🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
118. مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 5880 (کل: 77 مقامات، 24 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5880، 1160، 1167، 1326، 5787
صحیح بخاری: 1197، 1864، 1995
صحیح مسلم: 3261، 3379
سنن ترمذی: 326
سنن نسائی: 2900
سنن ابن ماجہ: 1405، 1410
بلوغ المرام: 578، 1186
سنن دارمی: 1457
معجم صغیر للطبرانی : 171
مشکوۃ المصابیح: 693
مسند احمد: 4646، 4838، 5153، 5155، 5778، 6436، 11040، 11294، 11417، 11483، 11505، 11609، 11681، 11733، 11738، 16117
مسند الحمیدی: 767
اللؤلؤ والمرجان: 848
مصنف ابن ابی شیبہ: 7723، 7745، 7747، 16264، 16266، 34710
الفتح الربانی: 12602، 12674
صحیح ابن حبان: 1617
الجامع الكامل: 3070، 3071، 3076، 4742، 5299، 10578، 10696
السنن الكبرى للبيهقي: 10277، 10280، 20134
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5850، 5853، 5855، 5856، 5858، 5877
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3841
المعجم الکبیر للطبرانی: 13226، 13867
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 1328
المعجم الاوسط: 115، 2101، 2187، 3638، 4312، 4983، 9419
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 950، 960، 2335، 2690
51 تا 60
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10280
وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ يُوسُفَ، ثنا أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَجَّاجِ الْكُوفِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلِ بْنِ غَزْوَانَ الضَّبِّيُّ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صَلَاةٌ فِي مَسْجِدِي هَذَا تَعْدِلُ أَلْفَ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ مِنَ الْمَسَاجِدِ إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ فَهُوَ أَفْضَلُ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری اس مسجد میں ایک نماز پڑھنا دوسری مساجد میں ہزار نماز پڑھنے کے برابر ہے، سوائے مسجد حرام کے، کیوں کہ وہ افضل ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 10280]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه ابن الاعرابي في معجمه 1/ رقم 472»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20134
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا ابْنُ أَبِي قُمَاشٍ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ قَزَعَةَ مَوْلَى زِيَادٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يُحَدِّثُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" أَرْبَعٌ أَعْجَبَتْنِي وَأَيْنَقَتْنِي"، قَالَ،:" لَا تُسَافِرُ الْمَرْأَةُ فَوْقَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ إِلَّا مَعَ ذِي مَحْرَمٍ، وَلَا صِيَامَ فِي يَوْمَيْنِ: يَوْمِ الْفِطْرِ، وَيَوْمِ الْأَضْحَى، وَلَا صَلَاةَ"، يَعْنِي بَعْدَ صَلَاتَيْنِ، بَعْدَ الصُّبْحِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَبَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ، وَلَا تُشَدُّ الرِّحَالُ إِلَّا إِلَى ثَلَاثَةِ مَسَاجِدَ: مَسْجِدِي وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ، وَالْمَسْجِدِ الْأَقْصَى"، أَوْ قَالَ:" بَيْتِ الْمَقْدِسِ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي الْوَلِيدِ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ شُعْبَةَ.
قزعہ مولیٰ زیاد فرماتے ہیں: میں نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے چار اشیاء پسند ہیں: (١) کوئی عورت اپنے ذی محرم کے بغیر تین دن سے زائد کا سفر نہ کرے۔ (٢) عید الفطر اور عید الاضحیٰ کے ایام میں روزہ رکھنے کی ممانعت۔ (٣) صبح اور عصر کے بعد کوئی نماز نہیں یہاں تک کہ سورج طلوع اور غروب ہو جائے۔ (٤) تین مساجد کا سفر کرنا: مسجد حرام، مسجد نبوی، مسجد اقصیٰ یا بیت المقدس۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النذور/حدیث: 20134]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5850
وَعَنْ شَهْرٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ وَذُكِرَ عِنْدِهُ فِي الطُّورِ فَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَنْبَغِي لِلْمَطِيِّ أَنْ تُشَدَّ رِحَالُهُ إِلَى مَسْجِدٍ يُبْتَغَى فِيهِ الصَّلَاةُ غَيْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَالْمَسْجِدِ الْأَقْصَى وَمَسْجِدِي هَذَا، وَلَا يَنْبَغِي لِامْرَأَةٍ دَخَلَتْ فِي الْإِسْلَامِ أَنْ تَخْرُجَ مِنْ بَيْتِهَا مُسَافِرَةً إِلَّا مَعَ بَعْلٍ أَوْ ذِي مَحْرَمٍ مِنْهَا. وَلَا تَنْبَغِي الصَّلَاةُ فِي سَاعَتَيْنِ مِنَ النَّهَارِ مِنْ بَعْدِ صَلَاةِ الْفَجْرِ إِلَى أَنْ تَرْتَحِلَ الشَّمْسُ. وَلَا يَنْبَغِي الصَّوْمُ فِي يَوْمَيْنِ مِنَ الدَّهْرِ: يَوْمِ الْفِطْرِ مِنْ رَمَضَانَ وَيَوْمِ النَّحْرِ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِنَحْوِهِ، وَإِنَّمَا أَخْرَجْتُهُ لِغَرَابَةِ لَفْظِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَشَهْرٌ فِيهِ كَلَامٌ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.
شہر بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کو سنا ان کے سامنے کوہ طور کا ذکر کیا گیا تو انہوں نے یہ بات بتائی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے ”کسی مسجد میں نماز پڑھنے کی غرض سے سواریوں پر پالان نہ باندھے جائیں البتہ مسجد حرام مسجد اقصی اور میری اس مسجد کا معاملہ مختلف ہے (یعنی ان کی طرف سفر کیا جا سکتا ہے) اور کسی بھی مسلمان عورت کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ اپنے گھر سے سفر کرنے کے لئے نکلے البتہ اگر شوہر ساتھ ہو یا کوئی اور محرم ساتھ ہو، تو حکم مختلف ہے اور دن کی دو گھڑیوں میں نماز ادا کرنا مناسب نہیں ہے فجر کی نماز کے بعد، جب تک سورج نکل نہیں آتا اور دو دنوں میں روزہ رکھنا مناسب نہیں ہے جب رمضان کے روزے ختم ہوتے ہیں (یعنی عیدالفطر کے دن) اور قربانی کے دن“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں
یہ روایت اس کی مانند منقول ہے لیکن میں نے اسے یہاں نقل کیا ہے کیونکہ اس کے الفاظ غریب ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے شہر نامی راوی کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5850]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1326) اخرجه احمد فى المسند (64/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11215»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5853
وَعَنْ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تُشَدُّ الرِّحَالُ إِلَّا إِلَى ثَلَاثَةِ مَسَاجِدَ: مَسْجِدِ الْحَرَامِ وَمَسْجِدِي هَذَا وَالْمَسْجِدِ الْأَقْصَى".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الْبَزَّارَ قَالَ: أَخْطَأَ فِيهِ حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”صرف تین مساجد کی طرف سفر کیا جائے مسجد حرام، میری یہ مسجد اور مسجد اقصی“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ امام بزار نے یہ کہا: ہے: حبان بن ہلال نے اس میں غلطی کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5853]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1073)، أخرجه مسند البزار برقم: 187، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1617»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5855
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَا خَاتَمُ الْأَنْبِيَاءِ وَمَسْجِدِي خَاتَمُ مَسَاجِدِ الْأَنْبِيَاءِ. أَحَقُّ الْمَسَاجِدِ أَنْ يُزَارَ وَتُشَدَّ إِلَيْهِ الرَّوَاحِلُ: الْمَسْجِدُ الْحَرَامُ وَمَسْجِدِي، صَلَاةٌ فِي مَسْجِدِي أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ مِنَ الْمَسَاجِدِ إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں انبیاء کے سلسلے کو ختم کرنے والا ہوں اور میری یہ مسجد انبیاء کی مساجد کے سلسلے کو ختم کرنے والی ہے اس بات کی سب سے زیادہ حق دار مساجد کہ جن کی زیارت کی جائے اور جن کی طرف سفر کیا جائے وہ مسجد حرام ہے اور میری مسجد ہے میری مسجد میں ایک نماز ادا کرنا اس کے علاوہ کسی بھی مسجد میں ایک ہزار نمازیں ادا کرنے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے البتہ مسجد حرام کا معاملہ مختلف ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5855]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1193)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5856
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تُشَدُّ الرِّحَالُ إِلَّا إِلَى ثَلَاثَةِ مَسَاجِدَ: مَسْجِدِ الْحَرَامِ وَمَسْجِدِ الْمَدِينَةِ وَمَسْجِدِ بَيْتِ الْمَقْدِسِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”صرف تین مساجد کی طرف سفر کیا جائے مسجد حرام، مسجد مدینہ اور مسجد بیت المقدس“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5856]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3383)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5858
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صَلَاةٌ فِي مَسْجِدِي هَذَا أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ مِنَ الْمَسَاجِدِ إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ، وَصَلَاةٌ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ أَفْضَلُ مِنْ مِائَةِ صَلَاةٍ فِي هَذَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ وَلَفْظُهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" صَلَاةٌ فِي مَسْجِدِي هَذَا أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ، وَصَلَاةٌ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ، فَإِنَّهُ يَزِيدُ عَلَيْهِ مِائَةً".
وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِ الْبَزَّارِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَالْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری اس مسجد میں ایک نماز ادا کرنا اس کے علاوہ اور کسی بھی مسجد میں ایک ہزار نمازیں ادا کرنے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے البتہ مسجد حرام کا معاملہ مختلف ہے مسجد حرام میں ایک نماز ادا کرنا اس مسجد (یعنی مسجد نبوی) میں ایک سو نمازیں ادا کرنے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے الفاظ یہ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری اس مسجد میں ایک نماز ادا کرنا اس کے علاوہ کہیں بھی ایک ہزار نمازیں ادا کرنے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے البتہ مسجد حرام کا معاملہ مختلف ہے اور مسجد حرام میں ایک نماز ادا کرنا اس پر ایک سو گنا فضیلت رکھتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں امام بزار کی روایت کی مانند نقل کی ہے امام أحمد اور امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5858]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (425)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15685، وأخرجه مسند البزار برقم: 2196، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 950/7»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح «رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيح »
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5877
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" صَلَاةٌ فِي مَسْجِدِي هَذَا أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ مِنَ الْمَسَاجِدِ إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ فَهُوَ أَفْضَلُ".
هُوَ فِي الصَّحِيحِ دُونَ قَوْلِهِ:" فَهُوَ أَفْضَلُ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میری اس مسجد میں ایک نماز ادا کرنا اس کے علاوہ اور کسی بھی مسجد میں ایک ہزار نمازیں ادا کرنے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے البتہ مسجد حرام کا معاملہ مختلف ہے وہ زیادہ فضیلت رکھتی ہے“۔ ”صحیح“ میں
یہ روایت منقول ہے تا ہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”وہ زیادہ فضیلت رکھتی ہے“ (یا وہاں نماز ادا کرنا زیادہ فضیلت رکھتا ہے)۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5877]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (4838)، أخرجه سنن النسائي برقم: 2897، وأخرجه صحيح البخاري برقم: 1133، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3916، وأخرجه موطأ مالك برقم: 461، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1420»

الحكم على الحديث:
اصل حدیث صحیح ہے، البتہ یہ اضافہ (فَهُوَ أَفْضَلُ) صحیحین میں موجود نہیں ہے۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3841
«صلاة في مسجدي هذا أفضل من ألف صلاة فيما سواه من المساجد إلا المسجد الحرام وصلاة في المسجد الحرام أفضل من صلاة في مسجدي هذا بمائة صلاة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میری اس مسجد میں ایک نماز پڑھنا مسجد حرام کے سوا باقی تمام مسجدوں میں ہزار نمازوں سے افضل ہے، اور مسجد حرام میں ایک نماز پڑھنا میری اس مسجد کی نماز سے سو نمازیں زیادہ افضل ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الصاد/حدیث: 3841]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم حب] عن ابن الزبير. الإرواء 1971, الترغيب2/136»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13226
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ نَافِعٍ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا تُشَدُّ الرِّحَالُ إِلَّا إِلَى ثَلَاثَةِ مَسَاجِدَ مَسْجِدِ الْحَرَامِ، وَمَسْجِدِ الْمَدِينَةِ، وَمَسْجِدِ بَيْتِ الْمَقْدِسِ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صرف تین مسجدوں کی طرف سفر کا ارادہ کیا جائے: مسجدِ حرام، مسجدِ مدینہ، اور مسجدِ بیت المقدس۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13226]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 337، حدیث 13283»
«أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9160، 9171، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 7621، 15786، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13683، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 9419»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں