🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
84. مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 4774 (کل: 9 مقامات، 8 کتب)
المعجم الاوسط: 4774
سنن ابن ماجہ: 796، 797
سنن دارمی: 1307
مسند احمد: 10100
مصنف ابن ابی شیبہ: 3389
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2150
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5340
المعجم الکبیر للطبرانی: 10046
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4774
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَلَّادٍ الدَّوْرَقِيُّ قَالَ: نَا جَمِيلُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَتَكِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَيْمُونٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي بَصِيرٍ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِهِمْ صَلَاةَ الصُّبْحِ، فَلَمَّا انْفَتَلَ قَالَ: I " أَشَاهِدٌ فُلَانٌ؟ أَشَاهِدٌ فُلَانٌ؟ I " لِنَفَرٍ مِنَ الْمُنَافِقِينَ لَمْ يَشْهَدُوا الصَّلَاةَ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ أَثْقَلَ الصَّلَاةِ عَلَيْهِمْ هَاتَانِ الصَّلَاتَانِ: صَلَاةُ الصُّبْحِ وَصَلَاةُ الْعِشَاءِ، وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِيهِمَا لَأَتَوْهُمَا حَبْوًا I " ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " عَلَيْكُمْ بِالصَّفِّ الْمُقَدَّمِ، فَإِنَّهُ عَلَى مِثْلِ صَفِّ الْمَلَائِكَةِ، وَلَوْ تَعْلَمُونَ مَا فِيهِ إِذًا لَابْتَدَرْتُمُوهُ I " قَالَ: I " وَصَلَاتُكَ مَعَ الرَّجُلِ أَزْكَى مِنْ صَلَاتِكَ وَحْدَكَ، وَصَلَاتُكَ مَعَ الرَّجُلَيْنِ أَزْكَى مِنْ صَلَاتِكَ مَعَ الرَّجُلِ، وَمَا كَانَ أَكْثَرَ فَهُوَ أَحَبُّ إِلَى اللهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ خَالِدِ بْنِ مَيْمُونٍ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَبْدُ الْأَعْلَى ، وَابْنُ شَوْذَبٍ ، عَنْ سَعِيدٍ I ".
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو صبح کی نماز پڑھائی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو منافقین کی ایک جماعت کے بارے میں، جو نماز میں حاضر نہیں تھے، دریافت فرمایا: ”کیا فلاں حاضر ہے؟ کیا فلاں حاضر ہے؟“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان (منافقین) پر سب سے زیادہ گراں یہی دو نمازیں ہیں: صبح کی نماز اور عشا کی نماز، اور اگر وہ جان لیں کہ ان میں کتنا اجر و ثواب ہے تو وہ ان کے لیے ضرور آئیں خواہ گھٹنوں کے بل گھسٹ کر آنا پڑے۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم پہلی صف کو لازم پکڑو کیونکہ وہ فرشتوں کی صف کی مانند ہے، اور اگر تم جان لو کہ اس میں کیا فضیلت ہے تو تم اس کے لیے ضرور ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید فرمایا: ”تمہارا کسی ایک شخص کے ساتھ مل کر نماز پڑھنا تمہارے تنہا نماز پڑھنے سے زیادہ پاکیزہ ہے، اور تمہارا دو آدمیوں کے ساتھ مل کر نماز پڑھنا ایک آدمی کے ساتھ نماز پڑھنے سے زیادہ پاکیزہ ہے، اور (تعداد) جتنی زیادہ ہوگی وہ اللہ تعالی کے نزدیک اتنی ہی زیادہ محبوب ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو خالد بن میمون رحمہ اللہ سے صرف سعید بن ابی عروبہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور سعید رحمہ اللہ سے اس کی روایت کرنے میں عبد الاعلیٰ رحمہ اللہ اور ابن شوذب رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4774]
تخریج الحدیث: «قال ابن عبد البر: ليس بالقوي لا يحتج بمثله «التمهيد لما في الموطأ من المعاني والأسانيد، ج 6، ص 317» »
«قال الطبراني: لم يروه عن خالد بن ميمون إلا سعيد بن أبي عروبة تفرد به عبد الأعلى وابن شوذب عن سعيد «الإعلام بسنته عليه الصلاة والسلام بشرح سنن ابن ماجه الإمام، ج 5، ص 43» »
«قال ابن عبد البر: واحتجوا بحديث أبي بصير عن أبي بن كعب مرفوعا بذلك وهو حديث ليس بالقوي «التمهيد لما في الموطأ من المعاني والأسانيد، ج 14، ص 138» »
«قال أبو حاتم الرازي: كان أبو إسحاق واسع الحديث يحتمل أن يكون سمع من أبي بصير وسمع من ابن أبي بصير عن أبي بصير وسمع من العيزار عن أبي بصير قال أبي سمعت سليمان بن حرب قال أخبرني وهب بن جرير قال قال شعبة أبو إسحاق قد سمع من عبد الله بن أبي بصير ومن أبي بصير كلاهما هذا الحديث «علل الحديث، ج 2، ص 150» »
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1476، 1477، 1553، (3/73) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2056، 2057، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1198، 1199، 1200، 1201، 1195، 1197، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 911، 912، 913، 914، 918، 915، 916، 917، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 842 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 919، وأبو داود فى «سننه» برقم: 554، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1305، 1306، 1307، 1308، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 790، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5043، 5081، 5080، 5082، 5083، 5084، 5085، 5274، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21659، 21660، 21661، 21662، 21657، 21658، 21663، 21664، 21665، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 556، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 173، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2006، 2004، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 3371، 3836، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1834، 9217»

الحكم على الحديث:
إسناده ليس بالقوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 796
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيُّ ، حَدَّثَنِي عِيسَى بْنُ طَلْحَةَ ، حَدَّثَتْنِي عَائِشَةُ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَوْ يَعْلَمُ النَّاسُ مَا فِي صَلَاةِ الْعِشَاءِ وَصَلَاةِ الْفَجْرِ لَأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر لوگوں کو عشاء اور فجر کی نماز کا ثواب معلوم ہو جائے، تو وہ ان دونوں نمازوں میں ضرور آئیں، خواہ سرین کے بل گھسٹتے ہوئے کیوں نہ آنا پڑے“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المساجد والجماعات/حدیث: 796]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ عشاء کی نماز اور فجر کی نماز میں کیا کچھ ہے، تو وہ ضرور ان دونوں نمازوں میں حاضر ہوں، خواہ انہیں گھسٹتے ہوئے آنا پڑے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب المساجد والجماعات/حدیث: 796]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 17428)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/80) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: یعنی اگر چل نہ سکے تو ہاتھ اور سرین (چوتڑ) کے بل جماعت میں آئیں، اس حدیث سے عشاء اور فجر کی بڑی فضیلت ثابت ہوتی ہے، اور اس کا سبب یہ ہے کہ ان دونوں نمازوں کا وقت نیند اور سستی کا وقت ہوتا ہے، اور نفس پر بہت شاق ہوتا ہے کہ آرام چھوڑ کر نماز کے لئے حاضر ہو، اور جو عبادت نفس پر زیادہ شاق ہو اس میں زیادہ ثواب ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 797
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، أَنْبَأَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ أَثْقَلَ الصَّلَاةِ عَلَى الْمُنَافِقِينَ صَلَاةُ الْعِشَاءِ وَصَلَاةُ الْفَجْرِ، وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِيهِمَا لَأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”منافقین پر سب سے بھاری عشاء اور فجر کی نماز ہے، اگر وہ ان دونوں نمازوں کا ثواب جان لیں تو مسجد میں ضرور آئیں گے، خواہ سرین کے بل گھسٹتے ہوئے کیوں نہ آنا پڑے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المساجد والجماعات/حدیث: 797]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”منافقوں پر جو نمازیں سب سے بھاری ہیں، وہ عشاء کی نماز اور فجر کی نماز ہیں، اور اگر انہیں معلوم ہوتا کہ ان میں کیا کچھ ہے، تو وہ ضرور حاضر ہوتے خواہ گھسٹ کر آنا پڑتا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب المساجد والجماعات/حدیث: 797]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الصلاة 28 (651)، (تحفة الأشراف: 12521)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الأذان 9 (615)، 32 (654)، 72 (721)، الشہادات30 (2689)، سنن الترمذی/الصلاة 52 (225)، سنن النسائی/المواقیت 21 (541)، موطا امام مالک/الصلاة 1 (3)، مسند احمد (2/236، 278، 303، 375، 376، 424، 466)، سنن الدارمی/الصلاة 53 (1309) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1307
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ صَلَاةٍ أَثْقَلُ عَلَى الْمُنَافِقِينَ مِنْ صَلَاةِ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ، وَصَلَاةِ الْفَجْرِ، وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِيهِمَا، لَأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”منافقین پر عشاء اور فجر سے زیادہ کوئی نماز بھاری نہیں ہے، اور اگر ان دونوں نمازوں کا اجر و ثواب انہیں معلوم ہو جائے تو وہ ان کے لئے گھٹنوں کے بل گھسٹتے ہوئے چلے آئیں۔“ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1307]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «، [مكتبه الشامله نمبر: 1309] »
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 657] ، [مسلم 651] ، [ابن ماجه 798] ، [ابن حبان 2098]
وضاحت: (تشریح احادیث 1303 سے 1307)
ان تمام روایات سے نمازِ فجر اور عشاء کی فضیلت معلوم ہوئی، اور یہ دونوں نمازیں منافقین پر بے حد شاق گذرتی ہیں کیونکہ یہ آرام اور سونے کا وقت ہوتا ہے، مؤمن ذوق و شوق سے ان کو ادا کرنے کے لئے حاضر ہوتے ہیں اور منافق آرام کرتے اور سوتے رہتے ہیں، گویا کہ ان دونوں نمازوں سے پیچھے رہنا نفاق کی علامت ہے، نیز یہ کہ منافق کو صرف دنیاوی لالچ ہے اور مؤمن آخرت کو ترجیح دیتے ہیں۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني:
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10100
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قََالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنِ أَبِي صَالِحٍ , عَنِ أَبِي هُرَيْرَةَ , قََالَ: قََالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ أَثْقَلَ الصَّلَاةِ عَلَى الْمُنَافِقِينَ، صَلَاةُ الْعِشَاءِ وَالْفَجْرِ، وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِيهِمَا لَأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا فجر اور عشاء کی نمازیں منافقین پر سب سے زیادہ بھاری ہوتی ہیں اور اگر انہیں ان دونوں کا ثواب پتہ چل جائے تو وہ ان میں ضرور شرکت کریں اگرچہ انہیں گھٹنوں کے بل ہی آنا پڑے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10100]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 657، م: 651
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 3375 ترقیم الشثری: -- 3389
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا عبيد الله بن موسى ، قال: انا شيبان ، عن يحيى ، عن محمد بن إبراهيم ، عن يحنس ، ان عائشة اخبرته ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " لو ان الناس يعلمون ما في فضل صلاة العشاء وصلاة الصبح لاتوهما ولو حبوا"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: (نا).
(٢) في [أ]: (نا).
(٣) في [ك]: (يحيس).
(٤) صحيح، أخرجه أحمد (٢٤٥٠٦)، وابن ماجه (٧٩٦)، والنسائي في الكبرى (٣٨٧).

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ عشاء اور فجر کی نماز میں کیا ہے تو گھٹنوں کے بل چل کر ان کے لئے مسجد میں حاضر ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3389]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه النسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 385، 386، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 796، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25144، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 805، ترقيم محمد عوامة: 3375»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2150
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا صَلَاةٌ أَثْقَلُ عَلَى الْمُنَافِقِينَ مِنْ صَلَاةِ الْعِشَاءِ وَالْفَجْرِ، وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِيهِمَا مِنَ الْفَضْلِ لَأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”منافقین کے لئے کوئی بھی نماز عشاء اور فجر کی نمازوں سے زیادہ بوجھل نہیں ہے اگر انہیں ان دونوں کی فضیلت کا پتہ چل جائے تو وہ ان دونوں میں ضرور شریک ہوں خواہ وہ گھسٹ کر چل کر آئیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2150]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني من اسمه عبد الله 9894، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10082»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5340
«لو» يعلم الناس ما في صلاة العشاء وصلاة الفجر لأتوهما ولو حبوا"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اگر لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ عشاء کی نماز اور فجر کی نماز میں کیا اجر ہے تو وہ گھسٹتے ہوئے بھی ان میں ضرور آئیں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5340]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [هـ] عن عائشة. يشهد له ما قبله.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10046
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَمْرٍو الْأَشْعَثِيُّ ، ثَنَا عَبْثَرُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا صَلَاةٌ أَثْقَلَ عَلَى الْمُنَافِقِينَ مِنْ صَلَاةِ الْعِشَاءِ وَالْفَجْرِ، وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِيهِمَا مِنَ الْفَضْلِ لَأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”منافقوں پر عشاء اور فجر کی نماز سے زیادہ کوئی نماز بھاری نہیں، اور اگر وہ جان لیں کہ ان دونوں میں کتنی فضیلت ہے تو ضرور آئیں خواہ گھسٹتے ہوئے آنا پڑے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10046]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 99، حدیث 10082»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں