🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
116. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 5112 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5112
مشکوۃ المصابیح: 1808
المستدرک علی الصحیحین: 8998
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7980، 7981
المعجم الاوسط: 1156
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5112
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ ، عَنْ ذَرٍّ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ مَهَانَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: تَصَدَّقُوا يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ، فَإِنَّكُنَّ أَكْثَرُ أَهْلِ جَهَنَّمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، قَالَتِ امْرَأَةٌ لَيْسَتْ مِنْ عِلْيَةِ النِّسَاءِ: وَلِمَ نَحْنُ أَكْثَرُ أَهْلِ جَهَنَّمَ؟ قَالَ: إِنَّكُنَّ تُكْثِرْنَ اللَّعْنَ وَتَكْفُرْنَ الْعَشِيرَ، قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ : مَا وَجَدْتُ نَاقِصَ الْعَقْلِ وَالدِّينِ أَغْلَبَ عَلَى الرِّجَالِ ذَوِي الْأَحْلَامِ عَلَى أُمُورِهِنَّ مِنْ هَذِهِ النِّسَاءِ، قِيلَ: يَا ابْنَ مَسْعُودٍ ، وَمَا نَقْصُ عُقُولِهِنَّ وَدِينِهِنَّ؟ قَالَ: أَمَّا نَقْصُ عُقُولِهِنَّ: فَشَهَادَةُ امْرَأَتَيْنِ بِشَهَادَةِ رَجُلٍ، وَأَمَّا نَقْصُ دِينِهِنَّ: فَإِنَّهُ يَأْتِي عَلَى إِحْدَاهُنَّ مَا شَاءَ اللهُ مِنْ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ لَا تَسْجُدُ لِلهِ فِيهِ سَجْدَةً.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عورتوں کی جماعت! صدقہ و خیرات کیا کرو، کیونکہ قیامت کے دن تم جہنم والوں کی اکثریت ہو گی۔“ اس پر ایک ایسی خاتون نے، جو طبقہِ اشرافیہ (معززین) سے نہ تھی، عرض کی: ہم جہنم میں زیادہ کیوں ہوں گی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس لیے کہ تم بکثرت لعن طعن کرتی ہو اور شوہر کی ناشکری کرتی ہو۔“ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے عقل اور دین میں ناقص ہونے کے باوجود بڑے بڑے عقل مند اور صاحبِ الرائے مردوں کے معاملات پر غالب آ جانے والی ان عورتوں سے بڑھ کر کسی کو نہیں دیکھا۔“ ان سے دریافت کیا گیا: اے ابن مسعود! ان کی عقل اور دین کا نقصان کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: ”ان کی عقل کے نقصان کی صورت تو یہ ہے کہ دو عورتوں کی گواہی ایک مرد کی گواہی کے برابر قرار دی گئی ہے، اور ان کے دین کا نقصان یہ ہے کہ اللہ کی مشیت کے مطابق عورت پر ایسے دن اور راتیں بھی آتی ہیں جن میں وہ (ایامِ مخصوصہ کی وجہ سے) اللہ تعالیٰ کے حضور ایک سجدہ بھی نہیں کرتی۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5112]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 8645، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2461، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 4049، 4050، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 3035، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5090»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1808
1808 - وَعَنْ زَيْنَبَ امْرَأَةِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَتْ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:"يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ تَصَدَّقْنَ، وَلَوْ مِنْ حُلِيِّكُنَّ  ، فَإِنَّكُنَّ أَكْثَرُ أَهْلِ جَهَنَّمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی اہلیہ زینب رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں خطبہ ارشاد فرمایا تو فرمایا: ”خواتین کی جماعت! صدقہ کرو، خواہ اپنے زیورات سے کرو، کیونکہ روزِ قیامت جہنم میں تم زیادہ ہو گی۔“ صحیح، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1808]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه الترمذي (635)
٭ و أصله عند البخاري (1466) و مسلم (1000)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8998
حدَّثَناه أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا إسماعيل بن قُتَيبة السُّلَمِي، حدثنا يحيى بن يحيى التَّميمي، أخبرنا جَرِير عن منصور بن المُعتمِر قال: سمعتُ ذَرًّا يحدِّث عن وائل بن مَهَانة، عن عبد الله بن مسعود قال: قال رسول الله ﷺ:"يا معشرَ النساء، تَصدَّقن ولو من حُليّكُنَّ، فإنكُنَّ أكثرُ أهلِ جهنَّم يومَ القيامة" (2) .
وائل بن مہانہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عورتوں کی جماعت! صدقہ کیا کرو خواہ اپنے زیورات ہی میں سے ہو، کیونکہ قیامت کے دن جہنم میں تمہاری تعداد سب سے زیادہ ہوگی۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : الأهوال/حدیث: 8998]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن كسابقه» [ترقيم الرساله 8998]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7980
"يا معشر النساء! تصدقن وأكثرن الاستغفار فإني رأيتكن أكثر أهل النار إنكن تكثرن اللعن وتكفرن العشير ما رأيت من ناقصات عقل ودين أغلب لذي لب منكن أما نقصان العقل: فشهادة امرأتين تعدل شهادة رجل فهذا نقصان العقل وتمكث الليالي ما تصلي وتفطر في رمضان فهذا نقصان الدين"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے عورتو! صدقہ دو اور کثرت سے استغفار کرو، کیونکہ میں نے تمہیں جہنم والوں میں سب سے زیادہ دیکھا ہے۔ تم بہت لعنت کرتی ہو اور خاوند کی ناشکری کرتی ہو۔ میں نے عقل اور دین میں ناقص ہونے کے باوجود عقل مند آدمی کی عقل کو تم سے زیادہ مغلوب کرنے والی کوئی مخلوق نہیں دیکھی۔ عقل کی کمی یہ ہے کہ دو عورتوں کی گواہی ایک مرد کی گواہی کے برابر ہے، یہ عقل کی کمی ہے۔ اور دین کی کمی یہ ہے کہ تم کئی راتیں نماز نہیں پڑھتیں اور رمضان میں روزہ نہیں رکھتیں، یہ دین کی کمی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7980]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م هـ] عن ابن عمر [حم م ت] عن أبي هريرة [حم ق] عن أبي سعيد. مختصر مسلم 524، الإرواء 190، السنة 955و 956، المشكاة 19.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7981
«يا معشر النساء! تصدقن ولو من حليكن فإنكن أكثر أهل جهنم يوم القيامة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے عورتو! صدقہ دو، خواہ اپنے زیورات میں سے ہی دو، کیونکہ تم قیامت کے دن جہنم والوں میں سب سے زیادہ ہو گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7981]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ت ن حب ك] عن زينب امرأة ابن مسعود. المشكاة 1808، الإرواء 190.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1156
وَعَنْ زَيْدٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ رُفَيْعٍ عَنْ حِزَامِ بْنِ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ . عَنْ أَبِيهِ قَالَ: أَمَرَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- النِّسَاءَ بِالصَّدَقَةِ، وَحَثَّهُنَّ عَلَيْهَا وَقَالَ: تَصَدَّقْنَ، فَإِنَّكُنَّ أَكْثَرُ أَهْلِ النَّارِ فَقَالَتِ امْرَأَةٌ مِنْهُنَّ: لِمَ ذَاكَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: I " لِأَنَّكُنَّ تُكْثِرْنَ اللَّعْنَ، وَتُسَوِّفْنَ الْخَيْرَ، وَتَكْفُرْنَ الْعَشِيرَ.
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کو صدقہ کرنے کا حکم دیا، انہیں اس کی ترغیب دلائی اور فرمایا: ”تم صدقہ کیا کرو، کیونکہ تم اہل جہنم کی اکثریت ہو۔“ ان میں سے ایک عورت نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہ کس بنا پر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس لیے کہ تم بکثرت لعن طعن کرتی ہو، نیک کام میں ٹال مٹول کرتی ہو اور شوہر کی ناشکری کرتی ہو۔““ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1156]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 394» »
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7478»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں