صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2000. (259) باب تباهي الله أهل السماء بأهل عرفات.
اللہ تعالیٰ عرفات کے حاجیوں پر فرشتوں کے سامنے فخر کا اظہار کرتا ہے
حدیث نمبر: 2839
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ يُبَاهِي بِأَهْلِ عَرَفَاتٍ أَهْلَ السَّمَاءِ، فَيَقُولُ لَهُمْ: انْظُرُوا إِلَى عِبَادِي جَاءُونِي شُعْثًا غُبْرًا"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک الله تعالی عرفات کے حاجیوں کی وجہ سے فرشتوں کے سامنے فخر و مباہات کا اظہار فرماتا ہے۔ اللہ تعالی اُن سے فرماتا ہے کہ میرے بندوں کو دیکھو کیسے غبار آلود پراگنده حال میں میرے دربار میں حاضر ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: 2839]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2839، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3852، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1714، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9201، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8162، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 1251، 8993»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | صحابي | |
👤←👥مجاهد بن جبر القرشي، أبو محمد، أبو الحجاج مجاهد بن جبر القرشي ← أبو هريرة الدوسي | ثقة إمام في التفسير والعلم | |
👤←👥يونس بن أبي إسحاق السبيعي، أبو إسرائيل يونس بن أبي إسحاق السبيعي ← مجاهد بن جبر القرشي | صدوق حسن الحديث | |
👤←👥الفضل بن دكين الملائي، أبو نعيم الفضل بن دكين الملائي ← يونس بن أبي إسحاق السبيعي | ثقة ثبت | |
👤←👥زياد بن أيوب الطوسي، أبو هاشم زياد بن أيوب الطوسي ← الفضل بن دكين الملائي | ثقة حافظ |
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2839 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2839
فوائد:
➊ عرفہ کے دن اللہ تعالیٰ حجاج کرام کی اس عاجزی و انکساری کو دیکھ کر خوش ہوتے ہیں، اور انسانوں کا یہ عمل اللہ تعالیٰ کو فرشتوں کی اطاعت سے زیادہ پسندیدہ ہے۔
➊ عرفہ کے دن اللہ تعالیٰ حجاج کرام کی اس عاجزی و انکساری کو دیکھ کر خوش ہوتے ہیں، اور انسانوں کا یہ عمل اللہ تعالیٰ کو فرشتوں کی اطاعت سے زیادہ پسندیدہ ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2839]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2839 in Urdu
مجاهد بن جبر القرشي ← أبو هريرة الدوسي