الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1329. بَابُ نصرة أهل الحق حَتَّى يأتي أَمْرِ اللَّهُ
اللہ کا حکم آنے تک اہلِ حق کی مدد جاری رہنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية حدیث نمبر 4352 (کل: 12 مقامات، 8 کتب)
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 4352
صحیح مسلم: 4954
السنن الكبرى للبيهقي: 17892
المعجم الکبیر للطبرانی: 16889
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 280
1 تا 10
حدیث نمبر: 4352
قَالَ إِسْحَاقُ ، أَخْبَرَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ صَاحِبُ الدَّسْتُوَائِيِّ ، حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ الدِّيلِيِّ ، قَالَ: انْطَلَقْتُ أَنَا وَزُرْعَةُ بْنُ ضَمْرَةَ مَعَ الْأَشْعَرِيِّ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، فَلَقِيتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَمْرٍو قَالَ: يُوشِكُ أَنْ لَا يَبْقَى فِي أَرْضِ الْعَجَمِ مِنَ الْعَرَبِ إِلَّا قَتِيلٌ أَوْ أَسِيرٌ يُحْكَمُ فِي دَمِهِ، فَقَالَ لَهُ زُرْعَةُ : أَيَظْهَرُ الْمُشْرِكُونَ عَلَى أَهْلِ الْإِسْلَامِ؟ فَقَالَ: مِمَّنْ أَنْتَ؟ فَقَالَ: مِنْ بَنِي عَامِرِ بْنِ صَعْصَعَةَ، فَقَالَ: لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تَدَافَعَ مَنَاكِبُ نِسَاءِ بَنِي عَامِرِ بْنِ صَعْصَعَةَ عَلَى ذِي الْخَلَصَةِ . وَثَنٌ كَانَ مِنْ أَوْثَانِ الْجَاهِلِيَّةِ. قَالَ: فَذَكَرْنَا لِعُمَرَ قَوْلَ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو ، فَقَالَ: عَبْدُ اللهِ أَعْلَمُ بِمَا يَقُولُ، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ إِنَّ عُمَرَ خَطَبَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي عَلَى الْحَقِّ مَنْصُورَةٌ حَتَّى يَأْتِيَ أَمْرُ اللهِ. قَالَ: فَذَكَرْنَا لِعَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَوْلَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، فَقَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو : صَدَقَ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِذَا أَتَى أَمْرُ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ كَانَ الَّذِي قُلْتَ.
قُلْتُ: فِيهِ انْقِطَاعٌ بَيْنَ قَتَادَةَ وَأَبِي الْأَسْوَدِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
[
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ بِهِ بِنَحْوِهِ.
[
وَحَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا مُعَاذٌ بِهِ.
وَقَالَ أَبُو دَاوُدَ : حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ الرَّبِيعِ ، عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي عَلَى الْحَقِّ حَتَّى تَقُومَ السَّاعَةُ.
[
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي سَمِينَةَ الْبَصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ بِهِ.

ابو الاسود الدیلی سے روایت ہے کہ میں اور زرعہ بن ضمرہ، سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے ہمراہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی جانب روانہ ہوئے، تو میری ملاقات سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے ہوئی، انہوں نے فرمایا: ”عنقریب ایسا وقت آئے گا کہ عجم کی سرزمین پر کوئی عرب باقی نہیں رہے گا سوائے اس کے کہ وہ قتل کر دیا جائے یا ایسا قیدی بن جائے جس کے خون کا فیصلہ (دشمن کے اختیار میں) ہو۔“ اس پر زرعہ نے ان سے پوچھا: کیا مشرکین اہل اسلام پر غالب آ جائیں گے؟ انہوں نے دریافت کیا: تم کس قبیلے سے ہو؟ انہوں نے جواب دیا: میں بنو عامر بن صعصعہ سے ہوں۔ عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک بنو عامر بن صعصعہ کی عورتوں کے کندھے «ذِي الْخَلَصَةِ» پر (طواف یا ہجوم کی وجہ سے) ایک دوسرے سے نہ ٹکرانے لگیں۔“ اور ذو الخلصہ جاہلیت کے بتوں میں سے ایک بت تھا۔ راوی کہتے ہیں: پھر ہم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کی اس بات کا تذکرہ کیا تو انہوں نے تین مرتبہ فرمایا: ”عبداللہ جو کہہ رہے ہیں، وہ اسے (مجھ سے) زیادہ جانتے ہیں۔“ پھر اس کے بعد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جمعہ کے دن خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر قائم اور اللہ کی نصرت یافتہ رہے گا یہاں تک کہ اللہ کا حکم آ جائے۔“ راوی کہتے ہیں: پھر ہم نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا یہ ارشاد بتایا تو انہوں نے کہا: اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا ہے، (حقیقت یہ ہے کہ) جب اللہ عزوجل کا حکم آ جائے گا تو پھر وہی کچھ ہو گا جو میں نے کہا ہے۔
میں (ابن حجر) کہتا ہوں کہ اس کی سند میں قتادہ اور ابو الاسود کے درمیان انقطاع ہے، تاہم اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔
امام ابو یعلیٰ نے کہا کہ ہم سے ابو خیثمہ نے، انہوں نے معاذ بن ہشام سے اسی طرح روایت بیان کی۔
نیز ہمیں ابو سعید نے بھی معاذ کے واسطے سے یہی حدیث بیان کی۔
امام ابو داؤد نے کہا: ہم سے ہمام نے قتادہ سے، انہوں نے ابن بریدہ سے، انہوں نے سلیمان بن ربیع سے اور انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر قائم رہے گا یہاں تک کہ قیامت قائم ہو جائے۔“
امام ابو یعلیٰ نے کہا: ہم سے محمد بن اسماعیل بن ابی سمینہ بصری نے بیان کیا، انہوں نے ابو داؤد سے یہی حدیث روایت کی۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الفتن/حدیث: 4352]

تخریج الحدیث: «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ:قال ابن حجر: فِيهِ انْقِطَاعٌ بَيْنَ قَتَادَةَ وَأَبِي الْأَسْوَدِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ .»
«قال ابن حجر: فيه انقطاع بين قتادة وأبي الأسود ورجاله ثقات (المطالب العالية، ج 17، ص 596)»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1920، 2889، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2176، 2229، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4252، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 10، 3952، وأخرجه مسند أحمد برقم: 21888، 21897، 21946، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 209، وأخرجه فتح الباري برقم: 3413، 4352، 6683، 6704، 6881، 6922، وأخرجه مسند البزار برقم: 3303، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8433، 8696، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8392، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7238، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12387، 12388، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7413»

الحكم على الحديث:
في إسناده انقطاع
ترقیم عبدالباقی: 1923 ترقیم شاملہ: -- 4954
حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، وَحَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ ، قَالَا: حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ : أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي يُقَاتِلُونَ عَلَى الْحَقِّ ظَاهِرِينَ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ ".
ابوزبیر نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میری امت کا ایک گروہ مسلسل حق پر رہتے ہوئے جنگ کرتا رہے گا، قیامت تک وہی غالب رہیں گے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4954]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق کی خاطر لڑتا رہے گا، وہ قیامت تک غالب رہیں گے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4954]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1923
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 16881
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاق ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ جَعْفَرِ ابْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْيَحْصَبِيِّ قَالَ عَبْد اللَّهِ: قَالَ أَبِي: كَذَا قَالَ يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ وإنما هو عبد الله بن عامر اليحصبي ، قَالَ: سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي عَلَى الْحَقِّ لَا يُبَالُونَ مَنْ خَالَفَهُمْ، أَوْ خَذَلَهُمْ حَتَّى يَأْتِيَ أَمْرُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ"
سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر رہے گا وہ اپنی مخالفت کرنے والوں اور بے یار و مددگار چھوڑ دینے والوں کی پرواہ نہیں کرے گا، یہاں تک کہ اللہ کا حکم آ جائے گا۔ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 16881]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف ابن لهيعة
حدیث نمبر: 19290
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الشَّامِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ يَخْطُبُ، يَقُولُ: يَا أَهْلَ الشَّامِ، حَدَّثَنِي الْأَنْصَارِيُّ قَالَ شُعْبَةُ: يَعْنِي زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ: أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي عَلَى الْحَقِّ ظَاهِرِينَ، وَإِنِّي لَأَرْجُو أَنْ تَكُونُوا هُمْ يَا أَهْلَ الشَّامِ" .
ابو عبداللہ شامی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے ایک مرتبہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کو دوران خطبہ یہ کہتے ہوئے سنا کہ مجھے انصاری صحابی حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نے بتایا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میری امت میں ایک گروہ ہمیشہ حق پر غالب رہے گا اور مجھے امید ہے کہ اے اہل شام! یہ تم ہی ہو۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 19290]
الحكم على الحديث:
مرفوعه صحيح، وهذا اسناد ضعيف لجهالة ابي عبدالله الشامي
حدیث نمبر: 19851
حَدَّثَنَا بَهْزٌ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أَخْبَرَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ , أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي عَلَى الْحَقِّ ظَاهِرِينَ عَلَى مَنْ نَاوَأَهُمْ حَتَّى يَأْتِيَ أَمْرُ اللَّهِ، وَيَنْزِلَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ" .
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا مری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر قائم رہے گا اور اپنے مخالفین پر غالب رہے گا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کا حکم آجائے اور حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) نازل ہوجائیں۔ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 19851]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 12502
عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ ”لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي عَلَى الْحَقِّ ظَاهِرِينَ عَلَى مَنْ نَاوَأَهُمْ حَتَّى يَأْتِيَ أَمْرُ اللَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى وَيَنْزِلَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ“
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میری امت کا ایک گروہ اپنے مخالفین پر ہمیشہ غالب رہے گا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کا امر یعنی قیامت آجائے گی اور عیسیٰ بن مریم علیہ السلام آسمان سے نازل ہوں گے۔ [الفتح الربانی/كتاب الفضائل/حدیث: 12502]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط مسلم، اخرجه ابوداود: 2484، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19851 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20091»
وضاحت: فوائد: … امام بخاری نے کہا: اس جماعت سے مراد اہل علم ہیں۔
امام احمد نے کہا: اِنْ لَّمْ یَکُوْنُوْا اَھْلَ الْحَدِیْثِ فَلَا اَدْرِیْ مَنْ ھُمْ۔ یعنی: اگر اس جماعت سے مراد اہل الحدیث (یعنی محدثین) نہیں ہیں، تو میں نہیں جانتا کہ کون مراد ہیں۔
قاضی عیاض نے کہا: اِنَّمَا اَرَادَ اَحْمَدُ اَہْلَ السُّنَّۃِ وَالْجَمَاعَۃِ وَمَنْ یَعْتَقِدُ مَذَہْبَ اَہْلِ الْحَدِیْثِ۔ یعنی: امام احمد کی مراد اہل السنہ والجماعہ ہیں اور وہ لوگ ہیں جو اہل الحدیث کے منہج کے پیروکار ہوں۔
امام نووی نے کہا: ممکن ہے کہ یہ طائفہ مومنوں کی متعدد جماعتوں پر مشتمل ہو، مثلا: بہادری والے، بصیرت والے، فقیہ، محدث، مفسر، آمر بالمعروف، ناہی عن المنکر، زاہد اور عابد۔ اور یہ بھی ضروری نہیں کہ وہ ایک علاقے میں جمع ہوں۔ (دیکھئے: فتح الباری: ۱۳/ ۳۶۳، ۳۶۵، عون المعبود: حدیث: ۲۴۸۴)
خلاصۂ کلام یہ ہے کہ جو لوگ علم و عمل کی صورت میں قرآن و حدیث کی خدمت اور ان کا تحفظ کرتے رہے، وہ اس خوشخبری کے مستحق ہیں۔
شیخ البانی رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں: عجیب حسنِ اتفاق ہے کہ اس حدیث ِ مبارکہ کا محل متعین کرتے ہوئے ہر دور اور زمانہ کے نیز ہر طبقہ کے محدثین کرام متفق نظر آتے ہیں۔ امام احمد بن حنبل، امام بخاری، امام علی بن مدینی، یزید بن ہارون اور متأخرین میں سے خطیب بغدادی وغیرہ، کوئی بھی اختلاف کرتا ہوا دکھائی نہیں دیتا۔ الفاظ اگرچہ مختلف ہیں، مگر مسمّی ایک ہی ہے۔ ایسا زبردست اتفاق شاید ہی کسی حدیث کی توضیح و تعبیر میں دیکھنے میں آیا ہو۔ بعض لوگ اس اختصاص پر چیں بجبیں ہوتے ہیں اور اہل حدیث کے تذکرہ سے سخت کبیدہ خاطر ہوتے ہیں، مگر انہیں دو باتیں ذہن نشین کر لینی چاہئیں۔ ایک یہ کہ حدیث و سنت کے ساتھ والہانہ شغف، حدیث و سنت کے جملہ علوم کے ساتھ حد درجہ اعتنا و توجہ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت و اخلاق اور غزوات و سرایا نیز حدیث پڑھنے پڑھانے میں یہ محدثین سب لوگوں سے فائق ہیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ صدر اول کے بعد امت مرحومہ کئی فرقوں میں بٹ گئی، ہر مذہب والوں نے اپنے اصول و فروع مقرر کر لئے اور مسلک کی رو رعایت کرتے ہوئے مخصوص احادیث سے استدلال کرنے لگے اور دوسری طرف نگاہ اٹھانا ہی گوارہ نہ کیا۔ مگر قربان جائیے اہل حدیث پر، ان کے ماتھے کا جھومر اور مانگ کا سیندور ہمیشہ فرمودۂ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رہا ہے۔ انہوں نے فرمانِ رسول کو ہمیشہ سینے سے لگایا ہے، خواہ روایت کرنے والا شیعہ ہو یا قدریہ یا خارجی مکتب فکر سے تعلق رکھنے والا ہے، حنفی اور مالکی وغیرہ ہونا تو دوسری بات ہے، بشرطیکہ وہ عادل مسلم اور ثقہ ہو۔ اہل حدیث کسی دھڑے بندی اور گروہی تعصب کا شکار نہیں ہوئے۔ حدیث ِ رسول ہی ان کا مطمح نظر رہا۔ فللہ درھم۔
ہم اپنی گفتگو کو حنفی سرخیل عالم مولانا محمد عبد الحئی لکھنوی کی بات پر ختم کرتے ہیں۔ وہ فرماتے ہیں: اگر کوئی شخص بنظرِ انصاف دیکھے، فقہ و اصول کے سمندر میں تنگ نظری کے بغیر غوطہ خوری کرے تو اسے یقین کامل ہو جائے گا کہ اختلافی مسائل، خواہ ان کا تعلق اصول سے ہو یا فروع سے، ان میںمحدثین کرام کا مؤقف محفوظ، قوی اور بادلائل ہے۔ میں نے جب اختلافی مسائل میں تحقیق و تدقیق سے کام لیا تو محدثین کی بات کو قرین انصاف پایا ہے۔
بھلا ایسا کیوں نہ ہو، وہ وارثانِ علوم نبوت اور نائبینِ شرعیت ِ محمدی ہیں۔ مولائے کریم ہمیں ان کی رفاقت کے شرفِ عظیم سے بہرہ ور فرمائیں اور ان کی محبت و کردار کو اپنانے کی توفیق عطا فرمائیں۔ (ملخص از صحیحہ: ۲۷۰)

اسناده صحيح علي شرط مسلم
حدیث نمبر: 12726
عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ ”لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي عَلَى الْحَقِّ ظَاهِرِينَ وَإِنِّي لَأَرْجُو أَنْ تَكُونُوا هُمْ يَا أَهْلَ الشَّامِ“
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہمیشہ میری امت میں سے ایک گروہ حق پر رہے گا اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ اہل شام ہوں گے۔ [الفتح الربانی/كتاب الفضائل/حدیث: 12726]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، اخرجه الطيالسي: 689، والبزار: 3319، والطبراني في الكبير: 4967، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19290 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19505»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
حدیث نمبر: 720
720. عن عمران بن حصين، أنّ رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: لا تزال طائفةٌ من أمّتي على الحقّ ظاهرين على من ناوأهم حتّى يأتي أمرُ الله، وينـزل عيسى ابنُ مريم.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه الإمام أحمد (19851) عن بهز، حدّثنا حمّاد بن سلمة، حدّثنا قتادة، عن مطرّف، عن عمران بن حصين، فذكره. وإسناده صحيح.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 15678
15678- عن عمران بن حصين أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: لا تزال طائفة من أمتي على الحق ظاهرين على من نأواهم حتى يأتي أمر الله، وينزل عيسى بن مريم.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أحمد (19851) عن بهز، حدثنا حماد بن سلمة، حدثنا قتادة، عن مطرف، عن عمران بن حصين فذكره. وإسناده صحيح.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 17892
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَقُولُ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي يُقَاتِلُونَ عَلَى الْحَقِّ ظَاهِرِينَ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ هَارُونَ بْنِ عَبْدِ اللهِ وَغَيْرِهِ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ مُحَمَّدٍ.
ابوزبیر نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق کے لیے لڑتا رہے گا اور قیامت تک موجود ہوگا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 17892]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم»
الحكم على الحديث:
صحيح