🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
116. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 5048 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5048
مسند عبداللہ بن مبارک: 112
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1141، 1142
المعجم الکبیر للطبرانی: 7478
المعجم الاوسط: 5852
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5048
حَدَّثَنَا كَامِلُ بْنُ طَلْحَةَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّهُمْ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، كَيْفَ تَعْرِفُ مَنْ لَمْ تَرَ مِنْ أُمَّتِكَ؟ قَالَ: غُرٌّ مُحَجَّلُونَ، بُلْقٌ مِنْ آثَارِ الطُّهُورِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ صحابہ کرام نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ اپنی امت کے ان لوگوں کو کیسے پہچانیں گے جنہیں آپ نے (دنیا میں) نہیں دیکھا؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ وضو کے اثرات کی وجہ سے چمکتی ہوئی پیشانیوں اور سفید چمکدار ہاتھ پاؤں والے ہوں گے، جن کی یہ سفیدی ان کے جسم کے باقی حصوں سے بالکل نمایاں اور جداگانہ ہوگی۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5048]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 284، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3810، 4317، وأخرجه مسند البزار برقم: 1810، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3443، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1047، 7242، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9258، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5026»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 112
عَنِ ابْنِ لَهِيعَةَ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرٍ،،أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا ذَرٍّ، وَأَبَا الدَّرْدَاءِ، قَالا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَنَا أَوَّلُ مَنْ يُؤْذَنُ لِي فِي السُّجُودِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَأَوَّلُ مَنْ يُؤْذَنُ لَهُ بِرَفْعِ رَأْسِهِ، فَأَنْظُرُ بَيْنَ يَدَيَّ، فَأَعْرِفُ أُمَّتِي مِنْ بَيْنِ الأُمَمِ، وَأَنْظُرُ عَنْ يَمِينِي فَأَعْرِفُ أُمَّتِي مِنْ بَيْنِ الأُمَمِ، وَأَنْظُرُ عَنْ شِمَالِي فَأَعْرِفُ أُمَّتِي مِنْ بَيْنِ الأُمَمِ، وَأَنْظُرُ خَلْفِي فَأَعْرِفُ أُمَّتِي مِنْ بَيْنِ الأُمَمِ"، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، كَيْفَ تَعْرِفُ أُمَّتَكَ مِنْ بَيْنِ الأُمَمِ مَا بَيْنَ نُوحٍ إِلَى أُمَّتِكَ؟ فَقَالَ:" غُرٌّ مُحَجَّلُونَ مِنْ آثَارِ الْوُضُوءِ، وَلا يَكُونُ أَحَدٌ مِنَ الأُمَمِ غَيْرَهُمْ، وَأَعْرِفُهُمْ أَنَّهُمْ يُؤْتَوْنَ كُتُبَهُمْ بِأَسْمَائِهِمْ، فَأَعْرِفُهُمْ بِسِيمَاهُمْ فِي وُجُوهِهِمْ مِنْ أَثَرِ السُّجُودِ، وَأَعْرِفُهُمْ بِنُورهِمْ يَسْعَى بَيْنَ أَيْدِيهِمْ دُونَهُمْ".
سیدنا ابوذر اور ابودرداء رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں سب سے پہلا ہوں جسے قیامت والے دن سجدے کی اجازت دی جائے گی اور سب سے پہلا ہوں جسے سر اٹھانے کی اجازت دی جائے گی، میں اپنے آگے دیکھوں گا تو امتوں کے درمیان سے اپنی امت کو پہچان لوں گا اور اپنی دائیں جانب دیکھوں گا تو امتوں کے درمیان سے اپنی امت کو پہچان لوں گا اور اپنی بائیں جانب دیکھوں گا تو امتوں کے درمیان سے اپنی امت کو پہچان لوں گا اور اپنے پیچھے دیکھوں گا تو امتوں کے درمیان سے اپنی امت کو پہچان لوں گا۔“ ایک آدمی نے کہا کہ اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم امتوں کے درمیان سے جو نوح علیہ السلام سے لے کر آپ کی اپنی امت تک ہوں گی، اپنی امت کو کیسے پہچان لیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کے وضو کے نشانات کی وجہ سے چہرے اور ہاتھ پاؤں روشن ہوں گے، ان کے علاوہ امتوں میں سے کوئی اور (ایسا) نہ ہوگا اور میں ان کو پہچان لوں گا، بے شک ان کو ان کے نامۂ اعمال ان کے دائیں ہاتھوں میں تھمائے جائیں گے اور میں انہیں ان کی پیشانیوں سے پہچان لوں گا، ان کے چہروں پر سجدوں کے نشان کی وجہ سے اور میں ان کو ان کے نور کی وجہ سے پہچان لوں گا جو ان کے آگے اور ان کی دائیں جانب دوڑ رہا ہوگا۔“ [مسند عبدالله بن مبارك/حدیث: 112]
تخریج الحدیث: «الزهد فی زیادات نعیم، ابن مبارك: 112، مسند احمد: 21737، مشکٰوة: 299۔ محدث البانی نے اسے ’’صحیح‘‘ کہا ہے۔»

الحكم على الحديث:
صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1141
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ تَعْرِفُ مَنْ لَمْ تَرَ مِنْ أُمَّتِكَ؟ قَالَ:" غُرٌّ مُحَجَّلُونَ مِنَ الْوُضُوءِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَسَنُ بْنُ حُسَيْنٍ الْعَرَبِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کے جن افراد کو نہیں دیکھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُنہیں کیسے پہچانیں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ لوگ وضو کی وجہ سے روشن اور چمکدار (پیشانیوں کے مالک) ہوں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسن بن حسین عربی ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1141]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1142
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ تَعْرِفُ مَنْ لَمْ تَرَ مِنْ أُمَّتِكَ؟ قَالَ:" غُرًّا". أَحْسَبُهُ قَالَ:" مُحَجَّلُونَ مِنْ آثَارِ الْوُضُوءِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عرض کی گئی: یا رسول اللہ! آپ اُس شخص کو کیسے پہچانیں گے؟ اپنی امت کے جس شخص کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ دیکھا ہو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: چمک کی وجہ سے (راوی بیان کرتے ہیں:) میرا خیال ہے، روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: وضو کے آثار کی وجہ سے، وہ روشن ہوں گے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1142]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7478
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مَنْدَهْ الْأَصْبَهَانِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ رُسْتَهْ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي عُتْبَةَ الْكِنْدِيِّ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَتَعْرِفُ أُمَّتَكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟ قَالَ: " نَعَمْ ". قُلْتُ: مَنْ رَأَيْتَ، وَمَنْ لَمْ تَرَ؟ قَالَ: " مَنْ رَأَيْتَ؟، وَمَنْ لَمْ أَرَ؟ ". قُلْتُ: بِمَاذَا؟ قَالَ: غُرٌّ مُحَجَّلُونَ مِنْ آثَارِ الْوُضُوءِ.
سیدنا ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ، کیا آپ اپنی امت کو قیامت کے دن پہچان لیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ میں نے عرض کیا: جنہیں آپ نے دیکھا اور جنہیں نہیں دیکھا، سب کو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنہیں میں نے دیکھا اور جنہیں نہیں دیکھا، سب کو پہچان لوں گا۔“ میں نے عرض کیا: کس علامت سے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وضو کے اثر سے ان کے چہرے اور ہاتھ پاؤں روشن اور چمکدار ہوں گے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7478]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 106، حدیث 7509»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 22688»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5852
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ أَبُو حَصِينٍ، قَالَ: نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْبَجَلِيُّ الْمُقْرِئُ، قَالَ: ثَنَا حَسَنُ بْنُ حُسَيْنٍ الْعُرَنِيُّ ، عَنْ أَبِي إِسْرَائِيلَ الْمُلَائِيِّ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، كَيْفَ تَعْرِفُ مَنْ لَمْ تَرَ مِنْ أُمَّتِكَ؟ قَالَ: غُرٌّ مُحَجَّلُونَ مِنَ الْوُضُوءِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي إِسْرَائِيلَ إِلَّا حَسَنُ بْنُ حُسَيْنٍ .
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ اپنی امت کے ان لوگوں کو کیسے پہچانیں گے جنہیں آپ نے دیکھا نہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وضو کے اثر سے ان کے چہرے اور ہاتھ پاؤں روشن اور چمکتے ہوں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو اسرائیل سے صرف حسن بن حسین نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5852]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه حسن بن حسين العربي وهو ضعيف جدا «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 225» »
«أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 81»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا لضعف حسن بن حسين العربي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں