الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
190. حَدِيثُ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
زینب بنت جحش کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 7158 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7158
مسند احمد: 21905
الفتح الربانی: 4070
السنن الكبرى للبيهقي: 10142
المعجم الکبیر للطبرانی: 20010
حدیث نمبر: 7158
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّازِيُّ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ صَالِحٍ مَوْلَى التَّوْأَمَةِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِنِسَائِهِ: هَذِهِ الْحَجَّةُ، ثُمَّ ظُهُورَ الْحُصُرِ، فَكُنَّ كُلُّهُنَّ يَحْجُجْنَ إِلَّا زَيْنَبَ ، وَسَوْدَةَ ، قَالَتَا: لَا تُحَرِّكُنَا دَابَّةٌ بَعْدَ قَوْلِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَعْنِي: «هَذِهِ، ثُمَّ ظُهُورَ الْحُصُرِ» .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواجِ مطہرات سے ارشاد فرمایا: «هَذِهِ الْحَجَّةُ، ثُمَّ ظُهُورَ الْحُصْرِ» ”یہ تمہارا (آخری) حج ہے، پھر اس کے بعد چٹائیوں کی پشتیں ہیں (یعنی تمہیں گھروں کی چاردیواری میں رہنا ہے)۔“ چنانچہ (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد) تمام ازواجِ مطہرات حج کرتی رہیں سوائے سیدہ زینب اور سیدہ سودہ رضی اللہ عنہما کے، ان دونوں نے کہا کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان یعنی «هَذِهِ، ثُمَّ ظُهُورَ الْحُصْرِ» ”یہ حج ہے، پھر چٹائیوں کی پشتیں ہیں“ کے بعد ہمیں کوئی سواری (سفر کے لیے) نہیں ہلا سکے گی (یعنی اب ہم گھروں سے باہر نہیں نکلیں گی)۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث زينب بنت جحش، عن النبي صلى الله عليه وسلم/حدیث: 7158]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى قريبًا (برقم 7154)»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 26211، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 5603، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1645، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2651، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7122»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 21905
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ , عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ , عَنْ وَاقِدٍ بْنِ أَبِي وَاقِدٍ بْنِ الليثي , عَنْ أَبِيهِ , أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِنِسَائِهِ فِي حَجَّتِهِ: " هَذِهِ , ثُمَّ ظُهُورَ الْحُصُرِ" .
حضرت ابو واقد لیثی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر ازواج مطہرات سے فرمایا یہ حج تم میرے ساتھ کر رہی ہو، اس کے بعد تمہیں گھروں میں بیٹھنا ہوگا۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21905]
الحكم على الحديث:
حسن لغيره، وهذا إسناد حسن فى المتابعات والشواهد لأجل واقد بن أبى واقد
حدیث نمبر: 4070
عَنْ وَاقِدِ بْنِ أَبِي وَاقِدٍ اللَّيْثِيِّ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِنِسَائِهِ فِي حَجَّتِهِ: ( (هَذِهِ ثُمَّ ظُهُورَ الْحُصْرِ) )
۔ سیدنا ابو واقدلیثی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے حج کے موقع پر اپنی بیویوں سے فرمایا تھاکہ یہ حج ہو گیا ہے‘ اس کے بعد (گھروں میں) اپنی چٹائیوں پر (بیٹھ جانا ہے)۔ [الفتح الربانی/كتاب الحج والعمرة/حدیث: 4070]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره۔ أخرجه ابوداود: 1722، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21905 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22250»
وضاحت: فوائد: … شارح ابوداود علامہ عظیم آبادی نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امہات المومنین کو یہ فرمانا چاہتے ہیں کہ اس حج کی ادائیگی کے بعد اب انہیں گھروں میں ہی رہنا چاہیے، کیونکہ حج صرف ایک دفعہ فرض ہے۔ اس حدیث سے یہ پتہ چلتا ہے کہ حج صرف ایک دفعہ فرض ہے، یہی وجہ ہے کہ امام ابوداود نے اس حدیث کو ”باب فرض الحج“ میں ذکر کیا۔ اس حدیث سے یہ بھی استدلال کیا گیا ہے کہ امہات المومنین کے لیے حجۃ الوداع کے بعد پھر حج کرنا جائز نہیں ہے۔
لیکن اس استدلال کے دو جوابات دیئے گئے ہیں:
(۱) یہ صرف ایک احتمال ہے، کوئی واضح اور صریح معنی نہیں ہے کہ دوسری نصوص سے ثابت ہونے والے یقینی جواز کو ترک کر دیا جائے، جیسا کہ صحیح بخاری میں ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا ہم آپ کے ساتھ جہاد نہ کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے لیے سب سے بہترین اور خوبصورت جہاد حج مبرور ہے۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: پس میں یہ حدیثسننے کے بعد حج ادا کرنا نہیں چھوڑوں گی۔ ابن ماجہ کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: سیدہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا عورتوں پر جہاد ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جی ہاں، لیکن اس میں لڑنا نہیں ہے، اور وہ ہے حج اور عمرہ۔“
ان احادیث میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مقصود یہ ہے کہ جہاد جس طرح مردوں پر فرض ہے، اس طرح عورتوں پر فرض نہیں ہے، یہ معنی نہیں کہ جہاد کے لیے ان کا نکلنا ہی حرام ہے، کیونکہ سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ عورتیں زخمیوںکا علاج کرنے کے لیے نکلتی تھیں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا حج کی ترغیب پر مشتمل ان احادیث سے یہ سمجھیں کہ وہ بار بار حج کر سکتی ہیں۔ اس لیے اُن دلائل کی روشنی میں ”ھذہ ثم ظہور الحصر“ اور {وَقَرْنَ فِیْ بُیُوْتِکُنَّ} (سورۂ احزاب: ۳۳) کے عموم کو خاص کیا جائے گا۔شروع شروع میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے بھی توقف اختیار کیا (اور امہات المومنین کو حج کرنے سے منع کر رکھا تھا)، پھر ان کو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی دلیل کے قوی ہونے کا احساس ہوا اور انھوں نے اپنے دور خلافت کے آخر میں امہات المومنین کو حج کرنے کی اجازت دی، پھر سیدناعثمان رضی اللہ عنہ نے بھی اپنے عہد میں ان کو حج کرایا تھا۔ امام بیہقی نے کہا: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی دلیل سے یہ پتہ چلتا ہے کہ سیدنا ابو واقد کی حدیث ((ھٰذِہٖثُمَّظُھُوْرُالْحُصْرِ))سےآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مراد یہ ہے کہ مردوں کی طرح عورتوں پر بھی صرف ایک دفعہ حج ادا کرنا فرض ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی بیویوں کو آئندہ حج ادا کرنے سے منع نہیں کر رہے۔ خلاصۂ کلام یہ ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی بیویوں کو
واجبی طور پر گھروں میں ٹھہرنے کا حکم نہیں دے رہے، یہی بات فتح الباری میں ہے۔
(۲)سیدنا ابو واقد رضی اللہ عنہ کی حدیث میں نہی سے مراد یہ ہے کہ امہات المومنین آئندہ حج ترک کر سکتی ہے، یہ معنی نہیں کہ وہ حجۃ الوداع کے بعد حج ہی ادا نہیں کر سکتیں، کیونکہ انھوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد حج ادا کیا تھا، …۔ (عون المعبود: ۱/ ۸۵۲) رحم اللہ شارحی الحدیث النبوی رحمۃ واسعۃ۔

حسن لغيره۔ أخرجه ابوداود: 1722
حدیث نمبر: 10142
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ أَبِي قَمَّاشٍ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، أنا الدَّرَاوَرْدِيُّ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ وَاقِدِ بْنِ أَبِي وَاقِدٍ اللَّيْثِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِنِسَائِهِ فِي حَجَّتِهِ:" هَذِهِ ثُمَّ ظُهُورُ الْحَصْرِ".
واقد بن ابی واقد لیثی اپنے والد (سیدنا ابو واقد لیثی رضی اللہ عنہ) سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے حج میں اپنی ازواجِ مطہرات سے فرمایا: ”بس یہی حج ہے، اس کے بعد محصور ہو کر (گھروں میں) رہنا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 10142]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره۔ اخرجه يعلي: 7154۔ والطيالسي 1647»
الحكم على الحديث:
حسن لغيره
حدیث نمبر: 20010
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ ، ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُخَرِّمِيُّ ، حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الْأَخْنَسُ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ يَرْبُوعٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِأَزْوَاجِهِ عَامَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ: هَذِهِ الْحَجَّةُ، ثُمَّ ظُهُورَ الْحُصْرِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے سال اپنی ازواج سے فرمایا: ”یہ حج (کر لو)، پھر چٹائیوں کی پشت (یعنی گھروں میں ٹکے رہنا)۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20010]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 313، حدیث 706»
«أخرجه أبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6885، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1645»
«أخرجه أبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6885، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1645»