الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
115. مُسْنَدُ عَائِشَةَ
عائشہ کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 4557 (کل: 149 مقامات، 23 کتب)
صحیح مسلم: 115، 116، 117، 5170، 5178، 5179، 5180، 5181، 5183، 5185، 5186، 5188، 5194، 5195، 5197، 5199، 5201، 5202، 5204
سنن ابن ماجہ: 3401
مسند احمد: 2020، 2476، 2499، 2650، 2771، 3086، 3166، 4629، 4995، 5015، 5030، 5224، 5429، 5477، 5494، 5572، 5789، 6012، 7752، 10373، 10510، 10667، 15060، 15143
مسند امام شافعی: 1552
الجامع الكامل: 58، 3911، 7487، 7500، 7502، 7514، 7515، 7516، 7517، 7520، 7521، 7522، 7523، 7538، 7563، 7573، 8067، 9767، 9770
71 تا 80
حدیث نمبر: 6012
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا هَاشِمٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أن رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نَهَى عَنِ النَّقِيرِ وَالْمُزَفَّتِ وَالدُّبَّاءِ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ اور ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نقیر، مزفت اور دباء سے منع فرمایا: ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6012]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح.
حدیث نمبر: 7752
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الدُّبَّاءِ، وَالْمُزَفَّتِ، وَالْحَنْتَمِ، وَالنَّقِيرِ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دباء اور مزفت حنتم اور نقیر نامی برتنوں سے منع فرمایا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7752]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1993.
حدیث نمبر: 10373
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قََالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ , وَيَزِيدُ , قََالَ: أَخْبَرَنَا هِشَامٌ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , أَنَّ وَفْدَ عَبْدِ الْقَيْسِ حَيْثُ قَدِمُوا عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" نَهَاهُمْ عَنْ الْحَنْتَمِ، وَالنَّقِيرِ، وَالْمُزَفَّتِ، وَالْمَزَادَةِ , الْمَجْبُوبَةِ، وَقالَ: انْتَبِذْ فِي سِقَائِكَ، وَأَوْكِهِ، وَاشْرَبْهُ حُلْوًا طَيِّبًا"، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ائْذَنْ لِي فِي مِثْلِ هَذِهِ، قَالَ:" إِذَنْ تَجْعَلَهَا مِثْلَ هَذِهِ" ، قَالَ يَزِيدُ: وَفَتَحَ هِشَامٌ يَدَهُ قَلِيلًا، فَقَالَ:" إِذَنْ تَجْعَلَهَا مِثْلَ هَذِهِ"، وَفَتَحَ يَدَهُ شَيْئًا أَرْفَعَ مِنْ ذَلِكَ.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب بنوعبدالقیس کا وفد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حنتم، نقیر، مزفت اور توشہ دان سے منع کرتے ہوئے فرمایا کہ اپنے مشکیزے میں نبیذ بناؤ اس کا منہ بند کردو اور شیریں و پاکیزہ پی لو ایک آدمی نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے اتنی سی کی اجازت دے دیجئے (راوی نے ہاتھ سے اشارہ کرکے دکھایا) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بعد میں تم اسے اتنا بنا لوگے (راوی نے پہلے کی نسبت ہاتھ کو زیادہ کھول کر اشارہ کرکے دکھایا) [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10373]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1993
حدیث نمبر: 10510
حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدٌ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قََالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُنْتَبَذَ فِي الْمُزَفَّتِ وَالْمُقَيَّرِ وَالنَّقِيرِ وَالدُّبَّاءِ وَالْحَنْتَمِ، وَقَالَ: كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مزفت، مقیر، نقیر، دباء اور حنتم کی ممانعت کی ہے، نیز فرمایا ہے ہر نشہ آو رچیز حرام ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10510]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن، م: 1993
حدیث نمبر: 10667
حَدَّثَنَا رَوْحٌ , حَدَّثَنَا مَالِكٌ , عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" نَهَى أَنْ يُنْبَذَ فِي الدُّبَّاءِ وَالْمُزَفَّتِ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دباء اور مزفت میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10667]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1993
حدیث نمبر: 15060
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَزِيدُ , أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ , عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ , قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الدُّبَّاءِ , وَالنَّقِيرِ، وَالْمُزَفَّتِ , وَالْحَنْتَمِ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دباء، نقیر، مزفت اور حنتم تمام برتنوں سے منع فرمایا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15060]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح كسابقه، م: 1998
حدیث نمبر: 15143
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَسَنٌ , حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ , عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ , وَابْنِ عُمَرَ , أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" نَهَى عَنِ النَّقِيرِ , وَالْمُزَفَّتِ , وَالدُّبَّاءِ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے اور ابن عمر سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دباء نقیر اور مزفت کے تمام برتنوں سے منع فرمایا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15143]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1998
حدیث نمبر: 1584
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ النَّاسَ فِي بَعْضِ مَغَازِيهِ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ: فَأَقْبَلْتُ نَحْوَهُ، فَانْصَرَفَ قَبْلَ أَنْ أَبْلُغَهُ، فَسَأَلْتُ: مَاذَا قَالَ؟ فَقِيلَ لِي: " نَهَى أَنْ يُنْبَذَ فِي الدُّبَّاءِ وَالْمُزَفَّتِ"
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی غزوے میں خطبہ پڑھا، میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف چلا سننے کے واسطے، لیکن میرے پہنچنے سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم فارغ ہو گئے، میں نے لوگوں سے پوچھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا فرمایا؟ لوگوں نے کہا: منع کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نبیذ بھگونے سے تونبے اور مرتبان میں۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1584]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح،وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1997، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3690، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1868، والنسائي فى «المجتبيٰ» برقم: 5635، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3402، والدارمي فى «سننه» برقم: 2109، فواد عبدالباقي نمبر: 42 - كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ-ح: 5»
الحكم على الحديث:
مرفوع صحيح
حدیث نمبر: 1585
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْقُوبَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " نَهَى أَنْ يُنْبَذَ فِي الدُّبَّاءِ وَالْمُزَفَّتِ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا میوہ تر کرنے سے تونبے اور مرتبان میں۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1585]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5587، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1993، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 5593، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 5041، 5042، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3693، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3401، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 17539، 17540، 17541، وأحمد فى «مسنده» برقم: 10677، فواد عبدالباقي نمبر: 42 - كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ-ح: 6»
الحكم على الحديث:
مرفوع صحيح
حدیث نمبر: 1879
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، نا أَبُو عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا قُرَّةُ ، عَنْ أَبِي جَمْرَةَ الضُّبَعِيِّ ، قَالَ: قُلْتُ لابْنِ عَبَّاسٍ : إِنَّ لِي جَرَّةً انْتُبِذَ لِي فِيهَا، فَأَشْرَبُ مِنْهُ، فَإِذَا أَطَلْتُ الْجُلُوسَ مَعَ الْقَوْمِ خَشِيتُ أَنْ أُفْتَضَحَ مِنْ حَلاوَتِهِ. فَقَالَ: قَدِمَ وَفْدُ عَبْدِ الْقَيْسِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" مَرْحَبًا بِالْوَفْدِ غَيْرَ خَزَايَا وَلا نَدَامَى". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ بَيْنَنَا وَبَيْنَكَ الْمُشْرِكِينَ مِنْ مُضَرَ، وَإِنَّا لا نَصِلُ إِلَيْكَ إِلا فِي أَشْهُرِ الْحُرُمِ، فَحَدِّثْنَا عَمَلا مِنَ الأَمْرِ إِذَا أَخَذْنَا بِهِ دَخَلْنَا بِهِ الْجَنَّةَ، وَنَدْعُو إِلَيْهِ مَنْ وَرَاءَنَا. وَقَالَ: " آمُرُكُمْ بِأَرْبَعٍ، وَأَنْهَاكُمْ عَنْ أَرْبَعٍ: الإِيمَانُ بِاللَّهِ، وَهَلْ تَدْرُونَ مَا الإِيمَانُ بِاللَّهِ؟" قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" شَهَادَةُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، وَإِقَامُ الصَّلاةِ، وَإِيتَاءُ الزَّكَاةِ، وَصَوْمُ رَمَضَانَ، وَتُعْطُوا الْخُمُسَ مِنَ الْمَغَانِمِ، وَأَنْهَاكُمْ: عَنِ النَّبِيذِ فِي الدُّبَّاءِ، وَالنَّقِيرِ، وَالْحَنْتَمِ، وَالْمُزَفَّتِ"
جناب ابوجمرہ ضبعی بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے عرض کی کہ میرا ایک مٹکا ہے جس میں نبیذ تیار کرتا ہوں پھر میں اس سے پی لیتا ہوں۔ پھرجب میں لوگوں کے ساتھ دیر تک بیٹھتا ہوں تو میں ڈرتا ہوں کہ اس کے نشے اور حلاوت کی وجہ سے رسوا نہ ہو جاؤں۔ تو اُنہوں نے فرمایا کہ عبدالقیس کا وفد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” وفد کو خوش آمدید تم بغیر رسوا ہوئے اور شرمسار ہوئے بہت اچھے آئے ہو۔“ اُنہوں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول، بیشک ہمارے اور آپ کے درمیان مضر قبیلے کے مشرکین حائل ہیں اور ہم آپ کی خدمت میں صرف حرمت والے مہینوں ہی میں حاضر ہو سکتے ہیں لہٰذا آپ ہمیں ایسے اسلامی اعمال بتائیں جن پر عمل کرکے ہم جنّت میں داخل ہو جائیں اور اپنے پیچھے رہ جانے والے افراد کو اس کی دعوت دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمہیں چار کاموں کا حُکم دیتا ہوں اور چار چیزوں سے منع کرتا ہوں۔“ (جن کاموں کا حُکم دیتا ہوں وہ یہ ہیں) ﷲ پر ایمان لانا۔ کیا تمہیں معلوم ہے کہ ﷲ پر ایمان کیا ہے؟ اُنہوں نے عرض کیا کہ ﷲ اور اس کے رسول ہی خوب جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس بات کی گواہی دینا کہ ایک اللہ کے سوا کوئی معبود بر حق نہیں اور نماز قائم کرنا اور زکوۃ ادا کرنا اور رمضان المبارک کے روزے رکھنا اور غنیمتوں میں سے پانچواں حصّہ ادا کرنا اور میں تمہیں کدو کے بر تن، کریدی ہوئی لکڑی کے برتن، سبز لاکھی مٹکے اور روغنی برتن میں نبید بنانے سے منع کرتا ہوں ـ“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1879]
تخریج الحدیث: «تقدم۔۔۔، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 53، 87، 523، 1398، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 17، وابن الجارود فى "المنتقى"، 411، 931، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 307، 1879، 2245، 2246، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 157، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3819، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5046، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1599، 1599 م، 2611، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7988، وأحمد فى (مسنده) برقم: 187»