، عن الأعمش، عن إبراهيم، عن عَلقَمة قال: جاء رجلٌ إلى عمر وهو بعَرَفةَ، فقال: يا أمير المؤمنين، جئتُ من الكوفة وتركتُ بها مَن يُمْلي المصاحفَ عن ظَهْر قلبه، قال: فغضب عمرُ وانتفَخَ حتى كاد يملأُ ما بين شُعبَتَي الرَّحْل، ثم قال: وَيحَك، من هو؟ قال: عبدُ الله بن مسعود، فما زال يُطفأُ ويُسرَّى الغضبُ، حتى عاد إلى حالِه التي كان عليها، ثم قال: وَيحَك، والله ما أَعلمُه بقيَ أحد من المسلمين هو أحقُّ بذلك منه، سأحدِّثُك عن ذلك: كان رسول الله ﷺ لا يزالُ يَسمُرُ في الأمر من أمر المسلمين عند أبي بكر، وإنه سَمَرَ عنده ذاتَ ليلةٍ وأنا معه، ثم خرج رسول الله ﷺ وخرجنا نمشي معه، فإذا رجلٌ قائمٌ يصلِّي في المسجد، فقام رسول الله ﷺ يستمعُ قراءتَه، فلمَّا أعْيانا أن نعرفَ مَن الرجل، قال رسول الله ﷺ:"مَن سَرَّه أن يقرأَ القرآن غضًّا كما أُنزِلَ، فليَقرَأْه على قراءَةِ ابنِ أمِّ عَبْدٍ"، ثم جلس الرجلُ يدعو، فجعل رسول الله ﷺ يقول له:"سَلْ تُعطَهْ". قال: فقال عمر: فقلت: والله لأَغدُوَنَّ إليه فَلأُبشِّرَنَّه، قال: فغَدَوتُ إليه لأبشِّرَه، فوجدتُ أبا بكر قد سَبَقَني فبَشَّره، والله ما سابقتُه إلى خيرٍ قطُّ إلَّا سَبَقَني إليه (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2893 - على شرط البخاري ومسلم
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2893 - على شرط البخاري ومسلم
علقمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک شخص سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا جبکہ وہ عرفہ میں تھے، اور عرض کی: اے امیر المؤمنین! میں کوفہ سے آیا ہوں اور وہاں ایک ایسے شخص کو چھوڑ کر آیا ہوں جو زبانی (اپنے حافظے سے) قرآن کے نسخے املا کرواتا ہے، یہ سن کر عمر رضی اللہ عنہ شدید غصے میں آ گئے اور (غصے سے) اس قدر پھول گئے کہ قریب تھا کہ پالان کی دونوں لکڑیوں کے درمیان کی جگہ بھر دیں، پھر فرمایا: تم پر افسوس! وہ کون ہے؟ اس نے کہا: عبد اللہ بن مسعود، تو ان کا غصہ آہستہ آہستہ ٹھنڈا ہوتا گیا یہاں تک کہ وہ اپنی پہلی حالت پر لوٹ آئے، پھر فرمایا: تم پر افسوس! اللہ کی قسم! جہاں تک میں جانتا ہوں، اب مسلمانوں میں کوئی بھی ان سے زیادہ اس کام کا حقدار نہیں ہے، میں تمہیں اس کی وجہ بتاتا ہوں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اکثر ابوبکر کے ہاں مسلمانوں کے معاملات پر رات گئے تک مشاورت فرمایا کرتے تھے، ایک رات میں بھی آپ کے ساتھ تھا، جب ہم باہر نکلے تو ایک شخص مسجد میں نماز پڑھ رہا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر اس کی قرات سننے لگے، جب ہمیں اسے پہچاننے میں دشواری ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے یہ پسند ہو کہ وہ قرآن کو اسی طرح تروتازہ (رقیق) پڑھے جیسا کہ وہ نازل کیا گیا ہے، تو اسے چاہیے کہ وہ ابنِ امِ عبد (عبد اللہ بن مسعود) کی قرات کے مطابق پڑھے“، پھر وہ شخص دعا کرنے لگا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مانگ! تجھے عطا کیا جائے گا“۔ سیدنا عمر فرماتے ہیں کہ میں نے سوچا کہ میں صبح جا کر انہیں یہ خوشخبری سناؤں گا، لیکن جب میں گیا تو دیکھا کہ ابوبکر مجھ سے پہلے وہاں پہنچ کر انہیں خوشخبری سنا چکے تھے، اور اللہ کی قسم! میں نے کبھی بھی کسی نیکی کے کام میں ابوبکر سے سبقت لینے کی کوشش نہیں کی مگر وہ ہمیشہ مجھ سے آگے ہی رہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 2929]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، رجاله ثقات عن آخرهم غير أحمد بن عبد الجبار العُطاردي فإنه يَقصُر عن رتبة الثقة وهو حسن الحديث. وهذا الحديث لم يسمعه علقمة - وهو ابن قيس النخعي - من عمر، إنما رواه عن القَرثَع الضبِّي عن قيس بن مروان الجعفي - وهو قيس بن أبي قيس - ...» [ترقيم الرساله 2929] [ترقيم الشركة 2911] [ترقيم العلميه 2893]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
حدیث نمبر: 10264
10264- عن عمار بن ياسر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من أحب أن يقرأ القرآن غضّا كما أنزل فليقرأه على قراءة ابن أم عبد.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه البزار (1404)، والطبراني في الأوسط (3350) كلاهما من طريق عبد العزيز بن عبد الله الأويسي، حدثنا محمد بن جعفر بن أبي كثير، حدثنا إسماعيل بن صخر الأيلي، حدثنا أبو عبيدة بن محمد بن عمار بن ياسر، عن أبيه، عن جده عمار قال: فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن