🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 1149 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
المعجم الاوسط: 1149
مسند اسحاق بن راہویہ: 41
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 175، 301
المعجم الکبیر للطبرانی: 7988
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1149
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا عَمْرُو بْنُ قُسْطٍ قَالَ: نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ . عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ وَجَدَ حَلَاوَةَ الْإِيمَانِ: أَنْ يَكُونَ اللهُ وَرَسُولُهُ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِمَّا سِوَاهُمَا، وَأَنْ يَكْرَهَ أَنْ يَرْجِعَ إِلَى الْكُفْرِ كَمَا يَكْرَهُ أَنْ يُقْذَفَ فِي النَّارِ، وَأَنْ يُحِبَّ الرَّجُلَ لَا يُحِبُّ إِلَّا لِلهِ عَزَّ وَجَلَّ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا عُبَيْدُ اللهِ I ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین خصلتیں ایسی ہیں کہ جس میں وہ ہوں گی، وہ ایمان کی مٹھاس پا لے گا: یہ کہ اللہ اور اس کا رسول اسے دیگر تمام سے زیادہ محبوب ہوں، اور یہ کہ وہ کفر کی طرف لوٹنے کو ویسا ہی ناپسند کرے جیسا کہ وہ آگ میں پھینکے جانے کو ناپسند کرتا ہے، اور یہ کہ وہ کسی شخص سے محبت کرے تو محض اللہ عزوجل کی خاطر کرے۔“
ایوب رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف عبید اللہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1149]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 16، 21، 6041، 6941، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 43، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 237، 238، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5002 / 1، 5003 / 1، 5004 / 1، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2624، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4033، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 21125، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12184، 12962، 12980، 13353، 13354، 13611، 13799، 14123، 14175، 14176، 14286، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2071، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2813، 3000، 3001، 3142، 3256، 3259، 3279، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1328، والبزار فى «مسنده» برقم: 6221، 6606، 6607، 6816، 7140، 7540، 7541، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20320، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 30997، 35910، والطبراني فى «الكبير» برقم: 724، والطبراني فى «الصغير» برقم: 728، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4905»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 41
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا شُعْبَةُ، نا أَبُو بَلْجٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ مَيْمُونٍ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَجِدَ حَلَاوَةَ الْإِيمَانِ فَلْيُحِبَّ عَبْدًا لَا يُحِبُّهُ إِلَّا لِلَّهِ) ) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے پسند ہو کہ وہ ایمان کی حلاوت پا لے تو وہ کسی بندے سے صرف اللہ ہی کی خاطر محبت کرے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الايمان/حدیث: 41]
تخریج الحدیث: «مسند احمد: 298/2 . قال شعيب الارناؤوط: اسناده حسن . مستدرك حاكم: 44/1 . مسند ابي داود الطيالسي، 235/4، رقم: 2617»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 175
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ وَجَدَ حَلَاوَةَ الْإِيمَانِ: أَنْ يَكُونَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِمَّا سِوَاهُمَا، وَأَنْ يُحِبَّ الْمَرْءَ لَا يُحِبُّهُ إِلَّا لِلَّهِ، وَأَنْ لَا يَرْجِعُ فِي الْكُفْرِ بَعْدَ إِذْ أَنْقَذَهُ اللَّهُ مِنْهُ كَمَا يَكْرَهُ أَنْ يُلْقَى فِي النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ فَضَالُ بْنُ جُبَيْرٍ، لَا يَحِلُّ الِاحْتِجَاجُ بِهِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تین چیزیں، جس شخص میں موجود ہوں گی، وہ ایمان کی حلاوت کو پا لے گا، ایک یہ کہ اللہ اور اس کا رسول اس کے نزدیک، ان دونوں کے علاوہ، ہر ایک سے زیادہ محبوب ہوں، اور یہ کہ وہ کسی شخص کے ساتھ صرف، اللہ تعالی کی خاطر محبت رکھے، اور یہ کہ جب اللہ تعالٰی نے اُسے کفر سے بچا لیا ہے، تو وہ کفر کی طرف واپس نہ جائے (وہ کفر کی طرف واپس جانے کو) اسی طرح ناپسند کرے، جس طرح وہ آگ میں ڈالے جانے کو ناپسند کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی فضال بن جبیر ہے، جس سے استدلال کرنا جائز نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 175]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 8019، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8019»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 301
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ وَجَدَ حَلَاوَةَ الْإِيمَانِ: أَنْ يَكُونَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِمَّا سِوَاهُمَا، وَأَنْ يُحِبَّ الْعَبْدَ لَا يُحِبُّهُ إِلَّا لِلَّهِ، وَأَنْ يُلْقَى فِي النَّارِ أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ أَنْ يَرْجِعَ فِي الْكُفْرِ بَعْدَ إِذْ أَنْقَذَهُ اللَّهُ مِنْهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ فَضَّالُ بْنُ جُبَيْرٍ لَا يَحِلُّ الِاحْتِجَاجُ بِهِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تین چیزیں جس شخص میں ہوں گی، وہ ایمان کی حلاوت کو پا لے گا، یہ کہ اللہ اور اُس کا رسول، اس شخص کے نزدیک اُن دونوں کے علاوہ، ہر ایک سے زیادہ محبوب ہوں، یہ کہ وہ کسی بندے کے ساتھ محبت رکھتا ہو اور وہ اُس (بندے) کے ساتھ صرف اللہ تعالیٰ کے لئے محبت رکھتا ہو، اور یہ کہ آگ میں ڈالا جانا، اُس کے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہو، کہ وہ کفر کی طرف واپس چلا جائے، اس کے بعد کہ اللہ تعالیٰ نے اُسے کفر سے بچا لیا ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فضال بن جبیر ہے، جس سے استدلال کرنا جائز نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 301]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 80/9، اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 2540، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8019، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1171»

الحكم على الحديث:
إسناده موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7988
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ ، ثَنَا فَضَالُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِي قَلْبِهِ وَجَدَ حَلَاوَةَ الْإِيمَانِ: أَنْ يَكُونَ اللهُ وَرَسُولُهُ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِمَّا سِوَاهُمَا، وَأَنْ يُحِبَّ الْمَرْءَ لَا يُحِبُّهُ إِلَّا لِلهِ، وَأَنْ لَا يَرْجِعَ فِي الْكُفْرِ بَعْدَ أَنْ أَنْقَذَهُ اللهُ مِنْهُ كَمَا يَكْرَهُ أَنْ يُلْقَى فِي النَّارِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین باتیں جس میں پائی جائیں وہ ایمان کی مٹھاس پا لیتا ہے: یہ کہ اللہ اور اس کا رسول اسے ہر چیز سے زیادہ محبوب ہوں، یہ کہ وہ کسی سے صرف اللہ کی خاطر محبت کرے، اور یہ کہ جب اللہ اسے کفر سے نجات دے دے تو وہ اس میں دوبارہ لوٹنا اتنا ہی ناپسند کرے جتنا آگ میں ڈالے جانے کو ناپسند کرتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7988]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 262، حدیث 8019»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں