الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 4086 (کل: 12 مقامات، 9 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4086
سنن ترمذی: 497
بلوغ المرام: 101
مشکوۃ المصابیح: 540
مسند احمد: 20174
المنتقى ابن الجارود: 285
الفتح الربانی: 2749
1 تا 10
حدیث نمبر: 4086
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ: «مَنْ تَوَضَّأَ فَبِهَا وَنِعْمَتْ، وَمَنِ اغْتَسَلَ فَالْغُسْلُ أَفْضَلُ» ، يَعْنِي: يَوْمَ الْجُمُعَةِ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس نے (جمعہ کے دن) وضو کیا تو اس نے (سنت و رخصت پر) عمل کیا اور یہ بہت اچھا ہے، اور جس نے غسل کیا تو غسل کرنا زیادہ فضیلت والا ہے“، یعنی اس سے مراد جمعہ کا دن ہے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4086]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 497، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1380، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 354، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19585، 19612، 19661، 19664، 19746، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1540، وأخرجه فتح الباري برقم: 839، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1757، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6817، 6820، 6926، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 717، 719، 722، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 1200، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4541، 6669، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 2102، وأخرجه شرح السنة برقم: 335، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1489، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4072»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 497
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُفْيَانَ الْجَحْدَرِيُّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ الْحَسَنِ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ تَوَضَّأَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَبِهَا وَنِعْمَتْ، وَمَنِ اغْتَسَلَ فَالْغُسْلُ أَفْضَلُ ". قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَعَائِشَةَ، وَأَنَسٍ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ سَمُرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ. وَقَدْ رَوَاهُ بَعْضُ أَصْحَابِ قَتَادَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ الْحَسَنِ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ. وَرَوَاهُ بَعْضُهُمْ عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ الْحَسَنِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلٌ. وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَنْ بَعْدَهُمْ، اخْتَارُوا الْغُسْلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَرَأَوْا أَنْ يُجْزِئَ الْوُضُوءُ مِنَ الْغُسْلِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ. قَالَ الشَّافِعِيُّ: وَمِمَّا يَدُلُّ عَلَى أَنَّ أَمْرَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْغُسْلِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ أَنَّهُ عَلَى الِاخْتِيَارِ لَا عَلَى الْوُجُوبِ: حَدِيثُ عُمَرَ حَيْثُ قَالَ لِعُثْمَانَ: وَالْوُضُوءُ أَيْضًا. وَقَدْ عَلِمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِالْغُسْلِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَلَوْ عَلِمَا أَنَّ أَمْرَهُ عَلَى الْوُجُوبِ لَا عَلَى الِاخْتِيَارِ لَمْ يَتْرُكْ عُمَرُ، عُثْمَانَ حَتَّى يَرُدَّهُ، وَيَقُولَ لَهُ: ارْجِعْ فَاغْتَسِلْ. وَلَمَا خَفِيَ عَلَى عُثْمَانَ ذَلِكَ مَعَ عِلْمِهِ، وَلَكِنْ دَلَّ فِي هَذَا الْحَدِيثِ أَنَّ الْغُسْلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فِيهِ فَضْلٌ مِنْ غَيْرِ وُجُوبٍ يَجِبُ عَلَى الْمَرْءِ فِي ذَلِكَ.
سمرہ بن جندب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے جمعہ کے دن وضو کیا تو اس نے رخصت کو اختیار کیا اور خوب ہے یہ رخصت، اور جس نے غسل کیا تو غسل افضل ہے“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- سمرہ رضی الله عنہ کی حدیث حسن ہے،
۲- قتادہ کے بعض تلامذہ نے تو یہ حدیث قتادہ سے اور قتادہ نے حسن بصری سے اور حسن بصری نے سمرہ بن جندب سے (مرفوعاً) روایت کی ہے۔ اور بعض نے قتادہ سے اور قتادہ نے حسن سے اور حسن نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرسلاً روایت کی ہے،
۳- اس باب میں ابوہریرہ، عائشہ اور انس رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،
۴- صحابہ کرام اور ان کے بعد کے اہل علم کا عمل اسی پر ہے، انہوں نے جمعہ کے دن کے غسل کو پسند کیا ہے، ان کا خیال ہے کہ غسل کے بدلے وضو بھی کافی ہو جائے گا،
۵- شافعی کہتے ہیں: جمعہ کے روز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غسل کے حکم کے وجوبی ہونے کے بجائے اختیاری ہونے پر جو چیزیں دلالت کرتی ہیں ان میں سے عمر رضی الله عنہ کی حدیث بھی ہے جس میں انہوں نے عثمان رضی الله عنہ سے کہا ہے کہ تم نے صرف وضو پر اکتفا کیا ہے حالانکہ تمہیں معلوم ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن غسل کا حکم دیا ہے، اگر انہیں یہ معلوم ہوتا کہ یہ حکم واجبی ہے، اختیاری نہیں تو عمر رضی الله عنہ عثمان رضی الله عنہ کو لوٹائے بغیر نہ چھوڑتے اور ان سے کہتے: جاؤ غسل کرو، اور نہ ہی عثمان رضی الله عنہ سے اس بات کے جاننے کے باوجود کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کو غسل کرنے کا حکم دیا ہے اس کے وجوب کی حقیقت مخفی رہتی، بلکہ اس حدیث میں صاف دلالت ہے کہ جمعہ کے دن غسل افضل ہے نہ کہ واجب۔ [سنن ترمذي/كتاب الجمعة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 497]

تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/ الطہارة 130 (354)، سنن النسائی/الجمعة 9 (1381)، (تحفة الأشراف: 4587)، مسند احمد (5/15، 16، 22) (صحیح) (یہ حدیث متعدد صحابہ سے مروی ہے، اور سب کی سندیں ضعیف ہیں، یہ سند بھی ضعیف ہے کیونکہ حسن بصری کا سماع سمرہ رضی الله عنہ سے حدیث عقیقہ کے سوا ثابت نہیں ہے، ہاں تمام طرق سے تقویت پا کر یہ حدیث حسن لغیرہ کے درجہ تک پہنچ جاتی ہے، متن کی تائید صحیح احادیث سے بھی ہوتی ہے)»
وضاحت: ۱؎: یہ حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ جمعہ کا غسل واجب نہیں کیونکہ ایک تو اس میں وضو کی رخصت دی گئی ہے بلکہ اسے اچھا قرار دیا گیا ہے اور دوسرے غسل کو افضل بتایا گیا ہے جس سے ترک غسل کی اجازت نکلتی ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (1091)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
فائدة: الحسن البصري صرح بالسماع عند الطوسي في مختصر الأحكام (3/ 10 ح 334 / 467) و حديثه عن سمرة صحيح و لو لم يصرح بالسماع لأنه يروي عن كتاب سمرة والرواية عن كتاب: صحيحة ما لم يثبت الجرح فيه والحمد للّٰه مشكوة المصابيح (540)

حدیث نمبر: 101
وعن سمرة بن جندب رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «من توضأ يوم الجمعة فبها ونعمت ومن اغتسل فالغسل أفضل» . رواه الخمسة وحسنه الترمذي.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جمعہ کے روز جس نے وضو کیا اس نے اچھا اور بہتر کیا اور جس نے غسل کیا تو بہرحال افضل ہے اور بہترین ہے۔“
اس کو پانچوں یعنی احمد، ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے حسن قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 101]
اس کو پانچوں یعنی احمد، ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے حسن قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 101]
«وَعَنْ» اور سے – «سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ» سمرہ بن جندب – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» (فرمایا) – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «مَنْ» جس نے – «تَوَضَّأَ» وضو کیا – «يَوْمَ» دن – «الْجُمُعَةِ» جمعہ کے – «فَبِهَا» تو اسی (سنت) پر (اس نے عمل کیا) – «وَنِعْمَتْ» اور وہ اچھا ہے – «وَمَنِ» اور جس نے – «اغْتَسَلَ» غسل کیا – «فَالْغُسْلُ» تو غسل – «أَفْضَلُ» زیادہ بہتر ہے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «الْخَمْسَةُ» پانچ نے – «وَحَسَّنَهُ» اور اسے حسن قرار دیا – «التِّرْمِذِيُّ» ترمذی نے۔
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے جمعہ کے دن وضو کیا تو اسی (سنت) پر عمل کیا اور یہ اچھا ہے، اور جس نے غسل کیا تو غسل زیادہ بہتر ہے۔“ اسے پانچوں (امام احمد اور اصحاب سنن) نے روایت کیا ہے اور امام ترمذی نے اسے حسن قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 101]

تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الطهارة، باب الرخصة في ترك الغسل يوم الجمعة، حديث:354، والترمذي، الصلاة، حديث:497، والنسائي، الصلاة، حديث:1371، وابن ماجه، الصلاة، حديث:1091من حديث أنس رضي الله عنه، وأحمد: 5 /15، 16، 22، والحسن البصري صرح بالسماع عند الطوسي في مختصر الأحكام:3 /10، حديث:334 /467 وسنده حسن.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 540
الْفَصْلُ الثَّانِي 540 - عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"مَنْ تَوَضَّأَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَبِهَا وَنِعْمَتْ، وَمَنِ اغْتَسَلَ فَالْغُسْلُ أَفْضَلُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَالتِّرْمِذِيُّ، وَالنَّسَائِيُّ، وَالدَّارِمِيُّ.
سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے جمعہ کے روز وضو کیا تو اس نے اچھا کیا، اور جس نے غسل کیا تو غسل کرنا افضل ہے۔“ اسنادہ حسن، رواہ احمد و ابوداؤد والترمذی والنسائی والدارمی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الطهارة/حدیث: 540]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أحمد (5/ 8 ح 20349) و أبو داود (354) والترمذي (497 وقال: حسن) والنسائي (3/ 94 ح 1381) والدارمي (1/ 361، 362 ح 1548) [و صححه ابن خزيمة (1757)
فائدة: الحسن البصري صرح بالسماع عند الطوسي في مختصر الأحکام (3/ 10 ح 334 / 467) و حديثه عن سمرة صحيح و لو لم يصرح بالسماع لأنه يروي عن کتاب سمرة والرواية عن کتاب: صحيحة ما لم يثبت الجرح فيه والحمد للّٰه .] »

قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
حدیث نمبر: 20174
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ , وَأَبُو دَاوُدَ , قَالَا: حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ تَوَضَّأَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَبِهَا وَنِعْمَتْ وَمَنْ اغْتَسَلَ فَهُوَ أَفْضَلُ" .
حضرت سمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص جمعہ کے دن وضو کرلے تو وہ صحیح ہے اور جو شخص غسل کرلے تو یہ زیادہ افضل ہے۔ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 20174]
الحكم على الحديث:
حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف، الحسن مدلس، وقد عنعن
حدیث نمبر: 285
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ ، قَالَ: ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ مَهْدِيٍّ ، عَنْ هَمَّامٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ تَوَضَّأَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَبِهَا وَنِعْمَتْ، وَمَنِ اغْتَسَلَ فَالْغُسْلُ أَفْضَلُ" .
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو جمعہ کے دن (صرف) وضو کرے، وہ بھی درست ہے، لیکن جو غسل کرے، تو غسل کرنا افضل ہے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الصلاة/حدیث: 285]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده حسن: مسند علي بن الجعد: 986، مسند الإمام أحمد: 5/11-22، سنن أبي داود: 354، سنن النسائي: 1381، سنن الترمذي: 497، اس حدیث کو امام ترمذی رحمہ اللہ نے حسن اور امام ابن خزیمہ رحمہ اللہ (1757) نے صحیح کہا ہے۔ امام ابو حاتم رازی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: هُوَ صَحِيحٌ مِّنْ طَرِيقِهِ (تحفة المحتاج لابن الملقن: 1/514، ح: 644)، حافظ ابن ملقن رحمہ اللہ (البدر المنير: 4/514 ح 655) نے صحیح کہا ہے۔ قتادہ سے شعبہ بیان کریں، تو تدلیس کا مسئلہ رفع ہو جاتا ہے، نیز حسن بصری رحمہ اللہ کی سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت کتاب سے ہوتی ہے، لہذا سماع کا مسئلہ بھی حل ہو گیا۔»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده حسن
حدیث نمبر: 2749
عَنْ سَمْرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (مَنْ تَوَضَّأَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَبِهَا وَنِعْمَتْ وَمَنِ اغْتَسَلَ فَهُوَ أَفْضَلُ) )
سیّدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے جمعہ کے دن وضو کیا تو اس نے رخصت کو قبول کیا اوریہ اچھا ہے اور جس نے غسل کیا تو وہ زیادہ فضیلت والا ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجمعة وفضل يومها وكل ما يتعلق بها/حدیث: 2749]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره۔ أخرجه ابوداود: 354، والنسائي: 3/ 94، والترمذي: 497، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20089، 20120، 20174 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20436»
الحكم على الحديث:
حسن لغيره۔ أخرجه ابوداود: 354
حدیث نمبر: 1408
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّفَّارُ الْعَدْلُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا عَمْرُو بْنُ طَلْحَةَ الْقَنَّادُ، ثنا أَسْبَاطُ بْنُ نَصْرٍ عَنِ السُّدِّيِّ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ تَوَضَّأَ فَبِهَا وَنِعْمَتْ، وَيُجْزِئُ مِنَ الْفَرِيضَةِ، وَمَنِ اغْتَسَلَ فَالْغُسْلُ أَفْضَلُ" وَهَذَا الْحَدِيثُ بِهَذَا اللَّفْظِ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ، وَإِنَّمَا يُعْرَفُ مِنْ حَدِيثِ الْحَسَنِ وَغَيْرِهِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے وضو کیا اس نے اچھا کیا اور فریضہ سے کفایت کر جائے گا اور جس نے غسل کیا تو غسل افضل ہے۔“
یہ حدیث ان الفاظ کے ساتھ اس سند سے غریب ہے، یہ صرف حسن وغیرہ کی حدیث سے معروف ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1408]
یہ حدیث ان الفاظ کے ساتھ اس سند سے غریب ہے، یہ صرف حسن وغیرہ کی حدیث سے معروف ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1408]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه احمد 1؍268»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1416
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَزَّازُ، ثنا أُسَيْدُ بْنُ زَيْدٍ الْجَمَّالُ، ثنا أَبُو مُحَمَّدٍ، ثنا شَرِيكٌ، أنا عَوْفٌ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ تَوَضَّأَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَبِهَا وَنِعْمَتْ وَمَنِ اغْتَسَلَ فَالْغُسْلُ أَفْضَلُ" وَرَوَاهُ الثَّوْرِيُّ عَمَّنْ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَوَاهُ إِسْحَاقُ عَنْ أَبِي دَاوُدَ الْحَفَرِيِّ عَنْ سُفْيَانَ.
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے جمعہ کے دن وضو کیا اس نے اچھا کیا اور جس نے غسل کیا تو غسل افضل ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1416]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 5668
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي طَاهِرٍ الدَّقَّاقُ بِبَغْدَادَ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِيهُ قَالَ: قُرِئَ عَلَى ابْنِ قِلَابَةَ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مُحَمَّدٍ، ثنا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ، وَعَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، وَأَبُو الْوَلِيدِ، وَحَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْحَوْضِيُّ قَالُوا: ثنا هَمَّامٌ، ح وَأَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي طَاهِرٍ، أنبا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَاكِرٍ الصَّائِغُ، ثنا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثنا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ سَمُرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ تَوَضَّأَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَبِهَا وَنِعْمَتْ، وَمَنِ اغْتَسَلَ فَالْغُسْلُ أَفْضَلُ".
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے جمعہ کے دن وضو کیا، تو وہ اسے کفایت کر جائے گا اور یہ اچھا ہے، لیکن جو غسل کر لے تو وہ افضل ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجمعة/حدیث: 5668]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيرهٖ۔ معني تخريجه في باب الدلالة علي ان الفسل يوم الجمعة»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيرهٖ