الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. مُسْنَدُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
عمر بن الخطاب کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 260 (کل: 301 مقامات، 29 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 260، 496، 588، 667، 674، 966، 1209، 1229، 1436، 1636، 1847، 1952، 2338، 2721، 2909، 3147، 3716، 3904، 4001، 4025، 4061، 4070، 4076، 5251، 5307
مسند اسحاق بن راہویہ: 746
الادب المفرد: 904
معجم صغیر للطبرانی : 78
مسند احمد: 469، 584، 1075، 1089، 1413، 1428، 2675، 2974، 3024، 3694، 3801، 3814، 3847، 4156، 6478، 6486، 6591، 6592، 6888، 7006، 9316، 9350، 10055، 10728، 11092، 11344، 11404، 11424، 11536، 11942، 12110، 12154، 12702، 12764، 12800، 13100، 13189، 13332، 13961، 13970، 13980، 14255، 15482، 16506، 16916، 17790، 18140، 18202، 18946، 19266، 19912، 19967، 22538
مسند الحمیدی: 1200
اللؤلؤ والمرجان: 3
مصنف ابن ابی شیبہ: 23577، 27922، 27924، 27925، 27927، 27930، 27931، 27934، 27935، 27936، 27937، 27938، 27939
الفتح الربانی: 304، 309، 310، 311، 312، 585، 3073، 5325، 6435، 7829، 7868، 8021، 8461، 9527، 9900، 9904، 9907، 9908، 9909، 9970، 13131
مسند امام شافعی: 1810
الجامع الكامل: 856، 1162، 1181، 1256، 1261، 1263، 1264، 1265، 1266، 1267، 1270، 7067، 8176، 8275، 8276، 9637، 14500، 15471
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 617، 618، 619، 620، 623، 624، 625، 626، 627، 628، 629، 631، 632، 633، 634، 635، 636، 637، 638، 639، 640، 641، 642، 643، 644، 645، 646، 647، 648، 650، 651، 652، 653، 658، 672، 678، 1135، 6653، 6919، 8183، 8647، 12070، 18533
المعجم الکبیر للطبرانی: 4998، 4999، 5000، 5001، 5002، 5036، 6189، 6649، 7526، 7568، 10038، 12340، 12341، 13097، 13617، 14914، 14975، 15410، 15432، 15533، 15537، 16706، 16971
المعجم الاوسط: 1202، 1897، 1930، 2091، 2838، 2978، 3227، 3331، 3364، 3381، 3862، 5461، 5759، 6213، 7281، 7293، 8183، 9028، 9281
فضائل صحابہ: 90
121 تا 130
حدیث نمبر: 304
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (بَلِّغُوا عَنِّي وَلَوْ آيَةً، وَحَدِّثُوا عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ وَلَا حَرَجَ، وَمَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ) )
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ سے آگے پہنچاؤ، اگرچہ وہ ایک آیت ہی ہو اور بنی اسرائیل سے بھی بیان کر لیا کرو، اس میں کوئی حرج نہیں ہے، اور جس نے مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ بولا، وہ اپنا ٹھکانہ جہنم سے تیار کر لے۔“ [الفتح الربانی/كتاب العلم/حدیث: 304]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 3461، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7006 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7006»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 3461
حدیث نمبر: 309
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (اتَّقُوا الْحَدِيثَ عَنِّي إِلَّا مَا عَلِمْتُمْ، فَإِنَّهُ مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ) ) (مسند أحمد: 2974)
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ سے احادیث بیان کرنے سے بچو، مگر وہ جن کا تم کو علم ہو، پس بیشک جس نے مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ بولا، وہ اپنا ٹھکانہ جہنم سے تیار کر لے۔“ [الفتح الربانی/كتاب العلم/حدیث: 309]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف عبد الاعلي بن عامر الثعلبي۔ أخرجه الترمذي: 2951، ولقوله: انه من كذب شواھد يصح بھا، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2974 ترقیم بيت الأفكار الدولية:2974»
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لضعف عبد الاعلي بن عامر الثعلبي۔ أخرجه الترمذي: 2951
حدیث نمبر: 310
عَنْ أَبِي قَتَادَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ عَلَى هَذَا الْمِنْبَرِ: ( (يَا أَيُّهَا النَّاسُ! إِيَّاكُمْ وَكَثْرَةَ الْحَدِيثِ عَنِّي، مَنْ قَالَ عَلَيَّ فَلَا يَقُولَنَّ إِلَّا حَقًّا أَوْ صِدْقًا، فَمَنْ قَالَ عَلَيَّ مَا لَمْ أَقُلْ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ) )
سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس منبر پر بیان کرتے ہوئے سنا: ”لوگو! مجھ سے کثرت سے احادیث بیان کرنے سے بچو، جو آدمی میرے حوالے سے کوئی بات کرے تو وہ صرف حق اور سچ کہے، پس جس نے میری طرف وہ بات منسوب کر دی، جو میں نے نہیں کہی، تو وہ اپنا ٹھکانہ جہنم سے تیار کر لے۔“ [الفتح الربانی/كتاب العلم/حدیث: 310]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن۔ أخرجه ابن ماجه: 35، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22538 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22906»
الحكم على الحديث:
اسناده حسن ۔ أخرجه ابن ماجه: 35
حدیث نمبر: 311
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (حَدِّثُوا عَنِّي وَلَا تَكْذِبُوا عَلَيَّ، وَمَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَقَدْ تَبَوَّأَ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ، وَحَدِّثُوا عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ وَلَا حَرَجَ) )
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ سے بیان کرو اور مجھ پر جھوٹ نہ بولو، جس نے جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ بولا، اس نے اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لیا، اور بنی اسرائیل سے بھی بیان کر لیا کرو، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔“ [الفتح الربانی/كتاب العلم/حدیث: 311]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 3004، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11424 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11444»
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 3004
حدیث نمبر: 312
عَنْ يَحْيَى بْنِ مَيْمُونٍ الْحَضْرَمِيِّ أَنَّ أَبَا مُوسَى الْغَافِقِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سَمِعَ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الْجُهَنِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يُحَدِّثُ عَلَى الْمِنْبَرِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَحَادِيثَ، فَقَالَ أَبُو مُوسَى: إِنَّ صَاحِبَكُمْ هَذَا لَحَافِظٌ أَوْ هَالِكٌ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ آخِرَ مَا عَهِدَ إِلَيْنَا أَنْ قَالَ: ( (عَلَيْكُمْ بِكِتَابِ اللَّهِ، وَسَتَرْجِعُونَ إِلَى قَوْمٍ يُحِبُّونَ الْحَدِيثَ عَنِّي، فَمَنْ قَالَ عَلَيَّ مَا لَمْ أَقُلْ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ، وَمَنْ حَفِظَ عَنِّي شَيْئًا فَلْيُحَدِّثْهُ) )
یحییٰ بن میمون حضرمی رحمہ اللہ کہتے ہیں: سیدنا ابو موسیٰ غافقی رضی اللہ عنہ نے سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ کو منبر پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث بیان کرتے ہوئے سنا، پھر ابو موسیٰ نے کہا: ”یہ تمہارا ساتھی (واقعی احادیث کو) یاد کرنے والا ہے یا پھر ہلاک ہونے والا ہے، بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں آخری نصیحت کرتے ہوئے فرمایا تھا: تم اللہ تعالیٰ کی کتاب کو لازم پکڑنا اور عنقریب تم ایسی قوم کی طرف لوٹو گے، جو مجھ سے احادیث بیان کرنے کی مشتاق ہو گی، پس جس نے مجھ پر ایسی بات کہہ دی، جو میں نے نہ کہی، تو وہ اپنا ٹھکانہ آگ میں تیار کر لے، اور جس نے میری بعض احادیث یاد کر رکھی ہوں، وہ ان کو بیان کرے۔“ [الفتح الربانی/كتاب العلم/حدیث: 312]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، يحييٰ بن ميمون الحضرمي لم يسمعه من ابي موسي الغافقي، بينھما وداعة الغافقي وھو مجھول۔ أخرجه الطبراني في الكبير: 19/ 657، والبزار: 216، والحاكم: 1/ 113، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 18946 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19154»
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
حدیث نمبر: 585
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: لَا أَقُولُ الْيَوْمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَا لَمْ يَقُلْ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (مَنْ قَالَ عَلَيَّ مَا لَمْ أَقُلْ فَلْيَتَبَوَّأْ بَيْتًا مِنْ نَارٍ) ) وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (رَجُلَانِ مِنْ أُمَّتِي يَقُومُ أَحَدُهُمَا مِنَ اللَّيْلِ فَيُعَالِجُ نَفْسَهُ إِلَى الطَّهُورِ وَعَلَيْهِ عُقَدٌ فَيَتَوَضَّأُ، فَإِذَا وَضَّأَ يَدَيْهِ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ، وَإِذَا وَضَّأَ وَجْهَهُ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ وَإِذَا مَسَحَ رَأْسَهُ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ، وَإِذَا وَضَّأَ رِجْلَيْهِ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ، فَيَقُولُ الرَّبُّ عَزَّ وَجَلَّ الَّذِي وَرَاءَ الْحِجَابِ: انْظُرُوا إِلَى عَبْدِي هَذَا يُعَالِجُ نَفْسَهُ، مَا سَأَلَنِي عَبْدِي هَذَا فَهُوَ لَهُ) )
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں آج رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف وہ بات منسوب نہیں کروں گا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں فرمائی، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے میری طرف وہ بات منسوب کی جو میں نے نہیں کہی، وہ آگ میں اپنا گھر بنا لے۔“ اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے بھی سنا: ”میری امت کے دو آدمی ہیں، ان میں سے ایک رات کو اٹھتا ہے اور وضو کے لیے اپنے نفس سے مشقت کرتا ہے، جبکہ اس پر گرہیں لگی ہوتی ہیں، پس وہ وضو کرتا ہے، جب وہ اپنے ہاتھ دھوتا ہے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے، جب وہ اپنا چہرہ دھوتا ہے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے، جب وہ اپنے سر کا مسح کرتا ہے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے اور جب وہ اپنے پاؤں دھوتا ہے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے، پھر پردے کے پیچھے والا رب عزوجل فرماتا ہے: ’میرے اس بندے کو دیکھو، یہ اپنے نفس سے مشقت کر رہا ہے، میرا یہ بندہ مجھ سے جو کچھ مانگے، وہ اسی کا ہے۔‘“ [الفتح الربانی/أبواب الوضوء/حدیث: 585]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه ابن حبان: 1052، 2555، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 17458 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 17597»
الحكم على الحديث:
حديث صحيح ۔ أخرجه ابن حبان: 1052
حدیث نمبر: 3073
عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ الْأَسْدِيِّ قَالَ: مَاتَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ قَرَظَةُ بْنُ كَعْبٍ فَنِيحَ عَلَيْهِ (وَفِي رِوَايَةٍ إِنَّ أَوَّلَ مَنْ نِيحَ عَلَيْهِ بِالْكُوفَةِ قَرَظَةُ بْنُ كَعْبٍ الْأَنْصَارِيُّ) فَخَرَجَ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَصَعِدَ الْمِنْبَرَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: مَا بَالُ النَّوْحِ فِي الْإِسْلَامِ، أَمَا إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (إِنَّ كَذِبًا عَلَيَّ لَيْسَ كَكَذِبٍ عَلَى أَحَدٍ، أَلَا وَمَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ) ) ، أَلَا وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (مَنْ يُنَحْ عَلَيْهِ يُعَذَّبْ بِمَا نِيحَ بِهِ عَلَيْهِ) )
علی بن ربیعہ اسدی کہتے ہیں: قرظہ بن کعب نامی ایک انصاری آدمی فوت ہو گیا اور اس پر نوحہ کیا جانے لگا، ایک روایت میں ہے کہ کوفہ میں سب سے پہلے قرظہ بن کعب انصاری پر نوحہ کیا گیا، سیّدنامغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ منبر پر تشریف لائے اور اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کرنے کے بعد کہا: اسلام میں نوحہ کا کیا کام؟ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: مجھ پر جھوٹ بولنا، یہ عام آدمی پر جھوٹ بولنے کی طرح نہیں ہے، خبردار!جس نے جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ بولا، وہ اپنا ٹھکانہ جہنم سے تیار کر لے۔ اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے بھی سنا: جس پر نوحہ کیا گیا تو اسے اس وجہ سے عذاب دیا جائے گاکہ اس پر نوحہ کیا گیا۔ [الفتح الربانی/كتاب الجنائز/حدیث: 3073]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 1291، وأخرجه مسلم: 4 دون ذكر النوح، و 933 بذكر النوح فقط، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 18140 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18320»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 1291
حدیث نمبر: 5325
عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ كَاذِبَةٍ مَصْبُورَةٍ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ بِوَجْهِهِ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ
۔ سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس آدمی نے حاکم کی عدالت میں جان بوجھ کر جھوٹی قسم اٹھائی، وہ اپنے چہرے کے لیے آگ سے ٹھکانہ تیار کر لے۔ [الفتح الربانی/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 5325]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط الشيخين، أخرجه أبوداود: 3242، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19912 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20154»
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط الشيخين
حدیث نمبر: 6435
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ شَهِدَ عَلَى مُسْلِمٍ شَهَادَةً لَيْسَ لَهَا بِأَهْلٍ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو کسی مسلمان کے خلاف ایسی گواہی دیتا ہے کہ وہ مسلمان اس گواہی کا اہل نہیں ہوتا توہ ایسا شخص اپنا ٹھکانہ دوزخ سے تیار کر لے۔ [الفتح الربانی/مسائل القضاء والشهادات/حدیث: 6435]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لابھام الراوي عن ابي ھريرة ولضعف خداش بن عياش العبدي البصري۔ أخرجه الطيالسي: 2594، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 10617 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 10625»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ مسلمان کے بارے میں فاسق یا بدکار ہونے کی گواہی دی جائے، جبکہ وہ اس سے بری ہو۔
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لابھام الراوي عن ابي ھريرة ولضعف خداش بن عياش العبدي البصري۔ أخرجه الطيالسي: 2594
حدیث نمبر: 7829
عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ كَذَبَ فِي الرُّؤْيَا مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ
۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو خواب میں جان بوجھ کر جھوٹ بولتا ہے، وہ اپنا ٹھکانہ جہنم سے تیار کر لے۔ [الفتح الربانی/كتاب تعبير الرؤيا/حدیث: 7829]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1089 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1089»
وضاحت: فوائد: … لوگ اپنی شہرت، ناموری اور نیک نامی کے لیے جھوٹے خوابوں کا سہارا لیتے ہیں، ان احادیث میں خلافِ حقیقت خواب بیان کرنے کو سب سے بڑا جھوٹ کہا گیا ہے اور اس کو عذاب کی وعیدبھی سنائی گئی ہے۔
الحكم على الحديث:
حسن لغيره