🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں نمبر سے تلاش کل احادیث (4627)
حدیث نمبر لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
745. بَابُ حَقٌّ المسلم عَلَى المسلم
ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر حقوق کا بیان۔
شواہد الحدیث — المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية حدیث نمبر 2524 (کل: 26 مقامات، 19 کتب)
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2524
سنن ترمذی: 2736
سنن نسائی: 1940
سنن ابن ماجہ: 1433، 1434
مسند اسحاق بن راہویہ: 775
الادب المفرد: 923
سنن دارمی: 2669
صحیح الادب المفرد: 712
مشکوۃ المصابیح: 4643
مسند احمد: 673، 8271، 10966، 22342
الفتح الربانی: 9618، 9629
صحیح ابن حبان: 240
المستدرک علی الصحیحین: 1308، 7878
الجامع الكامل: 3461
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13661
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5190
المعجم الکبیر للطبرانی: 14806
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 435، 509
المعجم الاوسط: 9341
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2524
قَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ .
وَقَالَ إِسْحَاقُ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ ، وَيَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا الْإِفْرِيقِيُّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادِ بْنِ أَنْعُمَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ: إِنَّهُ جَمَعَهُمْ فِي مَرَاسِيهِمْ فِي مَغْزَاهُمْ فِي الْبَحْرِ، وَمَرْكَبِ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: فَلَمَّا حَضَرَ غَدَاؤُنَا أَرْسَلْنَا إِلَى أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَأَهْلِ مَرْكَبِهِ، فَأَتَانَا أَبُو أَيُّوبَ ، فَقَالَ: إِنَّكُمْ دَعَوْتُمُونِي وَأَنَا صَائِمٌ، وَكَانَ عَلَيَّ مِنَ الْحَقِّ أَنْ أُجِيبَكُمْ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «‏‏‏‏لِلْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ سِتُّ خِصَالٍ وَاجِبَةٍ، فَمَنْ تَرَكَ مِنْهَا خَصْلَةً تَرَكَ حَقًّا وَاجِبًا لِأَخِيهِ عَلَيْهِ: أَنْ يُجِيبَهُ إِذَا دَعَاهُ، وَيُسَلِّمَ عَلَيْهِ إِذَا لَقِيَهُ، وَيُشَمِّتَهُ إِذَا عَطَسَ، وَيَعُودَهُ إِذَا مَرِضَ، وَيُشَيِّعَ جِنَازَتَهُ إِذَا مَاتَ، وَيَنْصَحَهُ إِذَا اسْتَنْصَحَهُ» ‏‏‏‏ لَفْظُ مُسَدَّدٍ.
هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَلَهُ شَاهِدٌ فِي صَحِيحِ مُسْلِمٍ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.

وَقَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِي بِهِ، بِنَحْوِهِ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، قَالَ: وَكَانَ فِينَا رَجُلٌ مَزَّاحٌ، وَرَجُلٌ يَلِي نَفَقَاتِنَا.
كذا في طبعة دار العاصمة، ولعل الصواب: (أبو عبد الرحمن)
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: غَزَوْنَا الْبَحْرَ مَعَ مُعَاوِيَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَانْضَمَّ مَرْكَبُنَا إِلَى مَرْكَبٍ فِيهِ أَبُو أَيُّوبَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَلَمَّا حَضَرَ غَذَاؤُنَا أَرْسَلْنَا إِلَيْهِ، فَأَتَانَا فَقَالَ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، قَالَ: وَكَانَ مَعَنَا رَجُلٌ مَزَّاحٌ، فَكَانَ يَقُولُ لِصَاحِبِ طَعَامِنَا: يَا فُلَانُ، جَزَاكَ اللهُ خَيْرًا وَشَرًّا، فَإِذَا أَكْثَرَ عَلَيْهِ جَعَلَ يُغْضِبُهُ وَيَشْتُمُهُ، فَقَالَ الْمَزَّاحُ: مَا تَقُولُ أَبَا أَيُّوبَ إِذَا أَنَا قُلْتُ: جَزَاكَ اللهُ خَيْرًا وَشَرًّا، فَشَتَمَنِي؟ فَقَالَ أَبُو أَيُّوبَ : أَقُلْتَ لَهُ، فَإِنَّا كُنَّا نَقُولُ: «‏‏‏‏مَنْ لَمْ يُصْلِحْهُ الْخَيْرُ أَصْلَحَهُ الشَّرُّ» ‏‏‏‏، فَقَالَ الْمَزَّاحُ لِلرَّجُلِ: جَزَاكَ اللهُ شَرًّا وَعَرًّا، فَضَحِكَ وَرَضِيَ، وَقَالَ: لَا تَدَعَنَّ بَطَالَتَكَ عَلَى حَالٍ، فَقَالَ الْمَزَّاحُ: جَزَا اللهُ أَبَا أَيُّوبَ خَيْرًا قَدْ قَالَ لِي.
زیاد بن انعم سے روایت ہے کہ وہ سمندری جہاد کے دوران سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے ساتھ ایک ہی بحری بیڑے میں جمع تھے، وہ بیان کرتے ہیں کہ جب ہمارے دوپہر کے کھانے کا وقت ہوا تو ہم نے سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ اور ان کے جہاز والوں کی طرف پیغام بھیجا، پس وہ ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”تم نے مجھے دعوت دی ہے حالانکہ میں روزے سے ہوں، لیکن مجھ پر یہ حق تھا کہ میں تمہاری دعوت کو قبول کروں، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر چھ واجب حقوق ہیں، پس جس نے ان میں سے ایک بھی خصلت کو چھوڑا، اس نے اپنے بھائی کا ایک واجب حق ترک کر دیا: جب وہ اسے بلائے تو اس کی دعوت قبول کرے، جب اسے ملے تو اسے سلام کرے، جب اسے چھینک آئے تو اس کا جواب (یرحمک اللہ کہہ کر) دے، جب وہ بیمار ہو جائے تو اس کی عیادت کرے، جب وہ مر جائے تو اس کے جنازے کے ساتھ جائے، اور جب وہ اس سے خیر خواہی اور مشورہ طلب کرے تو اسے مخلصانہ نصیحت کرے۔““ یہ الفاظ مسدد کی روایت کے ہیں۔
یہ حدیث حسن ہے اور اس کا شاہد صحیح مسلم میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے موجود ہے۔
حارث نے بھی اسی طرح روایت کیا ہے اور اس میں یہ ذکر ہے کہ ہم میں ایک خوش طبع اور مزاح کرنے والا شخص تھا اور ایک ایسا آدمی تھا جو ہمارے اخراجات اور راشن کا ذمہ دار تھا۔
احمد بن منیع کی روایت میں زیاد بن انعم سے مروی ہے کہ ہم نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی معیت میں سمندری غزوے میں شرکت کی، تو ہمارا جہاز ایک ایسے جہاز کے ساتھ مل گیا جس میں سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ موجود تھے، جب ہمارا کھانا تیار ہوا تو ہم نے انہیں بلا بھیجا، وہ تشریف لائے اور پھر وہی حدیث بیان کی، راوی کہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ ایک خوش طبع شخص تھا جو ہمارے نگرانِ طعام سے کہا کرتا تھا: اے فلاں! اللہ تمہیں خیر اور شر کے ساتھ جزا دے «جَزَاكَ اللهُ خَيْرًا وَشَرًّا» ”اللہ تجھے خیر اور شر کے ساتھ بدلہ دے“، جب وہ بار بار یہ کہتا تو نگرانِ طعام غصے میں آ جاتا اور اسے برا بھلا کہنے لگتا، اس مزاح نگار نے کہا: اے ابو ایوب! آپ کا کیا خیال ہے کہ جب میں اسے کہتا ہوں کہ اللہ تجھے خیر اور شر کی جزا دے تو وہ مجھے گالیاں دیتا ہے؟ سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا تم نے اسے یہ کہا ہے؟ ہم تو یہ کہا کرتے تھے: ”جسے خیر درست نہ کر سکے اسے شر ہی درست کرتا ہے“، پس اس مزاح کرنے والے نے اس شخص سے کہا: «جَزَاكَ اللهُ شَرًّا وَعَرًّا» ”اللہ تجھے شر اور سختی کے ساتھ بدلہ دے“، تو وہ باورچی ہنس پڑا اور خوش ہو گیا اور کہنے لگا: تم اپنی خوش طبعی کسی حال میں نہیں چھوڑو گے، اس پر مزاح کرنے والے نے کہا: اللہ تعالیٰ ابو ایوب کو جزائے خیر دے، انہوں نے مجھے (کامیاب نسخہ) بتا دیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب البر والصلة/حدیث: 2524]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ:قال ابن حجر: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَلَهُ شَاهِدٌ فِي صَحِيحِ مُسْلِمٍ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ .» ‏‏‏‏
«قال ابن حجر: هذا حديث حسن وله شاهد في صحيح مسلم من حديث أبي هريرة (المطالب العالية، ج 11، ص 287)»
«قال ابن حجر: إسناده ضعيف وفيه الإفريقي (التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير، ج 4، ص 179)»
«أخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 529، 3032، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2268، 5150/1»

الحكم على الحديث:
مختلف في إسناده
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2736
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لِلْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ سِتٌّ بِالْمَعْرُوفِ: يُسَلِّمُ عَلَيْهِ إِذَا لَقِيَهُ، وَيُجِيبُهُ إِذَا دَعَاهُ، وَيُشَمِّتُهُ إِذَا عَطَسَ، وَيَعُودُهُ إِذَا مَرِضَ، وَيَتْبَعُ جَنَازَتَهُ إِذَا مَاتَ، وَيُحِبُّ لَهُ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ "، وَفِي الْبَابِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَأَبِي أَيُّوبَ، وَالْبَرَاءِ، وَأَبِي مَسْعُودٍ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ، وَقَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَدْ تَكَلَّمَ بَعْضُهُمْ فِي الْحَارِثِ الْأَعْوَرِ.
علی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر حسن سلوک کے چھ عمومی حقوق ہیں، (۱) جب اس سے ملاقات ہو تو اسے سلام کرے، (۲) جب وہ دعوت دے تو اس کی دعوت کو قبول کرے، (۳) جب اسے چھینک آئے (اور وہ «الحمد لله» کہے) تو «يرحمك الله» کہہ کر اس کی چھینک کا جواب دے، (۴) جب وہ بیمار پڑ جائے تو اس کی عیادت کرے، (۵) جب وہ مر جائے تو اس کے جنازے کے ساتھ (قبرستان) جائے، (۶) اور اس کے لیے وہی پسند کرے جو اپنے لیے پسند کرتا ہو“ ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن ہے،
۲- یہ حدیث متعدد سندوں سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے آئی ہے،
۳- بعض محدثین نے حارث اعور سے متعلق کلام کیا ہے،
۴- اور اس باب میں ابوہریرہ، ابوایوب، براء اور ابومسعود رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب الأدب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2736]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/الجنائز 1 (1433) (تحفة الأشراف: 10044)، و مسند احمد (1/89)، وسنن الدارمی/الاستئذان 5 (2675) (صحیح) (حارث بن عبداللہ أعور ضعیف راوی ہے، اور ابواسحاق سبیعی مدلس اور مختلط راوی ہیں، مؤلف نے حارث بن عبداللہ أعور کی تضعیف کا ذکر کیا ہے، اور شواہد کا بھی ذکر ہے، اور اسی لیے حدیث کی تحسین کی ہے، اور صحیح لغیرہ ہے، ملاحظہ ہو: الصحیحة 1832، اور دیکھئے اگلی حدیث)»
وضاحت: ۱؎: یہ حقوق ایسے ہیں کہ ان پر عمل کرنے سے باہمی اخوت و محبت کی رسی مضبوط ہوتی ہے، حدیث میں بیان کردہ حقوق بظاہر بڑے نہیں ہیں لیکن انجام اور نتیجے کے اعتبار سے بہت بڑے ہیں۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف، ابن ماجة (1433) // ضعيف سنن ابن ماجة برقم (301) ، المشكاة (4643) ، الصحيحة (73) //
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
ابن ماجه (1433)
الحارث الأعور ضعيف
وحديث مسلم (2162) يغني عنه
انوار الصحيفة ص 268

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1940
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قال: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لِلْمُؤْمِنِ عَلَى الْمُؤْمِنِ سِتُّ خِصَالٍ: يَعُودُهُ إِذَا مَرِضَ، وَيَشْهَدُهُ إِذَا مَاتَ، وَيُجِيبُهُ إِذَا دَعَاهُ، وَيُسَلِّمُ عَلَيْهِ إِذَا لَقِيَهُ، وَيُشَمِّتُهُ إِذَا عَطَسَ، وَيَنْصَحُ لَهُ إِذَا غَابَ أَوْ شَهِدَ".
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن کے مومن پر چھ حقوق ہیں: جب بیمار ہو تو وہ اس کی عیادت کرے، جب مر جائے تو اس کے جنازے میں شریک رہے، جب دعوت کرے تو اسے قبول کرے، جب وہ اس سے ملے تو اسے سلام کرے، جب چھینکے اور «الحمد للہ» کہے تو جواب میں «یرحمک اللہ» کہے، اور اس کی خیر خواہی کرے خواہ اس کے پیٹھ پیچھے ہو یا سامنے“۔ [سنن نسائي/كتاب الجنائز/حدیث: 1940]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن کے مومن پر چھ حق ہیں: جب وہ بیمار ہو جائے تو اس کی بیمار پرسی کرے، جب وہ فوت ہو جائے تو (اس کے کفن، دفن اور جنازے میں) شریک ہو، جب وہ دعوت دے تو قبول کرے، جب وہ اسے ملے تو سلام کہے، جب اسے چھینک آئے تو اسے دعا دے اور اس کی خیر خواہی کرے جب وہ غائب ہو یا موجود۔“ [سنن نسائي/كتاب الجنائز/حدیث: 1940]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الأدب 1 (2737)، (تحفة الأشراف: 13066)، مسند احمد 2/321، 372، 412، 540 (صحیح) و ورد عندخ و م بلفظ ’’خمس‘‘أی بعدم ذکر ’’وینصح لہ إذا۔۔۔ الخ‘‘ راجع خ /الجنائز 2 (1240)، صحیح مسلم/السلام 3 (2162)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1433
حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لِلْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ سِتَّةٌ بِالْمَعْرُوفِ: يُسَلِّمُ عَلَيْهِ إِذَا لَقِيَهُ، وَيُجِيبُهُ إِذَا دَعَاهُ، وَيُشَمِّتُهُ إِذَا عَطَسَ، وَيَعُودُهُ إِذَا مَرِضَ، وَيَتْبَعُ جِنَازَتَهُ إِذَا مَاتَ، وَيُحِبُّ لَهُ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ".
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان کی مسلمان پر حسن سلوک کے چھ حقوق ہیں: ۱۔ جب اس سے ملاقات ہو تو اسے سلام کرے، ۲۔ جب وہ دعوت دے تو اس کی دعوت قبول کرے، ۳۔ جب وہ چھینکے اور «الحمد لله» کہے تو جواب میں «يرحمك الله» کہے، ۴۔ جب وہ بیمار ہو تو اس کی عیادت (بیمار پرسی) کرے، ۵۔ جب اس کا انتقال ہو جائے تو اس کے جنازہ کے ساتھ جائے، ۶۔ اور اس کے لیے وہی پسند کرے جو اپنے لیے پسند کرتا ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1433]
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دستور کے مطابق مسلمان کے مسلمان پر چھ حق ہیں۔ جب اس سے ملے تو سلام کہے، جب وہ اسے دعوت دے تو اس کی دعوت قبول کرے، جب اسے چھینک آئے تو اسے دعا دے، جب وہ بیمار ہو جائے تو اس کی بیمار پرسی کرے، جب وہ فوت ہو جائے تو اس کے جنازے کے ساتھ جائے اور اس کے لیے وہی کچھ پسند کرے جو اپنے لیے پسند کرتا ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1433]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن الترمذی/الأدب 1 (2736)، (تحفة الأشراف: 10044)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/88، 89، 2/372، 412)، سنن الدارمی/الاستئذان 5 (2675) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: ضعيف هو صحيح دون زيادة وحب وهي ثابتة في حديث آخر
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (2736)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 428

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1434
حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ أَفْلَحَ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لِلْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ أَرْبَعُ خِلَالٍ: يُشَمِّتُهُ إِذَا عَطَسَ، وَيُجِيبُهُ إِذَا دَعَاهُ، وَيَشْهَدُهُ إِذَا مَاتَ، وَيَعُودُهُ إِذَا مَرِضَ".
ابومسعود (عقبہ بن عمرو) انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر چار حقوق ہیں: جب اسے چھینک آئے اور وہ «الحمدلله» کہے تو اس کے جواب میں «يرحمك الله» کہے، جب وہ دعوت دے تو اس کی دعوت کو قبول کرے، جب اس کا انتقال ہو جائے تو اس کے جنازہ میں حاضر ہو، اور جب بیمار ہو جائے تو اس کی عیادت کرے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1434]
حضرت ابو مسعود عقبہ بن عمرو انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان کے ذمے مسلمان کے چار کام ہیں: جب اسے چھینک آئے تو اسے دعا دے، جب وہ اسے دعوت دے تو قبول کرے، جب وہ فوت ہو جائے تو (اس کے جنازے میں) حاضر ہو اور جب وہ بیمار ہو جائے تو اس کی عیادت کرے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1434]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 9979، ومصباح الزجاجة: 505)، مسند احمد (5/272) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 775
أَخْبَرَنَا الْمُقْرِئُ، نا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُجَيْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (حَقُّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ أَنْ يُسَلِّمَ عَلَيْهِ إِذَا لَقِيَهُ، وَيُشَمِّتَهُ أَوْ يُسَمِّتَهُ إِذَا عَطِسَ، وَيُجِيبَهُ إِذَا دَعَاهُ، وَيَعُودُهُ إِذَا مَرِضَ، وَيَشْهَدَهُ إِذَا مَاتَ، وَيَنْصَحَ لَهُ إِذَا غَابَ) ) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان کا دوسرے پر حق ہے کہ جب وہ اس سے ملاقات کرے تو اسے سلام کرے، جب وہ چھینک مار کر «الحمدللہ» کہے تو یہ اسے «يرحمك الله» کہہ کر جواب دے، جب اسے دعوت دے تو وہ اسے قبول کرے، جب بیمار ہو جائے تو اس کی عیادت کرے، جب فوت ہو جائے تو اس کے جنازے میں شرکت کرے اور اس کی غیر موجودگی میں اس کے لیے خیر خواہی کرے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب البر و الصلة/حدیث: 775]
تخریج الحدیث: «بخاري، رقم: 6222، 5175، 2445، 1239 . مسلم، كتاب السلام، باب من حق المسلم للمسلم رد السلام، رقم: . . .، سنن ابوداود، رقم: 5030 . سنن ترمذي، رقم: 2736 .»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 923
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللهِ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ حَكِيمِ بْنِ أَفْلَحَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ‏:‏ ”أَرْبَعٌ لِلْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ‏:‏ يَعُودُهُ إِذَا مَرِضَ، وَيَشْهَدُهُ إِذَا مَاتَ، وَيُجِيبُهُ إِذَا دَعَاهُ، وَيُشَمِّتُهُ إِذَا عَطَسَ‏.‏“
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان کے مسلمان پر چار حق ہیں: جب وہ بیمار ہو تو اس کی تیمار داری کرے، جب وہ فوت ہو جائے تو اس کے جنازے میں شریک ہو، جب وہ دعوت دے تو اس کی دعوت قبول کرے، اور جب اسے چھینک آئے تو اس کا جواب دے۔“ [الادب المفرد/كتاب العطاس والتثاؤب/حدیث: 923]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1434» أنظر الصحيحة: 2154
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2669
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لِلْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ سِتٌّ: يُسَلِّمُ عَلَيْهِ إِذَا لَقِيَهُ وَيُشَمِّتُهُ إِذَا عَطَسَ، وَيَعُودُهُ إِذَا مَرِضَ، وَيُجِيبُهُ إِذَا دَعَاهُ، وَيَشْهَدُهُ إِذَا تُوُفِّيَ، وَيُحِبُّ لَهُ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ، وَيَنْصَحُ لَهُ بِالْغَيْبِ".
امیر المومنین سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان کے مسلمان پر چھ حق ہیں: جب ملے تو اسے سلام کرے، جب اسے چھینک آئے تو جواب دے (یعنی چھینکنے والا الحمد للہ کہے تو جواب میں یرحمک اللہ کہے)، بیمار ہو جائے تو اس کی بیمار پرسی کرے، جب اسے دعوت دے تو قبول کر لے، جب فوت ہو جائے تو (تجہیز و تکفین و تدفین میں) حاضری دے۔ جو اپنے لئے پسند کرے وہی اپنے مسلمان بھائی کے لئے پسند کرے اور اس کی غیر حاضری میں اس کی خیر خواہی کرے۔“ [سنن دارمي/من كتاب الاستئذان/حدیث: 2669]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن الحارث هو: ابن عبد الله الأعور، [مكتبه الشامله نمبر: 2675] »
اس حدیث کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 2736] ، [ابن ماجه 1433] ، [أبويعلی 435، وغيرهم وله شاهد عند مسلم 2162]
وضاحت: (تشریح حدیث 2668)
سلام کرنا، چھینک آنے پر جو الحمد للہ کہے اسے جواب دینا، بیمار پرسی کرنا، دعوت قبول کرنا، جنازے میں شریک ہونا، جو اپنے لئے پسند کرے وہی اس کے لئے پسند کرنا، اور پیٹھ پیچھے اس کے ساتھ بھلائی کرنا، یہ تمام حسنِ اخلاق اور اعمالِ صالحہ ہیں، جن پر سب کو عمل کرنا چاہیے۔
آج کے دور میں پیٹھ پیچھے بھلائی کرنا بہت کم دیکھنے میں آتا ہے۔
اکثر مسلمان ایک دوسرے کی غیبت اور عیب جوئی کرتے ہیں جو بہت بڑا گناہ ہے۔
الله تعالیٰ سب کو ہدایت دے، آمین۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن الحارث هو: ابن عبد الله الأعور
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 712
712/923- (صحيح) عن ابن مسعود، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:" أربع للمسلم على المسلم: يعوده إذا مرض، ويشهده إذا مات، ويجيبه إذا دعاه، ويشمته إذا عطس".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان کے مسلمان پر چار حق ہیں: جب وہ بیمار ہو تو اس کی عیادت کرے، جب وہ فوت ہو جائے تو اس (کے جنازے) میں حاضر ہو، جب وہ اسے دعوت دے تو اس کی دعوت قبول کرے، اور جب اسے چھینک آئے تو اسے (یرحمک اللہ کہہ کر) دعا دے۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 712]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1434» أنظر الصحيحة: 2154
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4643
الْفَصْلُ الثَّانِي 4643 - عَنْ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"لِلْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ سِتٌّ بِالْمَعْرُوفِ  : يُسَلِّمُ عَلَيْهِ إِذَا لَقِيَهُ، وَيُجِيبُهُ إِذَا دَعَاهُ، وَيُشَمِّتُهُ إِذَا عَطَسَ، وَيَعُودُهُ إِذَا مَرِضَ، وَيَتْبَعُ جِنَازَتَهُ إِذَا مَاتَ، وَيُحِبُّ لَهُ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَالدَّارِمِيُّ.
علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”مسلمان کے مسلمان پر دستور کے مطابق چھ حقوق ہیں: جب اس سے ملاقات کرے تو اسے سلام کرے، جب وہ دعوت دے تو اسے قبول کرے، جب وہ چھینک مارے (اور وہ «الْحَمْدُ لِلّٰهِ» ”تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں“ کہے) تو اسے «يَرْحَمُكَ اللّٰهُ» ”اللہ تجھ پر رحم فرمائے“ کہے، جب وہ بیمار ہو جائے تو اس کی عیادت کرے، جب وہ فوت ہو جائے تو اس کے جنازے میں شریک ہو، اور اس کے لیے وہی کچھ پسند کرے جو وہ اپنے لیے پسند کرتا ہے۔“ سندہ ضعیف، رواہ الترمذی والدارمی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4643]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه الترمذي (2736 وقال: ھذا حديث حسن) و الدارمي (275/2. 276 ح 2636) [وابن ماجه (1433) و أحمد (88/1. 89) ]
٭ الحارث الأعور ضعيف و حديث مسلم (2162) يغني عنه .»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں