الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
858. بَابُ الدين يسر
دین کے آسان ہونے کا بیان۔
شواہد الحدیث — المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية حدیث نمبر 2913 (کل: 21 مقامات، 11 کتب)
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2913
مشکوۃ المصابیح: 35
صحیح ابن حبان: 194
1 تا 10
حدیث نمبر: 2913
وَقَالَ مُسَدَّدٌ أَيْضًا: حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ قَيْسٍ (ح) .
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا وَهْبٌ هُوَ ابْنُ بَقِيَّةَ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، عَنْ حُسَيْنٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ النَّاسَ فَقَالَ: إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ أَعْطَى كُلَّ ذِي حَقٍّ حَقَّهُ، إِنَّ اللهَ فَرَضَ فَرَائِضَ، وَسَنَّ سُنَنًا وَحَدَّ حُدُودًا، وَأَحَلَّ حَلَالًا وَحَرَّمَ حَرَامًا، وَشَرَعَ الْإِسْلَامَ فَجَعَلَهُ سَهْلًا فَسِيحًا وَاسِعًا وَلَمْ يَجْعَلْهُ ضَيِّقًا، أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّهُ لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ، وَلَا دِينَ لِمَنْ لَا عَهْدَ لَهُ، وَمَنْ نَكَثَ ذِمَّةَ اللهِ تَعَالَى طَلَبَهُ، وَمَنْ نَكَثَ ذِمَّتِي خَاصَمْتُهُ، وَمَنْ خَاصَمْتُهُ فَلَجْتُ عَلَيْهِ بِالْحُجَّةِ، وَمَنْ نَكَثَ ذِمَّتِي لَمْ تَنَلْهُ شَفَاعَتِي، وَلَمْ يَرِدْ عَلَيَّ الْحَوْضَ أَلَا وَإِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ لَمْ يُرَخِّصْ فِي الْقَتْلِ إِلَّا فِي ثَلَاثٍ: مُرْتَدٍّ بَعْدَ إِيمَانٍ، وَزَانٍ بَعْدَ إِحْصَانٍ أَوْ قَاتِلِ نَفْسٍ فَيُقْتَلُ بِهَا اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ عزوجل نے ہر صاحبِ حق کو اس کا حق عطا فرما دیا ہے، یقیناً اللہ تعالیٰ نے فرائض مقرر کیے، سنتیں (طریقے) جاری فرمائیں، حدود متعین کیں، حلال کو جائز اور حرام کو ممنوع قرار دیا ہے؛ نیز اس نے اسلام کو بطورِ دین مشروع کر کے اسے نہایت سہل، کشادہ اور وسعت والا بنایا ہے اور اس میں کسی قسم کی تنگی نہیں رکھی۔ اے لوگو! آگاہ رہو کہ اس شخص کا کوئی کامل ایمان نہیں جس میں امانت داری نہیں، اور اس کا کوئی دین نہیں جس میں عہد کی پاسداری نہیں۔ جس کسی نے اللہ تعالیٰ کے عہد کو توڑا، اللہ اس کا محاسبہ کرے گا، اور جس نے میرے عہد و پیمان کی خلاف ورزی کی تو میں (بروزِ قیامت) اس کا فریقِ مخالف بنوں گا، اور میں جس کا فریقِ مخالف بن گیا تو میں اس پر اپنی قطعی دلیل کے ساتھ غالب آ جاؤں گا۔ جس نے میرا عہد توڑا اسے میری شفاعت نصیب نہیں ہوگی اور نہ ہی وہ میرے حوض پر وارد ہو سکے گا۔ خبردار! اللہ عزوجل نے کسی کے قتل کی اجازت نہیں دی سوائے تین صورتوں کے: ایمان لانے کے بعد مرتد ہو جانے والا، شادی شدہ ہونے کے بعد زنا کا مرتکب ہونے والا، یا کسی جان کا قاتل جسے (قصاص میں) قتل کیا جائے۔“ (پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے التجا کی:) «اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ» ”اے اللہ! کیا میں نے (تیرا پیغام) پہنچا دیا؟“
امام مسدد اور امام ابویعلیٰ نے اس کی تخریج کی ہے، اس کی سند میں موجود راوی حسین بن قیس متروک اور ضعیف ہے، تاہم حدیث کے مفاہیم دیگر صحیح نصوص سے ثابت ہیں۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الإيمان والتوحيد/حدیث: 2913]

تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه حسين بن قيس الملقب بحنش وهو متروك الحديث (مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 172)»
«أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11532، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 798، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 127/1، 7179»
«أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11532، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 798، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 127/1، 7179»
الحكم على الحديث:
في إسناده متروك
حدیث نمبر: 35
35 - وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَلَّمَا خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا قَالَ:"لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ، وَلَا دِينَ لِمَنْ لَا عَهْدَ لَهُ". رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي"شُعَبِ الْإِيمَانِ".
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بھی ہمیں خطاب کرتے تو فرماتے: ”جس شخص میں امانت نہیں اس کا ایمان ہی نہیں، اور جس شخص کا عہد نہیں اس کا کوئی دین ہی نہیں“۔ اس حدیث کو بیہقی نے شعب الایمان میں روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الإيمان/حدیث: 35]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه البيهقي في شعب الإيمان (4352 والسنن الکبري 6/ 288) [و أحمد (3/ 135ح12410، و 154/3، 210، 251) و أورده الضياء في المختارة (5/ 74 ح 1699، 7/ 224 ح 2660. 2663) و للحديث شواهد عند ابن حبان (الإحسان: 194، وسنده حسن) و ابن خزيمة (3335) وغيرهما وھو بھا حسن .] »
قال الشيخ الألباني: «حسن»
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
حدیث نمبر: 12383
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا بَهْزٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو هِلَالٍ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: مَا خَطَبَنَا نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِلَّا قَالَ:" لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ، وَلَا دِينَ لِمَنْ لَا عَهْدَ لَهُ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں کوئی خطبہ ایسا نہیں دیا جس میں یہ نہ فرمایا ہو کہ اس شخص کا ایمان نہیں جس کے پاس امانت داری نہ ہو اور اس شخص کا دین نہیں جس کے پاس وعدہ کی پاسداری نہ ہو۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12383]
الحكم على الحديث:
حديث حسن، وهذا إسناد ضعيف لضعف أبى هلال الراسبي، لكنه لم یتفرد بھذا الحدیث فیعتبر به فیتحسن الحدیث بطرقة
حدیث نمبر: 12567
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَسَنٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو هِلَالٍ الرَّاسِبِيُّ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَلَّمَا خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا قَالَ:" لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ، وَلَا دِينَ لِمَنْ لَا عَهْدَ لَهُ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت کم ہمیں کوئی خطبہ ایسا دیا ہے جس میں یہ نہ فرمایا ہو کہ اس شخص کا ایمان نہیں جس کے پاس امانت داری نہ ہو اور اس شخص کا دین نہیں جس کے پاس وعدہ کی پاسداری نہ ہو۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12567]
الحكم على الحديث:
حديث حسن، وهذا إسناد ضعيف لضعف أبى هلال الراسبي، وسلف الكلام على إسناده برقم: 12383
حدیث نمبر: 13199
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، وَحَسَنُ بْنُ مُوسَى ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو هِلَالٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: مَا خَطَبَنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا قَالَ:" لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ، وَلَا دِينَ لِمَنْ لَا عَهْدَ لَهُ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں کوئی خطبہ ایسا نہیں دیا جس میں یہ نہ فرمایا ہو کہ اس شخص کا ایمان نہیں جس کے پاس امانت داری نہ ہو اور اس شخص کا دین نہیں جس کے پاس وعدہ کی پاسداری نہ ہو۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13199]
الحكم على الحديث:
حدیث حسن، وهذا إسناد ضعیف لضعف أبی ھلال الراسبی، وسلف ھذا الحدیث من حسن بن موسی وحدہ برقم: 12567 وانظر: 12383
حدیث نمبر: 13637
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ زِيَادٍ الثَّقَفِيُّ ، سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ، وَلَا دِينَ لِمَنْ لَا عَهْدَ لَهُ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس شخص کا ایمان نہیں جس کے پاس امانت داری نہ ہو اور اس شخص کا دین نہیں جس کے پاس وعدہ کی پاسداری نہ ہو۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13637]
الحكم على الحديث:
حديث حسن،وھذا إسناده ضعيف لجهالة المغیرۃ بن زیاد، وقد توبع
حدیث نمبر: 848
848 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الْعَبَّاسِ الْبَزَّارُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادِ بْنِ بِشْرٍ، ثنا أَبُو الْفَضْلِ، جَعْفَرُ بْنُ عَامِرٍ الْبَزَّارُ، ثنا عَفَّانُ، ثنا حَمَّادٌ، ثنا مُغِيرَةُ بْنُ زِيَادٍ الثَّقَفِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ، وَلَا دِينَ لِمَنْ لَا عَهْدَ لَهُ»
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس میں امانت نہیں اس کا ایمان نہیں اور جس کا عہد نہیں اس کا دین نہیں۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 848]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه أحمد: 3/251»
مغیرہ بن زیاد ثقفی مجہول الحال ہے۔
مغیرہ بن زیاد ثقفی مجہول الحال ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 849
849 - وَأَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْمُعَدِّلُ، أبنا ابْنُ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ، ثنا أَبُو هِلَالٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَلَّمَا خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا قَالَ: «لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ، وَلَا دِينَ لِمَنْ لَا عَهْدَ لَهُ»
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب بھی ہمیں خطاب کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس میں امانت نہیں اس کا ایمان نہیں اور جس کا عہد نہیں اس کا دین نہیں۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 849]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه أحمد: 3/135، والمعجم الاوسط: 2606، وابويعلى: 2863»
قتادہ مدلس کا عنعنہ اور ابوہلال ضعیف ہے۔
قتادہ مدلس کا عنعنہ اور ابوہلال ضعیف ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 5140
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ مَا خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِلَّا قَالَ لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ وَلَا دِينَ لِمَنْ لَا عَهْدَ لَهُ
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب بھی ہم سے خطاب کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس شخص کا کوئی ایمان نہیں، جو امانت پوری نہیں کرتا اور اس آدمی کا کوئی دین نہیں، جس میں معاہدے کی پاسداری نہیں۔ [الفتح الربانی/أبواب الأمان والصلح والمهادنة/حدیث: 5140]
تخریج الحدیث: «حديث حسن، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12567 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12595»
الحكم على الحديث:
حديث حسن
حدیث نمبر: 9758
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ مَا خَطَبَنَا نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِلَّا قَالَ لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ وَلَا دِينَ لِمَنْ لَا عَهْدَ لَهُ
۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،وہ کہتے ہیں: نبی کریم جب بھی ہم سے خطاب کرتے تھے تو اس میں یہ فرماتے تھے: اس آدمی کا ایمان نہیں، جس کی امانت نہیں اور اس آدمی کا دین نہیں، جس کا عہد وپیمان کوئی نہیں۔ [الفتح الربانی/القسم الخامس: مسائل الترهيب من الكبائر وسائر المعاصي/حدیث: 9758]
تخریج الحدیث: «حديث حسن، أخرجه ابن ابي شيبة: 11/ 11، وابويعلي: 2863، والبزار: 100، والبيھقي: 6/288، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12383 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12410»
وضاحت: فوائد: … خیانت کرنا بہت بڑا جرم ہے، یہ قبیح عمل منافق کی صفت ہے، ایمان کے ساتھ خیانت کا کوئی سمجھوتہ نہیں، آدمی جس چیز کی خیانت کرے گا وہ قیامت والے دن اپنے کندھے پر اٹھا کر لائے گا۔ وہ کیسا منظر ہو گا کہ آدمی کی پیٹھ پر اونٹ، گائے اور بکری وغیرہ لدے ہوئے ہوں گے اور وہ اپنی طبعی آواز نکال رہے ہوں گے۔
آجکل حکومتی عہدیدار بالعموم اور سیاسی لیڈر بالخصوص قومی خزانوں کو لوٹنا اپنا ذاتی حق سمجھتے ہیں اور وہ سرے سے حلت و حرمت میں تمیز کرنے سے قاصر ہیں، زکوۃ کمیٹیوں کی رقم حقداروںمیں نہیں، بلکہ قرابتداروں یایاروں میں بانٹی جاتی ہیں اور عوام الناس کی اکثریت کو جہاں اور جس انداز میں موقع ملتا ہے، وہ شکار ضائع نہیں جانے دیتے، وہ سرکاری اداروں کا مال چوری کرنے کی صورت میں ہو یا سرکاری جگہ پر قبضہ جمانے کی صورت میں۔ یہ سب خیانتیں ہیں۔ جن کی سزا بھگتنی پڑے گی۔