الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1344. بَابُ مقتل عمار بصفين وقوله صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تقتل عمارا الفئة الباغية
صفین میں سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کی شہادت اور حدیث «عمار کو باغی گروہ قتل کرے گا» کا بیان۔
شواہد الحدیث — المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية حدیث نمبر 4421 (کل: 6 مقامات، 4 کتب)
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 4421
مشکوۃ المصابیح: 5878
حدیث نمبر: 4421
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا أَسْبَاطٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ ، قَالَ: رَجَعْتُ مَعَ مُعَاوِيَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ مِنْ صِفِّينَ، فَكَانَ مُعَاوِيَةُ وَأَبُو الْأَعْوَرِ السُّلَمِيُّ يَسِيرُونَ فِي جَانِبٍ، وَعَمْرٌو وَابْنُهُ يَسِيرَانِ فِي جَانِبٍ، فَكُنْتُ بَيْنَهُمْ، لَيْسَ أَحَدٌ غَيْرِي، فَكُنْتُ أَحْيَانًا أُوضِعُ إِلَى هَؤُلَاءِ، وَأَحْيَانًا أُوضِعُ إِلَى هَؤُلَاءِ، فَسَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَمْرٍو رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، يَقُولُ لِأَبِيهِ : يَا أَبَتِ، أَمَا سَمِعْتَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لِعَمَّارٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ حِينَ كَانَ يَبْنِي الْمَسْجِدَ: إِنَّكَ لَحَرِيصٌ عَلَى الْأَجْرِ؟ قَالَ: أَجَلْ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، وَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّكَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، وَتَقْتُلُكَ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ، قَالَ: بَلَى، قَدْ سَمِعْتُهُ، قَالَ: فَلِمَ قَتَلْتُمُوهُ؟ قَالَ: فَالْتَفَتَ إِلَى مُعَاوِيَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَقَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَلَا تَسْمَعُ إِلَى مَا يَقُولُ هَذَا؟ قَالَ: فَذَكَرَهُ، قَالَ: وَيْحَكَ، مَا تَزَالُ تَدْحَضُ فِي قَوْلِكَ، أَنَحْنُ قَتَلْنَاهُ؟ إِنَّمَا قَتَلَهُ مَنْ جَاءَ بِهِ.
سیدنا عبداللہ بن حارث بن نوفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ صفین سے واپس لوٹ رہا تھا، تو سیدنا معاویہ اور ابو الاعور سلمی ایک طرف چل رہے تھے جبکہ سیدنا عمرو بن العاص اور ان کے صاحبزادے (عبداللہ) دوسری طرف چل رہے تھے، میں ان کے عین درمیان میں تھا اور میرے علاوہ وہاں کوئی اور نہ تھا؛ میں کبھی اپنی سواری تیز کر کے ان لوگوں کے قریب ہو جاتا اور کبھی ان کے پاس پہنچ جاتا۔ میں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کو اپنے والد سے یہ کہتے ہوئے سنا: ”اے ابا جان! کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ سے اس وقت جب وہ مسجد کی تعمیر کر رہے تھے، یہ فرماتے ہوئے نہیں سنا تھا کہ: ”بے شک تم اجر و ثواب کے بہت زیادہ حریص ہو“؟“ انہوں نے کہا: ”جی ہاں (رضی اللہ عنہ)۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (مزید) فرمایا تھا: ”یقیناً تم جنتیوں میں سے ہو، اور تمہیں ایک باغی گروہ قتل کرے گا۔“ انہوں نے جواب دیا: ”ہاں، میں نے یہ ارشاد سنا تھا۔“ عبداللہ نے پوچھا: ”تو پھر آپ لوگوں نے انہیں کیوں قتل کیا؟“ راوی کہتے ہیں: اس پر وہ (سیدنا عمرو بن العاص) سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہوئے اور کہا: ”اے ابو عبدالرحمن! کیا آپ سن رہے ہیں کہ یہ (میرا بیٹا) کیا کہہ رہا ہے؟“ چنانچہ انہوں نے وہ بات دہرائی۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”تم پر افسوس! تم مسلسل اپنی بات میں ٹھوکر کھا رہے ہو، کیا ہم نے انہیں قتل کیا ہے؟ انہیں تو محض ان لوگوں نے قتل کیا ہے جو انہیں (جنگ کے لیے اپنے ساتھ) لے کر آئے تھے۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے اور اسے امام احمد بن حنبل نے اپنی مسند (6929) میں روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الفتوح/حدیث: 4421]
اس حدیث کی سند صحیح ہے اور اسے امام احمد بن حنبل نے اپنی مسند (6929) میں روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الفتوح/حدیث: 4421]
تخریج الحدیث: «0»
حدیث نمبر: 5878
5878 - وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَمَّارٍ حِينَ يَحْفِرُ الْخَنْدَقَ فَجَعَلَ يَمْسَحُ رَأْسَهُ وَيَقُولُ: (بُؤْسَ ابْنِ سُمَيَّةَ! تَقْتُلُكَ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ) . رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ خندق کھودتے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عمار رضی اللہ عنہ سے فرمایا، آپ اس وقت ان کے سر پر ہاتھ پھیر رہے تھے اور فرما رہے تھے: ”سمیہ کے بیٹے! تجھے تکالیف کا سامنا ہو گا اور تجھے باغی گروہ شہید کرے گا۔“ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الفضائل والشمائل/حدیث: 5878]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (71، 70/ 2915)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:رواه مسلم (71، 70/ 2915)
حدیث نمبر: 15618
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ: أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، وَعَمْرَو بْنَ الْعَاصِ، وَمُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ، يَقُولُونَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَمَّارٍ:" تَقْتُلُكَ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَزَادَ: فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: لَا تَزَالُ دَاحِضًا فِي بَوْلِكَ، نَحْنُ قَتَلْنَاهُ؟ إِنَّمَا قَتَلَهُ مَنْ جَاءَ بِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَكَذَلِكَ أَحَدُ أَسَانِيدِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو.

عبداللہ بن حارث بن نوفل بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ اور سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا تھا: ”ایک باغی گروہ، تمہیں قتل کرے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: تم ہمیشہ اپنے پیشاب میں گیلے ہوتے رہو گے (یعنی تمہارا بچپنا کب ختم ہو گا) کیا ہم نے انہیں قتل کیا ہے؟ اُن کو اُس نے قتل کروایا ہے، جو انہیں (میدان جنگ میں) لے کر آیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اور سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کی اسانید میں سے ایک کے رجال بھی اسی طرح ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15618]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (331/19)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6463، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20427»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15621
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ: أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ قَالَ لِمُعَاوِيَةَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، أَمَا سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ حِينَ كَانَ يَبْنِي الْمَسْجِدَ لِعَمَّارٍ:" إِنَّكَ حَرِيصٌ عَلَى الْجِهَادِ، وَإِنَّكَ لَمِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، وَلَتَقْتُلَنَّكَ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ". قَالَ: بَلَى قَالَ: فَلِمَ قَتَلْتُمُوهُ؟ قَالَ: وَاللَّهِ مَا تَزَالُ تَدْحَضُ فِي بَوْلِكَ، نَحْنُ قَتَلْنَاهُ؟ إِنَّمَا قَتْلَهُ الَّذِي جَاءَ بِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے کہا: امیر المؤمنین! کیا آپ نے
یہ روایت نہیں سنی ہے؟ کہ مسجد کی تعمیر کے وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ سے یہ فرمایا تھا: ”تم جہاد کرنے کے حریص ہو اور تم اہل جنت میں سے ایک ہو اور ایک باغی گروہ تمہیں قتل کرے گا۔“ تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں! انہوں نے دریافت کیا: پھر آپ لوگوں نے انہیں کیوں قتل کیا؟ تو انہوں نے جواب دیا: اللہ کی قسم! تم مسلسل اپنے پیشاب میں گیلے ہوتے رہو گے (یعنی تمہارا بچپنا کب ختم ہو گا) ہم نے انہیں قتل کیا ہے؟ انہیں اس نے قتل کروایا ہے، جو انہیں (میدان جنگ میں) لے کر آیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15621]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7351) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (330/19)، أخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8804»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 950
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ -: تَقْتُلُكَ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تمہیں باغی گروہ قتل کرے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 950]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 320، حدیث 954»
حدیث نمبر: 16807
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، ثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ ، أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ قَالَ لِمُعَاوِيَةَ : يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أَمَا سَمِعْتَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ حِينَ كَانَ يَبْنِي الْمَسْجِدَ لِعَمَّارٍ : إِنَّكَ لَحَرِيصٌ عَلَى الْجِهَادِ، وَإِنَّكَ لِمَنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، وَلَتَقْتُلُكَ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ، قَالَ: بَلَى، قَالَ: فَلِمَ قَتَلْتُمُوهُ؟ قَالَ: وَاللهِ مَا تَزَالُ تَدْحَضُ فِي بَوْلِكَ، أَنَحْنُ قَتَلْنَاهُ؟ إِنَّمَا قَتَلَهُ الَّذِي جَاءَ بِهِ.
امام اعمش رحمہ اللہ عبدالرحمن بن ابی زیاد رحمہ اللہ کے واسطے سے سیدنا عبداللہ بن حارث رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے کہا: اے امیر المومنین! کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے نہیں سنا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد تعمیر کر رہے تھے، سیدنا عمار رضی اللہ عنہ سے: ”تم جہاد کے حریص ہو، اور تم اہلِ جنت میں سے ہو، اور تمہیں باغی گروہ قتل کرے گا“؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں۔ انہوں نے کہا: تو پھر تم نے اسے کیوں قتل کیا؟ انہوں نے کہا: ”اللہ کی قسم! تم اپنے ہی پیشاب میں پھسلتے چلے جا رہے ہو، کیا ہم نے اسے قتل کیا؟ اسے تو صرف اس نے قتل کیا جو اسے میدان میں لایا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16807]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 330، حدیث 758»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 2678، 5709، 5708، 5735، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8498، 8496، 8497، 8499، 8500، وأحمد فى «مسنده» برقم: 6611، 6610، 6649، 7045، 7046، 7048، 18043، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7342، 7346، 7351، 7364، والبزار فى «مسنده» برقم: 2368، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4414، 4416، 4417، 4420، 4419، 4421، 4425، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 39000، 39031، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14245، 14246، 14297، 14300، 14327، 14428، 759، 932، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7908»