الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 1959 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الاوسط: 1959
فضائل صحابہ: 426
حدیث نمبر: 1959
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْقَطِرَانِيُّ ، قَالَ: نَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْوَاسِطِيُّ قَالَ: نَا هُشَيْمٌ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سَالِمٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَامِرًا الشَّعْبِيَّ يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا جُحَيْفَةَ .... أُخْبِرُكَ بِأَفْضَلِ الْأُمَّةِ، بَعْدَ نَبِيِّهَا؟ I " قُلْتُ: نَعَمْ، بِأَبِي وَأُمِّي. قَالَ: I " أَبُو بَكْرٍ ، ثُمَّ قَالَ: يَا أَبَا جُحَيْفَةَ ، أُخْبِرُكَ بِأَفْضَلِ الْأُمَّةِ بَعْدَ أَبِي بَكْرٍ ؟ I " قُلْتُ: نَعَمْ، بِأَبِي وَأُمِّي أَنْتَ. قَالَ: I " عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ I " قَالَ: I " يَا أَبَا جُحَيْفَةَ ، أُخْبِرُكَ بِأَفْضَلِهَا بَعْدَ عُمَرَ ؟ I " قُلْتُ: نَعَمْ، بِأَبِي وَأُمِّي. قَالَ: I " رَجُلٌ آخَرُ. لَمْ يُسَمِّهِ I ". I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سَالِمٍ إِلَّا هُشَيْمٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ: الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ I ".
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس گیا اور عرض کیا: ”اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اس امت کے سب سے افضل شخص!“ تو انہوں نے فرمایا: ”ٹھہرو اے ابوجحیفہ! کیا میں تمہیں اس امت کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اس کے سب سے افضل شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ میں نے عرض کیا: ”جی ہاں، میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں۔“ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا ابوبکر (رضی اللہ عنہ)۔“ پھر فرمایا: ”اے ابوجحیفہ! کیا میں تمہیں سیدنا ابوبکر (رضی اللہ عنہ) کے بعد اس امت کے سب سے افضل شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ میں نے عرض کیا: ”جی ہاں، آپ پر میرے ماں باپ قربان ہوں۔“ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا عمر بن خطاب (رضی اللہ عنہ)۔“ پھر فرمایا: ”اے ابوجحیفہ! کیا میں تمہیں سیدنا عمر (رضی اللہ عنہ) کے بعد اس (امت) کے سب سے افضل شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ میں نے عرض کیا: ”جی ہاں، میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں۔“ انہوں نے فرمایا: ”ایک اور شخص۔“ اور انہوں نے ان کا نام نہیں لیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اسماعیل بن سالم سے صرف ہشیم نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں حسن بن علی منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1959]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اسماعیل بن سالم سے صرف ہشیم نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں حسن بن علی منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1959]
حدیث نمبر: 426
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ قَالَ أَنَا خَالِدٌ، عَنْ عَطَاءٍ، يَعْنِي: ابْنَ السَّائِبِ ، عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا؟ أَبُو بَكْرٍ ، ثُمَّ خَيْرُهَا بَعْدَ أَبِي بَكْرٍ عُمَرُ ، يَجْعَلُ اللَّهُ الْخَيْرَ حَيْثُ أَحَبَّ.
عبد خیر رحمہ اللہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس امت میں ان کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سب سے بہتر شخص کی خبر نہ دوں؟ وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد اس امت میں سب سے بہتر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہیں؛ اللہ تعالیٰ جہاں چاہتا ہے خیر رکھ دیتا ہے۔“ [فضائل الصحابة/فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 426]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: رجال اسناده ثقات لكن فيه علة اختلاط عطاء وهو ابن السائب وسمعه خالد الطحان بعد اختلاطه، الا انه صحيح من طريق خالد فيما سبق . .»
«تقدم تخريجه»
«تقدم تخريجه»
الحكم على الحديث:
رجاله ثقات