الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
84. مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 4766 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
المعجم الاوسط: 4766
صحیح مسلم: 2726
سنن نسائی: 2349
حدیث نمبر: 4766
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحُسَيْنِ الصَّابُونِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ عَبْدِ الْوَارِثِ قَالَ: نَا أَبِي قَالَ: نَا عُثْمَانُ بْنُ رُشَيْدٍ الثَّقَفِيُّ قَالَ: نَا أَنَسُ بْنُ سِيرِينَ ، أَنَّهُمْ أَتَوْا أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ، فَدَعَا لَهُمْ بِغَدَاءٍ، فَتَقَدَّمَ بَعْضُ الْقَوْمِ وَأَمْسَكَ بَعْضٌ، فَقَالَ: لَعَلَّكُمُ اثْنَيْنِيُّونَ أَوْ خَمِيسِيُّونَ - قَالَهَا ثَلَاثًا -؟ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ حَتَّى يَقُولُوا مَا فِي نَفْسِهِ أَنْ يُفْطِرَ، وَيُفْطِرُ حَتَّى يَقُولُوا مَا فِي نَفْسِهِ أَنْ يَصُومَ الْعَامَ، وَكَانَ أَحَبُّ الصَّوْمِ إِلَيْهِ فِي شَعْبَانَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ إِلَّا عُثْمَانُ بْنُ رُشَيْدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَبْدُ الصَّمَدِ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ إِلَّا عُثْمَانُ بْنُ رُشَيْدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَبْدُ الصَّمَدِ I ".
انس بن سیرین رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ کچھ لوگ پیر کے دن سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، تو انہوں نے ان کے لیے دوپہر کے کھانے کی دعوت دی، چنانچہ کچھ لوگ (کھانے کے لیے) آگے بڑھے اور کچھ (روزے کی وجہ سے) رک گئے، تو انہوں نے دریافت فرمایا: ”شاید تم لوگ پیر یا جمعرات کا روزہ رکھنے والے ہو؟“ — انہوں نے یہ بات تین مرتبہ کہی — (پھر فرمایا:) ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (نفلی) روزہ رکھتے رہتے یہاں تک کہ لوگ کہنے لگتے کہ اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دل میں روزہ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، اور (کبھی) روزہ چھوڑے رکھتے یہاں تک کہ لوگ کہتے کہ شاید آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اس سال روزہ رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو (نفلی) روزوں کے لیے سب سے زیادہ پسندیدہ مہینہ شعبان کا تھا“۔
اس حدیث کو انس بن سیرین رحمہ اللہ سے صرف عثمان بن رشید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں عبد الصمد رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4766]
اس حدیث کو انس بن سیرین رحمہ اللہ سے صرف عثمان بن رشید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں عبد الصمد رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4766]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1141، 1973، 1972، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1157، 1158، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2134، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2618، 2617، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1626 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1325، والترمذي فى «جامعه» برقم: 769، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4810، 4809، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12194، 12312، 12819، 13029، 13080، 13376، 13607، 13677، 13857، 13858، 13989، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2149، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3535، 3819، 3828، 3852، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1322، 1394، 1395، والبزار فى «مسنده» برقم: 6592، 6593، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 9840، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 299»
ترقیم عبدالباقی: 1157 ترقیم شاملہ: -- 2726
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ . ح وحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ حَكِيمٍ الْأَنْصَارِيُّ ، قَالَ: سَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ عَنْ صَوْمِ رَجَبٍ، وَنَحْنُ يَوْمَئِذٍ فِي رَجَبٍ، فَقَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، يَقُولُ: " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ، حَتَّى نَقُولَ لَا يُفْطِرُ، وَيُفْطِرُ حَتَّى نَقُولَ لَا يَصُومُ "،
عبداللہ بن نمیر نے کہا: ہمیں عثمان بن حکیم نے حدیث سنائی، کہا: میں نے سعید بن جبیر سے رجب میں روزہ رکھنے کے بارے میں سوال کیا، اور ہم ان دنوں رجب میں ہی تھے، تو انہوں نے کہا: میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ فرماتے ہوئے سنا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزے رکھتے حتیٰ کہ ہم کہتے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے ترک نہیں کریں گے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے ترک کرتے حتیٰ کہ ہم کہتے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے نہیں رکھیں گے۔ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2726]
عثمان بن حکیم انصاری بیان کرتے ہیں کہ میں نے ماہ رجب میں سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے رجب کے روزے کے بارے میں سوال کیا، تو انھوں نے کہا: ”میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (بسا اوقات) روزے شروع کرتے حتی کہ ہمیں خیال گزرتا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم افطار نہیں کریں گے (اور بسا اوقات اس کے بر عکس) روزے شروع نہ کرتے حتی کہ ہم خیال کرتے آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے نہیں رکھیں گے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2726]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1157
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 2349
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ بْنِ مُسَاوِرٍ الْمَرْوَزِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ مَرْوَانَ أَبِي لُبَابَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ حَتَّى نَقُولَ مَا يُرِيدُ أَنْ يُفْطِرَ، وَيُفْطِرُ حَتَّى نَقُولَ مَا يُرِيدُ أَنْ يَصُومَ".
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزہ سے رہتے تھے یہاں تک کہ ہم کہتے: آپ بغیر روزہ کے رہیں گے ہی نہیں، اور بغیر روزہ کے رہتے تھے یہاں تک کہ ہم کہتے کہ آپ روزہ رکھیں گے ہی نہیں۔ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2349]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزے رکھتے جاتے حتیٰ کہ ہم کہتے: آپ کسی بھی دن روزہ چھوڑنے کا ارادہ نہیں رکھتے، اور پھر چھوڑنے لگتے حتیٰ کہ ہم کہتے: آپ کسی بھی دن روزہ رکھنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2349]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 17602) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن