🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں نمبر سے تلاش کل احادیث (4627)
حدیث نمبر لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1161. بَابُ سعة علم النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
نبی کریم ﷺ کے علم کی وسعت کا بیان۔
شواہد الحدیث — المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية حدیث نمبر 3848 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3848
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 805
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3848
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ خَلِيفَةَ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ عُرْفُطَةَ ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - فَذَكَرَ حِكَايَةً طَوِيلَةً فِيهَا - فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنِّي قَدْ أُوتِيتُ جَوَامِعَ الْكَلِمِ وَخَوَاتِيمَهُ، وَاخْتُصِرَ لِيَ الْكَلَامُ اخْتِصَارًا.
سیدنا خالد بن عرفطہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا، پھر انہوں نے ایک طویل واقعہ بیان کیا جس کے ضمن میں (مذکور ہے کہ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! یقیناً مجھے جوامع الکلم (یعنی وہ کلام جو الفاظ میں مختصر مگر معانی و مطالب میں نہایت وسیع ہو) اور کلام کے تمام گوشے و کمالات عطا کیے گئے ہیں، اور میرے لیے گفتگو کو نہایت فصاحت و بلاغت کے ساتھ سمیٹ کر مختصر کر دیا گیا ہے۔“
[تخريج: مسند البزار: 3848، مسند احمد: 15915، اس کی سند میں عبد الرحمن بن اسحاق الواسطی کی وجہ سے ضعف پایا جاتا ہے] [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب المناقب/حدیث: 3848]
تخریج الحدیث: «قال ابن حجر: في سنده عبد الرحمن بن إسحاق الواسطي وهو ضعيف (فتح الباري شرح صحيح البخاري، ج 13، ص 535)»
«قال البخاري: لم يصح حديثه (لسان الميزان، ج 3، ص 379)»
«قال الهيثمي: فيه عبد الرحمن بن إسحاق ضعفه أحمد وجماعة (مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 173)»
«أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 239»

الحكم على الحديث:
في إسناده ضعف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 805
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، وَذَكَرَ قِصَّةً قَالَ فِيهَا: انْطَلَقْتُ أَنَا فَانْتَسَخْتُ كِتَابًا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ، ثُمَّ جِئْتُ بِهِ فِي أَدِيمٍ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا هَذَا الَّذِي فِي يَدِكَ يَا عُمَرُ؟". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كِتَابٌ نَسَخْتُهُ لِنَزْدَادَ بِهِ عِلْمًا إِلَى عِلْمِنَا، فَغَضِبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى احْمَرَّتْ وَجْنَتَاهُ، ثُمَّ نُودِيَ بِالصَّلَاةُ جَامِعَةٌ، فَقَالَتِ الْأَنْصَارُ: أَغْضِبَ نَبِيُّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ السِّلَاحَ السِّلَاحَ، فَجَاءُوا حَتَّى أَحْدَقُوا بِمِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنِّي قَدْ أُوتِيتُ جَوَامِعَ الْكَلِمِ وَخَوَاتِمَهُ، وَاخْتُصِرَ لِي اخْتِصَارًا، وَلَقَدْ أَتَيْتُكُمْ بِهَا بَيْضَاءَ نَقِيَّةً، فَلَا تَتَهَوَّكُوا، وَلَا يَغُرَّنَّكُمُ الْمُتَهَوِّكُونَ". قَالَ عُمَرُ: فَقُمْتُ فَقُلْتُ: رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا، وَبِكَ رَسُولًا. ثُمَّ نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَجَمَاعَةٌ، وَيَأْتِي الْحَدِيثُ بِقِصَّتِهِ وَتَمَامِهِ فِي بَابِ الِاقْتِدَاءِ بِالسَّلَفِ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: انہوں نے ایک پورا واقعہ بیان کیا، جس میں انہوں نے یہ بات بیان کی: میں نے اہل کتاب کی کتاب کا کچھ حصہ نقل کیا، وہ چمڑے پر لکھ کر میں اُسے لے کر آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے عمر! یہ تمہارے ہاتھ میں کیا ہے؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ ایک تحریر ہے، جسے میں نے نقل کیا ہے، تاکہ اس کے ذریعے ہمارے علم میں اضافہ ہو، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غصے میں آ گئے، یہاں تک کہ آپ کے رخسار سرخ ہو گئے، پھر یہ اعلان کیا گیا: نماز جمع کرنے والی ہے (یعنی سب لوگ اکٹھے ہو جائیں) انصار نے کہا: کیا تمہارے نبی کو غصہ آ گیا ہے؟ ہتھیار نکالو! ہتھیار نکالو! وہ لوگ آئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے منبر کے گرد بیٹھ گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لوگو! مجھے جامع اور اختتامی کلمات عطا کیے گئے ہیں، اور میرے لیے اختصار کیا گیا ہے، میں وہ لے کر تمہارے پاس ایسی حالت میں آیا ہوں کہ وہ صاف شفاف ہے، تو تم موشگافیاں نہ کرو اور موشگافیاں کرنے والے لوگ تمہیں دھوکہ کا شکار نہ کریں“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں کھڑا ہوا اور میں نے عرض کی: میں اللہ تعالیٰ کے پروردگار ہونے، اسلام کے دین ہونے اور آپ کے رسول ہونے سے راضی ہوں (یعنی ان اُمور پر ایمان رکھتا ہوں) پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (منیر سے) نیچے تشریف لے آئے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن اسحاق ہے، اسے امام أحمد اور ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے، یہ مکمل حدیث اور پورا واقعہ اسلاف کی پیروی کرنے سے متعلق باب میں آگے آئے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 805]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں