🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
79. مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ
ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 4119 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
المعجم الاوسط: 4119
سنن ابن ماجہ: 1123
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 16
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4119
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ قَالَ: نَا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَثْرُودٍ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عِيَاضٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَدْرَكَ الرَّكْعَةَ فَقَدْ أَدْرَكَ السَّجْدَةَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ ، وَلَا عَنْ يَزِيدَ إِلَّا ابْنُ وَهْبٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے رکوع پا لیا، اس نے سجدہ پا لیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو حازم سے یزید بن عیاض کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور یزید سے ابن وہب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اسے روایت کرنے میں عیسیٰ بن ابراہیم منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4119]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1622، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 788، 1017، وأبو داود فى «سننه» برقم: 893، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2616، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1314»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1123
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ كَثِيرِ بْنِ دِينَارٍ الْحِمْصِيُّ ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ الْأَيْلِيُّ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنْ صَلَاةِ الْجُمُعَةِ أَوْ غَيْرِهَا، فَقَدْ أَدْرَكَ الصَّلَاةَ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے جمعہ یا کسی بھی نماز سے ایک رکعت پا لی تو اس نے وہ نماز پا لی“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1123]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے جمعے کی نماز یا کسی اور نماز کی ایک رکعت مل گئی اسے وہ نماز مل گئی۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1123]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 7001)، وقد أخرجہ: سنن النسائی/المواقیت 30 (558) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، أَنَّهُ بَلَغَهُ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ، وَزَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ ، كَانَا يَقُولَانِ: " مَنْ أَدْرَكَ الرَّكْعَةَ فَقَدْ أَدْرَكَ السَّجْدَةَ"
امام مالک رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ مجھے پہنچا سیّدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور سیّدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے کہ وہ دونوں فرماتے تھے: جس نے رکوع پایا تو اس نے سجدہ پا لیا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 16]
تخریج الحدیث: «موقوف ضعيف، وأخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 16، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2582، 580، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2626، والبزار فى «مسنده» برقم: 6022، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3355، 3374، والطبراني فى «الصغير» برقم: 562، شركة الحروف نمبر: 15، فواد عبدالباقي نمبر: 1 - كِتَابُ وُقُوتِ الصَّلَاةِ-ح: 17» شیخ سلیم ہلالی اور شیخ احمد علی سلیمان نے انقطاع کی وجہ سے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔

الحكم على الحديث:
موقوف ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں