الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
327. بَابُ الدُّعَاءِ يَوْمَ عَرَفَةَ وَفَضْلِهِ
یومِ عرفہ کی دعا اور اس کی فضیلت کا بیان۔
شواہد الحدیث — المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية حدیث نمبر 1240 (کل: 11 مقامات، 7 کتب)
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 1240
صحیح ابن خزیمہ: 2839
الفتح الربانی: 4053
صحیح ابن حبان: 3852
1 تا 10
حدیث نمبر: 1240
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ جَبَلَةَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا مِنْ أَيَّامٍ أَفْضَلَ عِنْدَ اللهِ تَعَالَى مِنْ أَيَّامِ عَشْرِ ذِي الْحِجَّةِ. قَالَ: فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ، هُنَّ أَفْضَلُ أَمْ عِدَّتُهُنَّ جِهَادًا فِي سَبِيلِ اللهِ تَعَالَى؟ قَالَ: هُنَّ أَفْضَلُ مِنْ عِدَّتِهِنَّ جِهَادًا فِي سَبِيلِ اللهِ، إِلَّا عَفِيرًا يُعَفَّرُ فِي التُّرَابِ. وَمَا مِنْ يَوْمٍ أَفْضَلَ عِنْدَ اللهِ تَعَالَى مِنْ يَوْمِ عَرَفَةَ، يَنْزِلُ اللهُ تَعَالَى إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا فَيَقُولُ: انْظُرُوا إِلَى عِبَادِي، شُعْثًا غُبْرًا حَاجِّينَ، جَاؤُوا مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ، وَلَمْ يَرَوْا رَحْمَتِي وَلَا عَذَابِي، فَلَمْ يُرَ يَوْمًا أَكْثَرَ عَتِيقًا مِنَ النَّارِ مِنْ يَوْمِ عَرَفَةَ.
امام ابو یعلیٰ کی روایت کے مطابق سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے نزدیک ذوالحجہ کے ابتدائی دس دنوں سے بڑھ کر کوئی دن افضل نہیں ہیں۔“ ایک شخص نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا یہ ایام اپنی گنتی کے برابر اللہ کی راہ میں جہاد کرنے سے بھی افضل ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، یہ اتنے ہی دن اللہ کی راہ میں جہاد کرنے سے بھی افضل ہیں، سوائے اس مجاہد کے جو (دشمن کے مقابلے میں) خاکِ مقتل میں لت پت ہو جائے (یعنی شہادت پا جائے)۔ اور اللہ تعالیٰ کے ہاں یومِ عرفہ سے بڑھ کر کوئی دن فضیلت والا نہیں ہے، اللہ عزوجل (اس دن) آسمانِ دنیا پر نزول فرماتا ہے اور فرماتا ہے: دیکھو میرے ان بندوں کی طرف جو پراگندہ حال اور گرد میں اٹے ہوئے حج کے لیے ﴿يَأْتِينَ مِن كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ﴾ ”ہر دور دراز کے راستے سے آتے ہیں“ (سورۃ الحج: ۲۷)، انہوں نے نہ میری رحمت دیکھی ہے نہ میرا عذاب، پس یومِ عرفہ سے زیادہ کسی اور دن دوزخ سے اتنے کثیر لوگ آزاد نہیں کیے جاتے۔“
اس حدیثِ مبارکہ سے ذوالحجہ کے عشرہِ اولیٰ کی عظمت اور خاص طور پر یومِ عرفہ کی وہ بے مثال فضیلت ثابت ہوتی ہے جس میں ربِ کریم کی رحمتِ عامہ جوش میں ہوتی ہے اور وہ اپنے حاجی بندوں کی مغفرت پر فرشتوں کے سامنے فخر فرماتا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الحج/حدیث: 1240]
اس حدیثِ مبارکہ سے ذوالحجہ کے عشرہِ اولیٰ کی عظمت اور خاص طور پر یومِ عرفہ کی وہ بے مثال فضیلت ثابت ہوتی ہے جس میں ربِ کریم کی رحمتِ عامہ جوش میں ہوتی ہے اور وہ اپنے حاجی بندوں کی مغفرت پر فرشتوں کے سامنے فخر فرماتا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الحج/حدیث: 1240]
تخریج الحدیث: «أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 4948، 4949، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3853، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2467»
حدیث نمبر: 7089
(حديث قدسي) حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَزْهَرُ بْنُ الْقَاسِمِ ، حَدَّثَنَا الْمُثَنَّى يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَابَاهُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُبَاهِي مَلَائِكَتَهُ عَشِيَّةَ عَرَفَةَ بِأَهْلِ عَرَفَةَ، فَيَقُولُ: انْظُرُوا إِلَى عِبَادِي، أَتَوْنِي شُعْثًا غُبْرًا".
سیدنا ابن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ عرفہ کی شام اہل عرفہ کے ذریعے اپنے فرشتوں کے سامنے فخر فرماتا ہے اور کہتا ہے کہ میرے ان بندوں کو دیکھو جو میرے پاس پرا گندہ حال اور غبار آلود ہو کر آئے ہیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7089]
الحكم على الحديث:
إسناده لابأس به.
حدیث نمبر: 8047
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو قَطَنٍ ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ عُمَرَ ، قَالَا: حَدَّثَنَا يُونُسُ ، عَنْ مُجَاهِدٍ أَبِي الْحَجَّاجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَيُبَاهِي الْمَلَائِكَةَ بِأَهْلِ عَرَفَاتٍ، يَقُولُ: " انْظُرُوا إِلَى عِبَادِي شُعْثًا غُبْرًا" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ اہل عرفات کو دیکھ کر اپنے فرشتوں کے سامنے فخر فرماتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میرے ان بندوں کو دیکھو جو بکھرے ہوئے بالوں اور گرد و غبار کے ساتھ آئے ہیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8047]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن
حدیث نمبر: 2839
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ يُبَاهِي بِأَهْلِ عَرَفَاتٍ أَهْلَ السَّمَاءِ، فَيَقُولُ لَهُمْ: انْظُرُوا إِلَى عِبَادِي جَاءُونِي شُعْثًا غُبْرًا"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک الله تعالی عرفات کے حاجیوں کی وجہ سے فرشتوں کے سامنے فخر و مباہات کا اظہار فرماتا ہے۔ اللہ تعالی اُن سے فرماتا ہے کہ میرے بندوں کو دیکھو کیسے غبار آلود پراگنده حال میں میرے دربار میں حاضر ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: 2839]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2839، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3852، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1714، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9201، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8162، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 1251، 8993»
حدیث نمبر: 4053
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ: ( (إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُبَاهِي مَلَائِكَتَهُ عَشِيَّةَ عَرَفَةَ بِأَهْلِ عَرَفَةَ، فَيَقُولُ: انْظُرُوا إِلَى عِبَادِي أَتَوْنِي شُعْثًا غُبْرًا) )
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمروبن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالی عرفہ کے دن شام کو اہل عرفہ کی وجہ سے فرشتوں کے سامنے فخر کرتے ہوئے کہتا ہے: میرے بندوں کی طرف دیکھو،یہ پراگندہ اور گرد آلود ہو کر میرے پاس آئے ہیں۔ [الفتح الربانی/كتاب الحج والعمرة/حدیث: 4053]
تخریج الحدیث: «اسناده لابأس به۔ أخرجه الطبراني في ’’الصغير‘‘: 575، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7089 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7089»
وضاحت: فوائد: … حجاج کرام نو ذوالحجہ کا دن عرفات میں گزارتے ہیں اور غروب ِ آفتاب کے بعد وہاں سے مزدلفہ کے لیے چل پڑتے ہیں اور مغرب اور عشاء کی نمازیں جمع کر کے وہاں پہنچ کر ادا کرتے ہیں۔ فخر کرنے کی بنیادیہ ہے کہ حاجی لوگ اپنی شہوات کا قلع قمع کر کے اس میدان میں پہنچے ہیں، جن کا مقصد ریاکاری اور نمود و نمائش نہیں، بلکہ اللہ تعالی کو راضی کرنا ہے، برخلاف فرشتوں کے کہ جن کے مزاج میں شہوت کا کوئی عنصر پایا ہی نہیں جاتا۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((اَلْحُجَّاجُ وَالْعُمَّارُ وَفْدُاللّٰہِ، دَعَاھُمْ فَأَجَابُوْہُ، سَأَلُوْہُ فَأَعْطَاھُمْ)) ”حج اور عمرہ کرنے والے لوگ اللہ تعالی کا وفد ہیں،اللہ تعالی نے اُن کو بلایا، انھوں نے (اس کے بلاوے کو) قبول کیا اور انہوں نے اللہ تعالی سے سوال کیا، اُس نے ان کو عطا کردیا۔“ (البزار: رقم ۱۱۵۳، الصحیحۃ: ۱۸۲۰)
جہاں حج و عمرہ کی ادائیگی کرنے والے دور دراز کا سفر کر کے اللہ تعالی کے گھر کی زیارت کے لیے پہنچتے ہیں، وہاں اللہ تعالی ان کی قدر دانی کرتے ہوئے ان کے مطالبات پورا کرتے ہیں۔
جہاں حج و عمرہ کی ادائیگی کرنے والے دور دراز کا سفر کر کے اللہ تعالی کے گھر کی زیارت کے لیے پہنچتے ہیں، وہاں اللہ تعالی ان کی قدر دانی کرتے ہوئے ان کے مطالبات پورا کرتے ہیں۔
الحكم على الحديث:
اسناده لابأس به۔ أخرجه الطبراني في ’’الصغير‘‘: 575
حدیث نمبر: 3852
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ يُبَاهِي بِأَهْلِ عَرَفَاتٍ مَلائِكَةَ أَهْلِ السَّمَاءِ، فَيَقُولُ: انْظُرُوا إِلَى عِبَادِي هَؤُلاءِ جَاءُونِي شُعْثًا غُبْرًا" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ آسمان کے رہنے والوں یعنی فرشتوں کے سامنے اہل عرفات پر فخر کا اظہار کرتا ہے اور فرماتا ہے: تم میرے ان بندوں کو دیکھو! جو وہ بکھرے ہوئے اور غبار آلود ہو کر میرے پاس یعنی میری بارگاہ میں آئے ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحج/حدیث: 3852]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2839، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3852، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1714، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9201، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8162، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 1251، 8993» «رقم طبعة با وزير 3841»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «التعليق الرغيب» (2/ 117 و 128). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث نمبر: 530
530. عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إنّ الله عزّ وجلّ يباهي الملائكة بأهل عرفات، يقول: انظُروا إلى عبادي شُعْثاً غُبْراً.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه الإمام أحمد (8047) عن أبي قَطن وإسماعيل بن عمر، قالا: حدّثنا يونس، عن مجاهد أبي الحجّاج، عن أبي هريرة، فذكر الحديث.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 5110
5110. عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إنّ الله عزّ وجلّ يباهي الملائكة بأهل عرفات، يقول: انظُروا إلى عبادي شُعْثاً غُبْراً.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه الإمام أحمد (8047) عن أبي قَطن وإسماعيل بن عمر، قالا: حدّثنا يونس، عن مجاهد أبي الحجّاج، عن أبي هريرة، فذكر الحديث.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 10721
10721- عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إنّ الله عزّ وجلّ يباهي الملائكة بأهل عرفات، يقول: انظُروا إلى عبادي شُعْثاً غُبْراً.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أحمد (8047) عن أبي قَطن وإسماعيل بن عمر، قالا: حدّثنا يونس، عن مجاهد أبي الحجّاج، عن أبي هريرة، فذكر الحديث.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 1867
«إن الله يباهي بأهل عرفات أهل السماء فيقول لهم: انظروا إلى عبادي هؤلاء جاءوني شعثا غبرا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ میدانِ عرفات والوں پر آسمان والوں (فرشتوں) کے سامنے فخر فرماتا ہے اور ان سے کہتا ہے: میرے ان بندوں کی طرف دیکھو، یہ میرے پاس پراگندہ حال اور غبار آلود آئے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن الله/حدیث: 1867]
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ میدانِ عرفات والوں پر آسمان والوں (فرشتوں) کے سامنے فخر فرماتا ہے اور ان سے کہتا ہے: میرے ان بندوں کی طرف دیکھو، یہ میرے پاس پراگندہ حال اور غبار آلود آئے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن الله/حدیث: 1867]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حب ك هق] عن أبي هريرة. الترغيب 2/128: حم، ابن خزيمة، حل.»
قال الشيخ الألباني: صحيح