الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 1216 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الاوسط: 1216
سنن ابوداود: 4787
حدیث نمبر: 1216
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا عُثْمَانُ بْنُ حَفْصٍ التُّومَنِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطُّفَاوِيُّ قَالَ: نَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ . عَنِ ابْنِ عُمَرَ فِي هَذِهِ الْآيَةِ: خُذِ الْعَفْوَ قَالَ: I " أَمَرَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ نَبِيَّهُ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- أَنْ يَأْخُذَ الْعَفْوَ مِنْ أَخْلَاقِ النَّاسِ I ". I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ إِلَّا الطُّفَاوِيُّ .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اس آیتِ مبارکہ ﴿خُذِ الْعَفْوَ﴾ ”جو آسانی سے میسر ہو اسے لے لو“ کے متعلق فرماتے ہیں: ”اللہ عزوجل نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا کہ وہ لوگوں کے اخلاق میں سے جو میسر اور آسان ہو اسے قبول فرمائیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہشام رحمہ اللہ سے، انہوں نے اپنے والد رحمہ اللہ سے اور انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرنے میں محمد بن عبدالرحمن طفاوی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1216]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہشام رحمہ اللہ سے، انہوں نے اپنے والد رحمہ اللہ سے اور انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرنے میں محمد بن عبدالرحمن طفاوی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1216]
تخریج الحدیث: «قال ابن أبي حاتم الرازي: وسئل أبي عن حديث أبي المنذر محمد بن عبد الرحمن الطفاوي عن هشام بن عروة عن أبيه عن ابن عمر في قوله خذ العفو قال أمر الله نبيه أن يأخذ العفو من أخلاق الناس ورواه أبو معاوية عن هشام بن عروة عن وهب بن كيسان قال سمعت عبد الله بن الزبير يقول قال أبي هذا أشبه «علل الحديث، ج 5، ص 13» »
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 429»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 429»
حدیث نمبر: 4787
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطُّفَاوِيُّ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ الزُّبَيْرِ فِي قَوْلِهِ:" خُذِ الْعَفْوَ سورة الأعراف آية 199، قَالَ: أُمِرَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَأْخُذَ الْعَفْوَ مِنْ أَخْلَاقِ النَّاسِ".
عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے اللہ کے فرمان «خذ العفو» ”عفو کو اختیار کرو“ کی تفسیر کے سلسلے میں روایت ہے، وہ کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا گیا کہ وہ لوگوں کے اخلاق میں سے عفو کو اختیار کریں۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4787]
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے فرمان ﴿خُذِ الْعَفْوَ﴾ [سورة الأعراف: 199] ”معاف کرنا اپنائیے۔“ کی تفسیر میں انہوں نے بیان کیا کہ ”اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا گیا تھا کہ لوگوں کی عادات و معاملات میں ان کے ساتھ معافی کا رویہ اختیار کریں۔“ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4787]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/تفسیر سورة الأعرف 5 (4644)، (تحفة الأشراف: 5277) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (4644)