الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
117. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ
عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 5630 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5630
سنن ابن ماجہ: 3200
الفتح الربانی: 6518
حدیث نمبر: 5630
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، حَدَّثَنَا عَمْرٌو ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ حَدَّثَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَ بِقَتْلِ الْكِلَابِ، إِلَّا كَلْبَ مَاشِيَةٍ، أَوْ كَلْبَ صَيْدٍ، قِيلَ لِابْنِ عُمَرَ : إِنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ: أَوْ كَلْبَ زَرْعٍ؟ قَالَ: إِنَّ لِأَبِي هُرَيْرَةَ زَرْعًا.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتوں کو مارنے کا حکم دیا، سوائے مویشیوں کی حفاظت کرنے والے کتے یا شکاری کتے کے“، تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے عرض کیا گیا کہ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ (اس استثناء میں) ”کھیتی باڑی کی حفاظت کرنے والے کتے“ کا بھی ذکر کرتے ہیں، جس پر انہوں نے جواباً فرمایا کہ ”بے شک سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ صاحبِ زراعت ہیں (یعنی ان کی اپنی زمینیں ہیں اس لیے انہوں نے اسے بھی یاد رکھا)۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5630]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3145، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1570، 1571، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1488، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4277، 4278، 4279، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3202، 3203، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4730، 5741، 6136، 6279، 6299، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2007، وأخرجه فتح الباري برقم: 2197، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19610، 19611، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13158، 13423، 13639، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6645، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5648، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 11535، وأخرجه شرح السنة برقم: 2778، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5412، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5604»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3145، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1570، 1571، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1488، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4277، 4278، 4279، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3202، 3203، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4730، 5741، 6136، 6279، 6299، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2007، وأخرجه فتح الباري برقم: 2197، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19610، 19611، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13158، 13423، 13639، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6645، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5648، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 11535، وأخرجه شرح السنة برقم: 2778، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5412، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5604»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3200
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا شَبَابَةُ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ ، قَالَ: سَمِعْتُ مُطَرِّفًا يُحَدِّثُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَمَرَ بِقَتْلِ الْكِلَابِ، ثُمَّ قَالَ: مَا لَهُمْ وَلِلْكِلَابِ، ثُمَّ رَخَّصَ لَهُمْ فِي كَلْبِ الصَّيْدِ.
عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتوں کے مار ڈالنے کا حکم دیا، پھر آپ نے فرمایا: ”انہیں کتوں سے کیا مطلب“؟ پھر آپ نے انہیں شکاری کتے رکھنے کی اجازت دے دی ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الصيد/حدیث: 3200]
حضرت عبد اللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتوں کو قتل کرنے کا حکم دیا، پھر فرمایا: ”ان لوگوں کو کتوں سے کیا تعلق؟“ پھر (بعد میں) شکاری کتا رکھنے کی اجازت دے دی۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الصيد/حدیث: 3200]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الطہارة 27 (280)، سنن ابی داود/الطہارة 37 (74)، سنن النسائی/الطہارة 53 (67)، المیاہ 7 (337، 338)، (تحفة الأشراف: 9665)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/86، 5/56)، سنن الدارمی/الصید 2 (2049) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: کتوں سے کیا مطلب یعنی کتا پالنا بے فائدہ ہے بلکہ وہ نجس جانور ہے، اندیشہ ہے کہ برتن یا کپڑے کو گندہ کر دے،لیکن کتوں کا قتل صحیح مسلم کی حدیث سے منسوخ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتوں کے قتل سے منع کیا، اس کے بعد اور فرمایا: ”کالے کتے کو مار ڈالو وہ شیطان ہے“ (انجاح)۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 6518
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِقَتْلِ الْكِلَابِ ثُمَّ قَالَ مَا لَكُمْ وَالْكِلَابَ ثُمَّ رَخَّصَ فِي كَلْبِ الصَّيْدِ وَالْغَنَمِ
۔ سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کتوں کو ماردینے کا حکم دیا اور پھر فرمایا: تمہارا کتوں کے ساتھ کیا تعلق ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شکاری کتے اور بکریوں کی حفاظت کرنے والے کتوں کی اجازت دے دی۔ [الفتح الربانی/مسائل القتل والجرائم الأخرى وأحكام الدماء/حدیث: 6518]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 280، 1573، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20566 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20840»
وضاحت: فوائد: … اس باب کی احادیث سے معلوم ہوا کہ کتوں کو قتل کرنے کا عام حکم منسوخ ہو چکا ہے، البتہ کالے سیاہ کتے کو قتل کرنے کا حکم باقی ہے، رہا مسئلہ کہ گھر کے اندر کتا رکھا جا سکتا ہے یا نہیں، اس کی تفصیل اگلے باب میں آ رہی ہے۔
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 280