🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں نمبر سے تلاش کل احادیث (4627)
حدیث نمبر لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
926. بَابُ ذِكْرِ الْمَوْتِ وقصر الأمل
موت کے تذکرے اور (دنیاوی) امیدوں کو مختصر رکھنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية حدیث نمبر 3120 (کل: 11 مقامات، 9 کتب)
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3120
سنن ابن ماجہ: 4259
معجم صغیر للطبرانی : 1048
المستدرک علی الصحیحین: 8837
الجامع الكامل: 7844
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9615، 18214
المعجم الکبیر للطبرانی: 13479
المعجم الاوسط: 4671، 6488
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7297
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3120
حَدَّثَنَا الْخَلِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا ، أَنَا حَبِيبُ بْنُ الشَّهِيدِ ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الْحَسَنِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «‏‏‏‏أَيُّ الْمُؤْمِنِينَ أَكْيَسُ؟» ‏‏‏‏ قَالُوا: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ: «‏‏‏‏أَكْيَسُ الْمُؤْمِنِينَ أَكْثَرُهُمْ لِلْمَوْتِ ذِكْرًا، وَأَحْسَنُهُمْ لَهُ اسْتِعْدَادًا» ‏‏‏‏.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”مومنوں میں سب سے زیادہ زیرک اور عقل مند کون ہے؟“ صحابہ کرام علیہم الرضوان نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مومنوں میں سب سے زیادہ عقل مند وہ ہیں جو موت کو سب سے زیادہ یاد کرتے ہیں اور اس کے لیے سب سے بہترین تیاری کرنے والے ہیں۔“
[تخریج: یہ حدیث ابن ماجہ (4259) اور بیہقی (شعب الایمان: 10107) میں مروی ہے، اس کی سند میں خلیل بن زکریا ضعیف راوی ہے، تاہم دیگر شواہد کی بنا پر یہ روایت معنوی طور پر صحیح اور حسن لغیرہ ہے] [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الرقائق/حدیث: 3120]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8667، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7295، 7296، 7297/2»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4259
حَدَّثَنَا الزُّبَيْرُ بْنُ بَكَّارٍ , حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ , حَدَّثَنَا نَافِعُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ , عَنْ فَرْوَةَ بْنِ قَيْسٍ , عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ , عَنْ ابْنِ عُمَرَ , أَنَّهُ قَالَ: كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَجَاءَهُ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ , فَسَلَّمَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , ثُمَّ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , أَيُّ الْمُؤْمِنِينَ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا" , قَالَ: فَأَيُّ الْمُؤْمِنِينَ أَكْيَسُ؟ قَالَ:" أَكْثَرُهُمْ لِلْمَوْتِ ذِكْرًا , وَأَحْسَنُهُمْ لِمَا بَعْدَهُ اسْتِعْدَادًا , أُولَئِكَ الْأَكْيَاسُ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا کہ آپ کے پاس ایک انصاری شخص آیا، اس نے آپ کو سلام کیا، پھر کہنے لگا: اللہ کے رسول! مومنوں میں سے کون سب سے بہتر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جو ان میں سب سے اچھے اخلاق والا ہے“، اس نے کہا: ان میں سب سے عقلمند کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو ان میں موت کو سب سے زیادہ یاد کرے، اور موت کے بعد کی زندگی کے لیے سب سے اچھی تیاری کرے، وہی عقلمند ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4259]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھا، ایک انصاری صحابی آئے، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا، پھر کہا: ”اللہ کے رسول! کون سا مومن افضل ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کا اخلاق زیادہ اچھا ہو۔“ انہوں نے کہا: ”کون سا مومن زیادہ عقل مند ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو موت کو زیادہ یاد کرتے ہیں اور اس کے بعد (کے مراحل) کے لیے زیادہ اچھی تیاری کرتے ہیں، یہی عقل مند ہیں۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4259]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 7333، ومصباح الزجاجة: 1524) (حسن)» ‏‏‏‏ (سند میں فروہ بن قیس اور نافع بن عبد اللہ مجہول ہیں، لیکن حدیث دوسرے شواہد سے حسن ہے، ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 1384)
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1048
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ شَيْبَةَ الْمِصْرِيُّ ، بِمِصْرَ، أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الأُمَوِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ ، عَنْ مُعَلَّى الْكِنْدِيِّ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَاشِرَ عَشَرَةٍ، فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ، فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ،"مَنْ أَكْيَسُ النَّاسِ وَأَحْزَمُ النَّاسِ؟، فَقَالَ: أَكْثَرَهُمْ ذِكْرًا لِلْمَوْتِ، وَأَشَدُّهُمُ اسْتِعْدَادًا لِلْمَوْتِ قَبْلَ نُزُولِ الْمَوْتِ، أُولَئِكَ هُمُ الأَكْيَاسُ ذَهَبُوا بِشَرَفِ الدُّنْيَا وَكَرَامَةِ الآخِرَةِ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلِ، إِلا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، وَلا رَوَاهُ عَنْ مُعَلَّى الْكِنْدِيِّ، إِلا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اس وقت میں دس مسلمانوں میں دسواں تھا، تو انصار کا ایک آدمی اٹھا اور کہنے لگا: اے اللہ کے نبی! تمام لوگوں سے سمجھ دار کون ہے؟ اور سب سے ہوشیار کون ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو موت کو سب سے زیادہ یاد کرنے والا ہو، اور اس کے آنے سے پہلے اس کے لیے تیاری کرنے والا ہو، اور وہ لوگ ہوشیار ہیں جو دنیا اور آخرت کی عزت و شرافت لے گئے۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب الرقاق/حدیث: 1048]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 13536، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6488، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1008
قال الهيثمي: إسناده حسن، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (10 / 309)»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8837
حدثنا علي بن حَمْشَاذَ العَدْل، حدثنا أبو الجُماهِر محمد بن عثمان الدِّمشقي، حدثني الهيثم بن حُميد، أخبرني أبو مُعَيد حفص بن غَيْلان، عن عطاء بن أبي رَبَاح قال: كنت مع عبد الله بن عمر، أَتاه فتًى يسألُه عن إسدال العِمامة، فقال ابن عمر: سأخبرُك عن ذلك بعلمٍ إن شاء الله، كنتُ عاشرَ عَشَرةٍ في مسجد رسول الله ﷺ؛ أبو بكر وعمرُ وعثمانُ وعليٌّ وابنُ مسعود وحذيفةُ وابنُ عَوْف وأبو سعيدٍ الخُدْري، فجاء فتًى من الأنصار فسلَّم على رسول الله ﷺ ثم جلس، فقال: يا رسول الله، أيُّ المؤمنين أفضلُ؟ قال:"أحسنُهم خُلُقًا" قال: فأيُّ المؤمنين أكيَسُ؟ قال:"أكثرُهم للموت ذِكرًا، وأحسنُهم له استعدادًا قبل أن يَنزِلَ بهم، أولئك من الأَكْياس". ثم سَكَتَ الفتى، وأقبل عليه (1) النبيُّ ﷺ فقال:"يا معشرَ المهاجرين، خمسٌ إن ابتُلِيتم بهن، ونَزَل (2) فيكم أعوذُ بالله أن تُدركوهنَّ: لم تَظهَرِ الفاحشةُ في قوم قطُّ حتى يَعمَلوها (3) إلَّا ظهر فيهم الطاعونُ والأوجاعُ التي لم تكن مَضَت في أسلافِكم، ولم يَنقُصوا المِكيالَ والميزانَ إِلَّا أُخِذوا بالسِّنين وشدَّة المَؤونة وجَوْر السلطان عليهم، ولم يَمنَعوا زكاة أموالهم إلَّا مُنِعوا القَطْرَ من السماء، ولولا البهائمُ لم يُمطَروا، ولم يَنقُضوا عهدَ الله وعهدَ رسوله إلَّا سُلِّط عليهم عدوُّهم من غيرِهم وأَخَذوا بعضَ ما كان في أيديهم، وما لم يَحكُمْ أئمَّتُهم بكتاب الله إِلَّا أَلقى (4) الله بأسَهم بينهم". ثم أَمَرَ عبد الرحمن بن عوفٍ يتجهَّزُ لسَرِيَّة بَعَثَه عليها، وأصبح عبدُ الرحمن قد اعتَمَّ بعمامةٍ من كَرَابيسَ سوداءَ، فأدناه النبيُّ ﷺ ثم نَقضَه وعمَّمه بعمامةٍ بيضاءَ، وأرسلَ من خلفِه أربعَ أصابعَ ونحوَ ذلك، وقال:"هكذا يا ابنَ عوفٍ اعتَمَّ، فإنه أعرَبُ وأحسنُ"، ثم أمر النبيُّ ﷺ بلالًا أن يدفع إليه اللِّواءَ، فَحَمِدَ الله وصلَّى على النبي ﷺ ثم قال:"خُذِ ابنَ عوفٍ، فاغزُوا جميعًا في سبيل الله، فقاتِلُوا مَن كَفَر بالله، ولا تَغلُّوا ولا تَغدِروا ولا تُمثِّلوا ولا تَقتُلوا وَليدًا، فهذا عهدُ اللهِ وسيرةُ نبيِّه" ﷺ (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8623 - صحيح
عطاء بن ابی رباح بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھا، ان کے پاس ایک نوجوان آیا اور ان سے عمامہ لٹکانے (شملہ چھوڑنے) کے بارے میں پوچھنے لگا۔ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”ان شاء اللہ! میں تمہیں علم کی روشنی میں اس کے متعلق بتاؤں گا۔ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں دس آدمیوں میں دسواں تھا؛ ابوبکر، عمر، عثمان، علی، ابن مسعود، حذیفہ، ابن عوف اور ابوسعید خدری رضی اللہ عنہم اجمعین موجود تھے۔ اتنے میں انصار کا ایک نوجوان آیا، اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا اور بیٹھ گیا، پھر پوچھا: یا رسول اللہ! کون سا مومن سب سے افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔“ اس نے پوچھا: تو کون سا مومن سب سے زیادہ عقلمند ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو موت کو سب سے زیادہ یاد کرنے والا ہو، اور موت کے آنے سے پہلے اس کے لیے سب سے اچھی تیاری کرنے والا ہو، یہی لوگ سب سے زیادہ عقلمند ہیں۔“ پھر وہ نوجوان خاموش ہو گیا، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”اے مہاجرین کی جماعت! پانچ خصلتیں ایسی ہیں کہ اگر تم ان میں مبتلا ہو جاؤ، اور وہ تم میں نازل ہو جائیں، اور میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں کہ تم ان کا زمانہ پاؤ: کسی قوم میں کبھی بے حیائی ظاہر نہیں ہوتی یہاں تک کہ وہ اسے کھلم کھلا کرنے لگیں، مگر ان میں طاعون اور ایسی بیماریاں پھیل جاتی ہیں جو ان کے آباؤ اجداد میں نہیں گزری تھیں۔ اور وہ ناپ تول میں کبھی کمی نہیں کرتے مگر انہیں قحط سالی، رزق کی تنگی اور بادشاہ کے ظلم کے ذریعے پکڑ لیا جاتا ہے۔ اور وہ کبھی اپنے مالوں کی زکوٰۃ ادا کرنے سے نہیں رکتے مگر ان سے آسمان کی بارش روک لی جاتی ہے، اور اگر جانور نہ ہوں تو ان پر کبھی بارش نہ برسے۔ اور وہ کبھی اللہ اور اس کے رسول کا عہد نہیں توڑتے مگر ان پر ان کے علاوہ (دیگر قوموں سے) ان کا دشمن مسلط کر دیا جاتا ہے جو ان کے زیرِ قبضہ بعض چیزیں چھین لیتا ہے۔ اور جب تک ان کے حکمران اللہ کی کتاب کے مطابق فیصلہ نہیں کرتے، اللہ ان کے درمیان باہمی لڑائی ڈال دیتا ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ ایک فوجی مہم کے لیے تیاری کریں جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بھیجنا تھا۔ صبح کے وقت عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے کالے سوتی کپڑے کا عمامہ باندھ رکھا تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنے قریب کیا، پھر اسے کھولا اور انہیں سفید عمامہ پہنایا، اور ان کی پشت پر چار انگلیوں کے برابر یا اس کے لگ بھگ (شملہ) لٹکا دیا، اور فرمایا: ”اے ابن عوف! اس طرح عمامہ باندھا کرو، کیونکہ یہ زیادہ خوبصورت اور بہتر ہے۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ انہیں جھنڈا دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کی حمد و ثنا بیان کی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجا، پھر فرمایا: ”اے ابن عوف! اسے پکڑو، پس تم سب اللہ کے راستے میں جہاد کرو، اور جو اللہ کے ساتھ کفر کرے اس سے لڑو، اور مالِ غنیمت میں خیانت نہ کرو، نہ غداری کرو، نہ کسی کا مثلہ (اعضاء کاٹنا) کرو، اور نہ کسی بچے کو قتل کرو۔ یہی اللہ کا عہد اور اس کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8837]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن من أجل حفص بن غيلان» [ترقيم الرساله 8837] [ترقيم الشركة 8726] [ترقيم العلميه 8623]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7844
7844- عن عطاء بن أبي رباح قال: كنا مع ابن عمر بمنى فجاءه فتى من أهل البصرة يسأله عن شيء فقال: سأخبرك عن ذلك كنت عند رسول الله صلى الله عليه وسلم عاشر عشرة في مسجد رسول الله أبو بكر وعمروعثمان وعلي وابن مسعود ومعاذ وحذيفة وأبو سعيد الخدري ورجل آخر سماه وأنا فجاءه فتى من الأنصار فسلم على رسول الله صلى الله عليه وسلم ثم جلس فقال: يا رسول الله أي المؤمنين أفضل؟ قال: أحسّنهم خلقا قال: فأي المؤمنين أكيس؟ قال: أكثرهم للموت ذكرا، وأحسن له استعدادا قبل أن ينزل بهم، أو قال به: أولئك الأكياس.
ثم سكت الفتى وأقبل علينا النبي صلى الله عليه وسلم فقال: لم تظهر الفاحشة في قوم قط حتى يعلنوا بها إلا ظهر فيهم الطاعون والأوجاع التي لم تكن مضت في أسلافهم، ولا نقصوا المكيال والميزان إلا أخذوا بالسنين، وشدة المؤنة، وجور السلطان عليهم، ولم يمنعوا زكاة أموالهم إلا منعوا القطر من السماء، ولولا البهائم لم يمطروا، ولن ينقضوا عهد الله ورسوله إلا سلط الله عليهم عدوهم، وأخذوا بعض ما كان في أيديهم، وإذا لم يحكم أئمتهم بكتاب الله جعل الله بأسهم بينهم.
قال: ثم أمر عبد الرحمن بن عوف أن يتجهز لسرية أمّره عليها، فأصبح قد اعتم بعمامة كرأبيس سوداء، فدعاه النبي صلى الله عليه وسلم، فنقضها، فعممه وأرسل من خلفه أربع أصابع أو نحوها، ثم قال: هكذا يا ابن عوف فاعتم، فإنه أعرف وأحسن، ثم أمر بلالا، أن يرفع إليه اللواء، فحمد الله، ثم قال: اغزوا جميعا في سبيل الله، قاتلوا من كفر بالله، لا تغلوا، ولا تغدروا، ولا تمثلوا، ولاتقتلوا وليدا، فهذا عهد الله وسنة نبيكم فيكم.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه البزار (6175)، والطبراني في الأوسط (4668)، والحاكم (4/540) كلهم من طرق عن أبي الجماهر محمد بن عثمان الدمشقي، حدثنا الهيثم بن حميد، حدثني حفص بن غيلان، عن عطاء بن أبي رباح فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9615
وَعَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ قَالَ: كُنَّا مَعَ ابْنِ عُمَرَ فَجَاءَ فَتًى مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ فَسَأَلَهُ عَنْ شَيْءٍ فَقَالَ: سَأُخْبِرُكَ عَنْ ذَلِكَ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَاشِرَ عَشَرَةٍ فِي مَسْجِدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ وَعَلِيٌّ وَابْنُ مَسْعُودٍ وَحُذَيْفَةُ وَأَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ وَرَجُلٌ آخَرُ سَمَّاهُ وَأَنَا، فَجَاءَ فَتًى مِنَ الْأَنْصَارِ فَسَلَّمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ جَلَسَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الْمُؤْمِنِينَ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا". قَالَ: أَيُّ الْمُؤْمِنِينَ أَكْيَسُ؟ قَالَ:" أَكْثَرُهُمْ لِلْمَوْتِ ذِكْرًا وَأَكْثَرُهُمْ لَهُ اسْتِعْدَادًا قَبْلَ أَنْ يَنْزِلَ بِهِمْ - أَوْ قَالَ: يَنْزِلَ بِهِ - أُولَئِكَ الْأَكْيَاسُ". ثُمَّ سَكَتَ وَأَقْبَلَ عَلَيْنَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" لَمْ تَظْهَرِ الْفَاحِشَةُ فِي قَوْمٍ قَطُّ إِلَّا ظَهَرَ فِيهِمُ الطَّاعُونُ وَالْأَوْجَاعُ الَّتِي لَمْ تَكُنْ فِي أَسْلَافِهِمْ، وَلَا نَقَصُوا الْمِكْيَالَ وَالْمِيزَانَ إِلَّا أُخِذُوا بِالسِّنِينَ وَشِدَّةِ الْمَئُونَةِ وَجَوْرِ السُّلْطَانِ عَلَيْهِمْ، وَلَمْ يَمْنَعُوا زَكَاةَ أَمْوَالِهِمْ إِلَّا مُنِعُوا الْقَطْرَ مِنَ السَّمَاءِ وَلَوْلَا الْبَهَائِمُ لَمْ يُمْطَرُوا، وَلَمْ يَنْقُضُوا عَهْدَ اللَّهِ وَعَهْدَ رَسُولِهِ إِلَّا سَلَّطَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ عَدُوَّهُمْ فَأَخَذَ بَعْضَ مَا كَانَ فِي أَيْدِيهِمْ، وَإِذَا لَمْ يَحْكُمْ أَئِمَّتُهُمْ بِكِتَابِ اللَّهِ إِلَّا جَعَلَ اللَّهُ بَأْسَهُمْ بَيْنَهُمْ".
قَالَ: ثُمَّ أَمَرَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ يَتَجَهَّزُ لِسَرِيَّةٍ أَمَّرَهُ عَلَيْهَا، فَأَصْبَحَ قَدِ اعْتَمَّ بِعِمَامَةٍ كَرَابِيسَ سَوْدَاءَ فَدَعَاهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنَقَضَهَا وَعَمَّمَهُ وَأَرْسَلَ مِنْ خَلْفِهِ أَرْبَعَ أَصَابِعَ ثُمَّ قَالَ:" هَكَذَا يَا ابْنَ عَوْفٍ فَاعْتَمَّ فَإِنَّهُ أَعْرَبُ وَأَحْسَنُ". ثُمَّ أَمَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِلَالًا أَنْ يَدْفَعَ إِلَيْهِ اللِّوَاءَ فَحَمِدَ اللَّهَ ثُمَّ قَالَ:" اغْزُوا جَمِيعًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَقَاتِلُوا مَنْ كَفَرَ بِاللَّهِ، لَا تَغُلُّوا وَلَا تَغْدِرُوا وَلَا تُمَثِّلُوا وَلَا تَقْتُلُوا وَلِيدًا".
فَهَذَا عَهْدُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَسُنَّتُهُ فِيكُمْ.
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ بَعْضَهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عطاء بن ابی رباح بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھے اہل بصرہ سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان آیا اس نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کسی چیز کے بارے میں دریافت کیا: تو انہوں نے فرمایا: میں تمہیں اس بارے میں بتاتا ہوں ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا مجھ سمیت دس افراد تھے ہم لوگ مسجد نبوی میں تھے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تھے۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تھے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ تھے۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ تھے۔ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ تھے۔ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ تھے (راوی کہتے ہیں: ایک اور صاحب کا انہوں نے نام لیا تھا) اور میں تھا انصار سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان آیا اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا اور پھر وہ بیٹھ گیا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! اہل ایمان میں کون زیادہ فضیلت رکھتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کے اخلاق زیادہ اچھے ہوں اس نے عرض کی: اہل ایمان میں کون زیادہ سمجھدار ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو موت کو کثرت سے یاد رکھے اور اس کے نازل ہونے سے پہلے اس کی بکثرت تیاری رکھے یہی لوگ سمجھدار ہیں پھر آپ خاموش ہو گئے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف متوجہ ہوئے اور آپ نے ارشاد فرمایا: جب بھی کسی قوم میں فحاشی ظاہر ہوتی ہے، تو ان کے درمیان طاعون اور مختلف قسم کی ایسی بیماریاں ظاہر ہوتی ہیں، جو ان سے پہلے لوگوں میں نہیں تھیں اور جب بھی کوئی قوم ماپنے اور وزن کرنے میں کمی کرتی ہے، تو انہیں قحط سالی گرفت میں لے لیتی ہے حالات میں سختی آ جاتی ہے حکمرانوں کا ظلم ان پر ہونے لگتا ہے اور جو لوگ اپنے اموال کی زکوۃ نہیں دیتے ہیں ان پر آسمان سے بارش نازل نہیں ہوتی، یہاں تک کہ اگر جانور نہ ہوں، تو ان پر بارش ہی نازل نہ ہو اور جو لوگ اللہ تعالیٰ کے نام کے عہد یا اس کے رسول کے نام کے عہد کو توڑتے ہیں اللہ تعالیٰ ان پر ان کے دشمن کو مسلط کر دیتا ہے، یہاں تک کہ وہ ان کی کچھ چیزوں کو اپنے قبضے میں لے لیتا ہے اور جب کسی قوم کے حکمران اللہ کی کتاب کے مطابق فیصلہ نہیں کرتے ہیں، تو اللہ تعالیٰ ان کے درمیان مشکل (یا اختلافات) ڈال دیتا ہے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کو یہ حکم دیا کہ وہ ایک جنگی مہم کے لئے تیاری کریں، جس کا امیر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ کو مقرر کیا تھا اگلے دن جب وہ صبح آئے تو انہوں نے سیاہ رنگ کا، موٹے اونی کپڑے کا عمامہ باندھا ہوا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلوایا ان کا عمامہ کھولا انہیں دوبارہ عمامہ باندھا اور پیچھے کی طرف چار انگل کا شملہ چھوڑا پھر آپ نے فرمایا: اے ابن عوف اس طرح عمامہ باندھا کرو، کیونکہ یہ عربوں کے رواج کے مطابق ہے اور زیادہ اچھا ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ انہیں جھنڈا دیں۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی پھر یہ فرمایا: تم سب لوگ اللہ کی راہ میں جنگ میں حصہ لو، اور جو لوگ اللہ تعالیٰ کا انکار کرتے ہیں ان کے ساتھ جنگ کرو تم خیانت نہ کرنا عہد شکنی نہ کرنا مثلہ نہ کرنا اور کسی بچے کو قتل نہ کرنا۔ یہ اللہ کے رسول کا عہد ہے اور تمہارے درمیان ان کی سنت ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9615]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1676)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6175»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18214
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَاشِرَ عَشْرَةٍ فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، مَنْ أَكْيَسُ النَّاسِ، وَأَحْزَمُ النَّاسِ؟ قَالَ:" أَكْثَرُهُمْ ذِكْرًا لِلْمَوْتِ، وَأَكْثَرُهُمُ اسْتِعْدَادًا لِلْمَوْتِ، قَبْلَ نُزُولِ الْمَوْتِ أُولَئِكَ هُمُ الْأَكْيَاسُ، ذَهَبُوا بِشَرَفِ الدُّنْيَا، وَكَرَامَةِ الْآخِرَةِ". قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، مجھ سمیت دس افراد تھے، انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص کھڑا ہوا، اُس نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! کون سب سے زیادہ سمجھدار ہے؟ اور کون سب سے زیادہ محتاط ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو سب سے زیادہ موت کو یاد کرنے والا ہو، اور جس نے موت کے آنے سے پہلے موت کے لیے سب سے زیادہ تیاری کی ہو، وہ لوگ ہی سمجھدار ہیں، دنیا کا شرف اور آخرت کی کرامت (یعنی عزت) لے گئے ہیں۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18214]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1008) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13536)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4259، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 968»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13479
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ شَيْبَةَ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ ، عَنْ مُعَلًّى هُوَ الْكِنْدِيُّ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَاشِرَ عَشَرَةٍ، فَجَاءَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللهِ مَنْ أَكْيَسُ النَّاسِ؟ وَأَحْزَمُ النَّاسِ؟ قَالَ: " أَكْثَرُهُمْ ذِكْرًا لِلْمَوْتِ، وَأَشَدُّهُمُ اسْتِعْدَادًا لِلْمَوْتِ قَبْلَ نُزُولِ الْمَوْتِ، أُولَئِكَ هُمُ الْأَكْيَاسُ ذَهَبُوا بِشَرَفِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں دس آدمیوں کے ساتھ دسویں کی حیثیت سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، تو انصار میں سے ایک آدمی آیا اور عرض کیا: اے اللہ کے نبی! سب سے زیادہ عقل مند اور سب سے زیادہ محتاط شخص کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ جو موت کو سب سے زیادہ یاد رکھے اور موت آنے سے پہلے اس کے لیے سب سے زیادہ تیاری کرے، یہی لوگ عقل مند ہیں، یہ دنیا و آخرت دونوں کی عزت لے گئے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13479]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 417، حدیث 13536»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4671
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ قَالَ: نَا أَبُو الْجُمَاهِرِ قَالَ: نَا الْهَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ: حَدَّثَنِي حَفْصُ بْنُ غَيْلَانَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، فَقَالَ: كُنْتُ عَاشِرَ عَشَرَةٍ فِي مَسْجِدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ ، وَعُثْمَانُ ، وَعَلِيٌّ ، وَابْنُ مَسْعُودٍ ، وَابْنُ جَبَلٍ ، وَحُذَيْفَةُ ، وَابْنُ عَوْفٍ ، وَأَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ ، وَأَنَا، فَجَاءَ فَتًى مِنَ الْأَنْصَارِ، فَسَلَّمَ، ثُمَّ جَلَسَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَيُّ الْمُؤْمِنِينَ أَفْضَلُ؟ فَقَالَ: I " أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا I "، قَالَ: فَأَيُّ الْمُؤْمِنِينَ أَكْيَسُ؟ قَالَ: I " أَكْثَرُهُمْ لِلْمَوْتِ ذِكْرًا، وَأَحْسَنُهُمُ اسْتِعْدَادًا قَبْلَ أَنْ يَنْزِلَ بِهِ، أُولَئِكَ هُمُ الْأَكْيَاسُ I ".
ثُمَّ سَكَتَ الْفَتَى، فَأَقْبَلَ عَلَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا مَعْشَرَ الْمُهَاجِرِينَ، خِصَالٌ خَمْسٌ إِنِ ابْتُلِيتُمْ بِهِنَّ وَنَزَلْنَ بِكُمْ، وَأَعُوذُ بِاللهِ أَنْ تُدْرِكُوهُنَّ: لَمْ تَظْهَرِ الْفَاحِشَةُ فِي قَوْمٍ قَطُّ حَتَّى يُعْلِنُوا بِهَا إِلَّا ظَهَرَ فِيهِمُ الطَّاعُونُ وَالْأَوْجَاعُ الَّتِي لَمْ تَكُنْ مَضَتْ فِي أَسْلَافِهِمُ الَّذِينَ مَضَوْا، وَلَنْ يَنْقُصُوا الْمِكْيَالَ وَالْمِيزَانَ إِلَّا أُخِذُوا بِالسِّنِينَ، وَشِدَّةِ الْمُؤْنَةِ، وَجَوْرِ السُّلْطَانِ عَلَيْهِمْ، وَلَمْ يَمْنَعُوا زَكَاةَ أَمْوَالِهِمْ إِلَّا مُنِعُوا الْقَطْرَ مِنَ السَّمَاءِ، وَلَوْلَا الْبَهَائِمُ لَمْ يُمْطَرُوا، وَلَنْ يَنْقُضُوا عَهْدَ اللهِ وَرَسُولِهِ إِلَّا سَلَّطَ اللهُ عَلَيْهِمْ عَدُوَّهُمْ، ثُمَّ غَزَوْهُمْ وَأَخَذُوا بَعْضَ مَا كَانَ فِي أَيْدِيهِمْ، وَمَا لَمْ يَحْكُمُوا بِكِتَابِ اللهِ إِلَّا جَعَلَ اللهُ بَأْسَهُمْ بَيْنَهُمْ.
ثُمَّ أَمَرَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ فَتَجَهَّزَ لِسَرِيَّةٍ بَعَثَهُ عَلَيْهَا، فَأَصْبَحَ قَدِ اعْتَمَّ بِعِمَامَةٍ كَرَابِيسَ سَوْدَاءَ، فَأَتَاهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ نَقَضَهَا، فَعَمَّمَهُ وَأَرْسَلَ مِنْ خَلْفِهِ أَرْبَعَ أَصَابِعَ أَوْ نَحْوَهَا، ثُمَّ قَالَ: I " هَكَذَا يَا ابْنَ عَوْفٍ فَاعْتَمَّ، فَإِنَّهُ أَعْرَفُ وَأَحْسَنُ I "، ثُمَّ أَمَرَ بِلَالًا ، فَدَفَعَ إِلَيْهِ اللِّوَاءَ، فَحَمِدَ اللهَ، وَصَلَّى عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ: I " خُذِ ابْنَ عَوْفٍ ، فَاغْزُوا جَمِيعًا فِي سَبِيلِ اللهِ، قَاتِلُوا مَنْ كَفَرَ بِاللهِ، لَا تَغْدِرُوا، وَلَا تُمَثِّلُوا، فَهَذَا عَهْدُ اللهِ وَسُنَّةُ نَبِيِّكُمْ فِيكُمْ.
عطا بن ابی رباح رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس موجود تھا تو انہوں نے فرمایا: ”میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں دس افراد میں سے دسواں تھا، (ان میں) سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر، سیدنا عثمان، سیدنا علی، سیدنا ابن مسعود، سیدنا (معاذ) بن جبل، سیدنا حذیفہ، سیدنا (عبد الرحمن) بن عوف اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہم (شامل تھے) اور دسواں میں تھا۔ اسی دوران انصار کا ایک نوجوان آیا، اس نے سلام کیا اور پھر بیٹھ گیا۔ اس نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! مومنوں میں سب سے افضل کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو ان میں اخلاق کے لحاظ سے سب سے بہتر ہو۔“ اس نے پھر پوچھا: مومنوں میں سب سے زیادہ عقلمند کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو ان میں موت کو سب سے زیادہ یاد کرنے والا ہو اور اس کے آنے سے پہلے اس کے لیے سب سے اچھی تیاری کرنے والا ہو، یہی لوگ حقیقت میں عقلمند ہیں۔“
پھر وہ نوجوان خاموش ہو گیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”اے گروہِ مہاجرین! پانچ خصلتیں ایسی ہیں کہ جب تم ان میں مبتلا ہو جاؤ اور وہ تم پر نازل ہو جائیں—اور میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں کہ تم انہیں پاؤ—: (پہلی یہ کہ) جب بھی کسی قوم میں فحاشی اعلانیہ طور پر ہونے لگے تو ان میں طاعون اور ایسی بیماریاں پھیل جاتی ہیں جو ان کے گزرے ہوئے اسلاف میں نہیں تھیں۔ (دوسری یہ کہ) جب بھی وہ ناپ تول میں کمی کرتے ہیں تو وہ قحط سالی، معاشی تنگی اور حکمران کے ظلم و ستم کی گرفت میں آ جاتے ہیں۔ (تیسری یہ کہ) جب بھی وہ اپنے اموال کی زکوٰۃ روکتے ہیں تو ان سے آسمان کی بارش روک لی جاتی ہے، اور اگر چوپائے نہ ہوتے تو انہیں کبھی بارش نہ دی جاتی۔ (چوتھی یہ کہ) جب بھی وہ اللہ اور اس کے رسول کے عہد کو توڑتے ہیں تو اللہ ان پر ان کے دشمن کو مسلط کر دیتا ہے، پھر وہ ان سے جنگ کرتے ہیں اور ان کے پاس موجود بعض چیزیں (مال و متاع) چھین لیتے ہیں۔ (پانچویں یہ کہ) اور جب تک وہ اللہ کی کتاب کے مطابق فیصلے نہیں کرتے تو اللہ ان کی لڑائی ان کے آپس ہی میں ڈال دیتا ہے۔“
پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کو ایک لشکری مہم کی تیاری کا حکم دیا جس پر انہیں امیر مقرر فرمایا تھا۔ صبح ہوئی تو وہ سیاہ سوتی عمامہ باندھے ہوئے آئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے، اس (عمامے) کو کھولا اور پھر (اپنے دستِ مبارک سے) انہیں عمامہ پہنایا اور اس کا شملہ ان کی پشت کے پیچھے چار انگل یا اس کے برابر لٹکا دیا۔ پھر فرمایا: ”اے ابن عوف! اس طرح عمامہ باندھا کرو، کیونکہ یہ زیادہ معروف اور بہتر ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا تو انہوں نے جھنڈا ان کے حوالے کر دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کی حمد و ثنا بیان کی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم (اپنی ذاتِ گرامی) پر درود بھیجا، پھر فرمایا: ”اے ابن عوف! اسے سنبھالو، اور اللہ کی راہ میں مل کر جہاد کرو، اللہ کے ساتھ کفر کرنے والوں سے قتال کرو، بدعہدی نہ کرنا اور نہ ہی (مقتولین کے) اعضاء کاٹنا؛ یہ تمہارے درمیان اللہ کا عہد اور تمہارے نبی کی سنت ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4671]
تخریج الحدیث: «قال السيوطي: إسناده حسن «عون المعبود شرح سنن أبي داود، ج 4، ص 96؛ تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي، ج 3، ص 49» »
«قال الهيثمي: إسناده حسن «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 120» »
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 8718، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4019، 4259، والبزار فى «مسنده» برقم: 6175، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2570، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13326، 13619»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6488
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ شَيْبَةَ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ ، عَنْ مُعَلَّى الْكِنْدِيِّ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَاشِرُ عَشَرَةٍ، فَجَاءَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللهِ، مَنْ أَكْيَسُ النَّاسِ وَأَحْزَمُ النَّاسِ؟ قَالَ: أَكْثَرُهُمْ ذِكْرًا لِلْمَوْتِ، وَأَشَدُّهُمُ اسْتِعْدَادًا لِلْمَوْتِ قَبْلَ نُزُولِ الْمَوْتِ، أُولَئِكَ هُمُ الْأَكْيَاسُ، ذَهَبُوا بِشَرَفِ الدُّنْيَا وَكَرَامَةِ الْآخِرَةِ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ إِلَّا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ I ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں دس آدمیوں کے گروہ میں دسویں فرد کے طور پر حاضر ہوا، اتنے میں انصار میں سے ایک شخص آیا اور اس نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی! لوگوں میں سب سے زیادہ عقلمند اور سب سے زیادہ دور اندیش کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ جو موت کو سب سے زیادہ یاد کرنے والے ہوں اور موت کے نازل ہونے سے پہلے اس کے لیے سب سے زیادہ تیاری کرنے والے ہوں؛ یہی لوگ اصل دانا ہیں، جو دنیا کا شرف اور آخرت کی بزرگی لے گئے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مالک بن مغول سے صرف یحییٰ بن سعید اموی نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6488]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: إسناده حسن «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 309» »
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 13536، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1008»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں