الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 1731 (کل: 25 مقامات، 13 کتب)
صحیح مسلم: 1110
بلوغ المرام: 215
مشکوۃ المصابیح: 791
صحیح ابن خزیمہ: 653
مصنف ابن ابی شیبہ: 2677
الجامع الكامل: 2054
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3216
1 تا 10
حدیث نمبر: 1731
وَبِهِ: عَنِ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ . عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: إِذَا سَجَدَ أَحَدُكُمْ فَلْيَعْتَدِلْ، وَلَا يَفْتَرِشْ ذِرَاعَيْهِ افْتِرَاشَ الْكَلْبِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی سجدہ کرے تو اسے چاہیے کہ وہ اعتدال اختیار کرے، اور اپنے دونوں بازو کتے کی طرح (زمین پر) نہ بچھائے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1731]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 644، والترمذي فى «جامعه» برقم: 275، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 891، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14497، 14608، 14833، 15410، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2008، 2285، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2929، 2930، 4623، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 2666، 2671، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1591، 4483»
ترقیم عبدالباقی: 498 ترقیم شاملہ: -- 1110
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ يَعْنِي الأَحْمَرَ ، عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ ، قَالَ: ح وحَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَاللَّفْظُ لَهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ ، عَنْ بُدَيْلِ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ أَبِي الْجَوْزَاءِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَسْتَفْتِحُ الصَّلَاةَ بِالتَّكْبِيرِ، وَالْقِرَاءَةَ بِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، وَكَانَ إِذَا رَكَعَ، لَمْ يُشْخِصْ رَأْسَهُ، وَلَمْ يُصَوِّبْهُ، وَلَكِنْ بَيْنَ ذَلِكَ، وَكَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ، لَمْ يَسْجُدْ، حَتَّى يَسْتَوِيَ قَائِمًا، وَكَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السَّجْدَةِ، لَمْ يَسْجُدْ، حَتَّى يَسْتَوِيَ جَالِسًا، وَكَانَ يَقُولُ فِي كُلِّ رَكْعَتَيْنِ: التَّحِيَّةَ، وَكَانَ يَفْرِشُ رِجْلَهُ الْيُسْرَى، وَيَنْصِبُ رِجْلَهُ الْيُمْنَى، وَكَانَ يَنْهَى عَنْ عُقْبَةِ الشَّيْطَانِ، وَيَنْهَى أَنْ يَفْتَرِشَ الرَّجُلُ ذِرَاعَيْهِ افْتِرَاشَ السَّبُعِ، وَكَانَ يَخْتِمُ الصَّلَاةَ بِالتَّسْلِيمِ "، وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ نُمَيْرٍ، عَنْ أَبِي خَالِدٍ: وَكَانَ يَنْهَى عَنْ عَقِبِ الشَّيْطَانِ.
محمد بن عبداللہ بن نمیر نے ہمیں حدیث بیان کی، کہا: ہمیں ابوخالد احمر نے حسین معلم سے حدیث سنائی، نیز اسحاق بن ابراہیم نے کہا: (الفاظ انہی کے ہیں)، ہمیں عیسیٰ بن یونس نے خبر دی، کہا: ہمیں حسین معلم نے حدیث بیان کی، انہوں نے بدیل بن میسرہ سے، انہوں نے ابوجوزاء سے اور انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کا آغاز تکبیر سے اور قراءت کا آغاز «الحمد للہ رب العالمین» سے کرتے اور جب رکوع کرتے تو اپنا سر نہ پشت سے اونچا کرتے اور نہ اسے نیچے کرتے بلکہ درمیان میں رکھتے اور جب رکوع سے اپنا سر اٹھاتے تو سجدے میں نہ جاتے حتیٰ کہ سیدھے کھڑے ہو جاتے اور جب سجدہ سے اپنا سر اٹھاتے تو (دوسرا) سجدہ نہ کرتے حتیٰ کہ سیدھے بیٹھ جاتے۔ اور ہر دو رکعتوں کے بعد التحیات پڑھتے اور اپنا بایاں پاؤں بچھا لیتے اور دایاں پاؤں کھڑا رکھتے اور شیطان کی طرح (دونوں پنڈلیاں کھڑی کر کے) پچھلے حصے پر بیٹھنے سے منع فرماتے اور اس سے بھی منع فرماتے کہ انسان اپنے بازو اس طرح بچھا دے جس طرح درندہ بچھاتا ہے، اور نماز کا اختتام سلام سے کرتے۔ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 1110]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کا آغاز تکبیر سے اور قرأت کا آغاز ﴿الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ [سورة الفاتحة: 2] سے کرتے اور جب رکوع کرتے تو ”اپنا سر نہ (پشت) سے اونچا کرتے اور نہ اسے نیچا کرتے بلکہ دونوں کے درمیان رکھتے اور جب رکوع سے اپنا سر اٹھاتے، سجدہ نہ کرتے حتیٰ کہ سیدھے کھڑے ہو جاتے اور جب سجدہ سے اپنا سر اٹھاتے تو (دوسرا) سجدہ نہ کرتے حتیٰ کہ سیدھے بیٹھ جاتے اور ہر دو رکعتوں کے بعد التحیات پڑھتے اور اپنا بایاں پاؤں بچھا لیتے اور دایاں پاؤں کھڑا رکھتے اور شیطان کی بیٹھک سے منع فرماتے اور اس سے بھی منع فرماتے کہ انسان اپنی باہیں یا کلائیاں درندے کی طرح بچھا دے اور نماز کا اختتام «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُهُ» ”السَّلام علیکم وَرَحمتہ اللّٰہ وَ بَرَکاتہ“ سے کرتے۔“ اور ابن نمیر کی ابو خالد سے روایت میں «عُقْبَةِ الشَّيْطَانِ» کی جگہ «عَقِبِ الشَّيْطَانِ» ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 1110]
ترقیم فوادعبدالباقی: 498
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 897
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" اعْتَدِلُوا فِي السُّجُودِ، وَلَا يَفْتَرِشْ أَحَدُكُمْ ذِرَاعَيْهِ افْتِرَاشَ الْكَلْبِ".
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سجدے میں اعتدال کرو ۱؎ اور تم میں سے کوئی شخص اپنے ہاتھوں کو کتے کی طرح نہ بچھائے“۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 897]
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سجدہ صحیح طرح (سکون) سے کیا کرو۔ اور تم میں سے کوئی کتے کی طرح اپنے ہاتھ نہ پھیلائے۔“ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 897]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/المواقیت 8 (532)، والأذان 141 (822)، صحیح مسلم/الصلاة 45 (493)، سنن الترمذی/الصلاة 93 (276)، سنن النسائی/الافتتاح 89 (1029)، والتطبیق 50 (1104)، 53 (1111)، (تحفة الأشراف: 1237)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 21 (892)، مسند احمد (3/109، 115، 177، 179، 191، 202، 214، 231، 274، 279، 291)، سنن الدارمی/الصلاة 75 (1361) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی اپنی ہیئت درمیانی رکھو اس طرح کہ پیٹ ہموار ہو اور دونوں کہنیاں زمین سے اٹھی ہوئی اور پہلووں سے جدا ہوں اور پیٹ ران سے جدا ہو۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (822) صحيح مسلم (494)
حدیث نمبر: 901
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ دَرَّاجٍ، عَنْ ابْنِ حُجَيْرَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا سَجَدَ أَحَدُكُمْ فَلَا يَفْتَرِشْ يَدَيْهِ افْتِرَاشَ الْكَلْبِ وَلْيَضُمَّ فَخْذَيْهِ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی سجدہ کرے تو اپنے دونوں ہاتھ کتے کی طرح نہ بچھائے اور چاہیئے کہ اپنی دونوں رانوں کو ملا کر رکھے“۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 901]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی سجدہ کرے تو اپنے ہاتھوں کو (زمین پر) کتے کی طرح نہ پھیلائے اور اپنی رانوں کو ملا کر رکھے۔“ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 901]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 13592)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الصلاة 85 (269)، سنن النسائی/التطبیق 38 (1092)، مسند احمد (2/381) (حسن) (ملاحظہ ہو: صحیح ابی داود: 837/2)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
صححه ابن خزيمة (653 وسنده حسن)
صححه ابن خزيمة (653 وسنده حسن)
حدیث نمبر: 215
وعن عائشة رضي الله عنها قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يستفتح الصلاة بالتكبير والقراءة بالحمد لله رب العالمين، وكان إذا ركع لم يشخص رأسه ولم يصوبه ولكن بين ذلك، وكان إذا رفع من الركوع لم يسجد حتى يستوي قائما، وكان إذا رفع رأسه من السجود لم يسجد حتى يستوي جالسا، وكان يقول في كل ركعتين التحية، وكان يفرش رجله اليسرى وينصب اليمنى، وكان ينهى عن عقبة الشيطان وينهى أن يفترش الرجل ذراعيه افتراش السبع، وكان يختم الصلاة بالتسليم.أخرجه مسلم وله علة.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کا آغاز «الله اكبر» سے کیا کرتے تھے اور قرآت «الحمد لله رب العالمين» (سورۃ «فاتحه») سے شروع کرتے اور جب رکوع کرتے تو اپنا سر مبارک نہ اونچا کرتے اور نہ نیچا کرتے بلکہ اس کے درمیان کی حالت میں رکھتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو اس وقت تک سجدہ میں نہ جاتے جب تک کہ بالکل سیدھے کھڑے نہ ہو جاتے اور جب سجدہ سے سر اٹھاتے تو دوسرا سجدہ اس وقت تک نہ کرتے جب تک کہ ٹھیک آرام سے بیٹھ نہ جاتے اور ہر دو رکعت کے بعد تشہد پڑھتے اور اپنے بائیں پاؤں کو زمین پر بچھا لیتے اور دائیں کو قائم رکھتے (کھڑا رکھتے) شیطان کی چوکڑی سے منع فرماتے تھے اور درندوں کی طرح بازو آگے نکال کر بیٹھنے سے بھی منع فرماتے تھے اور نماز کو سلام کے ساتھ ختم کرتے تھے۔ (مسلم) اس کی سند معلول ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 215]
«وَعَنْ» اور سے – «عَائِشَةَ» عائشہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَتْ» (انہوں نے) کہا: – «كَانَ» تھے – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «يَسْتَفْتِحُ» شروع کرتے – «الصَّلَاةَ» نماز – «بِالتَّكْبِيرِ» تکبیر سے – «وَالْقِرَاءَةَ» اور قراءت – «بِـ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ» الحمد للہ رب العالمین سے – «وَكَانَ» اور تھے – «إِذَا رَكَعَ» جب رکوع کرتے – «لَمْ يُشْخِصْ» نہ اونچا رکھتے – «رَأْسَهُ» اپنا سر – «وَلَمْ يُصَوِّبْهُ» اور نہ اسے نیچا کرتے – «وَلَكِنْ» بلکہ – «بَيْنَ ذَلِكَ» اس کے درمیان (رکھتے) – «وَكَانَ» اور تھے – «إِذَا رَفَعَ» جب اٹھتے – «مِنَ الرُّكُوعِ» رکوع سے – «لَمْ يَسْجُدْ» سجدہ نہ کرتے – «حَتَّى» یہاں تک کہ – «يَسْتَوِيَ» سیدھے ہو جاتے – «قَائِمًا» کھڑے ہو کر – «وَكَانَ» اور تھے – «إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ» جب اپنا سر اٹھاتے – «مِنَ السُّجُودِ» سجدے سے – «لَمْ يَسْجُدْ» (دوسرا) سجدہ نہ کرتے – «حَتَّى» یہاں تک کہ – «يَسْتَوِيَ» سیدھے ہو جاتے – «جَالِسًا» بیٹھ کر – «وَكَانَ يَقُولُ» اور پڑھا کرتے تھے – «فِي كُلِّ رَكْعَتَيْنِ» ہر دو رکعت میں – «التَّحِيَّةَ» التحیات – «وَكَانَ يَفْرِشُ» اور بچھا لیتے تھے – «رِجْلَهُ الْيُسْرَى» اپنا بایاں پاؤں – «وَيَنْصِبُ» اور کھڑا رکھتے – «الْيُمْنَى» دایاں – «وَكَانَ يَنْهَى» اور منع فرماتے تھے – «عَنْ عُقْبَةِ الشَّيْطَانِ» شیطان کی بیٹھک سے – «وَيَنْهَى» اور منع فرماتے – «أَنْ يَفْتَرِشَ» کہ بچھائے – «الرَّجُلُ» آدمی – «ذِرَاعَيْهِ» اپنی دونوں کلائیاں (بازو) – «افْتِرَاشَ» بچھانے کی طرح – «السَّبُعِ» درندے کے – «وَكَانَ يَخْتِمُ» اور ختم کرتے تھے – «الصَّلَاةَ» نماز – «بِالتَّسْلِيمِ» سلام کے ساتھ۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے – «وَلَهُ عِلَّةٌ» اور اس میں ایک علت (خفیہ کمزوری) ہے۔
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کو تکبیر سے اور قراءت کو ”الحمد للہ رب العالمین“ سے شروع کرتے تھے، اور جب رکوع کرتے تو نہ سر کو اونچا رکھتے اور نہ نیچا جھکاتے بلکہ ان دونوں کے درمیان (پیٹھ کے برابر) رکھتے، اور جب رکوع سے اٹھتے تو سیدھے کھڑے ہونے تک سجدہ نہ کرتے، اور جب سجدے سے سر اٹھاتے تو سیدھے بیٹھ جانے تک (دوسرا) سجدہ نہ کرتے، اور ہر دو رکعتوں کے بعد التحیات پڑھتے، اور اپنا بایاں پاؤں بچھا لیتے اور دایاں کھڑا رکھتے، اور شیطان کی بیٹھک (ایڑیوں پر سرین رکھ کر بیٹھنے) سے منع فرماتے، اور اس سے منع فرماتے کہ آدمی (سجدے میں) اپنے بازو درندے کی طرح زمین پر بچھا دے، اور نماز کو سلام کے ساتھ ختم کرتے تھے۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے اور اس میں ایک علت ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 215]
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کو تکبیر سے اور قراءت کو ”الحمد للہ رب العالمین“ سے شروع کرتے تھے، اور جب رکوع کرتے تو نہ سر کو اونچا رکھتے اور نہ نیچا جھکاتے بلکہ ان دونوں کے درمیان (پیٹھ کے برابر) رکھتے، اور جب رکوع سے اٹھتے تو سیدھے کھڑے ہونے تک سجدہ نہ کرتے، اور جب سجدے سے سر اٹھاتے تو سیدھے بیٹھ جانے تک (دوسرا) سجدہ نہ کرتے، اور ہر دو رکعتوں کے بعد التحیات پڑھتے، اور اپنا بایاں پاؤں بچھا لیتے اور دایاں کھڑا رکھتے، اور شیطان کی بیٹھک (ایڑیوں پر سرین رکھ کر بیٹھنے) سے منع فرماتے، اور اس سے منع فرماتے کہ آدمی (سجدے میں) اپنے بازو درندے کی طرح زمین پر بچھا دے، اور نماز کو سلام کے ساتھ ختم کرتے تھے۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے اور اس میں ایک علت ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 215]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الصلاة، باب ما يجمع صفة الصلاة وما يفتح به، حديث:498، والعلة مردودة هاهنا.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 791
791 - وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْتَفْتِحُ الصَّلَاةَ بِالتَّكْبِيرِ وَالْقِرَاءَةِ بِـ (الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ) ، وَكَانَ إِذَا رَكَعَ لَمْ يُشْخِصْ رَأْسَهُ، وَلَمْ يُصَوِّبْهُ، وَلَكِنْ بَيْنَ ذَلِكَ، وَكَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ لَمْ يَسْجُدْ حَتَّى يَسْتَوِيَ قَائِمًا، وَكَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السَّجْدَةِ لَمْ يَسْجُدْ حَتَّى يَسْتَوِيَ جَالِسًا، وَكَانَ يَقُولُ فِي كُلِّ رَكْعَتَيْنِ التَّحِيَّةَ، وَكَانَ يَفْرِشُ رِجْلَهُ الْيُسْرَى، وَيَنْصِبُ رِجْلَهُ الْيُمْنَى وَكَانَ يَنْهَى عَنْ عُقْبَةِ الشَّيْطَانِ، وَيَنْهَى أَنْ يَفْتَرِشَ الرَّجُلُ ذِرَاعَيْهِ افْتِرَاشَ السَّبُعِ، وَكَانَ يَخْتِمُ الصَّلَاةَ بِالتَّسْلِيمِ، رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز «اَللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے“ سے اور قراءت ﴿الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ [سورة الفاتحة: 2] سے شروع کیا کرتے تھے، جب آپ رکوع کرتے تو اپنا سر مبارک نہ اوپر اٹھاتے تھے اور نہ نیچے جھکاتے تھے، بلکہ ان دونوں صورتوں کے درمیان (برابر) رکھتے تھے، جب رکوع سے سر اٹھاتے تو بالکل سیدھا کھڑے ہوتے اور پھر سجدہ کرتے، جب سجدہ سے سر اٹھاتے تو پھر اطمینان سے بیٹھ جاتے اور پھر دوسرا سجدہ کرتے، آپ ہر دو رکعتوں کے بعد التحیات پڑھتے تھے۔ آپ بائیں پاؤں کو بچھا دیتے اور دائیں پاؤں کو کھڑا رکھتے تھے، آپ شیطان کی طرح بیٹھنے (سرین کے بل بیٹھ کر ٹانگیں کھڑی کر لینا اور ہاتھ زمین پر لگا دینا) سے اور درندوں کی طرح بازو بچھا کر سجدہ کرنے سے منع کیا کرتے تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ» ”تم پر سلامتی اور اللہ کی رحمت ہو“ پر نماز ختم کیا کرتے تھے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 791]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (240 / 498) و أعل بما لا يقدح .»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 12066
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، وَعَبْدُ الْوَهَّابِ الْخَفَّافُ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ عَلَيْهِ الصَّلَاة وَالسَّلَامُ قَالَ:" اعْتَدِلُوا فِي السُّجُودِ، وَلَا يَفْتَرِشْ أَحَدُكُمْ ذِرَاعَيْهِ كَالْكَلْبِ".
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سجدوں میں اعتدال برقرار رکھا کرو اور تم میں سے کوئی شخص کتے کی طرح اپنے ہاتھ نہ بچھائے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12066]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح ، خ : 822 ، م: 493
حدیث نمبر: 13091
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لِيَعْتَدِلْ أَحَدُكُمْ فِي صَلَاتِهِ، وَلَا يَفْتَرِشْ ذِرَاعَيْهِ كَالْكَلْبِ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سجدوں میں اعتدال برقرار رکھا کرو اور تم میں سے کوئی شخص کتے کی طرح اپنے ہاتھ نہ بچھائے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13091]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 822، م: 493.
حدیث نمبر: 13973
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الله، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَمِّي يَعْقُوبُ ، عَنْ شَرِيكٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْه وَسَلَّمَ، قَالَ:" اعْتَدِلُوا فِي سُجُودِكُمْ، وَلَا يَفْتَرِشْ أَحَدُكُمْ ذِرَاعَيْهِ افْتِرَاشَ الْكَلْبِ، أَتِمُّوا الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ، فَوَاللَّهِ إِنِّي لَأَرَاكُمْ مِنْ بَعْدِي، أَوْ مِنْ بَعْدِ ظَهْرِي، إِذَا رَكَعْتُمْ، وَإِذَا سَجَدْتُمْ".
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سجدوں میں اعتدال برقرار رکھا کرو اور تم میں سے کوئی شخص کتے کی طرح اپنے ہاتھ نہ بچھائے اور رکوع و سجود مکمل کیا کرو، بخدا! جب تم رکوع و سجود کرتے ہو تو میں تمہیں اپنے پیچھے سے دیکھ رہا ہوتا ہوں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13973]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، خ: 822، م: 493، وهذا إسناد ضعيف لضعف شريك، لكنه توبع
حدیث نمبر: 14097
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا بَهْزٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" اعْتَدِلُوا فِي السُّجُودِ، وَلَا يَبْسُطْ أَحَدُكُمْ ذِرَاعَيْهِ كَمَا يَبْسُطُ الْكَلْبُ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سجدوں میں اعتدال برقرار رکھا کرو اور تم میں سے کوئی شخص کتے کی طرح اپنے ہاتھ نہ بچھائے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14097]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 822، م: 493