🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
118. مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 6117 (کل: 13 مقامات، 11 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6117، 3938
سنن ترمذی: 2641
مشکوۃ المصابیح: 171
مسند احمد: 12479
المستدرک علی الصحیحین: 449
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 899، 12096
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5343
المعجم الکبیر للطبرانی: 8004
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2974
المعجم الاوسط: 7202
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3452
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6117
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تَفَرَّقَتِ الْيَهُودُ عَلَى إِحْدَى - أَوْ ثِنْتَيْنِ - وَسَبْعِينَ فِرْقَةً، وَتَفَرَّقَتِ النَّصَارَى عَلَى إِحْدَى - أَوْ ثِنْتَيْنِ - وَسَبْعِينَ فِرْقَةً، وَتَفْتَرِقُ أُمَّتِي عَلَى ثَلَاثٍ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہود اکہتر یا بہتر فرقوں میں بٹ گئے اور نصاریٰ بھی اکہتر یا بہتر فرقوں میں بٹ گئے، جبکہ میری امت عنقریب تہتر فرقوں میں بٹ جائے گی۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6117]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا (برقم 5910)»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2640، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4596، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3991، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 10، 452، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6247، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6091»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2641
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِيَادٍ بْنِ أَنْعَمُ الْأَفْرِيقِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَيَأْتِيَنَّ عَلَى أُمَّتِي مَا أَتَى عَلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ، حَذْوَ النَّعْلِ بِالنَّعْلِ حَتَّى إِنْ كَانَ مِنْهُمْ مَنْ أَتَى أُمَّهُ عَلَانِيَةً لَكَانَ فِي أُمَّتِي مَنْ يَصْنَعُ ذَلِكَ، وَإِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ تَفَرَّقَتْ عَلَى ثِنْتَيْنِ وَسَبْعِينَ مِلَّةً، وَتَفْتَرِقُ أُمَّتِي عَلَى ثَلَاثٍ وَسَبْعِينَ مِلَّةً كُلُّهُمْ فِي النَّارِ إِلَّا مِلَّةً وَاحِدَةً، قَالُوا: وَمَنْ هِيَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: مَا أَنَا عَلَيْهِ وَأَصْحَابِي " , قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مُفَسَّرٌ، لَا نَعْرِفُهُ مِثْلَ هَذَا إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ.
عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کے ساتھ ہو بہو وہی صورت حال پیش آئے گی جو بنی اسرائیل کے ساتھ پیش آ چکی ہے، (یعنی مماثلت میں دونوں برابر ہوں گے) یہاں تک کہ ان میں سے کسی نے اگر اپنی ماں کے ساتھ اعلانیہ زنا کیا ہو گا تو میری امت میں بھی ایسا شخص ہو گا جو اس فعل شنیع کا مرتکب ہو گا، بنی اسرائیل بہتر فرقوں میں بٹ گئے اور میری امت تہتر فرقوں میں بٹ جائے گی، اور ایک فرقہ کو چھوڑ کر باقی سبھی جہنم میں جائیں گے، صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! یہ کون سی جماعت ہو گی؟ آپ نے فرمایا: ”یہ وہ لوگ ہوں گے جو میرے اور میرے صحابہ کے نقش قدم پر ہوں گے“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث جس میں ابوہریرہ رضی الله عنہ کے حدیث کے مقابلہ میں کچھ زیادہ وضاحت ہے حسن غریب ہے۔ ہم اسے اس طرح صرف اسی سند سے جانتے ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب الإيمان عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2641]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 8864) (حسن) (تراجع الالبانی 249، والصحیحہ 1348)»
قال الشيخ الألباني: حسن، المشكاة (171 / التحقيق الثاني) ، الصحيحة (1348)
قال الشيخ زبير على زئي:(2641) إسناده ضعيف
ابن أنعم الإفريقي ضعيف (تقدم:54) وللحديث شواهد ضعيفة

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 171
171 - وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"لَيَأْتِيَنَّ عَلَى أُمَّتِي كَمَا أَتَى عَلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ حَذْوَ النَّعْلِ بِالنَّعْلِ، حَتَّى إِنَّ كَانَ مِنْهُمْ مَنْ أَتَى أُمَّهُ عَلَانِيَةً، لَكَانَ فِي أُمَّتِي مَنْ يَصْنَعُ ذَلِكَ. وَإِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ تَفَرَّقَتْ عَلَى ثِنْتَيْنِ وَسَبْعِينَ مِلَّةً، وَتَفْتَرِقُ أُمَّتِي عَلَى ثَلَاثٍ وَسَبْعِينَ مِلَّةً، كُلُّهُمْ فِي النَّارِ إِلَّا مِلَّةً وَاحِدَةً"قَالُوا: مَنْ هِيَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:"مَا أَنَا عَلَيْهِ وَأَصْحَابِي"رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”میری امت پر ایسا وقت آئے گا جیسے بنی اسرائیل پر آیا تھا، اور وہ مماثلت میں ایسے ہو گا جیسے جوتا جوتے کے برابر ہوتا ہے، حتیٰ کہ اگر ان میں سے کسی نے اپنی ماں سے علانیہ بدکاری کی ہو گی تو میری امت میں بھی ایسا کرنے والا شخص ہو گا، بے شک بنی اسرائیل بہتر فرقوں میں تقسیم ہوئے اور میری امت تہتر فرقوں میں تقسیم ہو گی، ایک ملت کے سوا باقی سب جہنم میں ہوں گے۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم! وہ ایک ملت کون سی ہے؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”جس پر میں اور میرے صحابہ ہیں۔“ اس حدیث کو ترمذی نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الإيمان/حدیث: 171]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه الترمذي (2641 وقال: حسن غريب .)
٭ ابن أنعم الإفريقي ضعيف (تقريب التهذيب: 3862) و للحديث شواهد ضعيفة .»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12479
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَسَنٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ تَفَرَّقَتْ إِحْدَى وَسَبْعِينَ فِرْقَةً، فَهَلَكَتْ سَبْعُونَ فِرْقَةً، وَخَلَصَتْ فِرْقَةٌ وَاحِدَةٌ، وَإِنَّ أُمَّتِي سَتَفْتَرِقُ عَلَى اثْنَتَيْنِ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً، تَهْلِكُ إِحْدَى وَسَبْعونَ فِرْقَةً، وَتَخْلُصُ فِرْقَةٌ"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ تِلْكَ الْفِرْقَةُ؟، قَالَ:" الْجَمَاعَةُ، الْجَمَاعَةُ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ بنی اسرائیل اکہتر فرقوں میں تقسیم ہوگئے تھے جن میں سے ستر فرقے ہلاک ہوگئے تھے اور صرف ایک بچا تھا جب کہ میری امت بہتر فرقوں میں تقسیم ہوجائے گی جن میں اکہتر فرقے ہلاک ہوجائیں گے اور صرف ایک فرقہ بچے گا، صحابہ رضی اللہ عنہ نے پوچھا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ ایک فرقہ کون سا ہوگا؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو جماعت کے ساتھ چمٹا ہوا ہوگا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12479]

الحكم على الحديث:
صحيح بشواهده، وهذا إسناد ضعيف لضعف ابن لهيعة، ورواية سعيد بن أبى هلال عن أنس مرسلة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 449
فأخبرَناه علي بن عبد الله الحَكِيمي ببغداد، حدثنا العباس بن محمد الدُّوري، حدثنا ثابت بن محمد العابدُ، حدثنا سفيان، عن عبد الرحمن بن زياد، عن عبد الله بن يزيد، عن عبد الله بن عمرو قال: قال رسول الله ﷺ:"ليأتيَنَّ على أُمَّتِي ما أَتى على بني إسرائيل مِثلًا بمِثْل، حَذْوَ النعلِ بالنعل، حتى لو كان فيهم مَن نَكَحَ أمَّه علانيةً، كان في أمَّتي مثلُه. إنَّ بني إسرائيل افتَرَقوا على إحدى وسبعين مِلَّةً، وتفترقُ أمَّتي على ثلاث وسبعين مِلَّةً، كلُّها في النار إلّا مِلَّةً واحدة" فقيل له: ما الواحدة؟ قال:"ما أنا عليه اليومَ وأصحابي" (2) . وأما حديث عمرو بن عوف المُزَنيّ:
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت پر وہی حالات آئیں گے جو بنی اسرائیل پر آئے تھے، بالکل برابر، یہاں تک کہ اگر ان میں کسی نے اعلانیہ اپنی ماں سے نکاح کیا ہوگا تو میری امت میں بھی ایسا کرنے والا موجود ہوگا۔ بنی اسرائیل اکہتر (71) ملتوں میں بٹ گئے تھے اور میری امت تہتر (73) ملتوں میں بٹ جائے گی، سوائے ایک کے سب آگ میں ہوں گی۔“ پوچھا گیا: ”وہ ایک کون سی ہے؟“ فرمایا: ”جس پر آج میں اور میرے صحابہ ہیں۔“
اس کی سند میں عبدالرحمن بن زیاد افریقی ہیں، امام حاکم نے اسے تائیدی روایت کے طور پر ذکر کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب العلم/حدیث: 449]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف عبد الرحمن بن زياد: وهو ابن أنعُم الإفريقي» [ترقيم الرساله 449] [ترقيم الشركة 443]

الحكم على الحديث:
حسن لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 899
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَفْتَرِقُ أُمَّتِي عَلَى ثَلَاثٍ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً، كُلُّهُنَّ فِي النَّارِ إِلَّا وَاحِدَةً". قَالُوا: وَمَا تِلْكَ الْفِرْقَةُ؟ قَالَ:" مَا أَنَا عَلَيْهِ الْيَوْمَ وَأَصْحَابِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُفْيَانَ، قَالَ الْعُقَيْلِيُّ: لَا يُتَابَعُ عَلَى حَدِيثِهِ هَذَا، وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”میری امت 73 فرقوں میں تقسیم ہو گی، ایک کے علاوہ وہ سب جہنم میں جائیں گے، لوگوں نے دریافت کیا: وہ ایک فرقہ کون سا ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس پر آج میں اور میرے اصحاب گامزن ہیں (یعنی اُس طریقے کی پیروی کرنے والے لوگ جنتی ہوں گے)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سفیان ہے، عقیلی بیان کرتے ہیں: اس کی نقل کردہ حدیث کی متابعت نہیں کی گئی ہے، ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب الثقات میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 899]
تخریج الحدیث: «أخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 256/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12096
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" تَفَرَّقَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ عَلَى إِحْدَى وَسَبْعِينَ فِرْقَةً، وَتَفَرَّقَتِ النَّصَارَى عَلَى اثْنَتَيْنِ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً، وَأُمَّتِي تَزِيدُ عَلَيْهِمْ فِرْقَةً، كُلُّهُمْ فِي النَّارِ إِلَّا السَّوَادَ الْأَعْظَمَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ أَبُو غَالِبٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْأَوْسَطِ ثِقَاتٌ، وَكَذَلِكَ أَحَدُ إِسْنَادَيِ الْكَبِيرِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بنی اسرائیل (یعنی یہودی) اکہتر فرقوں میں تقسیم ہوئے تھے اور عیسائی بہتّر فرقوں میں تقسیم ہوئے تھے، اور میری امت ایک فرقے کے حوالے سے اُن سے زائد ہو گی، وہ سب جہنم میں جائیں گے، صرف سواد اعظم کا معاملہ مختلف ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوغالب ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، معجم کبیر کی دو اسناد میں سے ایک کی حالت بھی اسی طرح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12096]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8035 و 8051 و 8052 و 8053 و 8054)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8035، 8054، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7198»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5343
"ليأتين على أمتي ما أتى على بني إسرائيل حذوالنعل بالنعل....., وإن بني إسرائيل تفرقت على ثنتين وسبعين ملة وتفترق أمتي على ثلاث وسبعين ملة كلهم في النار إلا ملة واحدة ما أنا عليه وأصحابي"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میری امت پر وہی کچھ آئے گا جو بنی اسرائیل پر آیا، جیسے جوتے کا جوڑا جوتے کے جوڑے سے مشابہ ہوتا ہے… اور بنی اسرائیل بہتر فرقوں میں بٹ گئے تھے اور میری امت تہتر فرقوں میں بٹ جائے گی، وہ سب جہنم میں جائیں گے سوائے ایک فرقے کے، جو اس طریقے پر ہوگا جس پر میں اور میرے صحابہ ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5343]
تخریج الحدیث: «(حسن) [ت] عن ابن عمرو. المشكاة 171، شسرح الطحاوية 263.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8004
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فَضَاءٍ الْجَوْهَرِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ حَيَّانَ الْمَازِنِيُّ ، قَالَا: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ حِسَابٍ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، ثَنَا أَبُو غَالِبٍ ، قَالَ: كُنْتُ بِالشَّامِ، فَبَعَثَ الْمُهَلَّبُ سَبْعِينَ رَأْسًا مِنَ الْخَوَارِجِ، فَنُصِبُوا عَلَى بَابِ الْمَسْجِدِ، وَكُنْتُ عَلَى ظَهْرِ بَيْتٍ لِي، فَمَرَّ أَبُو أُمَامَةَ يُرِيدُ الْمَسْجِدَ، فَلَمَّا وَقَفَ عَلَيْهِمْ دَمَعَتْ عَيْنَاهُ، فَقَالَ: سُبْحَانَ اللهِ، مَا يَفْعَلُ الشَّيْطَانُ بِبَنِي آدَمَ - ثَلَاثًا - قَالَ: " كِلَابُ جَهَنَّمَ شَرُّ قَتْلَى تَحْتَ ظِلِّ السَّمَاءِ " - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - ثُمَّ قَالَ: " خَيْرُ قَتْلَى تَحْتَ ظِلِّ السَّمَاءِ مَنْ قَتَلُوهُ " - ثَلَاثًا - ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَيَّ فَقَالَ: " يَا أَبَا غَالِبٍ ، إِنَّكَ بِأَرْضِ هَؤُلَاءِ بِهَا كَثِيرٌ، فَأَعَاذَكَ اللهُ مِنْهُمْ. هَلْ تَقْرَأُ السُّورَةَ الَّتِي فِيهَا آلُ عِمْرَانَ؟ " قُلْتُ: بَلَى، إِنِّي رَأَيْتُكَ دَمَعَتْ عَيْنَاكَ. قَالَ: " بَكَيْتُ رَحْمَةً لَهُمْ، كَانُوا مِنْ أَهْلِ الْإِسْلَامِ " فَتَلَا: هُوَ الَّذِي أَنْـزَلَ عَلَيْكَ الْكِتَابَ مِنْهُ آيَاتٌ مُحْكَمَاتٌ إِلَى أَنْ بَلَغَ: ابْتِغَاءَ الْفِتْنَةِ وَابْتِغَاءَ تَأْوِيلِهِ وَإِنَّ هَؤُلَاءِ كَانَ فِي قُلُوبِهِمْ زَيْغٌ، فَزِيغَ بِهِمْ، ثُمَّ تَلَا: وَلا تَكُونُوا كَالَّذِينَ تَفَرَّقُوا إِلَى أَنْ بَلَغَ: أَكَفَرْتُمْ بَعْدَ إِيمَانِكُمْ قُلْتُ: هَؤُلَاءِ يَا أَبَا أُمَامَةَ ؟ قَالَ: " نَعَمْ ". قُلْتُ: يَا أَبَا أُمَامَةَ مِنْ قِبَلِ رَأْيِكَ تَقُولُ، أَمْ شَيْئًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: " إِنِّي لَجَرِيءٌ - ثَلَاثًا - بَلْ شَيْءٌ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا مَرَّةً، وَلَا مَرَّتَيْنِ حَتَّى بَلَغَ سِتَّةً ". ثُمَّ قَالَ: " إِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ تَفَرَّقَتْ إِحْدَى وَسَبْعِينَ فِرْقَةً - أَوْ قَالَ: اثْنَتَيْنِ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً - وَإِنَّ هَذِهِ الْأُمَّةَ سَتَزِيدُ عَلَيْهِمْ فِرْقَةً كُلُّهَا فِي النَّارِ إِلَّا السَّوَادَ الْأَعْظَمَ " قُلْتُ: يَا أَبَا أُمَامَةَ أَلَا تَرَاهُمْ مَا يَعْمَلُونَ؟ قَالَ: " عَلَيْهِمْ مَا حُمِّلُوا، وَعَلَيْكُمْ مَا حُمِّلْتُمْ إِنْ تُطِيعُوهُ تَهْتَدُوا.
ابوغالب بیان کرتے ہیں کہ میں شام میں تھا، مہلب نے خارجیوں کے ستر سر بھیجے، وہ مسجد کے دروازے پر نصب کر دیے گئے، میں اپنے گھر کی چھت پر تھا، اتنے میں سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ مسجد کا ارادہ کیے وہاں سے گزرے، جب ان کے پاس رکے تو ان کی آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے، فرمایا: ”سبحان اللہ، شیطان بنی آدم کے ساتھ کیا کرتا ہے“ — تین بار — فرمایا: ”جہنم کے کتے آسمان کے سائے تلے سب سے بدترین مقتول ہیں“ — تین بار — پھر فرمایا: ”آسمان کے سائے تلے سب سے بہترین مقتول وہ ہیں جنہیں انہوں نے قتل کیا“ — تین بار — پھر میری طرف متوجہ ہو کر فرمایا: ”اے ابوغالب، تم انہی لوگوں کی سرزمین میں ہو، یہاں یہ بکثرت ہیں، پس اللہ تمہیں ان سے محفوظ رکھے۔ کیا تم وہ سورت پڑھتے ہو جس میں آلِ عمران ہے؟“ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں، میں نے دیکھا کہ آپ کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے۔ فرمایا: ”میں ان پر ترس کھا کر رویا، یہ اہلِ اسلام میں سے تھے۔“ پھر تلاوت کی: ”وہی ہے جس نے تجھ پر کتاب نازل کی، اس میں سے کچھ آیات محکم ہیں“ [آل عمران: 7] یہاں تک کہ ”فتنہ کی تلاش اور اس کی من چاہی تاویل کی تلاش میں“ [آل عمران: 7] تک پہنچے، اور فرمایا: ان لوگوں کے دلوں میں کجی تھی، تو اللہ نے انہیں کجی میں ڈال دیا۔ پھر تلاوت کی: ”اور ان لوگوں کی طرح نہ ہو جانا جو تفرقے میں پڑ گئے“ [آل عمران: 105] یہاں تک کہ ”کیا تم اپنے ایمان کے بعد کافر ہو گئے“ [آل عمران: 106] تک پہنچے۔ میں نے عرض کیا: اے ابوامامہ، کیا یہی وہ لوگ ہیں؟ فرمایا: ”ہاں۔“ میں نے عرض کیا: اے ابوامامہ، کیا یہ بات آپ اپنی رائے سے کہتے ہیں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہوئی؟ فرمایا: ”میں تو ایسی جسارت نہیں کر سکتا“ — تین بار — ”بلکہ یہ بات میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک یا دو بار نہیں بلکہ چھ بار سنی ہے۔“
پھر فرمایا: ”بنی اسرائیل اکہتر فرقوں میں بٹ گئے تھے — یا فرمایا: بہتر فرقوں میں — اور یہ امت ان سے ایک فرقہ زیادہ ہو جائے گی، سب جہنم میں جائیں گے سوائے سب سے بڑی جماعت (سوادِ اعظم) کے۔“ میں نے عرض کیا: اے ابوامامہ، کیا آپ نہیں دیکھتے یہ کیا کر رہے ہیں؟ فرمایا: ”ان پر وہی ذمہ داری ہے جو ان پر ڈالی گئی، اور تم پر وہی ذمہ داری ہے جو تم پر ڈالی گئی، اگر تم اس کی اطاعت کرو گے تو ہدایت پا جاؤ گے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 8004]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 268، حدیث 8035»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2974
قَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِي غَالِبٍ قَالَ: كُنْتُ بِدِمَشْقَ، فَجِيءَ بِسَبْعِينَ رَأْسًا مِنْ رُؤُوسِ الْحَرُورِيَّةِ، فَنُصِبَتْ، فَجَاءَ أَبُو أُمَامَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَدَخَلَ الْمَسْجِدَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ خَرَجَ فَوَقَفَ عَلَيْهِمْ، فَجَعَلَ يُهَرِيقُ عَبْرَتَهُ سَاعَةً، ثُمَّ قَالَ: مَا يَصْنَعُ إِبْلِيسُ بِأَهْلِ الْإِسْلَامِ؟ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ قَالَ: يَا أَبَا غَالِبٍ ، إِنَّكَ بِبَلَدٍ أَهْوِيَتُهُ كَثِيرَةٌ، وَمُهَوِّلَاتُهُ كَثِيرٌ، قُلْتُ: أَجَلْ، قَالَ: أَعَاذَكَ اللهُ مِنْهُمْ... قُلْتُ: وَلِمَ تُهَرِيقُ عَبْرَتَكَ؟ قَالَ: رَحْمَةً لَهُمْ، إِنَّهُمْ كَانُوا مِنْ أَهْلِ الْإِسْلَامِ، ثُمَّ قَالَ: تَقْرَأُ سُورَةَ آلِ عِمْرَانَ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: اقْرَأْ هَذِهِ الْآيَةَ: هُوَ الَّذِي أَنْـزَلَ عَلَيْكَ الْكِتَابَ مِنْهُ آيَاتٌ مُحْكَمَاتٌ قَالَ: كَانَ هَؤُلَاءِ فِي قُلُوبِهِمْ زَيْغٌ، فَزِيغَ بِهِمْ، ثُمَّ قَرَأَ يَوْمَ تَبْيَضُّ وُجُوهٌ قُلْتُ: أَهُمْ هَؤُلَاءِ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تَفَرَّقَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ عَلَى إِحْدَى وَسَبْعِينَ فِرْقَةً، كُلُّهَا فِي النَّارِ إِلَّا السَّوَادَ الْأَعْظَمَ، فَقَالَ رَجُلٌ إِلَى جَنْبِي: يَا أَبَا أُمَامَةَ ، أَمَا تَرَى السَّوَادَ الْأَعْظَمَ مَا يَصْنَعُونَ؟ قَالَ: عَلَيْهِمْ مَا حُمِّلُوا وَعَلَيْكُمْ مَا حُمِّلْتُمْ وَإِنْ تُطِيعُوهُ تَهْتَدُوا السَّمْعُ وَالطَّاعَةُ خَيْرٌ مِنَ الْمَعْصِيَةِ وَالْفُرْقَةِ، يَقْضُونَ لَنَا ثُمَّ يَقْتُلُونَنَا، قَالَ: فَقُلْتُ لَهُ: هَذَا الْحَدِيثُ حَدَّثْتَ بِهِ شَيْئًا أَوْ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ تَقُولُهُ عَنْ رَأْيِكَ؟ قَالَ: إِنِّي إِذًا لَجَرِيءٌ أَنْ أُحَدِّثَكُمْ وَلَمْ أَسْمَعْهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعْتُهُ مِنْهُ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا، حَتَّى قَالُوا سَبْعًا.

وَحَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ عَبْدُ رَبِّهِ بْنُ نَافِعٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ الْمُلَائِيِّ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ السُّلَيْكِ ، عَنْ أَبِي غَالِبٍ ، قَالَ: كُنْتُ فِي الْبَصْرَةِ زَمَنَ عَبْدِ الْمَلِكِ ، فَجِيءَ بِرُؤُوسِ الْخَوَارِجِ، فَذَكَرَهُ نَحْوَهُ.
رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ ، وَابْنُ مَاجَهْ ، وَأَحْمَدُ ، بِاخْتِصَارٍ.
ابو غالب سے روایت ہے کہ وہ دمشق میں تھے کہ اس دوران حروریہ (خوارج) کے ستر سر لائے گئے اور انہیں (عبرت کے لیے) نمایاں جگہ پر نصب کر دیا گیا، اتنے میں سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ تشریف لائے، مسجد میں داخل ہو کر دو رکعت نماز ادا کی، پھر باہر نکل کر ان سروں کے پاس آ کر کھڑے ہو گئے اور کافی دیر تک ان پر زار و قطار آنسو بہاتے رہے، پھر تین بار فرمایا: ”ابلیس اہل اسلام کے ساتھ کیسا (سفاکانہ) سلوک کر رہا ہے؟“ پھر فرمایا: ”اے ابو غالب! تم ایک ایسے شہر میں ہو جہاں نفسانی خواہشات بہت زیادہ ہیں اور گمراہ کن ہولناک فتنے بکثرت ہیں،“ میں نے عرض کیا: جی ہاں، تو انہوں نے دعا دی: «أَعَاذَكَ اللَّهُ مِنْهُمْ» ”اللہ تعالیٰ تمہیں ان کے شر سے اپنی پناہ میں رکھے۔“ میں نے پوچھا: آپ ان پر آنسو کیوں بہا رہے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: ”ان پر ترس کھاتے ہوئے، کیونکہ وہ بھی اہل اسلام میں سے تھے (پھر گمراہ ہو گئے)۔“ پھر انہوں نے پوچھا: ”کیا تم سورہ آل عمران پڑھتے ہو؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں، انہوں نے فرمایا: ”یہ آیت پڑھو: ﴿هُوَ الَّذِي أَنْزَلَ عَلَيْكَ الْكِتَابَ مِنْهُ آيَاتٌ مُحْكَمَاتٌ هُنَّ أُمُّ الْكِتَابِ وَأُخَرُ مُتَشَابِهَاتٌ ۖ فَأَمَّا الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ زَيْغٌ فَيَتَّبِعُونَ مَا تَشَابَهَ مِنْهُ﴾ [سورة آل عمران: 7] “ اور فرمایا: ”انہی لوگوں کے دلوں میں کجی تھی جس کی بنا پر وہ گمراہی کا شکار ہوئے،“ پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿يَوْمَ تَبْيَضُّ وُجُوهٌ وَتَسْوَدُّ وُجُوهٌ﴾ [سورة آل عمران: 106] ، میں نے پوچھا: کیا یہ (خوارج) وہی لوگ ہیں؟ انہوں نے فرمایا: ”ہاں۔“ پھر فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بنو اسرائیل اکہتر فرقوں میں تقسیم ہو گئے تھے، وہ سب کے سب آگ میں جائیں گے سوائے سوادِ اعظم (بڑی جماعت) کے۔“ تب میرے پہلو میں موجود ایک شخص نے کہا: اے ابو امامہ! کیا آپ سوادِ اعظم (یعنی حکمرانوں اور بڑی جماعت) کو نہیں دیکھ رہے کہ وہ کیا کر رہے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: ”ان پر ان کی ذمہ داری کا بوجھ ہے اور تم پر تمہاری ذمہ داری کا بوجھ ہے، اور اگر تم (اللہ کے رسول کی) اطاعت کرو گے تو ہدایت پا جاؤ گے، سنو! سمع و طاعت (امیر کی بات سننا اور ماننا) معصیت اور تفرقہ بازی سے بدرجہا بہتر ہے، وہ ہمارے حق میں فیصلے کرتے ہیں اور پھر ہمیں ہی قتل کر ڈالتے ہیں۔“ میں نے ان سے پوچھا: کیا یہ حدیث آپ اپنی طرف سے بیان کر رہے ہیں یا آپ نے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے یا آپ اپنی رائے سے کہہ رہے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: ”اگر میں نے یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نہ سنی ہوتی تو میں تمہارے سامنے بیان کرنے کی جسارت کرنے والا بڑا ہی نڈر شخص ہوتا، میں نے تو یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک بار نہیں، دو بار، تین بار، یہاں تک کہ انہوں نے سات بار (سماع کا) ذکر فرمایا۔“
امام حارث نے اپنی سند سے ابو غالب ہی کے واسطے سے یہ روایت بھی نقل کی ہے کہ انہوں نے کہا: میں عبدالملک بن مروان کے دورِ حکومت میں بصرہ میں موجود تھا جب خوارج کے سر لائے گئے، پھر انہوں نے سابقہ روایت کی طرح ہی تفصیل ذکر کی۔
اسے امام ترمذی، ابن ماجہ اور احمد نے اختصار کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الإيمان والتوحيد/حدیث: 2974]
تخریج الحدیث: «أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 12، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3452/1، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3000، وأخرجه مسند أحمد برقم: 21705، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 18663، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8036، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10435، 10436»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں