🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
119. تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 6375 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6375
سنن نسائی: 4572
مسند امام شافعی: 1389
السنن الكبرى للبيهقي: 10492
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6375
حَدَّثَنَا مُجَاهِدُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي تَمِيمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: الدِّينَارُ بِالدِّينَارِ لَا فَضْلَ بَيْنَهُمَا.
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «الدِّینَارُ بِالدِّینَارِ لَا فَضْلَ بَیْنَهُمَا» ”دینار کا تبادلہ دینار کے ساتھ برابری کی بنیاد پر ہونا چاہیے، ان دونوں کے درمیان (مقدار میں) کوئی کمی بیشی یا زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6375]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1588، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4567، وأخرجه مسند أحمد برقم: 9920، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8214، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 6099، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 8037، 8042، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 11031، 11118، وأخرجه شرح السنة برقم: 2058، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6344»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4572
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ , عَنْ مَالِكٍ , عَنْ حُمَيْدِ بْنِ قَيْسٍ الْمَكِّيِّ , عَنْ مُجَاهِدٍ , قَالَ: قَالَ ابْنُ عُمَرُ:" الدِّينَارُ بِالدِّينَارِ , وَالدِّرْهَمُ بِالدِّرْهَمِ , لَا فَضْلَ بَيْنَهُمَا , هَذَا عَهْدُ نَبِيِّنَا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْنَا".
عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ دینار کے بدلے دینار، درہم کے بدلے درہم کی بیع میں کمی زیادتی جائز نہیں، یہ ہم سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا عہد ہے۔ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4572]
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”دینار کا سودا دینار سے ہو یا درہم کا درہم سے تو کمی بیشی جائز نہیں ہو سکتی۔“ ہمارے پیارے نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ہمیں یہ تاکید ہے۔ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4572]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 7398) (صحیح) (مجاہد کا عمر رضی الله عنہ سے سماع نہیں ہے اس لیے سند میں انقطاع ہے، مگر پچھلی روایت سے تقویت پاکر یہ حدیث صحیح ہے)»
وضاحت: ۱؎: یعنی آپ نے اس کا ہمیں حکم دیا ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1389
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّهُ قَالَ: الدِّينَارُ بِالدِّينَارِ، وَالدِّرْهَمُ بِالدِّرْهَمِ لَا فَضْلَ بَيْنَهُمَا هَذَا عَهْدُ نَبِيِّنَا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْنَا وَعَهْدُنَا إِلَيْكُمْ.
مجاہد سے روایت ہے کہ ابن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا، دینار دینار کے عوض اور درہم درہم کے عوض ہے ان میں زیادتی جائز نہیں، یہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ہم سے اور ہمارا تم سے عہد ہے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب البيوع /حدیث: 1389]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه النسائي البيوع، باب بيع الدرهم بالدرهم (4572) والبيهقي: 5 / 279- وعبدالرزاق (14574).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10492
وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ، وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، أنا الرَّبِيعُ، أنا الشَّافِعِيُّ، أنا مَالِكٌ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ قَالَ:" الدِّينَارُ بِالدِّينَارِ، وَالدِّرْهَمُ بِالدِّرْهَمِ لَا فَضْلَ بَيْنَهُمَا هَذَا عَهْدُ نَبِيِّنَا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْنَا، وَعَهْدُنَا إِلَيْكُمْ".
ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ”دینار دینار کے عوض اور درہم درہم کے عوض ہو، ان کے درمیان تفاضل نہیں ہے۔“ یہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ہماری طرف عہد تھا اور ہمارا یہی عہد تمہاری طرف ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10492]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ انظر قبله»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں